A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) recited (these verses of the Qur'an): He it is Who revealed to thee (Muhammad) the Book (the Qur'an) wherein there are clear revelations-these are the substance of the Book and others are allegorical (verses). And as for those who have a yearning for error they go after the allegorical verses seeking (to cause) dissension, by seeking to explain them. And none knows their implications but Allah, and those who are sound in knowledge say: We affirm our faith in everything which is from our Lord. It is only the persons of understanding who really heed (iii. 6). 'A'isha رضی اللہ عنہا (further) reported that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said (in connection with these verses): When you see such verses, avoid them, for it is they whom Allah has pointed out (in the mentioned verses).
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ابراہیم التستری نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ کی سند سے, قاسم بن محمد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ آیات ) تلاوت فرمائیں : " وہی ہے جس نے آپ پر کتاب نازل فرمائی ، اس میں سے محکم ( معنی میں واضح ) آیتیں ہیں ، وہی اصل کتاب ہیں اور دوسری متشابہ آیات ہیں ، پھر وہ لوگ جن کے دلوں میں کجی ہے ، وہ فتنے کی تلاش میں ان آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں جو ان ( آیات قرآنی ) میں سے متشابہ ہیں ۔ ان ( متشابہ آیات ) کا حقیقی معنی اللہ اور ان لوگوں کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا جو علم میں راسخ ہیں ۔ وہ ( یہی ) کہتے ہیں : ہم ان ( آیات ) پر ایمان لائے ، سب ( آیتیں ) ہمارے رب کی طرف سے ہیں اور دانائی رکھنے والوں کے سوا کوئی ( ان سے ) نصیحت حاصل نہیں کرتا ۔ " ( حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ) کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو قرآن میں سے متشابہ ( آیات ) کے پیچھے پڑتے ہیں ، تو یہی لوگ ہیں جن کا اللہ نے ( سابقہ آیات میں ) ذکر کیا ہے ، لہذا ان سے بچ کر رہو ۔ "
Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
I went to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in the morning and he heard the voice of two persons who had an argumentation with each other about a verse. Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to us (and) the (signs) of anger could be seen on his face. He said: Verily, the (peoples) before you were ruined because of their disputation in the Book.
ہم سے ابو کامل فضیل بن حسین الجہدری نے بیان کیا, حماد بن زید نے کہا : ہمیں ابوعمران جونی نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : عبداللہ بن رباح انصاری نے میری طرف لکھ بھیجا کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا
میں ایک روز دن چڑھے ( مسجد میں ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کی آوازیں سنیں جو ایک آیت کے بارے میں ( ایک دوسرے سے ) اختلاف کر رہے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نکل کر ہمارے سامنے تشریف لائے ۔ آپ کے چہرہ مبارک پر غصہ ( صاف ) پہچانا جا رہا تھا تو آپ نے فرمایا : " جو لوگ تم سے پہلے تھے وہ کتاب اللہ کے بارے میں اختلاف کرنے سے ہلاک ہو گئے ۔ "
Jundub bin 'Abdullah al-Bajali رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Recite the Qur'an as long as your hearts agree to do so, and when you feel variance between them (between your hearts and tongues), then get up (and leave its recital for the time being).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, ابو قُدامہ حارث بن عبید نے ابوعمران سے ، انہوں نے حضرت جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم اس وقت تک قرآن پڑھتے رہو جب تک تمہارے دل اس پر ایک دوسرے کے ساتھ موافقت کرتے رہیں ( قرآن کے معانی تمہارے دل پر واضح ہوتے جا رہے ہوں ) جب تم اس میں اختلاف کرنے لگو تو اٹھ جاؤ ۔ "
Jundub (i.e. Ibn 'Abdullah رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Recite the Qur'an as long as your hearts agree to do so and when you find variance between them, then stand up.
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا, ہمام نے کہا , ہمیں ابوعمران نے حضرت جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم اس پر ایک دوسرے کے ساتھ موافقت اور مطابقت کرتے رہیں ، چنانچہ جب تمہارا اختلاف شروع ہو جائے تو اٹھ جاؤ ۔ "
Abu Imran reported:
Jundub رضی اللہ عنہ told us as we we-re young boys living in Kilfa, that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had said: Recite the Qur'an. The rest of the hadith is the same.
