It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
When one of their womenfolk menstruated, the Jews would not eat or drink with them, or mix with them in their houses. They (the Companions) asked the Prophet of Allah (ﷺ) about that, and Allah, the Mighty and Sublime, revealed the Ayah: They ask you concerning menstruation. Say: That is an Adha (a harmful thing).[2] So the Messenger of Allah (ﷺ) commanded them to eat and drink with them (menstruating women) and to mix them in their houses, and to do everything with them except intercourse. The Jews said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) does not leave anything of our affairs except he goes against it.' Usaid bin Hudair and 'Abbad bin Bishr went and told the Messenger of Allah (ﷺ) and they said: 'Should we have intercourse with them when they are menstruating?' The expression of the Messenger of Allah (ﷺ) changed greatly until we thought he was angry with them, and they left. Then the Messenger of Allah (ﷺ) received a gift of milk, so he sent someone to bring them back and he gave them some to drink, so we knew that he was not angry with them.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں سلیمان بن حرب نے خبر دی، کہا: ہم سے حماد بن سلمہ نے ثابت کی سند سے بیان کیا,انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
یہود کی عورتیں جب حائضہ ہو جاتیں تھی تو وہ ان کے ساتھ نہ کھاتے پیتے اور نہ انہیں اپنے ساتھ گھروں میں رکھتے تھے، تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( اس کے متعلق ) پوچھا، تو اللہ عزوجل نے آیت کریمہ: «ويسألونك عن المحيض قل هو أذى» آپ سے لوگ حیض کے بارے میں پوچھتے ہیں تو آپ کہہ دیجئیے وہ گندگی ہے ( البقرہ: ۲۲۲ ) نازل فرمائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ ان کے ساتھ کھائیں پئیں اور انہیں اپنے گھروں میں رکھیں، اور جماع کے علاوہ ان کے ساتھ سب کچھ کریں، اس پر یہود کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی معاملہ ایسا نہیں چھوڑتے جس میں ہماری مخالفت نہ کرتے ہوں، اس پر اسید بن حضیر اور عباد بن بشر رضی اللہ عنہم دونوں اٹھے، اور جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی، اور کہنے لگے: کیا ہم حیض کے دنوں میں ان سے جماع نہ کریں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سخت متغیر ہو گیا یہاں تک کہ ہم نے سمجھا کہ آپ ناراض ہو گئے ہیں، ( اسی دوران ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دودھ کا تحفہ آیا، تو آپ نے ان کے پیچھے ( آدمی ) بھیجا وہ انہیں بلا کر لایا، آپ نے ان کو دودھ پلایا، تو اس سے جانا گیا کہ آپ ان دونوں سے ناراض نہیں ہیں۔
It was narrated from Ibn 'Abbas from the Prophet (ﷺ) concerning:
A man who has had intercourse with his wife while she was menstruating: Let him give a Dinar or half a Dinar in charity.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے شعبہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے الحکم نے، عبد الحمید کی سند سے، مقسم کی سند سے بیان کیا,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ
جو آدمی اپنی بیوی کے پاس آئے اور وہ حائضہ ہو تو وہ ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے ۔
Umm Salamah رضی اللہ عنہا narrated:
While I was lying down with the Messenger of Allah (ﷺ) under a blanket, my period came so I slipped away and put on the clothes I used to wear when I was menstruating. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Are you menstruating?' I said: 'Yes.' Then he called me to lie down with him under the blanket. This is the wording of 'Ubaidullah bin Sa'eed.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا۔ اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا۔ اور ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے جو ابن حارث ہیں، بیان کیا، کہا:ہم سے ہشام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی، انہوں نے کہا:ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی کہ اسی دوران مجھے حیض آ گیا، تو میں چپکے سے کھسک آئی، اور جا کر میں نے اپنے حیض کا کپڑا لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم حائضہ ہو گئی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، پھر آپ نے مجھے بلایا، تو میں جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی، یہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) and I would sleep under a single blanket when I was menstruating. If anything got on him from me, he would wash that spot and no more, and pray in it, then come back. If anything got on it again from me, he would do likewise and no more, and he would pray in it.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے جابر بن صبح کی سند سے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے خلاس کو بیان کرتے ہوئے سنا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی کپڑے میں رات گزارتے تھے، اور میں حائضہ ہوتی، اگر آپ کو مجھ سے کچھ لگ جاتا تو آپ اسی جگہ کو دھوتے، اس سے تجاوز نہ فرماتے، اور اسی کپڑا میں نماز ادا کرتے، پھر واپس آ کر لیٹ جاتے، پھر اگر دوبارہ مجھ سے آپ کو کچھ لگ جاتا تو آپ پھر اسی طرح کرتے، صرف اسی جگہ کو دھوتے اس سے تجاوز نہ فرماتے، اور اسی میں نماز پڑھتے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) would tell one of us, if she was menstruating, to tie her Izar (waist wrap) tightly then he would fondle her.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الاحواس نے ابواسحاق کی سند سے اور عمرو بن شرہبیل کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم بیویوں میں سے کسی کو جب وہ حائضہ ہوتی حکم دیتے کہ وہ اپنا ازار باندھ لے، پھر آپ اس سے چمٹتے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
If one of us was menstruating, the Messenger of Allah (ﷺ) would tell her to put on an Izar (waist wrap) then he would fondle her.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں جریر نے منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ہم سے کوئی جب حائضہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس سے چمٹتے۔
Jumai' bin 'Umair said:
I entered upon 'Aishah رضی اللہ عنہا with my mother and maternal aunt, and we asked her what the Prophet (ﷺ) used to do when one of (his wives) was menstruating. She said: He would tell us, when when of us menstruated, to wrap a wide Izar around herself then he would embrace her chest and breasts.
