Humaid bin Nafi' narrated two traditions from Umm Salama رضی اللہ عنہا dealing with collyrium and the other hadith from the wives of Allah's Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) except with this that no mention was made of Zainab.
معاذ بن معاذ نے ہمیں حدیث بیان کی ، ( کہا : ) ہمیں شعبہ نے حمید بن نافع سے اکٹھی دو حدیثیں بیان کیں ، سرمہ لگانے کے بارے میں ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے ایک اور بیوی کی حدیث ، البتہ انہوں نے ان کا نام ، زینب نہیں لیا ۔ ۔ ۔ ( باقی حدیث ) محمد بن جعفر کی ( سابقہ ) حدیث کی طرح ( بیان کی).
Zainab bint Abu Salama رضی اللہ عنہا reported:
Umm Salama and Umm Habiba (رضی اللہ عنہا) were talking with each other (and saying) that a woman came to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and mentioned to him that her daughter had lost her husband, and her eyes were sore and she wnted to use collyrium, whereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: One among you used to throw dung at the end of a year, and now (this abstinence from adornment) is only for four months and ten days.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عمرو الناقد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا, حمید بن نافع سے روایت ہے کہ انہوں نے زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے سنا
وہ حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کر رہی تھیں ، وہ دونوں یہ بتا رہی تھیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کی کہ اس کی ایک بیٹی کا شوہر فوت ہو گیا ہے ، اس کی آنکھ میں تکلیف ہو گئی ہے وہ چاہتی ہے کہ اس میں سرمہ لگائے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " بلاشبہ تم میں سے کوئی عورت ( پورا ) سال گزرنے پر لید پھینکا کرتی تھی ، اور یہ تو صرف چار مہینے دس دن ہیں.
Zainab bint Abu Salama رضی اللہ عنہا reported:
When the news of the death of Abu Safyan رضی اللہ عنہ came to Umm Habiba رضی اللہ عنہا she sent for yellow (perfume) on the third day and rubbed it on her forearms and on her cheeks and said: I had in fact no need of it, but I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not permissible for the women believing in Allah and the Hereafter to abstain from adornment beyond three days except (at the death of) husband (in which case she must abstain from adornment) for four months and ten days.
ہم سے عمرو ناقد اور ابن ابی عمر نے بیان کیا، اور ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ ایوب بن موسیٰ سے، حمید بن نافع نے, پر زینب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
جب ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس ( ان کے والد ) ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی موت کی خبر آئی تو انہوں نے تیسرے دن زرد رنگ کی خوشبو منگوائی اور اسے اپنے بازوؤں اور رخساروں پر ہلکا سا لگایا اور کہا : مجھے اس کی ضرورت نہ تھی ، ( مگر ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا : " کسی عورت کے لیے جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو ، حلال نہیں کہ وہ ( کسی مرنے والے پر ) تین دن سے زیادہ سوگ منائے ، سوائے شوہر کے ، وہ اس پر چار مہینے دس دن سوگ منائے.
Safiyya bint Abu 'Ubaid reported on the authority of Hafsa رضی اللہ عنہا or 'A'isha ( رضی اللہ عنہا) or from both of them:
Allah's Messenger (ﷺ) said: It is not permissible for a woman believing in Allah and the Hereafter (or believing in Allah and His Messenger) that she should observe mourning for the dead beyond three days except in case of her husband.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، قتیبہ اور ابن روم نے بیان کیا, لیث بن سعد نے نافع سے روایت کی کہ صفیہ بنت ابی عبید نے انہیں حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یا ان دونوں سے حدیث بیان کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کسی عورت کے لیے ، جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے ۔ ۔ یا فرمایا : اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتی ہے ۔ ۔ حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے سوا کسی بھی مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے.
A hadith similar to that of Al-Laith (no. 3735) was narrated from Nafi with this chain.
ہم سے شیبان بن فرخ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد العزیز نے، یعنی ہم سے ابن مسلم نے بیان کیا, عبداللہ بن دینار نے نافع سے لیث کی حدیث کی سند کے ساتھ اسی کی مانند روایت بیان کی.
