Safwan bin Ya'la رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported on the authority of his father that h
He heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reciting (verses of the Qur'an) on the pulpit. and They cried: O Malik.
ہم سے قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ اور اسحاق الحنظَلی نے ابن عیینہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے سفیان نے عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا اور انہوں نے عطاء کو کہتے سنا, صفوان کے والد حضرت یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ منبر پر پڑھ رہے تھے : وَنَادَوْا يَا مَالِكُ " اور وہ پکاریں گے : اے مالک! " ( الزخرف 77 : 43 )
Amra daughter of Abdul-Rahman reported on the authority of the sister of Amra:
I memorised (surah) Qaf, by the glorious Qur'an from the mouth of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) on Friday for he recited it on the pulpit on every Friday.
اور ہم سے عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی نے بیان کیا, سلیمان بن بلال نے یحییٰ بن سعید سے روایت کی ، انھوں نے عمرہ بنت عبدالرحمان ( بن سعد بن زرارہ انصاریہ ) سے ، انھوں نے کہا : ( ماں کی طرف سے ) اپنی بہن کی طرف سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے سورہ ق والْقُرْآنِ الْمَجِيدِ جمعے کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کریاد کی ۔ آپ اسے ہر جمعے منبر پر پڑھ کر سنایا ( اور سمجھایا ) کرتے تھے ۔
The daughter of Haritha bin Nu'man said: I did not memorise (Surah) Qaf but from the mouth of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as he used to deliver the. sermon along with it on every Friday. She also added: Our oven and that of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was one.
مجھ سے ابو الطاہر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، وہ یحییٰ بن ایوب نے یحییٰ بن سعید سے ، انھوں نے عمرہ سے اور انھوں نے اپنی بہن سے جو عمر میں ان سے بڑی تھیں ، روایت کی ۔ ۔ ۔ سلیمان بن بلال کی حدیث کے مانند ۔
Umm Bisham hint Haritha bin Nu'man said:
Our oven and that of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was one for two years, or for one year or for a part of a year; and I learnt Qaf. By the Glorious Qur'an from no other source than the tongue of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) who used to recite it every Friday on the pulpit when he delivered the sermon to the people.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، خبیب رضی اللہ عنہ کی سند سے, عبداللہ بن محمد بن معن نے حارثہ بن نعمان کی بیٹی ( ام ہشام ) سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے سورہ ق ( کسی اور سے نہیں براہ راست ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے سن کر یاد کی ، آپ ہر جمعے میں اسےپڑھ کر خطاب فرماتے تھے ۔ انھوں نے کہا : ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تندور ایک ہی تھا ۔
It was narrated that Umm Hisham bin Harithah bin An-Nu'man رضی اللہ تعالیٰ عنہ said:
Our oven and the oven of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) were the same for two years, or for one year and part of a year. And I only learned Surah Qaf. By the Glorious Quran from the tongue of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), who used to recited it every Friday from the Minbar, when he addresses the people.
ہم سے عمرو الناقد نے بیان کیا، کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن اسحاق کی سند سے، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن ابی بکر بن مہ نے بیان کیا، ان سے معد بن عمرو بن حزم الانصاری نے بیان کیا۔ کی یحییٰ بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن سعد نے زرارہ نے ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
ہمارا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تندور دو یا ایک سال سے کچھ زیادہ عرصہ ایک ہی رہا اور میں نے سورہ ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ ( کسی اور سے نہیں بلکہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے سن کر یاد کی ، آپ ہر جمعے کے دن جب لوگوں کو خطبہ دیتے تو اسے منبر پر پڑھتے تھے ۔
Umara bin Ruwaiba رضی اللہ تعالیٰ عنہ said:
He saw Bishr bin Marwan on the pulpit raising his hands and said: Allah, disfigure these hands! I have seen Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) gesture no more than this with his hands, and he pointed with his forefinger.
