Narrated `Abdullah bin `Umar رضی اللہ عنہما :
Allah's Messenger (ﷺ) used to pray two rak`at before the Zuhr prayer and two rak`at after it. He also used to pray two rak`at after the Maghrib prayer in his house, and two rak`at after the `Isha' prayer. He never prayed after Jumua prayer till he departed (from the Mosque), and then he would pray two rak`at at home.
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے نافع سے خبر دی ، ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعت ، اس کے بعد دو رکعت اور مغرب کے بعد دو رکعت اپنے گھر میں پڑھتے اور عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھتے اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں جب گھر واپس ہوتے تب پڑھا کرتے تھے ۔
Narrated Sahl bin Sa`d:
There was a woman amongst us who had a farm and she used to sow Silq (a kind of vegetable) on the edges of streams in her farm. On Fridays she used to pull out the Silq from its roots and put the roots in a utensil. Then she would put a handful of powdered barley over it and cook it. The roots of the Silq were a substitute for meat. After finishing the Jumua prayer we used to greet her and she would give us that food which we would eat with our hands, and because of that meal, we used to look forward to Friday.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابوغسان محمد بن مطر مدنی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابوحازم سلمہ بن دینار نے سہل بن سعد کے واسطے سے بیان کیا ، انھوں نے بیان کیا کہ
ہمارے یہاں ایک عورت تھی جو نالوں پر اپنے ایک کھیت میں چقندر بوتی ۔ جمعہ کا دن آتا تو وہ چقندر اکھاڑ لاتیں اور اسے ایک ہانڈی میں پکاتیں پھر اوپر سے ایک مٹھی جو کا آٹا چھڑک دیتیں ۔ اس طرح یہ چقندر گوشت کی طرح ہو جاتے ۔ جمعہ سے واپسی میں ہم انہیں سلام کرنے کے لیے حاضر ہوتے تو یہی پکوان ہمارے آگے کر دیتیں اور ہم اسے چاٹ جاتے ۔ ہم لوگ ہر جمعہ کو ان کے اس کھانے کے آرزومند رہا کرتے تھے ۔
Narrated Sahl:
We never had an afternoon nap nor meals except after offering the Jumu'ah prayer.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے عبد العزیز بن ابی حازم نے بیان کیا اپنے باپ سے اور ان سے سہل بن سعد نے یہی بیان کیا اور فرمایا کہ
دوپہر کا سونا اور دوپہر کا کھانا جمعہ کی نماز کے بعد رکھتے تھے ۔
Narrated Anas رضی اللہ عنہ :
We used to offer the Jumua prayer early and then have the afternoon nap.
ہم سے محمد بن عقبہ شیبانی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابواسحاق فزاری ابراہیم بن محمد نے بیان کیا ، ان سے حمید طویل نے ، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا ۔ آپ فرماتے تھے کہ
ہم جمعہ سویرے پڑھتے ، اس کے بعد دوپہر کی نیند لیتے تھے ۔
Narrated Sahl رضی اللہ عنہ :
We used to offer the Jumua prayer with the Prophet (ﷺ) and then take the afternoon nap.
ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابو غسان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابوحازم نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ، انہوں نے بتلایا کہ
ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھتے ، پھر دوپہر کی نیند لیا کرتے تھے ۔
Then said, "It is obligatory for every Muslim that he should take a bath once in seven days, when he should wash his head and body."
اس کے بعد فرمایا کہ ہر مسلمان پر حق ہے ( اللہ تعالیٰ کا ) ہر سات دن میں ایک دن جمعہ میں غسل کرے جس میں اپنے سر اور بدن کو دھوئے ۔