It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
(The months in which) We fasted twenty-nine days at the time of the Messenger of Allah (ﷺ), were more than (the months in which) we fasted thirty days.
ہم سے مجاہد بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے القاسم بن مالک مزنی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الجریری نے بیان کیا، ابو نضرۃ کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بہ نسبت ۳۰ دن کے زیادہ تر انتیس دن کے روزے رکھے ہیں۔
It was narrated that from ‘Abdur-Rahman bin Abu Bakrah رضی اللہ عنہ , from his father, that:
The Prophet (ﷺ) said: “Two months of ‘Eid whose reward cannot be reduced (even if they are twenty-nine days): ‘Ramaadan and Dhul-Hijjah.”
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زرعی نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد حذیفہ نے بیان کیا، وہ عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ سے اپنے والد سے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عید کے دونوں مہینے رمضان اور ذی الحجہ کم نہیں ہوتے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Al-Fitr is the day when you break your fast and Al-Adha is the day when you offer sacrifices.”
ہم سے محمد بن عمر بن ابی عمر المقری نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحاق بن عیسیٰ نے بیان کیا، ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ایوب کی سند سے اور محمد بن سیرین کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عید الفطر وہ دن ہے جس میں تم لوگ روزہ توڑ دیتے ہو، اور عید الاضحی وہ دن ہے جس میں تم لوگ قربانی کرتے ہو ۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) fasted while he was traveling, and he broke his fast.”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، منصور کی سند سے، مجاہد نے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں روزہ رکھا بھی ہے، اور نہیں بھی رکھا ہے ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“Hamzah Al-Aslami رضی اللہ عنہ asked the Messenger of Allah (ﷺ): ‘I am fasting, should I fast while traveling?’ The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘If you wish, then fast, and if you wish, then break your fast.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میں روزہ رکھتا ہوں تو کیا میں سفر میں بھی روزہ رکھوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور چاہو تو نہ رکھو ۔
It was narrated that Abu Darda’ said:
“We were with the Messenger of Allah (ﷺ) on one of his journeys on a hot day, and it was extremely hot. A man would put his hand over his head because of the intense heat. No one among the people was fasting except for the Messenger of Allah (ﷺ) and ‘Abdullah bin Rawahah رضی اللہ عنہ.”
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عامر نے بیان کیا اور ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم اور ہارون بن عبد اللہ الحمال نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن ابی فدیک نے بیان کیا، ان سب نے ہشام بن سعد کی سند سے اور عثمان بن حیان دمشقی کی سند سے, ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں سخت گرمی کے دن دیکھا کہ آدمی اپنا ہاتھ گرمی کی شدت کی وجہ سے اپنے سر پر رکھ لیتا، اور لوگوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی بھی روزے سے نہ تھا۔
It was narrated from Ka’b bin ‘Asim رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘It is not an act of righteousness to fast while traveling.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور محمد بن الصباح نے بیان کیا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے، صفوان بن عبداللہ نے ام الدرداء کی سند سے بیان کیا, کعب بن عاصم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: It is not an act of righteousness to fast while traveling.
ہم سے محمد بن المصفہ الحمصی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ بن عمر کی سند سے اور نافع کی سند سے,عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے ۔
It was narrated from ‘Abdur-Rahman bin ‘Awf رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The one who fasts Ramadan while traveling is like one who breaks his fast when not traveling.”
ہم سے ابراہیم بن المنذر الحزامی نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ بن موسیٰ تیمی نے اسامہ بن زید سے، ابن شہاب سے، ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن کے واسطہ سے، وہ اپنے والد عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنے والا ایسا ہے جیسے کہ حضر میں روزہ نہ رکھنے والا ۔ ابواسحاق کہتے ہیں: یہ حدیث کچھ نہیں ہے۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
A man from the tribe of Banu ‘Abdul-Ashhal, while (one narrator) ‘Ali bin Muhammad said (he was) a man from the tribe of Banu ‘Abdullah bin Ka’b, said: “The cavalry of the Messenger of Allah (ﷺ) attacked us, so I came to the Messenger of Allah (ﷺ) while he was eating a meal. He said: ‘Come and eat.’ I said: ‘I am fasting.’ He said: ‘Sit down and I will tell you about fasting. Allah has relieved the traveler of half of the prayer, and He has relieved the traveler, the pregnant, and the nursing mothers of the duty to fast.’ By Allah, the Prophet (ﷺ) said them, both, or one of them, and now I feel so disappointed that I had not eaten of the food of the Messenger of Allah (ﷺ).”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے وکیع نے ابو ہلال کی سند سے اور عبداللہ بن سوادۃ کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
قبیلہ بنی عبدالاشہل کے اور علی بن محمد کہتے ہیں کہ قبیلہ بنی عبداللہ بن کعب کے ایک شخص نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوار ہمارے اوپر حملہ آور ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ دوپہر کا کھانا تناول فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب آ جاؤ اور کھاؤ میں نے کہا: میں روزے سے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھو میں تمہیں روزے کے سلسلے میں بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے مسافر سے آدھی نماز معاف کر دی ہے، اور مسافر، حاملہ اور مرضعہ ( دودھ پلانے والی ) سے روزہ معاف کر دیا ہے، قسم اللہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں باتیں فرمائیں، یا ایک بات فرمائی، اب میں اپنے اوپر افسوس کرتا ہوں کہ میں نے آپ کے کھانے میں سے کیوں نہیں کھایا ۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) granted a concession to pregnant women who fear for themselves, allowing them not to fast, and to nursing mothers who fear for their infants.”
