It was narrated from Ibn Wa'lah that he asked Ibn 'Abbas: We are attacking the Maghrib, and they are people who worship idols, and they have waterskins in which they keep milk and water. Ibn 'Abbas said: Tanning is purification. Ibn Wa'lah said: Is this your own opinion, or something that you heard from the Messenger of Allah? He said: No, (I heard it) from the Messneger of Allah.
Urdu
عبدالرحمٰن بن وعلہ کہتے ہیں کہ
انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ہم لوگ مغرب کے علاقہ میں جہاد کو جا رہے ہیں، وہاں کے لوگ بت پرست ہیں، ان کے پاس مشکیں ہیں جن میں دودھ اور پانی ہوتا ہے؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: دباغت کی ہوئی کھالیں پاک ہوتی ہیں۔ عبدالرحمٰن بن وعلہ نے کہا: یہ آپ کا خیال ہے یا کوئی بات آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ انہوں نے کہا: بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( سنی ) ہے۔
It was narrated from Salamah bin Al-Muhabbaq that: during the campaign of Tabuk, the Prophet of Allah called for water from a woman. She said: I only have a waterskin of mine made from a dead animal. He said: Didn't you tan it? She said: Of course. He said: Tanning it purifies it. (Daif)
Urdu
سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک میں ایک عورت کے پاس سے پانی منگوایا۔ اس نے کہا: میرے پاس تو ایک ایسی مشک کا پانی ہے جو مردار کی کھال کی ہے، آپ نے فرمایا: ”تم نے اسے دباغت نہیں دی تھی؟“ وہ بولی: کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی دباغت ہی اس کی پاکی ہے“۔
It was narrated from Maimunah, the wife of the Prophet, that: some men of Quraish passed by the Messenger of Allah dragging a sheep the size of a donkey. He said to them: Why don't you take its skin? They said: It is dead meat. The Messenger of Allah said: Purify it with water and Qaraz.
Urdu
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے قریش کے کچھ لوگ گزرے، وہ اپنی ایک بکری کو گدھے کی طرح گھسیٹ رہے تھے، ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم لوگ اس کی کھال رکھ لیتے“ ( تو بہتر ہوتا ) ، انہوں نے کہا: وہ مردار ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور سلم درخت کا پتا ( جس سے دباغت دی جاتی ہے ) پاک کر دیتے ہیں“ ۱؎۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Ukaim said: The letter of the Messenger of Allah was read to us when I was a young boy: 'Do not make use of the skins and sinew of dead animals. '
Urdu
عبداللہ بن عکیم جہنی کہتے ہیں کہ
ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب گرامی پڑھ کر سنایا گیا ( اس وقت میں ایک نوخیز لڑکا تھا ) کہ تم لوگ مردے کی بغیر دباغت کی ہوئی کھال یا پٹھے سے فائدہ مت اٹھاؤ“ ۱؎۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Ukaim said: The Messenger of Allah wrote to Juhainah: 'Do not make use of the skin and sinew of dead animals. ' (Hasan) Abu 'Abdur-Rahman )An-Nasa'i) said: The most correct about this topic, regarding the skins of the dead animal when it is tanned, is the narration of Az-Zuhri, from 'Ubaidullah bin 'Abdullah, from Ibn 'Abbas, from Maimunah, and Allah knows best.
Urdu
عبداللہ بن عُکیم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ جہینہ کے لوگوں کو لکھا: ”مردار کی غیر مدبوغ کھال اور پٹھے سے فائدہ نہ اٹھاؤ“۔ ابوعبدالرحمٰن ( امام نسائی ) کہتے ہیں: اس باب میں ”مردار کی کھال جبکہ اسے دباغت دی گئی ہو“ سب سے صحیح حدیث زہری کی حدیث ہے جسے عبیداللہ بن عبداللہ، ابن عباس سے اور وہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں ( نمبر ۴۲۳۹ ) ، واللہ اعلم۔
It was narrated that Khalid said: Al-Miqdam bi8n Ma di Karib came to visit Mu awiyah and said to him: I adjure you by Allah, do you know that the messenger of Allah forbade wearing the Hides of predators and riding on them? He said: 'yes.
Urdu
خالد بن معدان کہتے ہیں کہ
مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ میں آپ کو اللہ کی قسم دلاتا ہوں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کے لباس پہننے اور ان پر سوار ہونے سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں۔
It was narraterd from Jabir bin 'Abdullah that, during the year of the Conquest, while he was in Makkah, he heard the Messenger of Allah say: Allah, the Mighty and Sublime, and His Messenger have forbidden the sale of alcohol, dead meat, pigs and idols. It was said to him: O Messenger of Allah, what do you think of their fat of dead animals, for it is used to caulk ships, it is daubed on animal skins, and people use it to light their lamps? He said: No, it is unlawful. Then the Messenger of Allah said: May Allah, the Mighty and Sublime, curse the Jews, for Allah forbade them the fat (of dead animals) but they rendered it, sold it, and consumed its price.
Urdu
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
انہوں نے فتح مکہ کے سال مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، اللہ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کی خرید و فروخت حرام کر دی ہے۔ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے سلسلے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ اسے کشتیوں پر لگایا جاتا اور کھالوں پر ملا جاتا ہے اور لوگ اس سے چراغ جلاتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”نہیں، وہ حرام ہے“، پھر آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو تباہ کرے، اللہ تعالیٰ نے جب ان پر چربی حرام کر دی تو انہوں نے اسے گلایا، پھر بیچا، پھر اس کی قیمت کھائی“ ۱؎۔
It was narrated that Ibn'Abbas said: It reached 'Umar that Samurah had sold some wine, and he said: 'May Allah ruin Samurah! Does he not know that the Messenger of Allah said: May Allah curse the Jews, for animal fat was forbidden to them, but they rendered it.' Sufyan (one of the narrators) said: Meaning: They melted it down.
Urdu
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ سمرہ کو ہلاک و برباد کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے گلایا۔ سفیان کہتے ہیں: یعنی اسے پگھلایا“ ۱؎۔
It was narrated from Ibn 'Abbas, form Maimunah, that: a mouse fell into some cooking fat and died. The Prophet was asked (about that) and he said: Throw it away, and whatever is around it, and eat (the rest).
Urdu
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا؟ آپ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے اردگرد گھی کو نکال کر پھینک دو اور پھر اسے کھاؤ“۔
It was narrated from Ibn' Abbas, from Maimunah, that: the Prophet was asked about a mouse that had fallen into some solid cooking fat. He said. Take it, and whatever is around it, and throw it away.
Urdu
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی جمے ہوئے گھی میں گر جائے تو آپ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو لے کر پھینک دو“۔
Reference : Sunan an-Nasa'i 4259 In-book reference : Book 41, Hadith 38 English translation : Vol. 5, Book 41, Hadith 4264
Urdu
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے متعلق پوچھا گیا جو گھی میں گر جائے؟ تو آپ نے فرمایا: ”اگر گھی جما ہوا ہو تو اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو نکال پھینکو اور اگر جما ہوا نہ ہو تو تم اس کے قریب نہ جاؤ“۔
Ibn ' Abbas said: I heard Sa'eed bin Jubair say: 'The Messenger of Allah passed by a dead goat and said: Why didn't the owners of this sheep makes use of its skin?
Urdu
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”اس بکری والوں پر کوئی حرج نہ ہوتا اگر وہ اس کی کھال ( دباغت دے کر ) سے فائدہ اٹھا لیتے“۔