عبداللہ بن ادریس نے حصین سے اور انھوں نے حضرت عمارہ بن رویبہ ( ثقفی ) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا
انھوں نے بشر بن مروان ( بن حکم ، عامل مدینہ ) کو منبر پر ( تقریر کے دوران ) دونوں ہاتھ بلند کرتے دیکھا تو کہا : اللہ تعالیٰ ان دونوں ہاتھوں کو بگاڑے ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنے ہاتھ سے اس سےزیادہ اشارہ نہیں کرتے تھے اور اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کیا ۔
It was narrated that Hussain bin Abdur Rahman said:
"I saw Bishr bin Marwan on a Friday, raising his hand, and Umarah bin Ruaibah said..." and he mentioned something similar (to no. 2016).
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا ابو عوانہ نے حصین بن عبدالرحمن سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے جمعے کے دن بشر بن مروان کو دونوں ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا تو اس پر عمارہ بن رویبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ۔ ۔ ۔ اس کے بعد اس ( مذکورہ بالا روایت ) کے ہم معنی روایت بیان کی ۔
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
While Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was delivering the sermon on Friday a person came there, and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said to him: So and so, have you prayed (two rak'ahs)? He said: No. He (the Holy Prophet) said: Then stand and pray.
ہم سے ابو الربیع الزہرانی اور قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے انہوں نے بیان کیا, حماد بن زید نے عمرو بن دینار سے اور انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
اسی اثناء میں جب جمعے کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ایک آدمی ( مسجد میں ) آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا : " اے فلاں ( نام لیا ) !کیا تو نے نماز پڑھ لی ہے؟ " اس نے کہا : نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اور اٹھو اور نماز پڑھو ۔ "
This hadith is narrated by Jabir رضی اللہ تعالیٰ عنہ through another chain of transmitters but Hammad (one of the narrators) made no mention of the two rak'ahs.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور یعقوب الدورقی نے ابن علییہ کی سند سے بیان کی, ایوب نے عمرو ( بن دینار ) سے ، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حماد کی طرح روایت کی ، اور انھوں ( ایوب ) نے بھی اس میں دو رکعت کا ذکر نہیں کیا ( البتہ اگلی روایت میں سفیان نے کیا ہے ۔ )
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ تعالیٰ عنہ said:
A person entered the Mosque while the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was delivering the sermon on Friday. Upon this he (the Holy Prophet) said: Have you observed prayer? He said: No. He (the Holy Prophet) said: Stand and offer the two rak'ahs. According to Qutaiba, the words are: He said: Offer two rak'ahs.
قتیبہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم میں سے قتیبہ نے کہا : ہمیں حدیث سنائی اور اسحاق نے کہا : ہمیں خبر دی سفیان نے عمرو سے ، انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےسنا ، وہ کہہ رہے تھے
ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے کے دن خطبہ دےرہے تھے ۔ تو آپ نے پوچھا : " کیا تم نے نماز پڑھ لی؟ " اس نے کہا : نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اٹھو اور دو رکعتیں پڑھ لو ۔ " قتیبہ کی حدیث میں ( فصل ركعتين کے بجائے ) صل ركعتين ( دو رکعتیں پڑھو ) ہے ۔
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
A person came (in the Mosque) while the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was delivering the sermon on Friday (standing) on the pulpit. He (the Holy Prophet) said to him: Have you offered two rak'ahs? He said: No. Upon this he said: Then observe (them).
اور مجھ سے محمد بن رافع اور عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الرزاق نے بیان کیا, ابن جریج نے کہا : ہمیں عمرو بن دینار نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
ایک آدمی آیا جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تھے ، جمعے کے دن خطبہ ارشاد فرمارہے تھے تو آپ نے اس سے پوچھا : " کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟ " اس نے کہا : نہیں ۔ آپ نے فرمایا : " پڑھ لو ۔ "
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ تعالیٰ عنہ said:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) delivered the sermon and said: When any one of you comes for the Friday (prayer) and the Imam comes out (from his apartment), (even then) should observe two rak'ahs (of prayer).
