It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) applied kohl to his eyes while he was fasting.”
ہم سے ابو تقی ہشام بن عبد الملک الحمصی نے بیان کیا، کہا ہم سے بقیہ نے بیان کیا، کہا ہم سے الزبیدی نے بیان کیا، وہ ہشام بن عروہ سے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرمہ لگایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘The cupper and the one for whom cupping is done both break their fast.”
ہم سے ایوب بن محمد الرقی اور داؤد بن رشید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن بشر نے العمش کی سند سے اور ابوصالح کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچھنا لگانے والے، اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔
It was narrated that Thawban رضی اللہ عنہ said:
“I heard the Prophet (ﷺ) say: ‘The cupper and the one for whom cupping is done both break their fast.’”
ہم سے احمد بن یوسف السلمی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا، کہا ہم کو شیبان نے خبر دی، انہیں یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، ان سے ابو قلابہ نے بیان کیا، ان سے ابو اسماء نے بیان کیا, ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: پچھنا لگانے والے، اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔
It was narrated from Abu Qilabah that:
When Shaddad bin Aws was walking with the Messenger of Allah (ﷺ) in Al-Baqi’, he passed by a man who was being cupped, after eighteen days of the month (of Ramadan) had passed. The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The cupper and the one for whom cupping is done both break their fast.”
ہم سے احمد بن یوسف السلمی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا، کہا ہم کو شیبان نے خبر دی، وہ یحییٰ کی سند سے, ابوقلابہ سے روایت ہے کہ
شداد بن اوس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بقیع میں چل رہے تھے کہ اسی دوران آپ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو چاند کی اٹھارہویں رات گزر جانے کے بعد پچھنا لگوا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچھنا لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The Messenger of Allah (ﷺ) had cupping done when he was fasting and in Ihram.”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، یزید بن ابی زیاد نے مقسم کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا جب کہ آپ روزے سے تھے، اور احرام باندھے ہوئے تھے ۔
It was narrated that ‘Aishah said:
“The Prophet (ﷺ) used to kiss during the month of fasting.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عبداللہ بن الجراح نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاحواص نے زیاد بن علاقہ کی سند سے اور عمرو بن میمون کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزوں کے مہینے میں بوسہ لیتے تھے۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) used to kiss when he was fasting, and who among you can control his desire as the Messenger of Allah (ﷺ) used to control his desire?”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ سے، انہوں نے القاسم کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے تھے، اور تم میں سے کون اپنی خواہش پہ ایسا اختیار رکھتا ہے جیسا کہ نبی اکرم صلیاللہ علیہ وسلم رکھتے تھے؟
It was narrated from Hafsah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to kiss when he was fasting.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا, ہم سے ابو معاویہ نے الاعمش کی سند سے، مسلم کی سند سے، شتیر بن شکل کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے تھے۔
It was narrated that Maimunah رضی اللہ عنہا the freed (female) slave of the Messenger of Allah (ﷺ), said:
“The Prophet (ﷺ) was asked about a man who kissed his wife when they were both fasting. He said: ‘They have broken their fast.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے الفضل بن دقین نے بیان کیا، انہوں نے اسرائیل کی سند سے، زید بن جبیر نے ابو یزید الغنی کی سند سے,نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈی میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کا بوسہ لیا اس حال میں کہ دونوں روزے سے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا ۔
It was narrated that Ibrahim said: “Al-Aswad and Masruq entered upon ‘Aishah رضی اللہ عنہا and said:
‘Did the Messenger of Allah (ﷺ) touch (his wife) when he was fasting?’ She said: ‘He used to do that, and he was the strongest of all of you in controlling his desire.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن الیاس نے بیان کیا، انہوں نے ابن عون کی سند سے، انہوں نے ابراہیم کی سند سے، انہوں نے کہا: اسود اور مسروق عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے تو انہوں نے کہا
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں مباشرت کرتے ( ساتھ سوتے ) تھے؟، انہوں نے کہا: ہاں، آپ ایسا کرتے تھے، اور آپ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو رکھنے والے آدمی تھے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
“A concession was granted to those who are older with regard to touching while fasting, but it was disliked on the part of those who are younger.”
