It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever does not call upon Allah, He will be angry with him.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو الملیح مدنی نے بیان کیا: میں نے ابو صالح رضی اللہ عنہ سے سنا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں کرتا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ( غصہ ) ہوتا ہے ۔
It was narrated from Nu'man bin Bashir رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Indeed the supplication is the worship. Then he recited: And your Lord said: Invoke Me, I will respond to you.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے العمش کی سند سے، ذر بن عبد اللہ ہمدانی نے یسع الکندی کی سند سے بیان کیا, نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:«وقال ربكم ادعوني أستجب لكم» اور تمہارے رب نے کہا: دعا کرو ( مجھے پکارو ) میں تمہاری دعا قبول کروں گا ( سورة الغافر: 60 ) ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: There is nothing more noble to Allah the Glorified, than supplication.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، ہم سے عمران القطان نے بیان کیا، وہ قتادہ کی سند سے، وہ سعید بن ابی الحسن کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ لائق قدر کوئی چیز نہیں ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما that :
The Prophet (ﷺ) used to say in his supplication: Rabbi! A'inni wa la tu'in 'alayya, wansurni wa la tansur 'alayya, wamkurli wa la tamkur 'alayya, wahdini wa yassiril-huda li, wansurni 'ala man bagha 'alayya. Rabbij'alni laka shakkaran laka dhakkaran, laka rahhaban, laka muti'an, 'ilayka mukhbitan, 'ilayka awwahan muniba. Rabbi! Taqabbal tawbati, waghsil hawbati wa ajib da'wati, wahdi qalbi, wa saddid lisani, wa thabbit hujjati, waslul sakhimata qalbi (O Lord! Help me and do not help others against me, support me and do not support others against me, plan for me and do not plan against me, guide me and make guidance easy for me, and help me against those who wrong me. O Lord! Make me grateful to You, make me remember You much, make me fearful of You, obedient to You, humble before You and turning to You. O Lord! Accept my repentance and wash away my sins, answer my supplication, guide my heart, make my tongue speak the truth, make my proof firm and remove resentment from my heard). (Sahih)(One of the narrators) Abul-Hasan At-Tanafisi said: I said to Waki': 'Shall I say it in the Qunut of Witr?' He said: 'Yes.'
ہم سے علی بن محمد نے سنہ 231 ہجری میں بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے سنہ 195 ہجری میں بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے پچاس سال قبل العمش کی مجلس میں بیان کیا، کہا: ہم سے عمرو بن مرہ جمالی نے خالد کے زمانے میں بیان کیا, عبداللہ بن الحارث المکتب کی سند سے، طالب بن قیس الحنفی کی سند سے،عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں یہ پڑھا کرتے تھے: «رب أعني ولا تعن علي وانصرني ولا تنصر علي وامكر لي ولا تمكر علي واهدني ويسر الهدى لي وانصرني على من بغى علي رب اجعلني لك شكارا لك ذكارا لك رهابا لك مطيعا إليك مخبتا إليك أواها منيبا رب تقبل توبتي واغسل حوبتي وأجب دعوتي واهد قلبي وسدد لساني وثبت حجتي واسلل سخيمة قلبي» اے میرے رب! میری مدد فرما، اور میرے مخالف کی مدد مت کر، اور میری تائید فرما، اور میرے مخالف کی تائید مت کر، اور میرے لیے تدبیر فرما، میرے خلاف کسی کی سازش کامیاب نہ ہونے دے، اور مجھے ہدایت فرما، اور ہدایت کو میرے لیے آسان کر دے، اور اس شخص کے مقابلہ میں میری مدد فرما جو مجھ پر ظلم کرے، اے اللہ! مجھے اپنا شکر گزار اور ذکر کرنے والا، ڈرنے والا، اور اپنا مطیع فرماں بردار، رونے اور گڑگڑانے والا، رجوع کرنے والا بندہ بنا لے، اے اللہ میری توبہ قبول فرما، میرے گناہ دھو دے، میری دعا قبول فرما، میرے دل کو صحیح راستے پر لگا، میری زبان کو مضبوط اور درست کر دے، میری دلیل و حجت کو مضبوط فرما، اور میرے دل سے بغض و عناد ختم کر دے ۔ ابوالحسن طنافسی کہتے ہیں کہ میں نے وکیع سے کہا: کیا میں یہ دعا قنوت وتر میں پڑھ لیا کروں؟ تو انہوں نے کہا: ہاں پڑھ لیا کرو۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
Fatimah رضی اللہ عنہا came to the Prophet (ﷺ) to ask him for a servant, and he said: 'I do not have anything to give you.' So she went back, but after that he came to her and said: 'Is what you asked for dearer to you, or something better than that?' 'Ali said to her: 'Say: something better than that.' So she said it. He said: 'Say: Allahumma Rabbas-samawatis-Sab'i wa Rabbal-'Arshil-'Azim, Rabbana wa Rabba Kulli shay'in, munzil at-Tawrati wal-Injili wal-Qur'anil-'Azim. Antal-Awwalu fa laysa qablaka shay', wa Antal-Akiru fa laysa ba'daka shay', Antaz-Zahiru fa laysa fawqaka shay', wa Antal-Batinu fa laysa dunaka shay', Iqdi 'annad-daina wa aghnina minal-faqr (O Allah, Lord of the seven heavens and Lord of the Mighty Throne, Our Lord, and the Lord of Everything, Revealer of the Tawrah, the Injil and the Magnificent Qur'an. You are the First and there is nothing after You; You are the Last and there is nothing after You. You are the Most High, and there is nothing above You, and You are the Most Near and there is nothing nearer than You. Settle our debts and make us free of want).'