ہم سے ہشام بن عمار الدمشقی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ربیع بن بدر نے الجریری کی سند سے، حسن کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حاملہ کو جسے اپنی جان کا ڈر ہو، اور دودھ پلانے والی عورت کو جسے اپنے بچے کا ڈر ہو، رخصت دی کہ وہ دونوں روزے نہ رکھیں۔
It was narrated that Abu Salamah رضی اللہ عنہ said:
“I heard ‘Aishah رضی اللہ عنہا say: ‘I used to owe fasts from the month of Ramadan, and I would not make them up for until Sha’ban came.’”
ہم سے علی بن المنذر نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے، یحییٰ بن سعید سے، ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے کہا
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہاکو کہتے سنا:میرے اوپر رمضان کے روزے ہوتے تھے میں ان کی قضاء نہیں کر پاتی تھی یہاں تک کہ شعبان کا مہینہ آ جاتا ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“We used to menstruate at the time of the Prophet (ﷺ), and he would order us to make up for the (missed) fasts.’”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے عبیدہ کی سند سے، وہ ابراہیم کی سند سے، وہ اسود کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حیض آتا تھا تو آپ ہمیں روزے کی قضاء کا حکم دیتے تھے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
“A man came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘I am doomed.’ He said: ‘Why are you doomed?’ He said: ‘I had intercourse with my wife in Ramadan.’ The Prophet (ﷺ) said: ‘Free a slave.’ He said: ‘I cannot.’ He said: ‘Fast for two consecutive months.’ He said: ‘I cannot.’ He said: ‘Feed sixty poor persons.’ He said: ‘I cannot.’ He said: ‘Sit down.’ So he sat down, and while doing so a basketful of dates was brought. The Prophet (ﷺ) said: ‘Go and give this in charity.’ He said: ‘O Messenger of Allah, by the One Who sent you with the truth, there is no household between its two lava fields (i.e., in Al-Madinah) that is more in need of it than us.’ He said: ‘Then go and feed your family.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، وہ حمید بن عبدالرحمٰن کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، اس نے عرض کیا: میں ہلاک ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کس چیز نے ہلاک کر دیا؟ اس نے کہا: میں نے رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کر لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو ، اس نے کہا: میرے پاس غلام آزاد کرنے کی طاقت نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھا تو دو مہینے لگاتار روزے رکھو ، اس نے کہا: میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ اس نے کہا: مجھے اس کی بھی طاقت نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ گیا، اسی دوران آپ کے پاس کھجور کا ایک ٹوکرا آ گیا، اس ٹوکرے کو «عرق» کہتے تھے، آپ صلی اللہعلیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ اسے صدقہ کر دو ، اس نے کہا: اللہ کے رسول! قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، مدینہ کی ان دونوں سیاہ پتھریلی پہاڑیوں کے بیچ کوئی اور گھر والا ہم سے زیادہ محتاج نہیں ہے، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اپنے گھر والوں کو کھلا دو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever does not fast one day in Ramadan without having a concession allowing that, fasting for a lifetime will not make up for that.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے وکیع نے سفیان کی سند سے، حبیب بن ابی ثابت کی سند سے، ابن المطَوس کے واسطہ سے، اپنے والد مطوس سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص رمضان کا ایک روزہ بغیر کسی رخصت کے چھوڑ دے تو اسے پورے سال کے روزے ( بھی ) کافی نہ ہوں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever eats out of forgetfulness while fasting, let him complete his fast, for it is Allah Who has fed him and given him to drink.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے عوف کی سند سے بیان کیا، انہیں خلا س سے اور محمد بن سیرین نے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بھول کر کھا لیا اور وہ روزہ دار ہو تو اپنا روزہ پورا کر لے ( توڑے نہیں ) اس لیے کہ اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے ۔
It was narrated that Asma’ bint Abu Bakr رضی اللہ عنہما said:
“We broke our fast on a cloudy day at the time of the Messenger of Allah (ﷺ), then the sun appeared.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے ہشام بن عروہ سے اور فاطمہ بنت المنذر رضی اللہ عنہا سے, اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک دن بدلی میں روزہ افطار کر لیا، پھر سورج نکل آیا، ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام سے کہا: پھر تو لوگوں کو روزے کی قضاء کا حکم دیا گیا ہو گا؟، انہوں نے کہا: یہ تو ضروری ہے ۔
It was narrated that Abu Masruq said:
“I heard Fadalah bin ‘Ubaid Al- Ansari رضی اللہ عنہ narrating that the Prophet (ﷺ) came out to them on a day when he was fasting. He called for a vessel and drank. We said: ‘O Messenger of Allah, you were fasting today.’ He said: ‘Yes, but I vomited.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یعلیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے محمد بن عبید الطنافسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے محمد بن اسحاق نے بیان کیا، وہ یزید بن ابی حبیب سے اور ابو مرزوق کی سند سے، انہوں نے کہا
میں نے فضالہ بن عبید الانصاری رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ایک ایسے دن میں آئے جس میں آپ روزہ رکھا کرتے تھے، آپ نے ایک برتن منگوایا اور پانی پیا، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ دن تو آپ کے روزے کا ہے؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، لیکن آج میں نے قے کی ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: “Whoever unintentionally vomits, he does not have to make up for the fast, but whoever makes himself vomit, has to make up for the fast.”
ہم سے عبید اللہ بن عبد الکریم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الحکم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا اور ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے علی بن الحسن بن سلیمان ابو الشعثہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حفص بن غیاث نے بیان کیا, ہشام کی سند پر، ابن سیرین کی سند پر, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے خود بہ خود قے آ جائے اس پر روزے کی قضاء نہیں، اور جس نے جان بوجھ کر قے کی تو اس پر روزے کی قضاء ہے ۔
It was narrated from ‘Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “One of the best actions of the fasting person is using the tooth stick.”
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزے دار کی اچھی عادتوں میں سے مسواک کرنا ہے ۔