It was narrated from Mu`awiyah bin Abu Sufyan رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “If they drink (again), then whip them. If they drink (again), then whip them. If they drink (again), then whip them. If they drink (again), then kill them.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے شعیب بن اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا، وہ عاصم بن بعدلہ کی سند سے، وہ ذکوان ابی صالح کی سند سے, معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب لوگ شراب پئیں تو انہیں کوڑے لگاؤ، پھر پئیں تو کوڑے لگاؤ، اس کے بعد بھی پئیں تب بھی کوڑے لگاؤ، اس کے بعد پئیں تو انہیں قتل کر دو ۔
It was narrated that Sa'eed bin Sa'd bin `Ubadah said:
“There was a man living among our dwellings who had a physical defect, and to our astonishment he was seen with one of the slave women of the dwellings, committing illegal sex with her. Sa'd bin 'Ubadah رضی اللہ عنہ referred his case to the Messenger of Allah (ﷺ), who said: 'Give him one hundred lashes.' They said: 'O Prophet (ﷺ) of Allah (ﷺ), he is too weak to bear that. If we give him one hundred lashes he will die.' He said: “Then take a branch with a hundred twigs and hit him once.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن اسحاق نے بیان کیا، وہ یعقوب بن عبداللہ بن اشج نے ابوامامہ بن سہل بن حنیف کی سند سے, سعید بن سعد بن عبادہ کہتے ہیں کہ
ہمارے گھروں میں ایک ناقص الخلقت ( لولا لنگڑا ) اور ضعیف و ناتواں شخص تھا، اس سے کسی شر کا اندیشہ نہیں تھا، البتہ ( ایک بار ) وہ گھر کی لونڈیوں میں سے ایک لونڈی کے ساتھ زنا کر رہا تھا، سعد رضی اللہ عنہ اس کے معاملے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے سو کوڑے مارو ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ اس سے کہیں زیادہ کمزور ہے، اگر ہم اسے سو کوڑے ماریں گے تو مر جائے گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا کھجور کا ایک خوشہ لو جس میں سو شاخیں ہوں، اور اس سے ایک بار مار دو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever bears weapons against us is not one of us.”
ہم سے یعقوب بن حمید بن کاسب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے، سہیل بن ابی صالح سے، اپنے والد سے، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے اور ہم سے مغیرہ بن عبدالرحمٰن نے ابن عجلان کی سند سے اپنے والد سے روایت کی ہے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اور ہم سے انس بن عیاض نے ابو معشر کی سند سے، محمد بن کعب اور موسیٰ بن یسار سے اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند سے بیان کیا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہم مسلمانوں پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔
It was narrated from Ibn `Umar that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever bears weapons against us is not one of us.'”
عبداللہ بن عامر بن البراد بن یوسف بن برید بن ابی بردہ بن ابی موسیٰ اشعری نے بیان کیا، ہم سے ابو اسامہ نے عبید اللہ سے، نافع کی سند سے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہمارے اوپر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔
It was narrated from Abu Musa Al-Ash'ari رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever brandishes weapons against us is not one of us.'”
ہم سے محمود بن غیلان، ابو کریب، یوسف بن موسیٰ اور عبداللہ بن البراد نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو اسامہ نے بریدہ سے اور ابو بردہ کی سند سے بیان کیا, ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو ہم پر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ narrated that :
Some people from (the tribe of) `Urainah came to us (to Al-Madinah) during the time of the Messenger of Allah (ﷺ), but they did not want to stay in Al-Madinah because the climate did not suit them. He said: “Go out to the camels which belong to us, and drink their milk and urine.” So they did that (and recovered), then they apostatized from Islam and killed the herdsman of the Messenger of Allah (ﷺ) and stole his camels. The Messenger of Allah (ﷺ) sent people after them, and they were brought back. Then he cut off their hands and feet, branded their eyes and left them in Harrah until they died.