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن ابی عبیدہ نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا، العمش کی سند سے، ابو صالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خادم طلب کرنے کے لیے آئیں، تو آپ نے ان سے فرمایا: میرے پاس تو خادم نہیں ہے جو میں تجھے دوں ، ( یہ سن کر ) وہ واپس چلی گئیں، اس کے بعد آپ خود ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: جو چیز تم نے طلب کی تھی وہ تمہیں زیادہ پسند ہے یا اس سے بہتر چیز تمہیں بتاؤں ؟ علی رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: تم کہو کہ نہیں، بلکہ مجھے وہ چیز زیادہ پسند ہے جو خادم سے بہتر ہو، چنانچہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے یہی کہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہا کرو «اللهم رب السموات السبع ورب العرش العظيم ربنا ورب كل شيء منزل التوراة والإنجيل والقرآن العظيم أنت الأول فليس قبلك شيء وأنت الآخر فليس بعدك شيء وأنت الظاهر فليس فوقك شيء وأنت الباطن فليس دونك شيء اقض عنا الدين وأغننا من الفقر» اے اللہ! ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کے رب! اور ہمارے رب اور ہر چیز کے رب، تورات، انجیل اور قرآن عظیم کو نازل کرنے والے! تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں تھی، تو ہی آخر ہے، تیرے بعد کوئی چیز نہیں ہو گی، تو ہی ظاہر ہے تیرے اوپر کوئی چیز نہیں، تو ہی باطن ہے تیرے ورے کوئی چیز نہیں، ہم سے ہمارا قرض ادا کر دے، اور محتاجی دور کر کے ہمیں غنی کر دے ۔
It was narrated from 'Abdullah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) used to say: Allahumma inni as'alukal-huda wat-tuqa wal-'afaf wal-ghina (O Allah, I ask You for guidance, piety, chastity and affluence).
ہم سے یعقوب بن ابراہیم الدورقی اور محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا: ہم سے سفیان نے ابواسحاق کی سند سے اور ابو الاحوص کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى» اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت، پرہیزگاری، پاکدامنی اور دل کی مالدرای چاہتا ہوں ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to say: 'Allahummanfa'ni bima 'allamtani, wa 'allimni ma yanfa'uni, wa zidni 'ilman, wal-hamdu lillahi 'ala kulli hal, wa a'udhu billahi min 'adhabin-nar (O Allah, benefit me by that which You have taught me, and teach me that which will benefit me, and increase me in knowledge. Praise is to Allah in all situations, and I seek refuge with Allah from the torment of the Fire).'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، وہ موسیٰ بن عبیدہ سے اور محمد بن ثابت کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وزدني علما والحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من عذاب النار» اے اللہ! مجھے اس علم سے فائدہ پہنچا جو تو نے مجھے سکھایا، اور مجھے وہ علم سکھا جو میرے لیے نفع بخش ہو، اور میرے علم میں زیادتی عطا فرما، اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں شکر ہے، میں جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) often used to say: 'Allahumma thabbit qalbi 'ala dinika [O Allah, make my heart steadfast in (adhering to) Your religion].' A man said: 'O Messenger of Allah! Do you fear for us when we have believed in you and in (the Message) that you have brought?' He said: 'Hearts are between two of the fingers of the Most Merciful, and He controls them.' (Hasan)Al-A'mash (one of the narrators) indicated with his fingers.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے العمش نے بیان کیا، وہ یزید الرقاشی کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم ثبت قلبي على دينك» اے اللہ! میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ ، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہم پر خوف کرتے ہیں ( ہمارے حال سے کہ ہم پھر گمراہ ہو جائیں گے ) ، حالانکہ ہم تو آپ پر ایمان لا چکے، اور ان تعلیمات کی تصدیق کر چکے ہیں جو آپ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک لوگوں کے دل رحمن کی دونوں انگلیوں کے درمیان ہیں، انہیں وہ الٹتا پلٹتا ہے ، اور اعمش نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا ۔
It was narrated from Abu Bakr Siddiq رضی اللہ عنہ that:
He said to the Messenger of Allah (ﷺ): Teach me a supplication which I can say during my prayer. He said: Say: Allahumma inni zalamtu nafsi zulman kathiran wa la yaghfirudh-dhunub illa Anta, faghfirli maghfiratan min 'indika warhamni, innaka Antal-Ghafurur-Rahim (O Allah, I have wronged myself greatly and no one forgives sins but You, so grant me forgiveness from You and have mercy on me, for You are the Oft-Forgiving, Most Merciful).
