Narrated Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
The Prophet (ﷺ) sent for a slave who had the profession of cupping, and he cupped him. The Prophet (ﷺ) ordered that he be paid one or two Sas, or one or two Mudds of foodstuff, and appealed to his masters to reduce his taxes:
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے بیان کیا ، اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پچھنالگانے والے غلام ( ابوطیبہ ) کو بلایا ، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنا لگایا ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک یا دو صاع ، یا ایک یا دو مد ( راوی حدیث شعبہ کو شک تھا ) اجرت دینے کے لیے حکم فرمایا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ان کے مالکوں سے بھی ) ان کے بارے میں سفارش فرمائی تو ان کا خراج کم کر دیا گیا ۔
Narrated Abu Mas`ud Al-Ansari رضی اللہ عنہ :
Allah's Messenger (ﷺ) regarded illegal the price of a dog, the earnings of a prostitute, and the charges taken by a soothsayer.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے بیان کیا ، ان سے ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت ، زانیہ ( کے زنا ) کی خرچی اور کاہن کی مزدوری سے منع فرمایا ۔
Narrated Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Prophet (ﷺ) prohibited the earnings of slave girls (through prostitution).
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے محمد بن حجادہ نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باندیوں کی زنا کی کمائی سے منع فرمایا تھا ۔
Narrated Ibn `Umar رضی اللہ عنہما :
The Prophet (ﷺ) forbade taking a price for animal copulation.
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے عبدالوارث اور اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا ، ان سے علی بن حکم نے ، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نرکدانے کی اجرت لینے سے منع فرمایا ۔
Narrated `Abdullah bin `Umar رضی اللہ عنہ :
Allah's Messenger (ﷺ) gave the land of Khaibar to the Jews to work on and cultivate and take half of its yield. Ibn `Umar رضی اللہ عنہما added, "The land used to be rented for a certain portion (of its yield)." Nafi` mentioned the amount of the portion but I forgot it. Rafi` bin Khadij رضی اللہ عنہ said, "The Prophet (ﷺ) forbade renting farms." Narrated 'Ubaidullah Nafi` said: Ibn `Umar رضی اللہ عنہ said: (The contract of Khaibar continued) till `Umar evacuated the Jews (from Khaibar).
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے جویریہ بن اسماء نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہودیوں کو ) خیبر کی زمین دے دی تھی کہ اس میں محنت کے ساتھ کاشت کریں اور پیداوار کا آدھا حصہ خود لے لیا کریں ۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نافع سے یہ بیان کیا کہ زمین کچھ کرایہ پر دی جاتی تھی ۔ نافع نے اس کرایہ کی تعیین بھی کر دی تھی لیکن وہ مجھے یا دنہیں رہا ۔ اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمینوں کو کرایہ پر دینے سے منع فرمایا تھا اور عبیداللہ نے نافع سے بیان کیا ، اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ ( خیبر کے یہودیوں کے ساتھ وہاں کی زمین کا معاملہ برابر چلتا رہا ) یہاں تک کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں جلاوطن کر دیا ۔