ہم سے محمد بن خالد بن عبداللہ الو اسطی نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے، عطاء بن السائب کی سند سے، وہ سعید بن جبیر سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
بوڑھے روزہ دار کو بیوی سے چمٹ کر سونے کی رخصت دی گئی ہے، لیکن نوجوانوں کے لیے مکروہ قرار دی گئی ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Whoever does not give up evil and ignorant speech, and acting in accordance with that, Allah has no need of his giving up his food and drink.”
ہم سے عمرو بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، وہ ابن ابی ذہب کی سند سے، سعید مقبوری نے اپنے والد سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص روزہ میں جھوٹ بولنا، جہالت کی باتیں کرنا، اور ان پر عمل کرنا نہ چھوڑے، تو اللہ کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “There are people who fast and get nothing from their fast except hunger, and there are those who pray and get nothing from their prayer but a sleepless night.”
ہم سے عمرو بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، انہوں نے اسامہ بن زید سے اور سعید مقبری کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہت سے روزہ رکھنے والے ایسے ہیں کہ ان کو اپنے روزے سے بھوک کے سوا کچھ نہیں حاصل ہوتا، اور بہت سے رات میں قیام کرنے والے ایسے ہیں کہ ان کو اپنے قیام سے جاگنے کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “When anyone of you is fasting, let him not utter evil or ignorant speech. If anyone speaks to him in an ignorant manner, let him say: ‘I am fasting.’”
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو جریر نے خبر دی، انہیں العمش نے اور ابوصالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے روزہ کا دن ہو تو گندی اور فحش باتیں اور جماع نہ کرے، اور نہ ہی جہالت اور نادانی کا کام کرے، اگر کوئی اس کے ساتھ جہالت اور نادانی کرے تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں ۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Eat Suhur, for in Suhur there is a blessing.”
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا ہم کو حماد بن زید نے خبر دی، وہ عبدالعزیز بن صہیب کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کھاؤ، سحری میں برکت ہے ۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) said: “Seek help by eating Suhur for fasting that day, and by taking a brief rest (at midday) for praying at night.”
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عامر نے بیان کیا، کہا ہم سے زمعہ بن صالح نے بیان کیا، وہ سلمہ سے اور عکرمہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دن کے روزے میں سحری کھانے سے مدد لو، اور قیلولہ سے رات کی عبادت میں مدد لو ۔
It was narrated from Anas bin Malik that Zaid bin Thabit رضی اللہ عنہ said:
“We ate Suhur with the Messenger of Allah (ﷺ) then we got up to perform prayer.” I said: “How long was there between the two?” He said: “As long as it takes to recite fifty Verses.”
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی پھر ہم نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: سحری اور نماز کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ کہا: پچاس آیتیں پڑھنے کی مقدار ۔
It was narrated that Hudhaifah رضی اللہ عنہ said:
“I ate Suhur with the Messenger of Allah (ﷺ) when it was daybreak but the sun had not yet risen.” [(One of the narrators) Abu Ishaq said: “The Hadith of Hudhaifah is abrogated and does not mean anything.”]
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، عاصم کی سند سے، زر کی سند سے, حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری فجر کے طلوع ہو جانے کے وقت کھائی، لیکن ابھی طلوع نہیں ہوئی تھی۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Mas’ud رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The Adhan of Bilal should not prevent anyone of you from eating Suhur, for he gives the Adhan to alert those among you who are asleep, and so that anyone who is praying can prepare himself for fasting. The Fajr does not come in this manner, rather it comes in this manner, and it appears along the horizon.”
ہم سے یحییٰ بن حکیم نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید اور ابن ابی عدی نے بیان کیا، سلیمان تیمی سے اور ابو عثمان النہدی کی سند سے,عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی کو بلال کی اذان اس کی سحری سے نہ روکے، وہ اذان اس لیے دیتے ہیں کہ تم میں سونے والا ( سحری کھانے کے لیے ) جاگ جائے، اور قیام ( یعنی تہجد پڑھنے ) والا اپنے گھر چلا جائے، اور فجر اس طرح سے نہیں ہے، بلکہ اس طرح سے ہے کہ وہ آسمان کے کنارے عرض ( چوڑان ) میں ظاہر ہوتی ہے ۔
It was narrated from Sahl bin Sa’d رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: “The people will remain upon goodness as long as they hasten to break their fast.”
ہم سے ہشام بن عمار اور محمد بن الصباح نے بیان کیا: ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے اپنے والد سے بیان کیا, سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے، ہمیشہ خیر میں رہیں گے ۔