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، ابو الخیر سے اور عبداللہ بن عمرو بن العاص کی سند سے, ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجئیے جسے میں نماز میں پڑھا کروں، آپ نے فرمایا: تم یہ دعا پڑھا کرو «اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا ولا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم» اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا ہے اور گناہوں کا بخشنے والا صرف تو ہی ہے، تو اپنی عنایت سے میرے گناہ بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، تو غفور و رحیم ( بخشنے والا مہربان ) ہے ۔
It was narrated that Abu Umamah Al Bahili رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) came out to us, leaning on a stick, and when we saw him we stood up. He said: 'Do not do what the Persians do for their leaders.' We said: 'O Messenger of Allah, why don't you pray to Allah for us?' He said: 'Allahummaghfirlana, warhamna, warda 'anna, wa taqabbal minna, wa adkhilnal-jannah, wa najjina minan-nar, wa aslih lana sha'nana kullah. [O Allah, forgive us and have mercy on us, be pleased with us and accept (our good deeds) from us, admit us to Paradise and save us from Hell, and rectify all our affairs].' It was as if we wanted him to say more, but he said: 'Have I not summed everything for you?'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، انہوں نے مسعر کی سند سے، ابو مرزوق نے ابو وائل سے, ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصا ( چھڑی ) پر ٹیک لگائے ہمارے پاس باہر تشریف لائے، جب ہم نے آپ کو دیکھا تو ہم کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسے کھڑے نہ ہوا کرو جیسے فارس کے لوگ اپنے بڑوں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کاش آپ ہمارے لیے اللہ سے دعا فرماتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: «اللهم اغفر لنا وارحمنا وارض عنا وتقبل منا وأدخلنا الجنة ونجنا من النار وأصلح لنا شأننا كله» اے اللہ! ہمیں بخش دے، اور ہم پر رحم فرما، اور ہم سے راضی ہو جا، ہماری عبادت قبول فرما، ہمیں جنت میں داخل فرما، اور جہنم سے بچا، اور ہمارے سارے کام درست فرما دے ، ابوامامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تو گویا ہماری خواہش ہوئی کہ آپ اور کچھ دعا فرمائیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہارے لیے جامع دعا نہیں کر دی ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ told that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allahumma! Inni a'udhu bika minal-arba': min 'ilmin la yanfa'u, wa min qalbin la yakhsha'u, wa min nafsin la tashba'u, wa min du'a'in la yusma' [O Allah, I seek refuge with You from four things: From knowledge that is of no benefit, from a heart that does not fear (You), from a soul that is never satisfied, and from a supplication that is not heard].'