ہم سے نصر بن علی الجہدمی نے بیان کیا، ہم سے عبد الوہاب نے بیان کیا، ہم سے حمید نے بیان کیا، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
قبیلہ عرینہ کے چند لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آئے، انہیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہ آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تم ہمارے اونٹوں کے ریوڑ میں جاؤ، اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو تو صحت مند ہو جاؤ گے ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر وہ اسلام سے پھر گئے ( مرتد ہو گئے ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر کے آپ کے اونٹوں کو ہانک لے گئے، یہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے لوگوں کو بھیجا، چنانچہ وہ گرفتار کر کے لائے گئے، تو آپ نے ان کے ہاتھ پیر کاٹ دئیے، ان کی آنکھوں میں لوہے کی گرم سلائی پھیر دی، اور انہیں حرہ میں چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ مر گئے ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that :
Some people raided the she-camels of the Messenger of Allah (ﷺ) , so the Prophet(ﷺ) cut off their hands and feet (on opposite sides) and lanced (gouged out) their eyes.
ہم سے محمد بن بشار اور محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن ابی الوزیر نے بیان کیا: ہم سے الدراوردی نے، ہشام بن عروہ سے، اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں پر حملہ کر دیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پیر کاٹ دئیے اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔
It was narrated from Sa'eed bin Zaid bin 'Amr bin Nufail رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: “Whoever is killed defending his property, he is a martyr.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، ہم سے سفیان نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، انہوں نے طلحہ بن عبداللہ بن عوف کی سند سے, سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے تو وہ شہید ہے ۔
It was narrated from Ibn `Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “If a man's property is targeted, and he is fought and fights back and is killed, he is a martyr.”
ہم سے خلیل بن عمرو نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان بن معاویہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن سنان جزری نے بیان کیا، میمون بن مہران سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس سے اس کا مال چھینا جائے اور لڑا جائے پھر وہ بھی لڑے اور قتل ہو جائے، تو وہ شہید ہے ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'If a man's property is wrongfully targeted, and he is killed, he is a martyr.”
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعامر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن المطلب نے بیان کیا، وہ عبداللہ بن الحسن کی سند سے، انہوں نے عبدالرحمٰن العرج سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس سے اس کا مال ناجائز طریقے سے لینے کا ارادہ کیا جائے، اور وہ اس کے بچانے میں قتل کر دیا جائے، تو وہ شہید ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (S.A.W.) said: “May Allah curse the thief! He steals an egg and his hand is cut off, and he steals a rope and his hand is cut off”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، انہوں نے الاعمش کی سند سے، انہوں نے ابوصالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو، وہ ایک انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے، اور رسی چراتا ہے تو بھی اس کا ہاتھ کاٹ دیا جاتا ہے۔
It was narrated that Ibn Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Prophet (S.A.W.) cut off (the hand of a thief) for a shield worth three Dirham.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کاٹا، اس کی قیمت تین درہم تھی۔
It was narrated from Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (S.A.W.) said: “Do not cut off (the thief's hand) except for something worth one quarter of a Dinar or more.