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ہم سے محمد نے جو کہ ہم سے ابن جعفر نے بیان کیا، بیان کیا, شعبہ نے عمرو ( بن دینار ) سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبے میں فرمایا : " جب تم میں سے کوئی شخص جمعے کے دن آئے جبکہ امام ( گھر سے ) نکل ( کر ) آچکا ہے تو وہ دو رکعت پڑھ لے ۔ "
Jabir رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
Sulaik Ghatafani came on Friday (for prayer) while the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was sitting on the pulpit. Sulaik also sat down before observing prayer. The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Have you observed two rak'ahs? He said: No. He (the Holy Prophet) said: Stand and observe them
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا، ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا, ابو زبیر نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ
سلیک غطفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعے کے دن آئے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے ہوئے تھے تو سلیک نماز پڑھنے سے پہلے ہی بیٹھ گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا : " کیا تم نے دو رکعتیں پڑھ لی ہیں؟ " انھوں نے کہا : نہیں ۔ آپ نے فرمایا : " اٹھو اور دو ر کعتیں پڑھو ۔ "
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
Sulaik Ghatafani رضی اللہ تعالیٰ عنہ came on Friday when the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was delivering the sermon. He (Sulaik) sat down. He (the Holy Prophet) said to him: 0 Sulaik I stand and observe two rak'ahs and make them short, and then said: When any one of you comes on Friday, while the Imam delivers the sermon, he should observe two rak'ahs and should make them short.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور علی بن خشرم نے عیسیٰ بن یونس کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں عیسیٰ نے الاعمش کی سند سے خبر دی, ابو سفیان ( طلحہ بن نافع واسطی ) نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، انھوں نےکہا
سلیک غطفانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جمعے کے دن ( اس وقت ) آئے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو وہ بیٹھ گئے ۔ آپ نے ان سے کہا : " اے سلیک!ا ٹھ کر دو رکعتیں پڑھو اور ان میں سے اختصار برتو ۔ " اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! " جب تم میں سے کوئی جمعے کےدن آئے جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے اور ان میں اختصار کرے ۔ "
Abu Rifa'a رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
I came to the Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) when he was delivering the sermon, and I said: Messenger of Allah, here is a stranger and he wants to learn about this religion and he does not know what this religion is. The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) looked at me and left his sermon till he came to me, and he was given a chair and I thought that Its legs were made of iron. The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sat In it and he began to teach me what Allah had taught him. He then came (to the pulpit) for his sermon and completed it to the end.
ہم سے شیبان بن فرخ نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن مغیرہ نے بیان کیا، ہم سے حمید بن ہلال نے بیان کیا، انہوں نے کہا حضرت ابو رفاعہ ( تمیم بن اُسید عدوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) نے کہا کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( اس وقت ) پہنچا جبکہ آپ خطبہ دے رہے تھے ، میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !ایک پردیسی آدمی ہے اپنے دین کے بارے میں پوچھنے آیا ہے اسے معلوم نہیں کہ ا س کادین کیا ہے کہا : تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور اپنا خطبہ چھوڑا ، یہاں تک کہ میرے پاس پہنچ گئے ۔ ایک کرسی لائی گئی میرے خیال میں اس کے پائے لوہے کے تھے ، کہا : تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھ گئے اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آپ کو سکھایا تھا اس میں سے مجھے سکھانے لگے پھر اپنے خطبے کے لئے بڑھے اور اس کا آخری حصہ مکمل فرمایا ۔
Ibn Abi Rafi' said:
Marwan appointed Abu Huraira رضی اللہ عنہ as his deputy in Medina and he himself left for Mecca. Abu Huraira رضی اللہ عنہ led us in the Jumu'a prayer and recited after Surah Jumu'a in the second rak'ah: When the hypocrites came to thee (Surah 63). I then met Abu Huraira as he came back and said to him: You have recited two surahs which 'Ali bin Abu Talib used to recite in Kufah. Upon this Abu Huraira رضی اللہ عنہ said: I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reciting these two in the Friday (prayer).
