The Book Concerning the use of Correct Words
كتاب الْأَلْفَاظِ مِنْ الْأَدَبِ وَغَيْرِهَا
Chapter 41
Abu Sa'id Khudri رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) made a mention of a woman of Bana Isra'il who had filled her ring with musk and musk is the most fragrant of the scents.
عمرو الناقد نے ہمیں بتایا, یزید بن ہارون نے شعبہ سے ، انھوں نے خلید بن جعفر اور مستمر سے روایت کی ، ان دونوں نے کہا : ہم نے ابو نضر ہ کو سنا ، وہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرا ئیل کی ایک عورت کا ذکر کیا ، اس نے اپنی انگوٹھی میں کستوری بھرلی تھی اور کستوری سب سے اچھی خوشبوہے ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who is presented with a flower should not reject it, for it is light to carry and pleasant in odour.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، ان دونوں نے المقری سے کہا,عبد الرحمٰن اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " جس شخص کو ریحان ( خوشبو دار پھول یا ٹہنی ) دی جائے تو وہ اسے مسترد نہ کرے کیونکہ وہ اٹھا نے میں ہلکی اور خوشبو میں عمدہ ہے "
Nafi' reported:
When Ibn Umar رضی اللہ عنہ wanted fumigation he got it from aloeswood without mixing anything with it, or he put camphor along with aloeswood and then said: This is how Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) fumigated.
مجھ سے ہارون بن سعید الایلی، ابو طاہر اور احمد بن عیسیٰ نے بیان کیا , احمد نے کہا, ہم سے انہوں نے بیان کیا اور باقی دو نے کہا , ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مخرمہ نے مجھے اپنے والد کے بارے میں بتایا, نافع نے کہا
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ جب خوشبو کا دھواں لیتے تو عودکا دھواں لیتے ، اس میں کسی اور چیز کی آمیزش نہ ہو تی اور کافور کا دھواں لیتے ۔ اس میں کچھ عود ملا لیتے ، پھر بتا یا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح خوشبو کا دھواں لیتے ( اور کپڑوں میں بساتے ) تھے ۔