The Book of Hunting , Slaughter and what may be Eaten
كتاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ
Chapter 35
Adi (he was the son of Thabit) said:
I heard al-Bara' and 'Abdullah bin Abu Aufa رضی اللہ عنہ say: We found domestic asses and we cooked them. Then the announcer of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) made an announcement that the earthen pots should be turned over.
ہم سے عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا, عدی بن ثابت نے کہا
میں نے حضرت براء اورحضرت عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے سنا ، دونوں کہتے تھے کہ ہم نے گدھے پکڑے ۔ ان کو پکانے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کردیا کہ ( ان ) ہانڈیوں کو الٹ دو ۔
Al-Bara' رضی اللہ عنہ said:
We found on the Day of Khaibar domestic asses, and the announcer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) made an announcement that the earthen pots should be turned over.
ہم سے ابن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا, ابو اسحاق نے کہا : حضرت براء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
خیبر کے دن ہم نے گدھے پکڑ لیے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کردیا کہ ہانڈیوں کو الٹ دو ۔
Bara رضی اللہ عنہ saying:
We were forbidden (to eat) the flesh of the domestic asses.
ہم سے ابو کریب اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن بشر نے مسعر کی سند سے بیان کیا, ثابت بن عبید نے کہا : میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ کویہ کہتے ہوئے سنا کہ
ہمیں پالتو گدھوں کے گوشت ( کھانے ) سے منع کردیا گیا ۔
Bara' bin 'Azib رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) commanded us to throw away the flesh of domestic asses whether uncooked or cooked; he then never commanded us to eat that.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا, جریر نے عاصم سے ، انھوں نے شعبی سے ، انھوں نے براء بن عاذب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم پالتو گدھوں کا گوشت پھینک دیں ، کچا ہو یا پکا ہوا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ہمیں ان کو کھانے کی اجازت نہیں دی ۔
This hadith has been narrated on the authority of 'Asim with the same chain of transmitters.
مجھ سے ابو سعید اشج نے بیان کیا, حفص بن غیاث نے عاصم سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
I do not know whether Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prohibited (the eating of the domestic ass) due to the fact that they were the beasts of burden for the people, so he (the Holy Prophet) did not like their beasts of burden to be destroyed (as a matter of expediency), or he prohibited the use of the flesh of domestic asses (not as an expediency but as a law of the Shari'ah) on the Day of Khaibar.
مجھ سے احمد بن یوسف ازدی نے بیان کیا، ہم سے عمر بن حفص بن غیث نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے، عاصم کی سند سے، عامر کی سند سے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ر وایت ہے ، کہا : مجھے پتہ نہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ( پالتو گدھوں کا گوشت کھانے ) سے اس بناء پر منع فرمایا تھا کہ وہ لوگوں کے بوجھ اٹھانے والے ہیں اور آپ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بوجھ اٹھانے کا ذریعہ ختم ہوجائے یا آپ نے ( ویسے ہی ) جنگ خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت کوحرام قرار دیا ۔ ( یعنی ایسی کسی خاص مناسبت کے بغیر ، جب دیکھا کہ لوگ اسے کھانا چاہتے ہیں تو اس کی حرمت کا اعلان کرادیا ۔ )
Salama bin Akwa' رضی اللہ عنہ reported:
We went to Khaibar with Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ). Then Allah granted (us) victory over them. On that very evening of the day when they had been granted victory, they lit many fires. Thereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: What are those fires and what for those have been lit? They said: (These have been lit) for (cooking) the flesh. Thereupon he said: Of what flesh? They said: For the flesh of the domestic asses. Thereupon Allah's Messenger (ﷺ) said: Throw that away and break them (the earthen pots in which the fiesa was being cooked). A person said: Messenger of Allah, should we throw it away and wash them (the cooking pots)? He said: You may do so.
ہم سے محمد بن عباد اور قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: حاتم بن اسماعیل نے یزید بن ابی عبید سے ، انھوں نے سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کے دن نکلے ، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے خیبر فتح کردیا ۔ جس دن فتح ہوئی اس کی شام کو لوگوں نے بہت آگ جلائی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : " یہ کیسی آگ ( جل رہی ) ہے؟تم کس چیز پر ( کیا پکانے کے لیے ) آگ جلارہے ہو؟ " لوگوں نے کہا : گوشت پر ۔ آپ نے پوچھا؛ " کون سے گوشت پر؟ " لوگوں نے کہا : پالتو گدھوں کے گوشت پر ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ " ہانڈیاں الٹ دو اور ان کو توڑ دو ۔ " ایک شخص نے عرض کی : ( آپ اجازت دیں تو ) ہم ہانڈیاں انڈیل دیں اور انھیں دھولیں؟ آپ نے فرمایا : " یا اس طرح کرلو ۔ "
This hadith has been transmitted on the authority of Yazid bin Abu Ubaid.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا, حماد بن مسعدہ ، صفوان بن عیسیٰ اور ابو عاصم نبیل سب نے یزید بن ابی عبید سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
When Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) conquered Khaibar, we caught hold of the asses outside the village. We cooked them (their flesh). Then the announcer of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) made the announcement: Listen, verily Allah and His Messenger have prohibited you (the eating of) their (flesh), for it is a loathsome evil of Satan's doing. Then the earthen pots were turned over along with what was in them, and these were brimming (with flesh) at that time.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا, ایوب نے محمد ( بن سیرین ) سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیر فتح کر لیا تو ہم نے بستی سے باہر نکلنے والے گدھے پکڑ لیے اور ان کا گو شت پکا نے لگے ، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے یہ اعلا ن کر دیا : سنو!اللہ اور اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم کو ان ( گدھوں کا گوشت پکا نے ، کھانے ) سے منع کرتے ہیں ۔ کیونکہ یہ نجس ہے اور شیطان کا عمل ہے ۔ پھر ہانڈیوں کو گوشت سمیت الٹ دیا گیا جبکہ وہ اس کے ساتھ ابل رہی تھیں ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
When it was the Day of Khaibar a visitor came and said: Messenger of Allah, the asses have been eaten. Then another came and said: Messenger of Allah, the asses are being destroyed. Then Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) commanded Abu Talha to make an announcement that Allah and His Messenger have prohibited you (from eating) of the flesh of (domestic) asses, for these are loathsome or impure. He (the narrator) said: The earth in pots were turned over along with what was in them.