Safiyya bint Abu 'Ubaid reported:
She heard Hafsa daughter of Umar (رضی اللہ عنہا), (and) wife of Allah's Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ), narrating a hadith like this from Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and she made this addition: She should abstain from adorning herself (in case of the death of her husband) for four months and ten days.
ہم سے ابو غسان المسمعی اور محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبد الوہاب نے بیان کیا، انہوں نے کہا یحییٰ بن سعید کہتے ہیں : میں نے نافع سے سنا ، وہ صفیہ بنت ابوعبید سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے سنا ، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کر رہی تھیں ۔ ۔ ۔ جس طرح لیث اور ابن دینار کی حدیث ہے , اور یہ اضافہ کیا " وہ اس پر چار مہینے دس دن سوگ منائے گی.
Safiyya bint Abu 'Ubaid narrated this tradition of Allah's Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) on the authority of some wives of Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم )
ہم سے ابو الربیع نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا،ایوب اور عبیداللہ دونوں نے نافع سے ، انہوں نے صفیہ بنت ابی عبید سے ، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی اور اہلیہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان ( لیث بن سعد ، عبداللہ بن دینار اور یحییٰ بن سعید ) کی حدیث کے ہم معنی حدیث روایت کی.
A'isha (رضی اللہ عنہا) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not permissible for a woman believing in Allah and the Hereafter to observe mourning on the dead for more than three (days), except in case of her husband.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے بیان کیا اور تلفظ یحییٰ کا ہے۔ ہم سے انہوں نے بیان کیا اور دوسروں نے کہا : ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا ,حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فرمایا : " کسی عورت کے لیے ، جو اللہ تعالیٰ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتی ہے ، حلال نہیں کہ وہ اپنے شوہر کے سوا کسی مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے.
Umm `Atiyya ( رضی اللہ عنہا) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had said: A woman must not observe mourning for one who had died for more than three (days) except for four months and ten days in the case of her husband. And she must not wear a dyed garment except one of the types made of dyed yarn, or apply collyrium, or touch perfume except a little perfume or incense, when she has been purified after her courses.
ہم سے حسن بن الربیع نے بیان کیا, ابن ادریس نے ہمیں ہشام سے حدیث بیان کی ، انہوں نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کوئی عورت کسی مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے ، مگر خاوند پر ، ( اس پر ) چار مہینے دس دن ( سوگ منائے ) نہ وہ عَصب کے خانہ دار کپڑے کے سوا کوئی رنگا ہوا کپڑا پہنے ، نہ سرمہ لگائے ، مگر ( اس دوران میں ) جب ( حیض سے ) پاک ہو تو معمولی سی قُسط یا اظفار ( جیسی کوئی چیز ) استعمال کر لے ۔ " ( یہ دونوں خوشبوئیں نہیں ، صرف بدبو کو زائل کرنے والے بخور ہیں.
It was narrated from Hisham with this chain (a Hadith similar to no.3740), and he said:
"As soon as her menses and a little of Qust or Azhar.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا عبداللہ بن نمیر اور یزید بن ہارون ، دونوں نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ، اور دونوں نے کہا
" طہر کے آغاز میں تھوڑی سی قسط اور اظفار لگا لے.
Umm 'Atiyya (رضی اللہ عنہا) said:
We were forbidden to observe mourning for the dead beyond three days except in the case of husband (where it is permissible) for four months and ten days, and (that during this period) we should neither use collyrium nor touch perfume, nor wear dyed clothes, but concession was given to a woman when one of us was purified of our courses to make use of a little incense or scent.
مجھ سے ابو الربیع الزہرانی نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا,ایوب نے حفصہ سے ، انہوں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انہوں نے کہا : ہمیں منع کیا جاتا تھا کہ
ہم کسی مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ منائیں ۔ مگر خاوند پر ، ( اس پر ) چار مہینے دس دن ( سوگ ہے ۔ ) نہ سرمہ لگائیں ، نہ خوشبو استعمال کریں اور نہ رنگا ہوا کپڑا پہنیں ، اور عورت کو اس کے طہر میں ، جب ہم میں سے کوئی اپنے حیض سے غسل کر لے ، اجازت دی گئی کہ وہ تھوڑی سی قسط اور اظفار استعمال کر لے.