Narrated Anas: The ring of the Messenger of Allah (ﷺ) was made of silver, its Fass was from it. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib from this route.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی چاندی کی تھی، اس کا نگینہ بھی اسی کا تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔
Narrated Ibn 'Umar: The Prophet (ﷺ) had a ring of gold made for him which he wore on his right (hand). Then he sat on the Minbar and said: 'I did indeed have this ring on my right hand' then he discarded it and the people discarded their rings. He said: There are narrations on this topic from 'Ali, Jabir, 'Abdullah bin Ja'far, Ibn 'Abbas, 'Aishah, and Anas. [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Ibn 'Umar is Hasan Sahih Hadith. This Hadith has been reported similarly from 'Nafi, from Ibn 'Umar, through routes other than this, and it was not mentioned in it that the ring was on his right hand.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنائی اور اسے داہنے ہاتھ میں پہنا، پھر منبر پر بیٹھے اور فرمایا: ”میں نے اس انگوٹھی کو اپنے داہنے ہاتھ میں پہنا تھا“، پھر آپ نے اسے نکال کر پھینکا اور لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث بواسطہ نافع ابن عمر سے دوسری سند سے اسی طرح آئی ہے، اس میں انہوں نے یہ ذکر کیا کہ آپ نے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنی، ۲- اس باب میں علی، جابر، عبداللہ بن جعفر، ابن عباس، عائشہ اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated As-Salt bin 'Abdullah bin Nawfal: Ibn Abbas wore a ring on his right hand. And I do not doubt he said: 'I saw the Messenger of Allah (ﷺ) wearing a ring on his right hand.' [Abu 'Eisa said:] Muhammad bin Isma'il said: The Hadith is Muhammad bin Ishaq from As-Salt bin 'Abdullah bin Nawfal is a Hasan Sahih Hadith.
صلت بن عبداللہ بن نوفل کہتے ہیں کہ
میں نے ابن عباس رضی الله عنہما کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنے دیکھا اور میرا یہی خیال ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنے دیکھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: محمد بن اسماعیل بخاری نے کہا: صلت بن عبداللہ بن نوفل کے واسطہ سے محمد بن اسحاق کی روایت حسن صحیح ہے۔
Narrated Ja'far bin Muhammad : Narrated from his father who said: Al-Hasan and Al-Husain wore their ring on their left hand. This Hadith is Hasan Sahih.
محمد الباقر کہتے ہیں کہ
حسن اور حسین اپنے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Narrated Hammad bin Salamah: I saw Ibn Rafi' [and he is 'Ubaidullah bin Abi Rafi', the freed slave of the Messenger of Allah (ﷺ) - and Aslam was the name of Ibn Abi Rafi] wearing a ring on his right, so I asked him about that. He said, 'I saw 'Abdullah bin Ja'far wearing a ring on his right hand, and he ['Abdullah bin Ja'far] said: The Messenger of Allah (ﷺ) wore a ring on his right hand. He said: Muhammad [bin Isma'il] said: This is the most correct thing related from the Prophet (ﷺ) on this topic.
حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ
میں نے ابن ابی رافع ۱؎ کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا تو اس کے بارے میں ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے عبداللہ بن جعفر رضی الله عنہ کو داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے دیکھا، عبداللہ بن جعفر رضی الله عنہ نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: یہ اس باب میں سب سے صحیح روایت ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے۔
Narrated Anas bin Malik: The Messenger of Allah (ﷺ) had a ring made from silver, so he had 'Muhammad, the Messenger of Allah' engraved on it. Then he said: 'Do not engrave with it.' [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Sahih Hasan. As for the meaning of his saying: Do not engrave with it - he was prohibiting that anyone have Muhammad, Messenger of Allah engraved on his ring.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنائی، اس میں «محمد رسول اللہ» نقش کرایا، پھر فرمایا: ”تم لوگ اپنی انگوٹھی پر یہ نقش مت کرانا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ «لا تنقشوا عليه» کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے منع فرمایا کوئی دوسرا اپنی انگوٹھی پر «محمد رسول الله» نقش کرائے۔
Narrated Anas: When the Messenger of Allah (ﷺ) entered the area in which he would relieve himself, he would remove the ring. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib Hadith.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ جاتے تو اپنی انگوٹھی اتار دیتے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Narrated Anas bin Malik: The inscription on the ring of the Prophet (ﷺ) was in three lines: 'Muhammad' on a line, 'Messenger' on a line, and 'Allah' on a line.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش اس طرح تھا «محمد» ایک سطر، «رسول» ایک سطر اور «اللہ» ایک سطر میں، امام ترمذی کہتے ہیں: انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