ہم سے عیسیٰ بن حماد المصری نے بیان کیا، انہیں لیث بن سعد نے سعید بن ابی سعید المقبری سے اپنے بھائی عباد بن ابی سعید کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من الأربع من علم لا ينفع ومن قلب لا يخشع ومن نفس لا تشبع ومن دعا لا يسمع» اے اللہ! میں چار باتوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں: اس علم سے جو فائدہ نہ دے، اس دل سے جو اللہ کے سامنے نرم نہ ہو، اس نفس سے جو آسودہ نہ ہو اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) would supplicate with these words: Allahumma inni a'udhu bika min fitnatin-nari wa 'adhabin-nar, wa min fitnatil-qabri wa 'adhabil-qabr, wa min sharri fitnatil-ghina wa min sharri fitnatil-faqr, wa min sharri fitnatil-masihid-dajjal. Allahumma aghsil khatayaya bima'ith-thalfi wal-barad, wa naqqi qalbi minal-khataya kama naqqaytath-thawbal-abyad minad-danas. Wa ba'id bayni wa bayna khatayaya kama ba'adta baynal-mashriqi wal-maghrib. Allahumma inni a'udhu bika minal-kasali wal-harami wal-ma'thami wal-maghrami (O Allah, I seek refuge with You from the tribulation of the Fire and the torment of the Fire, and from the tribulation of the grave, and from the evil of the tribulation of richness and the evil of the tribulation of poverty, and from the evil of the trial of the False Christ. O Allah! Wash away my sins with the water of snow and hail, and cleanse my heart from sin as a white garment is cleansed from filth, and put a great distance between me and my sins, as great as the distance You have made between the east and the west. O Allah! I seek refuge with You from laziness and old age, and from sins and debt).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا اور ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، ان سب نے ہشام بن عروہ سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا کیا کرتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من فتنة النار وعذاب النار ومن فتنة القبر وعذاب القبر ومن شر فتنة الغنى وشر فتنة الفقر ومن شر فتنة المسيح الدجال اللهم اغسل خطاياي بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس وباعد بيني وبين خطاياي كما باعدت بين المشرق والمغرب اللهم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والمأثم والمغرم» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے فتنہ اور جہنم کے عذاب سے، اور قبر کے فتنہ اور اس کے عذاب سے، اور مالداری و فقیری کے فتنے کی برائی سے، اور مسیح الدجال کے فتنے کی برائی سے، اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو ڈال، اور میرے دل کو گناہوں سے پاک و صاف کر دے، جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک و صاف کیا ہے، اور میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری کر دے جس طرح تو نے پورب اور پچھم کے درمیان دوری کی ہے، اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں سستی، بڑھاپے، گناہ اور قرض سے ۔
It was narrated that Farwah bin Nawfal رضی اللہ عنہ said:
I asked 'Aishah رضی اللہ عنہما about a supplication that the Messenger of Allah (ﷺ) used to say. She said that he used to say: 'Allahumma inni a'udhu bika min sharri ma 'amiltu, wa min sharri ma lam a'mal (O Allah, I seek refuge with You from the evil of that which I have done and the evil of that which I have not done).'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن ادریس نے بیان کیا، حسین رضی اللہ عنہ نے ہلال کی سند سے, فروہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سی دعا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کہتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ان کاموں کی برائی سے جو میں نے کئے اور ان کاموں کی برائی سے جو میں نے نہیں کئے ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to teach us this supplication just as he would teach us a Surah from the Qur'an: 'Allahumma inni a'udhu bika min 'adhabi jahannam, wa a'udhu bika min 'adhabil-qabr, wa a'udhu bika min fitnatil-masihil-dajjal, wa a'udhu bika min fitnatil-mahya wal-mamat (O Allah, I seek refuge with You from the torment of Hell, and I seek refuge with You from the torment of the grave, and I see refuge with you from the tribulation of False Christ, and I seek refuge with You from the trials of life and death).'
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے قرآن کی سورت سکھاتے اسی طرح یہ دعا بھی ہمیں سکھاتے تھے: «اللهم إني أعوذ بك من عذاب جهنم وأعوذ بك من عذاب القبر وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال وأعوذ بك من فتنة المحيا والممات» اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I noticed that the Messenger of Allah (ﷺ) was missing from his bed one night, so I went looking for him, and my hand touched the soles of his feet; he was in the Masjid with his feet upright (prostrating), and he was saying: 'Allahumma inni a'udhu biridaka min sakhatika wa bimu'afatika 'an 'uqubatika, wa a'udhu bika minka, la uhsi thana'an 'alayka, Anta kama athnayta 'ala nafsika (O Allah, I seek refuge in Your pleasure from Your wrath, and in Your forgiveness from Your punishment. I seek refuge in You from You. I cannot praise You enough; You are as You have praised Yourself).'
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے محمد بن مصعب نے بیان کیا، انہوں نے اوزاعی کی سند سے، ان سے اسحاق بن عبداللہ نے، وہ جعفر بن عیاض کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر موجود نہ پایا تو میں آپ کو ڈھونڈھنے لگی ( مکان میں اندھیرا تھا ) تو میرا ہاتھ آپ کے قدموں کے تلووں پر جا پڑا، دونوں پاؤں کھڑے تھے اور آپ ( حالت سجدہ میں ) یہ دعا کر رہے تھے: «اللهم إني أعوذ برضاك من سخطك وبمعافاتك من عقوبتك وأعوذ بك منك لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك» اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری رضا مندی کی تیری ناراضگی سے، اور تیری عافیت کی تیری سزا سے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں تیرے عذاب سے، میں تیری تعریف کما حقہ نہیں کر سکتا، تو ویسے ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی تعریف فرمائی ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that :
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Seek refuge with Allah from poverty, insufficiency and humiliation, and from wronging (others) and being wronged.'