مجھ سے احمد بن سعید بن صخر الدارمی نے بیان کیا، کہا ہم سے حبان نے بیان کیا, ابان نے کہا : ہمیں ابوعمران نے حدیث سنائی ، کہا
ہم کوفہ میں ( رہنے والے ) نوجوان لڑکے تھے جب حضرت جندب رضی اللہ عنہ نے ہمیں ( نصیحت کرتے ہوئے ) کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ( اس وقت تک ) قرآن پڑھو ۔ " جیسے ان دونوں ( ابوقدامہ حارث بن عبید اور ہمام ) کی حدیث ہے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The most despicable amongst persons in the eye of Allah is one who tries to fall into dispute with others (for nothing but only to display his knowledge and power of argumentation).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا، وہ ابن جریج کی سند سے، ابن ابی ملیکہ کی سند سے, حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑھ کر بغض کے قابل وہ شخص ہے جو سخت جھگڑالو ہو ۔ "
Abu Sa'id al-Khudri رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: You will certainly follow the way of those who came before you, handspan by handspan, cubit by cubit, until if they entered a lizards hole, you would follows them.' We said: 'O Messenger of Allah, the Jews and Christians? He said: 'Who else?""
مجھ سے سوید بن سعید نے بیان کیا, حفص بن میسرہ نے کہا : مجھے زید بن اسلم نے عطاء بن یسار سے حدیث بیان کی ، انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم ضرور ان لوگوں کے طریقوں پر بالشت بر بالشت اور ہاتھ بر ہاتھ چلتے جاؤ گے جو تم سے پہلے تھے ( بعینہ ان کے طریقے اختیار کرو گے ، ان سے ذرہ برابر آگے پیچھے نہ ہو گے ) حتی کہ اگر وہ سانڈے کے بل میں گھسے تو تم بھی ان کے پیچھے گھسو گے ۔ " ہم نے عرض کی : اللہ کے رسول! کیا یہود اور نصاریٰ ( کے پیچھے چلیں گے؟ ) آپ نے فرمایا : " تو ( اور ) کن کے؟ "
This hadith is reported through Muhammad bin Muttarif from Zayd bin Aslam with the same chain.
مجھے میرے بہت سے ساتھیوں نے سعید بن ابی مریم سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں ابوغسان محمد بن مطرف نے زید بن اسلم سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند خبر دی ۔
This hadith has been narrated on the authority of 'Ata' bin Yasir through another chain of transmitters.
ابو اسحاق ابراہیم بن محمد نے کہا, محمد بن یحییٰ نے کہا : ہمیں ابن ابی مریم نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ابوغسان نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے زید بن اسلم نے عطاء بن یسار سے حدیث بیان کی ، پھر اسی طرح حدیث سنائی ( جس طرح حفص بن میسرہ کی روایت ہے ۔ )
Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Ruined, were those who indulged in hair-splitting. He (the Holy Prophet) repeated this thrice.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حفص بن غیاث اور یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے ابن جریج کی سند سے، سلیمان بن عتیق کی سند سے، انہوں نے طلق کی سند سے۔ ابن حبیب کی سند پر, احنف بن قیس نے حضرت عبداللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " غلو میں گہرے اترنے والے ہلاک ہو گئے ۔ " آپ نے تین بار یہ بات ارشاد فرمائی ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is from the conditions of the Last Hour that knowledge would be taken away and ignorance would prevail (upon the world), the liquor would be drunk, and adultery would become rampant.
ہم سے شیبان بن فروخ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا, ابوتیاح نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " قیامت کی علامات میں سے یہ ( بھی ) ہیں کہ علم اٹھ جائے گا ، جہالت جاگزیں ہو جائے گی ، شراب پی جانے لگے گی اور زنا کھل کر ہونے لگے گا ۔ "
Qatada reported that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
May I not narrate to you a hadith which I heard from Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) which no one would narrate to you after me who would have personally heard it from him (the Holy Prophet) (as I have the good fortune to do so)? - It is from the signs of the Last Hour that knowledge would be taken away, ignorance would prevail upon (the world), adultery would become common, wine would be drunk, the number of men will fall short and the women would survive (and thus such a disparity would arise in the number of men and women) that there would be one man to look after fifty women.
ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا, شعبہ نے کہا : میں نے قتادہ کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ، انہوں نے کہا
کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث بیان نہ کروں؟ یہ حدیث میرے بعد تم کو کوئی ایسا شخص نہیں بیان کرے گا جس نے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( براہ راست ) سنی ہو : " قیامت کی نشانیوں میں سے ہے کہ علم اٹھ جائے گا ، جہالت نمایاں ہو جائے گی ، زنا پھیل جائے گا ، شراب پی جانے لگی گی ، مرد رخصت ہو جائیں گے اور عورتیں باقی رہ جائیں گی یہاں تک کہ پچاس عورتوں کے معاملات کا نگران ایک رہ جائے گا ۔ "
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ from the prophet ﷺ (a Hadith similar to no. 6786). In the Hadith of Abu Bishr and Abdah it says: No one will narrate to you after me; "I herd the Messenger of Allah ﷺ say..." and he mention a similar report.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, محمد بن بشر ، عبدہ اور ابواسامہ ، ان سب نے سعید بن ابی عروبہ سے روایت کی ، انہوں نے قتادہ سے ، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ۔ ابن بشر اور عبدہ کی حدیث میں ہے : میرے بعد یہ حدیث تمہیں کوئی نہیں سنائے گا ۔ میں نے ( خود ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ، پھر اسی ( شعبہ کی حدیث ) کے مانند بیان کیا ۔
Abu Wa'il reported:
I was sitting with 'Abdullah and Abu Musa رضی اللہ عنہ that they reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: Prior to the Last Hour, there would be a time when knowledge would be taken away, and ignorance would take its place and there would be bloodshed on a large scale.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا, وکیع اور عبداللہ بن نمیر نے کہا : ہمیں اعمش نے ابووائل سے حدیث بیان کی ، کہا
میں حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، ان دونوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " قیامت سے کچھ عرصہ پہلے وہ ایام ہوں گے جن میں علم اٹھ جائے گا ، جہل طاری ہو جائے گا اور ان دنوں ہرج کی کثرت ہو جائے گی اور ہرج ( سے مراد ) لوگوں کا قتل ہے ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of 'Abdullah (bin Mas'ud) and Abu Musa رضی اللہ عنہ (al-Asha'ri) through other chains of transmitters.
ہم سے ابوبکر بن النضر بن ابی النضر نے بیان کیا، ہم سے ابو النضر نے بیان کیا، ہم سے عبید اللہ اشجعی نے بیان کیا, سفیان اور زائدہ نے ( سلیمان ) اعمش سے اور انہوں نے ( ابووائل ) شقیق سے روایت کی ، انہوں نے کہا : میں عبداللہ ( بن مسعود ) اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، وہ دونوں احادیث بیان کر رہے تھے تو دونوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، وکیع اور ابن نمیر کی حدیث کے مانند ۔
A hadith like this has been narrated on the authority of Abu Musa رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو کریب، ابن نمیر اور اسحاق الحنظَلی نے ہم سے روایت کی ہے, ابومعاویہ نے اعمش سے ، انہوں نے شقیق سے ، انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔
Abu Wa'il reported:
I was sitting with Abu Musa رضی اللہ عنہ and 'Abdullah and they were conversing with each other and Abu Musa رضی اللہ عنہ reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying (that we find in the above-mentioned a hadith).
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا, جریر نے اعمش سے ، انہوں نے ابووائل سے روایت کی ، کہا
میں حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ، وہ دونوں احادیث بیان کر رہے تھے تو حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اسی ( سابقہ حدیث ) کے مانند ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: (When) the time would draw close to the Last Hour, knowledge would be snatched away, turmoil would be rampant, miserliness would be put (in the hearts of the people) and there would be much bloodshed. They said: What is al-harj? Thereupon he said: It is bloodshed.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے ابن شہاب سے روایت کی ، انہوں نے کہا : مجھے حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " زمانہ باہم قریب ہو جائے گا ( وقت بہت تیزی سے گزرتا ہوا محسوس ہو گا ) ، علم اٹھا لیا جائے گا ، فتنے نمودار ہوں گے ، ( دلوں میں ) بخل اور حرص ڈال دیا جائے گا اور ہرج کثرت سے ہو گا ۔ " صحابہ نے پوچھا : ہرج کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " قتل و غارت گری ۔ "
Abu Huraira رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Time will pass quickly and knowledge will be taken away." Then he mention a similar Hadith.
ہم سے عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی نے بیان کیا, شعیب نے زہری سے روایت کی ، انہوں نے کہا : مجھے حمید بن عبدالرحمٰن زہری نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " زمانہ باہم قریب ہو جائے گا اور علم کم ہو جائے گا ۔ " پھر اسی کے مانند بیان کیا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: The time would draw close to the Last Hour and knowledge would decrease. The rest of the hadith is the same.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الاعلٰی نے بیان کیا، معمر نے زہری سے ، انہوں نے سعید ( بن مسیب ) سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فرمایا : " زمانہ باہم قریب ہو جائے گا اور علم اٹھا لیا جائے گا ۔ " پھر ان دونوں ( یونس اور شعیب ) کی حدیث کے مانند بیان کیا ۔