Hammam bin Munabbih said:
These are some of the ahadith which Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) narrated to us from Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and one of these (this one): Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Had it not been for Bani Isra'il, food would not have become stale, and meal would not have gone bad; and had it not been for Eve, a woman would never have acted unfaithfully toward her husband.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا ہم سے معمر نے بیان کیا, ہمام بن منبہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں ، پھر انہوں نے متعدد احادیث بیان کیں ، ان میں ایک یہ تھی : اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اگر بنی اسرائیل نہ ہوتے تو کھانا خراب نہ ہوتا اور گوشت بدبودار نہ ہوتا اور اگر حواء علیہا السلام نہ ہوتیں تو کوئی عورت اپنے شوہر سے خیانت نہ کرتی.
It was narrated from Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ﷺ said: "This word is no more than temporary joys, and there is no temporary joys of this world that is better than the righteous wife."
مجھ سے محمد بن عبداللہ بن نمیر الحمدانی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، کہا ہم سے حیوہ نے بیان کیا، مجھ سے شرحبیل بن شریک نے بیان کیا۔ اس نے ابو عبدالرحمٰن حبلی کو بولتے ہوئے سنا, حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " دنیا متاع ( کچھ وقت تک کے لیے فائدہ اٹھانے کی چیز ) ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے.
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
"The Messenger of Allah said: 'Women is like rib. If you try to straighten her you will break her, but if you leave her alone you will benefit from her even through there is crookedness in her.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی ، کہا : مجھے ابن مسیب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " بلاشبہ عورت پسلی کی طرح ہے ، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگ جاؤ گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو اس سے فائدہ اٹھاؤ گے جبکہ اس میں ٹیڑھا پن ( موجود ) ہو گا.
A similar report (as no. 3650) was narrate from the nephew of Az-Zuhri, from his paternal uncle, with this chain.
مجھ سے زہیر بن حرب اور عبد بن حمید نے بیان کیا، ان دونوں نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد کی سند سے، زہری کے بھتیجے نے اپنے چچا ( زہری ) سے اسی سند کے ساتھ بالکل اسی کے مانند روایت کی.