The Book of Shortening the Prayer When Traveling
كتاب تقصير الصلاة فى السفر
Chapter 15
It was narrated that Ya'la bin Umayyah said:
I said to 'Umar bin Al-Khattab رضی اللہ عنہ : 'There is no sin on you if you shorten salah and if you fear that the disbelievers may put you in trial (attack you). But now the people are safe.' 'Umar رضی اللہ عنہ said: 'I wondered the same thing, so I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about that and he said: This is a favor from Allah (SWT) to you, so accept His favor.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن ادریس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن جریج نے ابن ابی عمار کی سند سے اور عبداللہ بن بابیہ کی سند سے, یعلیٰ بن امیہ کہتے ہیں کہ
میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے آیت کریمہ: «ليس عليكم جناح أن تقصروا من الصلاة إن خفتم أن يفتنكم الذين كفروا» تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں، اگر تمہیں ڈر ہو کہ کافر تمہیں ستائیں گے ( النساء: ۱۰۱ ) ، کے متعلق عرض کیا کہ اب تو لوگ مامون اور بےخوف ہو گئے ہیں؟ تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے بھی اس سے تعجب ہوا تھا جس سے تم کو تعجب ہے، تو میں نے اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: یہ ایک صدقہ ہے ۱؎ جسے اللہ تعالیٰ نے تم پر کیا ہے، تو تم اس کے صدقہ کو قبول کرو ۔
It was narrated from Umayyah bin 'Abdullah bin Khalid that:
He said to 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہم : We find (mention of) prayer when one is at home (i.e., not traveling) and prayer at times of fear in the Qur'an, but we do not find any mention in the Qur'an of prayer when traveling. Ibn Umar رضی اللہ عنہما said to him: 'O son of my brother, Allah (SWT) send Muhammad (ﷺ) to us when we did not know anything, and all we should do is to do that which we saw Muhammad (ﷺ) doing.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے ابن شہاب کی سند سے اور عبداللہ بن ابی بکر بن عبدالرحمٰن کی سند سے بیان کیا, امیہ بن عبداللہ بن خالد سے روایت ہے کہ
انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے کہا کہ ہم قرآن میں حضر کی صلاۃ اور خوف کی صلاۃ کے احکام تو پاتے ہیں، مگر سفر کی صلاۃ کو قرآن میں نہیں پاتے؟ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: بھتیجے! اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم میں بھیجا، اور ہم اس وقت کچھ نہیں جانتے تھے، ہم تو ویسے ہی کریں گے جیسے ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم that:
The Messenger of Allah (ﷺ) set out from Makkah to Al-Madinah, fearing nothing but the Lord of the worlds, and praying two rak'ahs.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہشیم نے منصور بن زادان سے اور ابن سیرین کی سند سے بیان کیا,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ کے لیے نکلے، آپ صرف رب العالمین سے ہی ڈر رہے تھے ۱؎ ( اس کے باوجود ) آپ ( راستہ بھر ) دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
We used to travel with the Messenger of Allah (ﷺ) between Makkah and Al-Madinah, fearing nothing but Allah, the Mighty and Sublime, and praying two rak'ahs.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن عون نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کرتے تھے، ہمیں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا ڈر نہیں ہوتا تھا، پھر بھی ہم دو رکعتیں ہی پڑھتے تھے۔
It was narrated that Ibn Al-Simt said:
I saw 'Umar bin Al-Khattab رضی اللہ عنہ praying two rak'ahs in Dhul-Hulaifah and I asked him about that. He said: 'I am simply doing that which I saw the Messenger of Allah (ﷺ) doing.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے نضر بن شمائل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے یزید بن خمیر کی سند سے بیان کیا، کہا: میں نے جبیر بن نفیر کی سند سے حبیب بن عبید کو بیان کرتے ہوئے سنا:ابن سمط کہتے ہیں کہ
میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ذوالحلیفہ میں دو رکعت نماز پڑھتے دیکھا، تو میں نے ان سے اس سلسلہ میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: میں تو ویسے ہی کر رہا ہوں جیسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
I went out with the Messenger of Allah (ﷺ) from Al-Madinah to Mekkah, and he continued to shorten his prayers, and he stayed there for ten days.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو عوانہ نے یحییٰ بن ابی اسحاق سے بیان کیا، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ جانے کے لیے نکلا تو آپ برابر قصر کرتے رہے یہاں تک کہ آپ واپس لوٹ آئے، آپ نے وہاں دس دن تک قیام کیا تھا۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
I prayed two rak'ahs with the Messenger of Allah (ﷺ) on a journey, and two rak'ahs with Abu Bakr رضی اللہ عنہ , and two rak'ahs with 'Umar رضی اللہ عنہ.