ہم سے ہناد بن السری نے ابن عیاش سے جو ابوبکر ہیں صدقہ بن سعید کی سند سے بیان کیا، پھر انہوں نے ایک لفظ ذکر کیا جس کے معنی یہ ہیں, جمیع بن عمیر کہتے ہیں
میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، تو ان دونوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: جب آپ میں سے کوئی حائضہ ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کرتے تھے؟ کہا: جب ہم میں سے کوئی حائضہ ہو جاتی تو آپ ہمیں کشادہ تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر آپ اس کے سینہ اور چھاتی سے چمٹتے۔
It was narrated that Maimunah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) would fondle one of his wives when she was menstruating, if she wore and Izar (waist wrap) that reached halfway down her thighs or to her knees. According to the tradition of Laith: She would have tied it around her waist.
ہم سے حارث بن مسکین نے بیان کیا، جب میں سن رہا تھا کہ ان سے پڑھا، ابن وہب سے، یونس کی سند سے اور لیث نے ابن شہاب کی سند سے، عروہ کے آزاد کردہ غلام حبیب سے، بدیہ کی سند سے۔ اور لیث کہتے تھے, ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حائضہ بیوی سے چمٹتے جب وہ تہبند باندھے ہوتی جو کبھی اس کے دونوں رانوں کے نصف تک پہنچتا، اور کبھی گھٹنوں تک۔ لیث کی روایت میں ہے: وہ اسے اپنی کمر پر باندھے ہوتی۔
It was narrated from Shuraih that:
He asked 'Aishah رضی اللہ عنہا : Can a woman eat with her husband while she is menstruating?' She said: 'Yes. The Messenger of Allah (ﷺ) would call me to eat with him while I was menstruating. He would take a piece of bone on which some bits of meat were left and insist that I take it first, so I would nibble a little from it, then put it down. Then he would take it and nibble from it, and he would put his mouth where mine had been on the bone. Then he would call for a drink and insist that I take it first before he drank from it. So I would take it and drink from it, then put it down, then he would take it and drink from it, putting his mouth where mine had been on the cup.'
ہم سے قتیبہ بن سعید بن جمیل بن طریف نے بیان کیا، کہا: ہمیں یزید بن مقدام بن شریح بن ہانی نے خبر دی ,شریح کہتے ہیں کہ
انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا عورت اپنے شوہر کے ساتھ کھا سکتی ہے جب کہ وہ حائضہ ہو؟، تو انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بلاتے، تو میں آپ کے ساتھ کھاتی، اور میں حائضہ ہوتی، آپ ہڈی لیتے تو مجھے اس کے سلسلہ میں قسم دلاتے، تو میں اس سے اپنے دانتوں سے نوچتی پھر رکھ دیتی، تو آپ اسے اٹھا لیتے، اور اس سے اپنے دانتوں سے نوچتے، آپ ہڈی پر اسی جگہ منہ رکھتے جہاں میں اپنا منہ رکھے ہوتی، اور آپ پانی مانگتے تو پینے سے پہلے مجھے اس کے سلسلہ میں قسم دلاتے، تو میں اسے اٹھا لیتی اور اس میں سے پیتی، پھر اسے رکھ دیتی، تو آپ اسے اٹھا لیتے اور اس میں سے پیتے، آپ پیالہ میں اسی جگہ اپنا منہ رکھتے جہاں میں اپنا منہ رکھے ہوتی۔
It was narrated from Al-Miqdam bin Shuraih, from his father, that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) would put his mouth on the place from which I had drunk, and he would drink from my leftovers when I was menstruating.
