The Book on Drinks
كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
Chapter 27
Narrated Al-Jarud bin Al-'Ala': The Prophet (ﷺ) prohibited drinking while standing. And there are narrations on this topic from Abu Sa'eed, Abu Hurairah, and Anas. And this Hadith is Hasan Gharib. This Hadith was reported from other narrators, from Sa'eed, from Qatadah, from Abu Muslim, from Al-Jarud, that the Prophet (ﷺ) said: The Muslim's wandering (animal) stirs the Fire. Al-Jarud bin Al-Mu'alla is called Ibn Al-'Al' but what is correct is Al-Mu'alla.
جارود بن معلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب حسن ہے، ۲- اسی طرح کئی لوگوں نے اس حدیث کو «عن سعيد عن قتادة عن أبي مسلم عن الجارود عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کیا ہے، اور یہ حدیث بطریق: «عن قتادة عن يزيد بن عبد الله ابن الشخير عن أبي مسلم عن الجارود أن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”مسلمان کی گری ہوئی چیز ( یعنی اس پر قبضہ کرنے کی نیت سے ) اٹھانا آگ میں جلنے کا سبب ہے“، ۳- اس باب میں ابو سعید خدری، ابوہریرہ اور انس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Prophet (ﷺ) drank from Zamzam while he was standing. He said: There are narrations on this topic from 'Ali, Sa'd, 'Abdullah bin 'Amr and 'Aishah. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر زمزم کا پانی پیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں علی، سعد، عبداللہ بن عمرو اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated 'Amr bin Shu'aib: From his father, from his grandfather who said: I saw the Messenger of Allah (ﷺ) drinking while standing and sitting. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پانی پیتے دیکھا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Narrated Anas bin Malik: That the Prophet (ﷺ) would breathe three times in the vessel and say: It is more wholesome and thirst quenching. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Gharib. Hisham Ad-Dastawa'i reported it from Abu 'Isam, from Anas.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے تین سانس میں پانی پیتے تھے اور فرماتے تھے: ( پانی پینے کا یہ طریقہ ) ”زیادہ خوشگوار اور سیراب کن ہوتا ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- اسے ہشام دستوائی نے بھی ابوعصام کے واسطہ سے انس سے روایت کی ہے، اور عزرہ بن ثابت نے ثمامہ سے، ثمامہ نے انس سے روایت کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم برتن سے تین سانس میں پانی پیتے تھے۔
Narrated Ibn 'Abbas: That the Messenger of Allah (ﷺ) said: Let none of you drink all at once like the camel. But drink two or three times, mentioning Allah's Name when you drink, and praising Him when you (finish). [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Gharib. Yazid bin Sinan Al-Jazari is Abu Farwah Ar-Ruhawi.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیو، بلکہ دو یا تین سانس میں پیو، جب پیو تو «بسم اللہ» کہو اور جب منہ سے برتن ہٹاؤ تو «الحمدللہ» کہو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔
Narrated Ibn 'Abbas: When the Prophet (ﷺ) drank, he would breathe two times. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Gharib, we do not know of it except as a narration of Rishdin bin Kuraib. He said: I asked [Abu Muhammad] 'Abdullah bin 'Abdur-Rahman about Rishdin bin Kuraib: Is he stronger (in narration), or Muhammad bin Kuraib? He said: Neither are better to me. Rishdin bin Kuraib is preferred over them to me. He said: I asked Muhammad bin Isma'il about this, so he said: Muhammad bin Kuraib is preferred over Rishdin bin Kuraib. To me, the correct view is what Abu Muhammad 'Abdullah bin 'Abdur-Rahman said: Rishdin bin Kuraib is more preferred and he is elder. He lived to see Ibn 'Abbas, and they are brothers, and they both have Munkar narrations in their reports.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پیتے تھے تو دو سانس میں پیتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف رشدین بن کریب کی روایت سے جانتے ہیں، ۳- میں نے ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی سے رشدین بن کریب کے بارے میں پوچھتے ہوئے کہا: وہ زیادہ قوی ہیں یا محمد بن کریب؟ انہوں نے کہا: دونوں ( رتبہ میں ) بہت ہی قریب ہیں، اور میرے نزدیک رشدین بن کریب زیادہ راجح ہیں، ۴- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: محمد بن کریب، رشدین بن کریب سے زیادہ راجح ہیں، ۵- میرے نزدیک ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی کی بات زیادہ صحیح ہے کہ رشدین بن کریب زیادہ راجح اور بڑے ہیں، انہوں نے ابن عباس کو پایا ہے اور انہیں دیکھا ہے، یہ دونوں بھائی ہیں ان دونوں سے منکر احادیث بھی مروی ہیں۔
Narrated Abu Sa’id Al Khudri : That the Prophet (ﷺ) prohibited blowing into the drink. A man said: What about if one sees something floating in the vessel? He said: Spill it out (removing that). He said: I can not drink in one breath. He said: Then remove the cup away from your mouth. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پینے کی چیز میں پھونکنے سے منع فرمایا، ایک آدمی نے عرض کیا: برتن میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھوں تو کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ”اسے بہا دو، اس نے عرض کیا: میں ایک سانس میں سیراب نہیں ہو پاتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”تب ( سانس لیتے وقت ) پیالہ اپنے منہ سے ہٹا لو“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Narrated Ibn 'Abbas: The Messenger of Allah (ﷺ) prohibited breathing in the vessel, or blowing into it. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے اور پھونکنے سے منع فرمایا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Narrated 'Abdullah bin Abi Qatadah: From his father, that the Messenger of Allah (ﷺ) said: When one of you drinks, then do not breathe into the vessel. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی پانی پیئے تو برتن میں سانس نہ چھوڑے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Ubaidullah bin 'Abdullah narrated a report (of the Messenger of Allah (ﷺ) from Abu Sa'eed, that he prohibited bending the mouths of the water-skins. He said: There are narrations on this topic from Jabir, Ibn 'Abbas, and Abu Hurairah. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ
( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) مشکیزوں سے منہ لگا کر پینے سے منع کیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں جابر، ابن عباس اور ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated 'Eisa bin 'Abdullah bin Unais: From his father who said: I saw the Prophet (ﷺ) standing at a hanging water-skin, so he bent it, then drank from it. He said: There is something on this topic from Umm Salamah. [Abu 'Eisa said:] The chain of this Hadith is not Sahih. 'Abdullah bin 'Umar Al-'Umari (a narrator in the chain) was graded weak due to his memory, and I do not know if he heard from 'Eisa or not.