Narrated Anas bin Malik: The inscription on the ring of the Prophet (ﷺ) was in three line: 'Muhammad' on a line, 'Messenger' on a line, 'Allah' on a line. And Muhammad bin Yahya (one of the two who narrated to him) did not say: Three lines in his narration. There are narrations on this topic from Ibn 'Umar. [Abu 'Eisa said:] This Hadith of Anas is a Hasan Sahih Gharib.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کا نقش تین سطروں میں تھا «محمد» ایک سطر میں «رسول» ایک سطر میں اور «اللہ» ایک سطر میں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- محمد بن یحییٰ نے اپنی روایت میں تین سطروں کا ذکر نہیں کیا ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے۔
Narrated Jabir: The Messenger of Allah (ﷺ) prohibited having images in the house, and he prohibited making them. He said: There are narrations on this topic from 'Ali, Abu Talhah, 'Aishah, Abu Hurairah, and Abu Ayyub. [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Jabir is a Hasan Sahih Hadith.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں تصویر رکھنے سے منع فرمایا اور آپ نے اس کو بنانے سے بھی منع فرمایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- جابر کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں علی، ابوطلحہ، عائشہ ابوہریرہ اور ابوایوب رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Abu An-Nadr: From 'Ubaidullah bin 'Abdullah bin 'Utbah, that he entered upon Abu Talhah Al-Ansari to pay him a visit (while he was ill), and he found Sahl bin Hunaif with him. He said: Abu Talhah called for someone to remove a sheet that was under him. Sahl said to him: 'Why did you remove it?' He replied: 'Because it contains images on it, and the Prophet (ﷺ) said about them what you know.' Sahl said: 'Do he not say: Except for markings on a garment?' He said: 'Yes, but this is better to me.' [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کہتے ہیں کہ
وہ ابوطلحہ انصاری رضی الله عنہ کی عیادت کرنے ان کے گھر گئے، تو میں نے ان کے پاس سہل بن حنیف رضی الله عنہ کو پایا، ابوطلحہ رضی الله عنہ نے ایک آدمی کو وہ چادر نکالنے کے لیے بلایا جو ان کے نیچے تھی، سہل رضی الله عنہ نے ان سے کہا: کیوں نکال رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اس لیے کہ اس میں تصویریں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلے میں جو کچھ فرمایا ہے اسے آپ جانتے ہیں، سہل رضی الله عنہ نے کہا: آپ نے تو یہ بھی فرمایا ہے: سوائے اس کپڑے کے جس میں نقش ہو ابوطلحہ نے کہا: آپ نے تو یہ فرمایا ہے لیکن یہ میرے لیے زیادہ اچھا ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Narrated Ibn 'Abbas: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever fashions an image, he will be punished by Allah until he breathes into it - meaning the soul - and he cannot breath (a soul) into it. And whoever listens to a people's conversation, while they have gone away from him for it, then He will have lead poured into his ears on the Day of Judgement. He said: There are narrations on this topic from 'Abdullah bin Mas'ud, Abu Hurairah, Abu Juhaifah, 'Aishah, and Ibn 'Umar. [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Ibn 'Abbas is a Hasan Sahih Hadith.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی اللہ تعالیٰ اس کو عذاب دیتا رہے گا یہاں تک کہ مصور اس میں روح پھونک دے اور وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا، اور جس نے کسی قوم کی بات کان لگا کر سنی حالانکہ وہ اس سے بھاگتے ہوں ۱؎، قیامت کے دن اس کے کان میں سیسہ ڈالا جائے گا“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن مسعود، ابوہریرہ، ابوحجیفہ، عائشہ اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Abu Hurairah: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: Change the gray, and do not resemble the Jews. He said: There are narration on this topic from Az-Zubair, Ibn 'Abbas, Jabir, Abu Dharr, Anas, Abu Rimthah, Al-Jahdamah, Abu At-Tufail, Jabir bin Samurah, Abu Juhaifah, and Ibn 'Umar. [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Abu Hurairah is a Hasan Sahih Hadith, and it has been reported through other routes from Abu Hurairah from the Prophet (ﷺ).
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بال کی سفیدی ( خضاب کے ذریعہ ) بدل ڈالو اور یہود کی مشابہت نہ اختیار کرو“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- یہ حدیث ابوہریرہ رضی الله عنہ کے واسطہ سے مرفوع طریقہ سے دوسری سندوں سے بھی آئی ہے، ۳- اس باب میں زبیر، ابن عباس، جابر، ابوذر، انس، ابورمثہ، جہدمہ، ابوطفیل، جابر بن سمرہ، ابوحجیفہ اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Abu Dharr: That the Prophet (ﷺ) said: Indeed the best of what the gray may be changed with is Henna' and Katam. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih. Abu Al-Aswad Ad-Dili's (a narrator in this chain) name is Zalim bin 'Amr bin Sufyan.
ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہتر چیز جس سے بال کی سفیدی بدلی جائے وہ مہندی اور وسمہ ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Narrated Anas: The Messenger of Allah (ﷺ) was of average height, neither tall nor very short, he had a good build, brown in complexion, his hair was neither curly nor straight, and when he walked he swayed slightly. He said: There are narration on this topic from 'Aishah, Al-Bara', Abu Hurairah, Ibn 'Abbas, Abu Sa'eed, Jabir, Wa'il bin Hujr, and Umm Hani'. [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Anas is a Hasan Sahih Gharib Hadith from this route, as a narration of Humaid.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میانہ قد تھے، آپ نہ لمبے تھے نہ کوتاہ قد، گندمی رنگ کے سڈول جسم والے تھے، آپ کے بال نہ گھونگھریالے تھے نہ سیدھے، آپ جب چلتے تو پیر اٹھا کر چلتے جیسا کوئی اوپر سے نیچے اترتا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس سند سے حمید کی روایت سے انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں عائشہ، براء، ابوہریرہ، ابن عباس، ابوسعید، جابر، وائل بن حجر اور ام ہانی رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated 'Aishah: I and the Messenger of Allah (ﷺ) would perform Ghusl using (water from) the same vessel. He had hair reaching above his shoulders and below his earlobes. This Hadith is Hasan Sahih Gharib. [Abu 'Eisa said:] It has been reported from other routes that 'Aishah said: I and the Messenger of Allah (ﷺ) would perform Ghusl using (water from) the same vessel. And the following statement is not mentioned in it: He had hair reaching above his shoulders [and below his earlobes'. It was only mentioned by 'Abdur-Rahman bin Abi Az-Zinad, and he is trustworthy, a Hafiz, and Malik bin Anas stated that he was trustworthy and ordered recording (Ahadith) from him.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتی تھی، آپ کے بال «جمہ» سے چھوٹے اور «وفرہ» سے بڑے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- دوسری سندوں سے یہ حدیث عائشہ سے یوں مروی ہے، کہتی ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتی تھی، راویوں نے اس حدیث میں یہ جملہ نہیں بیان کیا ہے، «وكان له شعر فوق الجمة ودون الوفرة» ۳- عبدالرحمٰن بن ابی زناد ثقہ ہیں، مالک بن انس ان کی توثیق کرتے تھے اور ان کی روایت لکھنے کا حکم دیتے تھے۔
Narrated 'Abdullah bin Mughaffal: The Messenger of Allah (ﷺ) prohibited combing except every other day.
عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنگھی کرنے سے منع فرمایا، سوائے اس کے کہ ناغہ کر کے کی جائے۔
Narrated Ibn 'Abbas: That the Prophet (ﷺ) said: Use Ithmid for Kohl, for it clears the vision and grows the hair (eye-lashes). And he claimed that the Prophet (ﷺ) had a Kohl holder with which he would apply Kohl every night, three in this (eye) and three in this. Another chain with similar meaning. He said: There are narrations on this topic from Jabir and Ibn 'Umar [Abu 'Eisa said:] The Hadith of Ibn 'Abbas is a Hasan Gharib Hadith, we do not know of it with this wording except from the narration of 'Abbas bin Mansur.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اثمد سرمہ لگاؤ اس لیے کہ وہ بینائی کو جلا بخشتا ہے اور پلکوں کا بال اگاتا ہے“، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ ہر رات تین سلائی اس ( داہنی آنکھ ) میں اور تین سلائی اس ( بائیں آنکھ ) میں سرمہ لگاتے تھے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس کی حدیث حسن غریب ہے، ۲- ہم اس لفظ کے ساتھ صرف عباد بن منصور کی روایت سے جانتے ہیں، ۳- اس باب میں جابر اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Abu Hurairah: The Messenger of Allah (ﷺ) prohibited two types of dress: As-Sama', and that a man sits with his legs drawn up in a garment, while there is nothing covering his private area. [Abu 'Eisa said:] There are narrations on this topic from 'Ali, Ibn 'Umar, 'Aishah, Abu Sa'eed, Jabir, and Abu Umamah. The Hadith if Abu Hurairah is a Hasan Sahih Gharib Hadith from this route. This has been reported through other routes from Abu Hurairah from the Prophet (ﷺ).
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لباس سے منع فرمایا: ”ایک صماء، اور دوسرا یہ کہ کوئی شخص خود کو کپڑے میں اس طرح لپیٹ لے کہ اس کی شرمگاہ پر اس کپڑے کا کوئی حصہ نہ رہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابوہریرہ کی حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- یہ دوسری سندوں سے بھی ابوہریرہ کے واسطہ سے مرفوع طریقہ سے آئی ہے، ۳- اس باب میں علی، ابن عمر، عائشہ، ابوسعید، جابر اور ابوامامہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Ibn 'Umar: That the Prophet (ﷺ) said: Allah has cursed the woman who artificially lengthens and the woman who seeks to have her hair artificially lengthened, and the woman who tattoos and the woman who seeks tattooed. Nafi' (one of the narrators) said: Tattooing was on the gums. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih. He said: There are narrations on this topic from Ibn Mas'ud, 'Aishah, Asma' bint Abi Bakr, Ma'qil bin Yasar, Ibn 'Abbas, and Mu'awiyah.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے بال میں جوڑے لگانے والی، بال میں جوڑے لگوانے والی، گدنا گوندنے والی اور گدنا گوندوانے والی پر لعنت بھیجی ہے“۔ نافع کہتے ہیں: گدنا مسوڑے میں ہوتا ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عائشہ، ابن مسعود، اسماء بنت ابی بکر، ابن عباس، معقل بن یسار اور معاویہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