Narrated Ibrahim bin 'Umar bin Safinah: From his father, from his grandfather that he said: I ate bustard meat with the Messenger of Allah (ﷺ). [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Gharib, we do not know of it except from this route. Ibn Abi Fudaik reported from Ibrahim bin 'Umar bin Safinah and he has been called Buraih bin 'Umar bin Safinah.
سفینہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حباری کا گوشت کھایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۳- ابراہیم بن عمر بن سفینہ سے ابن ابی فدیک نے بھی روایت کی ہے، انہیں برید بن عمر بن سفینہ بھی کہا گیا ہے۔
Narrated Umm Salamah: That she brought a side of roasted meat to the Messenger of Allah (ﷺ), so he ate it from it and stood for Salat, and did not perform Wudu' He said: There are narrations on this topic from 'Abdullah bin Al-Harith, Al-Mughirah, and Abu Rafi' [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib from this route.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا بیان کرتی ہیں کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھنی دست پیش کی، آپ نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیا۔ امام ترمذی کہتے: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن حارث، مغیرہ اور ابورافع رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Abu Juhaidah: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: As for me, I do not eat while reclining. He said: There are narrations on this topic from 'Ali, 'Abdullah bin 'Amr, and 'Abdullah bin Al-'Abbas. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih, we do not know of it except as a narration of 'Ali bin Al-Aqmar. Zakariyya bin Abi Za'idah, Sufyan bin Sa'eed, and other reported this Hadith from 'Ali bin Al-Aqmar. And Shu'bah reported this Hadith from Sufyan Ath-Thawri from 'Ali bin Al-Aqmar.
ابوجحیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- ہم اسے صرف علی بن اقمر کی روایت سے جانتے ہیں، علی بن اقمر سے اس حدیث کو زکریا بن ابی زائدہ، سفیان بن سعید ثوری اور کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، شعبہ نے یہ حدیث سفیان ثوری سے علی بن اقمر کے واسطہ سے روایت کی ہے، ۳- اس باب میں علی، عبداللہ بن عمرو اور عبداللہ بن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated 'Aishah: The Prophet (ﷺ) liked sweets and honey. This Hadith is Hasan Sahih Gharib. 'Ali bin Mus-hir reported it from Hisham bin 'Urwah, and there is more stated in the Hadith than this.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز اور شہد کو پسند کرتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- اسے علی بن مسہر نے بھی ہشام بن عروہ کے واسطہ سے روایت کی ہے، ۳- حدیث میں اس سے زیادہ باتیں ہیں۔
Narrated 'Alqamah bin Al-Muzani: From his father, who said that the Prophet (ﷺ) said: When one of you buys meat, then let him increase its broth. For, if he does not find any meat you'll have broth; and it is one of the two meats. And there are narrations on this topic from Abu Dharr. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Gharib, we do not know of it except through this route, as a narration of Muhammad bin Fada', who is Muhammad bin Fada' Al-Mu'abbar, and he has been criticized by Sulaiman bin Harb. 'Alqamah bin 'Abdullah is the brother of Bakr bin 'Abdullah Al-Muzani.
عبداللہ مزنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی گوشت خریدے تو اس میں ( پکاتے وقت ) شوربا ( سالن ) زیادہ کر لے، اس لیے کہ اگر وہ گوشت نہ پا سکے تو اسے شوربا مل جائے، وہ بھی دو گوشت میں سے ایک گوشت ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں ابوذر سے بھی روایت ہے، ۲- ہم اسے صرف اسی سند سے محمد بن فضاء کی روایت سے جانتے ہیں، محمد بن فضاء «معبر» ( یعنی خواب کی تعبیر بیان کرنے والے ) ہیں، ان کے بارے میں سلیمان بن حرب نے کلام کیا ہے، ۳- یہ حدیث غریب ہے۔
Narrated Abu Dharr: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: Let one of you not consider any good to be insignificant. If he has nothing, then let him meet his brother with a smiling face. If you buy some meat or cook something in a pot, then increase its broth, and serve some of it to your neighbor. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih. Shu'bah reported it from Abu 'Imran Al-Jawni.
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں میں سے کوئی شخص کسی بھی نیک کام کو حقیر نہ سمجھے، اگر کوئی نیک کام نہ مل سکے تو اپنے بھائی سے مسکرا کر ملے ۱؎، اور اگر تم گوشت خریدو یا ہانڈی پکاؤ تو شوربا ( سالن ) بڑھا لو اور اس میں سے چلو بھر اپنے پڑوسی کو دے دو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- شعبہ نے بھی اسے ابوعمران جونی کے واسطہ سے روایت کیا ہے۔
Narrated Abu Musa: That the Prophet (ﷺ) said: Many a man achieved perfection, but no woman achieved perfection except for Mariam the daughter of 'Imran, and Asiyah the wife of Fir'awn. And the superiority of 'Aishah over other women is like the superiority of Tharid over other foods. He said: There is something on this topic from 'Aishah and Anas. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں میں سے بہت سارے مرد درجہ کمال کو پہنچے ۱؎ اور عورتوں میں سے صرف مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ درجہ کمال کو پہنچیں اور تمام عورتوں پر عائشہ کو اسی طرح فضیلت حاصل ہے جس طرح تمام کھانوں پر ثرید کو“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عائشہ اور انس سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated 'Abdullah bin Al-Harith: My father had me married so he invited people, and Safwan bin Umayyah was among them. So he said: 'Indeed the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Bite the meat (with your teeth) for indeed it is more enjoyable and more wholesome. He said: There are narration on this topic from 'Aishah and Abu Hurairah. [Abu 'Eisa said:] We do not know of this Hadith except through the narration of 'Abdul-Karim. Some of the people of knowledge have criticized 'Abdul-Karim Al-Mu'allim because of his memory, Ayyub As-Sakhtiyani was among them.
عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ
میرے باپ نے میری شادی کی اور لوگوں کو مدعو کیا، ان میں صفوان بن امیہ رضی الله عنہ بھی تھے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گوشت کو دانت سے نوچ کر کھاؤ اس لیے کہ وہ زیادہ جلد ہضم ہوتا ہے، اور لذیذ ہوتا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس حدیث کو ہم صرف عبدالکریم کی روایت سے جانتے ہیں اور عبدالکریم المعلم کے حافظہ کے بارے میں اہل علم نے کلام کیا ہے، کلام کرنے والوں میں ایوب سختیانی بھی ہیں، ۲- اس باب میں عائشہ اور ابوہریرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Ja'far bin 'Amr bin Umayyah Ad-Damri: From his father who said that he saw the Prophet (ﷺ) making incisions (with a knife) into a piece of a lamb shoulder which he ate from, then he went to perform Salat without performing Wudu'. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih and there is something on this topic from Al-Mughirah bin Shu'bah.
عمرو بن امیہ ضمری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے بکری کی دست کا گوشت چھری سے کاٹا، اور اس میں سے کھایا، پھر نماز کے لیے تشریف لے گئے اور وضو نہیں کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں مغیرہ بن شعبہ سے بھی روایت ہے۔
Narrated Abu Hurairah: Some meat was brought to the Prophet (ﷺ) and a foreleg was presented to him, and he used to like it, so he bit from it. He said: There are narrations on this topic from Ibn Mas'ud, 'Aishah, 'Abdullah bin Ja'far, and Abu 'Ubaidah. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih. Abu Hayyan's (a narrator in the chain) name is Yahya bin Sa'eed bin Hayyan At-Taimi. Abu Zur'ah bin 'Amr bin Jarir's name is Harim.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوشت لایا گیا اور آپ کو دست پیش کی گئی، آپ کو دست بہت پسند تھی، چنانچہ آپ نے اسے دانت سے نوچ کر کھایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن مسعود، عائشہ، عبداللہ بن جعفر اور ابوعبیدہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- ابوحیان کا نام یحییٰ بن سعید بن حیان ہے اور ابوزرعہ بن عمرو بن جریر کا نام ہرم ہے۔
Narrated 'Aishah: The foreleg was not the part of the meat that the Messenger of Allah (ﷺ) liked most, but he would not get meat but occasionally. So it would be hastened to him because it cooks quickly. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Gharib, we do not know of it except from this route.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دست کا گوشت زیادہ پسند نہیں تھا، لیکن آپ کو یہ کبھی کبھی ملتا تھا، اس لیے آپ اسے کھانے میں جلدی کرتے تھے کیونکہ وہ دوسرے گوشت کے مقابلہ میں جلدی گلتا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
Narrated Jabir: That the Prophet (ﷺ) said: What an excellent condiment vinegar is.
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں عائشہ اور ام ہانی سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated 'Aishah: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: What an excellent condiment vinegar is. Another chain with similar except that he (ﷺ) said: What an excellent condiment, or, (the most excellent of) condiments is vinegar. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib from this route. It is not known as a Hadith of Hisham bin 'Urwah except through the narration of Sulaiman bin Bilal.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے“۔
Narrated Umm Hani' bint Abi Talib: The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon me and said: 'Do you have anything?' I said: 'No, except a piece of hard bread and vinegar.' so he said: 'Bring it, for a house that has vinegar is not impoverished of condiments. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Gharib from this route. We do not know of it as a Hadith of Umm Hani' except through this route. Abu Hamzah Ath-Thumali's (a narrator in the chain) name is Thabit bin Abi Safiyyah. And Umm Hani' died some time after 'Ali bin Abi Talib. I asked Muhammad about this Hadith. He said: I do not know Ash-Sha'bi hearing from Umm Hani'. So I said: How is Abu Hamzah according to you? He said: Ahmad bin Hanbal criticized him, but he is Muqarib (average) in Hadith to me.