عبداللہ بن انیس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ ایک لٹکی ہوئی مشکیزہ کے پاس گئے، اسے جھکایا، پھر اس کے منہ سے پانی پیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں ام سلیم سے بھی روایت ہے ( جو آگے آ رہی ہے ) ، ۲- اس حدیث کی سند صحیح نہیں ہے، عبداللہ بن عمر حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں، میں نہیں جانتا ہوں کہ انہوں نے عیسیٰ سے حدیث سنی ہے یا نہیں۔
Narrated 'Abdur-Rahman bin Abi 'Amrah: From his grandmother Kabshah who said: The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon me. He drank from a hanging water-skin while standing. So I went to its mouth and cut it off. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih Gharib. Yazid bin Yazid bin Jabir is the brother of 'Adbur-Rahman bin Yazid bin Jabir. He died earlier than him.
کبشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے، آپ نے ایک لٹکی ہوئی مشکیزہ کے منہ سے کھڑے ہو کر پانی پیا، پھر میں مشکیزہ کے منہ کے پاس گئی اور اس کو کاٹ لیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔
Narrated Anas bin Malik: The Messenger of Allah (ﷺ) was brought some milk which was mixed with some water. On his right was a Bedouin and on his left was Abu Bakr. So he drank, then he gave it to the Bedouin and said: 'The right, then the right.' He said: There are narrations on this topic from Ibn 'Abbas, Sahl bin Sa'd, Ibn 'Umar, and 'Abdullah bin Busr. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملا ہوا تھا، آپ کے دائیں طرف ایک اعرابی تھا اور بائیں ابوبکر رضی الله عنہ، آپ نے دودھ پیا، پھر ( بچا ہوا دودھ ) اعرابی کو دیا اور فرمایا: ”دائیں طرف والا زیادہ مستحق ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عباس، سہل بن سعد، ابن عمر اور عبداللہ بن بسر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Narrated Abu Qatadah: That the Prophet (ﷺ) said: The one providing water for people is the last of them to drink. He said: There is something on this topic from Ibn Abi Awfa. [Abu 'Eisa said:] This Hadith is Hasan Sahih.
ابوقتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پلانے والے کو سب سے آخر میں پینا چاہیئے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن ابی اوفی سے بھی روایت ہے۔
Narrated 'Aishah: The drink most beloved to the Messenger of Allah (ﷺ) was the sweet, cool drink. [Abu 'Eisa said:] This was reported similarly by more than one narrator from Ibn 'Uyainah from Ma'mar, from Az-Zuhri, from 'Urwah from 'Aishah. What is correct what was reported by Az-Zuhri from the Prophet (ﷺ) in Mursal form.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھا اور ٹھنڈا مشروب سب سے زیادہ پسند تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ابن عیینہ سے کئی لوگوں نے اسی طرح «عن معمر عن الزهري عن عروة عن عائشة» روایت کی ہے، لیکن صحیح وہی ہے جو زہری کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً مروی ہے ( جو آگے آ رہی ہے ) ۔
Narrated Az-Zuhri: The Prophet (ﷺ) was asked: 'Which drink is the best ?' He said: 'The sweet, cool drink. [Abu 'Eisa said:] This is how 'Abdur-Razzaq reported it from Ma'mar, from Az-Zuhri, from the Prophet (ﷺ) in Mursal form. This is more correct that the narration of Ibn 'Uyainah (no. 1895).
زہری سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا مشروب بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: ”میٹھا اور ٹھنڈا مشروب“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اسی طرح عبدالرزاق نے بھی معمر سے، معمر نے زہری سے اور زہری نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مرسلاً روایت کی ہے، ۲- یہ ابن عیینہ رحمہ اللہ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