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قنعب نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے جو ابن بلال ہیں، انہوں نے جعفر کی سند سے، اپنے والد کی سند سے، انہوں نے بیان کیا, ابن ابی رافع نے کہا
مروان نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں خلیفہ مقرر کیا اور آپ مکہ کو گیا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کی نماز پڑھائی اور سوره جمعہ کے بعد دوسری رکعت میں سوره منافقون پڑھی۔ پھر میں ان سے ملا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سورتیں پڑھیں جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں پڑھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جمعہ میں یہی پڑھتے تھے، (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی تقلید سے نہیں پڑھتا بلکہ متبع دلیل ہوں۔ سبحان اللہ صحابہ رضی اللہ عنہم کو اس قدر تقلید سے نفرت تھی کہ یہ کہنا پسند نہیں آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کی سند بتائی افسوس ہے ان پر جو تقلید پر جان دیتے ہیں)۔
This hadith is narrated by Abdullah bin Abu Rafi' with the same chain of transmitters but with this modification:
That he recited Surah Jumu'a (lxii.) in the first rak'ah and The hypocrites came in the second rak'ah.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے بیان کرو , حاتم بن اسماعیل اور عبدالعزیز دراوردی دونوں نے ( اپنی اپنی سندکے ساتھ ) جعفر سے روایت کی ، انھوں نے اپنے والد سے اور انھوں نے عبیداللہ بن ابی رافع سے روایت کی ، انھوں نے کہا : مروان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو قائم مقام گورنر بنایا ۔ ۔ ۔ آگے اسی کے مانندہے ، سوائے اس کے کہ حاتم کی روایت ( ان الفاظ ) میں ہے
انھوں نے پہلی رکعت میں سورہ جمعہ پڑھی اور دوسری رکعت میں إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ ۔ عبدالعزیز کی روایت سلیمان بن بلال کی ( سابقہ ) ر وایت کی طرح ہے ۔
Nu'man bin Bashir رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite on two 'Ids and in Friday prayer: Glorify The name of Thy Lord, the Most High (Surah lxxxvii.), and: Has there come to thee the news of the overwhelming event (lxxxviii.). And when the 'Id and Jumu'a combined on a day he recited these two (surah) in both the prayers.
یحییٰ بن یحییٰ، ابوبکر بن ابی شیبہ اور اسحاق نے ہم سے روایت کی ہے, جریر نے ابراہیم بن محمد بن منتشر سے ، انھوں نے اپنے والد سے ، انھوں نے حضرت نعمان بن بشیر کے آزاد کردہ غلام حبیب بن سالم سے اور انھوں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سےروایت کی ، انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعے میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى اور ) هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ پڑھتے ۔ کہا : اور اگر عید اور جمعہ ایک ہی دن اکھٹے ہوجاتے تو آپ یہی دو سورتیں دونوں نمازوں میں پڑھتے تھے ۔
This hadith has been narrated by Ibrahim bin Muhammad bin al-Muntashir with the same chain of transmitters.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سےابو عوانہ نے ابراہیم بن محمد بن منتشر سے اسی سند کے ساتھ ( اسی کے مانند ) ر وایت کی ۔
Dahhak bin Qais wrote to Nu'man bin Bashir رضی اللہ تعالیٰ عنہ asking him:
What the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) recited on Friday besides Surah Jumu'a He said that he recited: Has there reached... (Surah lxxxviii, ).
ہم سے عمرو الناقد نے بیان کیا، ان سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے دمرہ بن سعید نےعبیداللہ بن عبداللہ نے کہا : ضحاک بن قیس نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوخط لکھ کر پوچھا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعے کے دن سورہ جمعہ کے علاوہ ( اور ) کون سی سورت پڑھی؟انھوں نے جواب دیا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ پڑھا کرتے تھے ۔