ہم سے محمد بن منہال الدار نے بیان کیا، ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، ہشا م بن حسان نے محمد بن سیرین سے انھوں نے حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
جس دن خیبر کی جنگ ہو ئی ایک آنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !گدھے کھا لیے گئے ، پھر ایک دوسرا شخص آیا اور کہا : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! گدھے ختم کر دیے گئے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیا اور انھوں نے اعلان کیا کہ اللہ اور اس کا رسول تم کو پالتو گدھوں کا گو شت کھا نے سے منع کرتے ہیں ۔ کیونکہ وہ پلید ہیں یا ( فرما یا ) ناپاک ہیں ۔ کہا : پھر ہانڈیاں اس سب کچھ سمیت جو ان میں تھا الٹ دی گئیں ۔
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prohibited eating of the flesh of domestic asses on the Day of Khaibar, and permitted the cooking of the flesh of horses.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، ابو الربیع العتکی اور قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، اور لفظ یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: دوسرے دو: ہم سے حماد بن زید نے عمرو بن دینار کی سند سے بیان کیا, محمد بن علی نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
جنگ خیبر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتوگدھوں کا گوشت کھا نے سے منع فر ما یا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت عطاکی ۔
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہ is reported to have said:
We ate during the time of Khaibar the (flesh) of horses and of wild asses, but Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prohibited us (to eat) the flesh of domestic asses.
مجھ سے محمد بن حاتم نے کہا, محمد بن بکر نے کہا : ہمیں ابن جریج نے خبردی ، کہا : مجھے ابو زبیر نے بتا یا کہ انھوں نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
خیبر کے زمانے میں ہم نے جنگلی گدھوں ( گورخر زبیرا ) اور گھوڑوں کا گو شت کھا یا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو پالتو گدھے کے گو شت سے منع فر ما دیا ۔
This hadith has hen transmitted on the authority of Ibn Juraij.
مجھ سے ابو الطاہر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے یعقوب الدورقی نے بیان کیا، اور مجھ سے احمد بن عثمان النوفلی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سےابو عاصم نے ابن جریج سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ۔
Asma' رضی اللہ عنہا reported:
We slaughtered a horse and ate it during the lifetime of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
عبد اللہ بن نمیر ، حفص بن غیاث اور وکیع نے ہشام سے ، انھوں نے ( اپنی اہلیہ ) فاطمہ سے ، انھوں نے ( اپنی دادی ) حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ہم نے ایک گھوڑا ذبح کیا اور اسے ( پکا کر ) کھا یا ۔
This hadith has been transmitted on the authority of Hisham.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, ابو معاویہ اور ابو اسامہ دونوں نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was asked about the eating of (the flesh) of the lizard, whereupon he said: I am neither the eater of it nor its prohibitor.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، یحییٰ بن ایوب، قتیبہ اور ابن حجر نے اسماعیل کی سند سے بیان کیا۔ اسماعیل بن جعفر, عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈے (چھپکلی)کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرما یا : " میں اس کو نہ کھاتا ہو نہ حرام کرتا ہوں ۔ "
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
A person asked Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about the eating of the lizard, whereupon he said. I neither eat it, nor do I prohibit it
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, لیث نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈا کھا نے کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرما یا : " نہ میں اس کو کھاتا ہوں ، نہ حرا م کرتا ہوں ۔ "
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
A person asked Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as he was sitting on the pulpit about the eating of the lizard, whereupon he said: I neither eat it, nor do I prohibit it.
عبد اللہ بن نمیر نے کہا : ہمیں عبید اللہ نے حدیث بیان کی ، انھوں نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈا کھا نے کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرما یا : " میں اس کو کھاتا ہو ں نہ حرا م کرتاہوں ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of 'Ubaidullah with the same chain of transmitters.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا, یحییٰ نے عبید اللہ سے اسی سند سے اسی کے مانند روایت کی ۔
A hadith pertaining to the eating of the lizard is transmitted from the Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) on the authority of Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ , but in this very hadith narrated through a different chain of transmitters there is a slight variation of wording (and the words are):
A lizard was brought to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) but he neither ate that nor declared it unlawful. And in the hadith transmitted through Usama (the words are): The man (inquirer) was standing in the mosque and Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was sitting on the pulpit.
ہم سے ابو الربیع اور قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے بیان کیا، اور مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، ایوب ، مالک بن مغول ، ابن جریج ، موسیٰ بن عقبہ اور اسامہ سب نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سانڈے کے بارے میں نافع سے روایت کردہ لیث کی حدیث کے ہم معنی روایت بیان کی ، البتہ ایوب کی حدیث میں ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سانڈا ( پکا کر ) لایا گیا تو آپ نے اسے نہ کھا یا نہ حرام قرار دیا ۔ اسامہ کی حدیث میں کہا : ایک آدمی مسجد میں کھڑا ہوا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے ۔