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے محمد بن مصعب نے بیان کیا، انہوں نے اوزاعی کی سند سے، ان سے اسحاق بن عبداللہ نے، وہ جعفر بن عیاض کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ سے فقیری، مال کی کمی، ذلت، ظلم کرنے اور ظلم کئے جانے سے پناہ مانگو ۔
It was narrated from Jabir رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah ﷺ said: Ask Allah for beneficial knowledge and seek refuge with Allah from knowledge that is of no benefit.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، اسامہ بن زید نے محمد بن المنکدر کی سند سے, جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے اس علم کا سوال کرو جو فائدہ پہنچائے، اور اس علم سے پناہ مانگو جو فائدہ نہ پہنچائے ۔
It was narrated from 'Umar رضی اللہ عنہ that:
The Prophet ﷺ used to seek refuge with Allah from cowardice, miserliness, old age, the torment of the grave and the tribulation of the heart. (Da'if)(One of the narrators) Waki' said: Meaning when a man dies in a state of tribulation (Fitnah) and does not ask Allah to forgive him.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، بنی اسرائیل سے، ابواسحاق نے عمرو بن میمون کی سند سے, عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بزدلی، بخیلی، ارذل عمر ( انتہائی بڑھاپا ) ، قبر کے عذاب اور دل کے فتنہ سے پناہ مانگتے تھے۔ وکیع نے کہا: دل کا فتنہ یہ ہے کہ آدمی برے اعتقاد پر مر جائے، اور اللہ تعالیٰ سے اس کے بارے میں توبہ و استغفار نہ کرے.
Abu Malik, Sa'd Bin Tariq رضی اللہ عنہ , narrated from his father that:
When a man had come to the Messenger of Allah (ﷺ), he heard him say: O Messenger of Allah, what should I say when I ask of Allah? He said: Say: Allahumma-ghfirli warhamni wa 'afini warzuqni (O Allah, forgive me, have mercy on me, keep me safe and sound and grant me provision), and he held up his four fingers apart from the thumb and said: These combine your religious and worldly affairs.
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں ابو مالک سعد بن طارق رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے خبر دی
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ( اس وقت کہ جب ) ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں جب اپنے رب سے سوال کروں تو کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کہو: «اللهم اغفر لي وارحمني وعافني وارزقني» اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما ، اور آپ نے انگوٹھے کے علاوہ چاروں انگلیاں جمع کر کے فرمایا: یہ چاروں کلمات تمہارے لیے دین اور دنیا دونوں کو اکٹھا کر دیں گے ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) taught her this supplication: Allahumma inni as'aluka minal-khayri kullihi, 'ajilihi wa ajilihi, ma 'alimtu minhu wa ma la a'lam. Wa a'udhu bika minash-sharri kullihi, 'ajilihi wa ajilihi, ma 'alimtu minhu wa ma la a'lam. Allahumma inni as'aluka min khayri ma sa'alaka 'abduka wa nabiyyuka, wa a'udhu bika min sharri ma 'adha bihi 'abduka wa nabiyyuka. Allahumma inni as'alukal-jannatah wa ma qarrab ilayha min qawlin aw 'amalin, wa a'udhu bika minan-nari wa ma qarraba ilayha min qawlin aw 'amalin, wa as'aluka an taj'al kulla qada'in qadaytahuli khayran (O Allah, I ask You for all that is good, in this world and in the Hereafter, what I know and what I do not know. O Allah, I seek refuge with You from all evil, in this world and in the Hereafter, what I know and what I do not know. O Allah, I ask You for the good that Your slave and Prophet has asked You for, and I seek refuge with You from the evil from which Your slave and Prophet sought refuge. O Allah, I ask You for Paradise and for that which brings one closer to it, in word and deed, and I seek refuge in You from Hell and from that which brings one closer to it, in word and deed. And I ask You to make every decree that You decree concerning me good).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عفان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے جابر بن حبیب نے خبر دی، وہ ام کلثوم بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی: «اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألك من خير ما سألك عبدك ونبيك وأعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك أن تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا» اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت کی ساری بھلائی کی دعا مانگتا ہوں جو مجھ کو معلوم ہے اور جو نہیں معلوم، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں دنیا اور آخرت کی تمام برائیوں سے جو مجھ کو معلوم ہیں اور جو معلوم نہیں، اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا طالب ہوں جو تیرے بندے اور تیرے نبی نے طلب کی ہے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس برائی سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ چاہی ہے، اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا طالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نے میرے لیے فیصلہ کیا ہے بہتر کر دے ۔