ہم سے محمد بن علی بن الحسن بن شقیق نے بیان کیا، میرے والد نے کہا، ابو حمزہ نے جو السکری ہیں، ہمیں منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، علقمہ کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں دو رکعتیں پڑھیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی دو رکعتیں پڑھیں، اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی دو رکعتیں ہی پڑھیں۔
It was narrated that 'Umar رضی اللہ عنہ said:
The prayer for jumu'ah is two rak'ahs, and for Al-Fitr is two rak'ahs, and for An-Nahr is two rak'ahs, and for traveling is two rak'ahs, complete and not shortened, on the tongue of the Prophet (ﷺ).
ہم سے حمید بن مسعدہ نے سفیان کی سند سے جو ابن حبیب ہیں، شعبہ نے، زبید کی سند سے اور عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی سند سے, عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
جمعہ کی نماز دو رکعت ہے، عید الفطر کی نماز دو رکعت ہے، عید الاضحی کی نماز دو رکعت ہے، اور سفر کی نماز دو رکعت ہے، اور بزبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سب پوری ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
The prayer of the resident was enjoined on the tongue of your Prophet (ﷺ), four (rak'ahs), and the prayer of the traveler is two rak'ahs, and the prayer of fear is one rak'ah.
مجھ سے محمد بن وھب نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابو عبدالرحیم نے بیان کیا، کہا: مجھ سے زید نے ایوب کی سند سے، جو ابن عائث ہیں، اور بکر بن الاخنس نے مجاہد ابو الحجاج کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
حضر ( اقامت ) کی نماز تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر چار رکعتیں فرض ہوئیں، اور سفر کی نماز دو رکعت، اور خوف کی نماز ایک رکعت ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
Allah, the Mighty and Sublime, enjoined the prayer on the tongue of your Prophet (ﷺ): While a resident four (rak'ahs), while traveling two, and at times of fear one.
ہم سے یعقوب بن ماہان نے بیان کیا، کہا: ہم سے القاسم بن مالک نے ایوب بن عائض کی سند سے، بکر بن الاخنس کی سند سے اور مجاہد کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر حضر ( اقامت ) میں چار رکعتیں، اور سفر میں دو رکعتیں، اور خوف میں ایک رکعت نماز فرض کی ہے۔
It was narrated that Qatadah said:
I heard Muas- bin Salamah-say: 'I said to Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم : How should I pray in Makkah if I do not pray in congregation? He said: Two rak'ahs, the sunnah of Abu Al-Qasim.'
ہم سے محمد بن عبد الاعلی نے اپنی حدیث میں خالد بن حارث کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے شعبہ نے قتادہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا
میں نے موسیٰ کو جو ابن سلمہ تھے کہتے سنا:میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہم سے پوچھا کہ میں مکہ میں کس طرح نماز پڑھوں کہ جب میں جماعت سے نہ پڑھوں؟ تو انہوں نے کہا: دو رکعت پڑھو، ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ( پر عمل کرو ) ۔
Musa bin Salamah narrated that:
He asked Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم : I missed the prayer in congregation when I was in Al-Batha; how do you think I should pray? He said: Two rak'ahs, the sunnah of the Messenger of Allah (ﷺ).