ہم سے ابو مروان عثمانی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، وہ ابن شہاب کی سند سے کہ انہیں عمرہ نے خبر دی, ام المؤمینین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ اسی وقت کاٹا جائے گا جب ( چرائی گئی چیز کی قیمت ) چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ ہو ۔
It was narrated from Amir bin Sa'd رضی اللہ عنہ , from this father, that:
The Prophet (ﷺ) said: “The hand of the thief is to be cut off for the price of a shield.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو ہشام مخزومی نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو واقد نے بیان کیا، وہ عامر بن سعد رضی اللہ عنہ سے اپنے والد سے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ڈھال کی قیمت کے برابر میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا ۔
It was narrated that Ibn Muhairiz said:
“I asked Fadalah bin Ubaid about hanging the hand (of the thief) from this neck, and he said: 'It is sunnah. The messenger of Allah (ﷺ) cut off a man's hand then hung it from his neck'''
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو بشر بکر بن خلف، محمد بن بشار، اور ابو سلمہ الجوباری یحییٰ بن خلف نے بیان کیا، ہم سے عمر بن علی بن عطاء بن مقدام نے بیان کیا، حجاج کی سند سے، مکحول کی سند سے, ابن محیریز کہتے ہیں کہ
میں نے فضالہ بن عبید سے سوال کیا: ہاتھ کاٹ کر گردن میں ٹکانا کیسا ہے؟ انہوں نے کہا: سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا ہاتھ کاٹا، پھر اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔
It was narrated from Abdur-Rahman bin Tha’labah Al-Ansari رضی اللہ عنہ, from his father, that:
Amr bin Samurah bin Habib bin Abd Shams came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: “O Messenger of Allah (ﷺ)! I stole a camel belonging to Banu so-and-so; purify me!” The Prophet (ﷺ) sent word to them and they said: “(Yes), we have lost a camel of ours.” So the Prophet (ﷺ) ordered that his hand be cut off. Tha'labah رضی اللہ عنہ said: “I was looking at him when his hand fell and he said (to it) 'Praise is to Allah (STW) Who has purified me of you; you wanted to cause my whole body to enter Hell.'''
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن لہیہ نے بیان کیا، وہ یزید بن ابی حبیب سے، وہ عبدالرحمٰن بن ثعلبہ الانصاری رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے
عمرو بن سمرہ بن حبیب بن عبدشمس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور کہا: اللہ کے رسول! میں نے بنی فلاں کا اونٹ چرایا ہے، لہٰذا مجھے اس جرم سے پاک کر دیجئیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے پاس کسی کو بھیجا، انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک اونٹ غائب ہو گیا ہے، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ ثعلبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں دیکھ رہا تھا جب اس کا ہاتھ کٹ کر گرا تو وہ کہہ رہا تھا: اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے تجھ سے پاک کیا، تو چاہتا تھا کہ میرے جسم کو جہنم میں داخل کرے۔
It was narrated Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “If a slave steals, then sell him, even for half Price.' ”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، وہ ابو عوانہ سے، وہ عمر بن ابی سلمہ کے واسطہ سے، وہ اپنے والد سے ,ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر غلام چوری کرے تو اسے بیچ دو، خواہ وہ نصف اوقیہ ( بیس درہم ) میں بک سکے ۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی اللہ عنہما that :
One of the slaves of Khumus stole something from the Khumus, and the matter was referred to the Prophet (ﷺ) but he did not cut off his hand, and he said ' The Property of Allah, (STW) part of it stealing another part.' ”
ہم سے جبارہ بن المغلس نے بیان کیا، کہا ہم سے حجاج بن تمیم نے بیان کیا، میمون بن مہران سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
بیت المال کے لیے مال غنیمت کے پانچویں حصے میں جو غلام ملے تھے ان میں سے ایک غلام نے خمس ( پانچویں حصہ ) میں سے کچھ چرا لیا، یہ معاملہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ نہیں کاٹا اور فرمایا: ( خمس ) اللہ کا مال ہے، ایک نے دوسرے کو چرایا ۔
It was narrated from Jabir bin Abdullah رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The hand of the one who betrays a trust, the robber and the pilferer is not to be cut off”
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا، انہوں نے ابن جریج کی سند سے اور ابو الزبیر کی سند سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خائن، لٹیرے اور چھین کر بھاگنے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔
It was narrated from Ibrahim bin Abdur-Rahman bin Awf رضی اللہ عنہ that his father said:
“I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'The hand of the pilferer is not to be cut off”.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عاصم بن جعفر المصری نے بیان کیا، کہا ہم سے مفضل بن فضالہ نے بیان کیا، وہ یونس بن یزید کی سند سے، وہ ابن شہاب سے، وہ ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے کہ ان کے والد نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چھین کر بھاگنے والے کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے ۔