ام ہانی بنت ابوطالب رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا تمہارے پاس ( کھانے کے لیے ) کچھ ہے؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، صرف روٹی کے چند خشک ٹکڑے اور سرکہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لاؤ، وہ گھر سالن کا محتاج نہیں ہے جس میں سرکہ ہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ہم اسے اس سند سے صرف ام ہانی کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- ام ہانی کی وفات علی بن ابی طالب کے کچھ دنوں بعد ہوئی، ۳- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: شعبی کا سماع ام ہانی سے میں نہیں جانتا ہوں، ۴- میں نے پھر پوچھا: آپ کی نظر میں ابوحمزہ ثابت بن ابی صفیہ کیسے ہیں؟ انہوں نے کہا: احمد بن حنبل کا ان کے بارے میں کلام ہے اور میرے نزدیک وہ مقارب الحدیث ہیں۔
Narrated Jabir: That the Prophet (ﷺ) said: What an excellent condiment vinegar is. There are narrations on this topic from 'Aishah and Umm Hani', and this is more correct than the narration of Mubarak bin Sa'eed (no. 1839).
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سرکہ کیا ہی بہترین سالن ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث مبارک بن سعید کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔
Narrated 'Aishah: The Prophet (ﷺ) would eat melon with fresh dates. He said: There is something on about this from Anas. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Gharib. Some of them reported it form Hisham bin 'Urwah from his father in Mursal form from the Prophet (ﷺ), without mentioning from 'Aishah in it, And Yazid bin Ruman reported this Hadith from 'Urwah, from 'Aishah.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجور کے ساتھ تربوز کھاتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- بعض لوگوں نے اسے «عن هشام بن عروة عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے مرسل طریقہ سے روایت کی ہے، اس میں عائشہ کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا ہے، یزید بن رومان نے اس حدیث کو عروہ کے واسطہ سے عائشہ سے روایت کی ہے، ۳- اس باب میں انس سے بھی روایت ہے۔
Narrated 'Abdullah bin Ja'far: The Messenger of Allah (ﷺ) would eat snake cucumber with fresh dates. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib, we do not know of it except as a narration of Ibrahim bin Sa'd.
عبداللہ بن جعفر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجور کے ساتھ ککڑی کھاتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف ابراہیم بن سعد کی روایت سے جانتے ہیں۔
Narrated Anas: Some of people from 'Urainah arrived in Al-Madinah, and they were uncomfortable (with the climate). So the Messenger of Allah (ﷺ) sent them some camels from charity. He told them: Drink from their milk and urine. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib as a narration of Thabit. This Hadith has been reported through other routes from Anas. Abu Qilabah reported it from Anas, and Sa'eed bin Abu 'Arubah reported it from Qatadah, from Anas.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ آئے، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی، اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں صدقہ کے اونٹوں میں بھیجا اور فرمایا: ”اونٹوں کا پیشاب اور دودھ پیو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی انس سے آئی ہے، ابوقلابہ نے اسے انس سے روایت کی ہے اور سعید بن ابی عروبہ نے بھی اسے قتادہ کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے۔
Narrated Salman: I read in the Tawrah that the blessing for food is in the Wudu' after it. So I mentioned that to the Prophet (ﷺ), telling him what I read in the Tawrah. So the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The food's blessing is in the Wudu' before it and the Wudu' after it.' He said: There are narrations on this topic from Anas and Abu Hurairah. [Abu 'Eisa said:] We do not know of this Hadith except as a narration of Qais bin Ar-Rabi'. Qais [bin Ar-Rabi'] was graded weak in Hadith. Abu Hashim Ar-Rumani's (a narrator in the chain) name is Yahya bin Dinar.
سلمان فارسی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے تورات میں پڑھا ہے کہ ”کھانے کی برکت کھانے کے بعد وضو کرنے میں ہے“، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے بیان کیا اور جو کچھ تورات میں پڑھا تھا اسے بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے کی برکت کھانے سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنے میں ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس حدیث کو ہم صرف قیس بن ربیع کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- اور قیس بن ربیع حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں، ۳- اس باب میں انس اور ابوہریرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Messenger of Allah (ﷺ) cae out from the toilet and some food was brought to him. They said: 'Shall we bring you some water for Wudu'?' He said: 'I have only been ordered to perform Wudu' when standing for Salat.' [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan [Sahih]. 'Amr bin Dinar has reported it from Sa'eed bin Al-Huwairith, from Ibn 'Abbas. 'Ali bin Al-Madini said: 'Sufyan Ath-Thawri disliked washing the hands before eating food, and he disliked placing the bread under the bowl.'
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پاخانہ سے تشریف لائے، تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، صحابہ نے عرض کیا: کیا آپ کے لیے وضو کا پانی لائیں؟ آپ نے فرمایا: ”مجھے نماز کے لیے جاتے وقت وضو کا حکم دیا گیا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اسے عمرو بن دینار نے سعید بن حویرث کے واسطہ سے ابن عباس سے روایت کی ہے، ۳- علی بن مدینی کہتے ہیں: یحییٰ بن سعید نے کہا: سفیان ثوری کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا مکروہ سمجھتے تھے، وہ پیالہ کے نیچے چپاتی رکھنا بھی مکروہ سمجھتے تھے۔