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا, موسیٰ بن سلمہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہم سے پوچھا: میں نے کہا: مجھ سے باجماعت نماز چھوٹ جاتی ہے اور میں بطحاء میں ہوتا ہوں، تو میں کتنی رکعت پڑھوں؟ انہوں نے کہا: دو رکعت پڑھو، ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ( پر عمل کرو ) ۔
It was narrated that Harithah bin Wahab Al-Khuza'i رضی اللہ عنہ said:
I prayed two rak'ahs with the Prophet (ﷺ) in Mina when the people were more secure and greater in number.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الاحوص نے بیان کیا، ابو اسحاق کی سند سے, حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو ہی رکعت پڑھی، ایک ایسے وقت میں جس میں کہ لوگ سب سے زیادہ مامون و بےخوف تھے، اور تعداد میں زیادہ تھے۔
It was narrated that Harithah bin Wahab رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) led us in prayer in Mina, two rak'ahs, when the people were greater in number and more secure.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو اسحاق نے بیان کیا۔ اور ہمیں عمرو بن علی نے خبر دی، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: مجھے ابو اسحاق نے خبر دی,حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منیٰ میں دو رکعت پڑھائی، ایک ایسے وقت میں جس میں لوگ تعداد میں زیادہ تھے، اور سب سے زیادہ مامون و بےخوف تھے۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that he said:
I prayed two rak'ahs with the Messenger of Allah (ﷺ) in Mina, and with Abu Bakr and 'Umar رضی اللہ عنہم and two rak'ahs with 'Uthman رضی اللہ عنہ at the beginning of his Caliphate.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے بقیر کی سند سے، محمد بن عبداللہ بن ابی سلیمان سے، انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سند سے، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت پڑھی، اور عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی ان کی خلافت کے شروع میں دو ہی رکعت پڑھی۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
I prayed two rak'ahs in Mina with the Messenger of Allah (ﷺ).
ہمیں قتیبہ نے خبر دی، کہا: ہم سے عبدالواحد نے، العمش کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابراہیم نے بیان کیا، کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن یزید رضی اللہ عنہ سے سنا اور ہمیں محمود بن غیلان نے خبر دی، کہا: ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے العمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، وہ عبدالرحمٰن بن یزید کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو رکعت پڑھی۔
It was narrated that 'Abdur-Rahman bin Yazid said:
Uthman رضی اللہ عنہ prayer four (rak'ahs) in Mina until news of that reached 'Abdullah رضی اللہ عنہ who said: 'I prayed two rak'ahs with the Messenger of Allah (ﷺ).'
ہم سے علی بن خشرم نے بیان کیا، کہا: ہم سے عیسیٰ نے الاعمش کی سند سے اور ابراہیم کی سند سے بیان کیا, عبدالرحمٰن بن یزید کہتے ہیں کہ
عثمان رضی اللہ عنہ نے منیٰ میں چار رکعت پڑھی یہاں تک کہ اس کی خبر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ہوئی تو انہوں نے کہا: میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو ہی رکعت پڑھی ہے۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم said:
I prayed two rak'ahs with the Messenger of Allah (ﷺ) in Mina, and two rak'ahs with Abu Bakr رضی اللہ عنہ and two rak'ahs with Umar رضی اللہ عنہ .
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہمیں یحییٰ نے عبید اللہ کی سند سے اور نافع کی سند سے خبر دی,عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعت پڑھی، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی دو رکعت، اور عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی دو ہی رکعت پڑھی۔
Ubaidullah bin 'Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما narrated that: His father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) prayed two rak'ahs in Mina, and Abu Bakr رضی اللہ عنہم prayed two rak'ahs, and Umar رضی اللہ عنہم prayed two rak'ahs, and Uthmanرضی اللہ عنہ prayed (two rak'ahs) at the beginning of his Khilafah.
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن وہب نے یونس کی سند سے، وہ ابن شہاب کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے عبید اللہ بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے والد سے بیان کیا، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعت پڑھی، اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم نے بھی وہاں دو ہی رکعت پڑھی، اور عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی خلافت کے شروع میں دو ہی رکعت پڑھی۔
It was narrated from Yahya bin Abi Ishaq that : Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
We went out with the Messenger of Allah (ﷺ) from Al-Madinah to Makkah and he used to lead us in praying two rak'ahs until we came back. I (Yahya) said: Did he stay in Makkah? He (Anas) said: Yes, we stayed there for ten days.
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید نے بیان کیا، کہا: ہمیں یحییٰ بن ابی اسحاق نے خبر دی ,انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ جانے کے لیے نکلے، تو آپ ہمیں دو رکعت پڑھاتے رہے یہاں تک کہ ہم واپس لوٹ آئے، یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں: میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے مکہ میں قیام کیا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم نے وہاں دس دن قیام کیا تھا۔