مجھ سے ایوب بن محمد الوزان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ بن جعفر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبید اللہ بن عمرو نے العمش کی سند سے، مقدام بن شریح نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے جہاں سے میں پیتی تھی، آپ میرا بچا ہوا پانی پیتے تھے، اور میں حائضہ ہوتی۔
It was narrated from Al-Miqdam bin Shuraih that his father said:
I heard 'Aishah رضی اللہ عنہا say: 'The Messenger of Allah (ﷺ) would give me the vessel and I would drink from it, when I was menstruating, then I would give it to him and he would look for the place where I had put my mouth and put that to his mouth.'
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے مسعر کی سند سے، مقدام بن شریح سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا: شریح کہتے ہیں کہ
میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے برتن دیتے، تو میں اس سے پیتی جب کہ میں حائضہ ہوتی تھی، پھر میں اسے آپ کو دے دیتی تھی تو آپ میرے منہ رکھنے کی جگہ تلاشتے اور اسی ( جگہ ) کو اپنے منہ پر رکھتے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I would drink when I was menstruating, then I would hand it to the Prophet (ﷺ), and he would put his mouth where mine had been and drink. And I would nibble at a bone on which some bits of meat were left when I was menstruating, then I would give it to the Prophet (ﷺ) and he would put his mouth where my mouth had been.
ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، کہا: ہم سے مسعر اور سفیان نے مقدام بن شریح سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں پیالہ سے پانی پیتی اور میں حائضہ ہوتی، پھر اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی تو آپ اپنا منہ میرے منہ کی جگہ رکھتے اور اس سے پیتے، اور میں ہڈی سے اپنے دانت سے گوشت نوچتی اور حائضہ ہوتی، پھر اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی، تو آپ اپنا منہ میرے منہ کی جگہ پر رکھتے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The head of the Messenger of Allah (ﷺ) would rest in the lap of one of us when she was menstruating, and he would recite Qur'an.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور علی بن حجر نے بیان کیا، اور قول ان کا ہے، انہوں نے کہا: ہم سے سفیان نے منصور سے اور ان کی والدہ سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر ہم ( بیویوں ) میں سے کسی کی گود میں ہوتا، اور وہ حائضہ ہوتی اور آپ قرآن پڑھتے۔
It was narrated that Mu'adhah Al-'Adawiyyah said:
A woman asked 'Aishah رضی اللہ عنہا : 'Should a menstruating woman make up the Salah she misses? She said: 'Are you a Haruri? [1] We used to menstruate during the time of Allah's Messenger (ﷺ) but we did not make up the missed Salah nor were we commanded to do so.' [1] Meaning are you one of the Khawarij. Harura is a place associated with a group of the Khawarij.
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں اسماعیل نے ایوب سے اور ابوقلابہ کی سند سے خبر دی, معاذہ عدویہ کہتی ہیں کہ
ایک عورت نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا حائضہ اپنی نماز قضاء کرے گی؟ تو انہوں نے کہا: کیا تو حروریہ ( خارجیہ ) ہے؟ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حائضہ ہوتی تھیں، تو نہ ہم قضاء کرتے اور نہ ہمیں قضاء کا حکم دیا جاتا تھا۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
While the Messenger of Allah (ﷺ) was in the Masjid, he said: 'O 'Aishah, hand me the garment.' She said: 'I am not praying.' He said: 'It is not in your hand.' So she gave it to him.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے یزید بن کیسان کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو حازم نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ! مجھے کپڑا اٹھا دو ، تو انہوں نے کہا: میں ( آج کل ) نماز نہیں پڑھ رہی ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ( حیض ) تمہارے ہاتھ میں نہیں ، تو انہوں نے کپڑا اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Give me the mat from the MAsjid.' She said: 'I am menstruating.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Your menstruation is not in your (Another chain) with similarity.
ہمیں قتیبہ نے عبیدہ کی سند سے اور العمش کی سند سے خبر دی اور ہمیں اسحاق بن ابراہیم نے خبر دی، کہا: ہم سے جریر نے العمش کی سند سے، ثابت بن عبید سے، قاسم بن محمد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا:ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مسجد سے چٹائی اٹھا دو ، میں نے کہا: میں حائضہ ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔
Maimunah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to lay his head in the lap of one of us and recite Qur'an while she was menstruating, and one of us would take the mat to the Masjid and spread it out when she was menstruating.
ہم سے محمد بن منصور نے سفیان کی سند سے بیان کیا، منبوذ کی سند سے، اپنی والدہ سے المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کی گود میں اپنا سر رکھ کر قرآن کی تلاوت کرتے وہ حائضہ ہوتی، اور ہم میں سے کوئی آپ کی چٹائی لے کر مسجد جاتی، اور اس کو بچھا دیتی وہ حائضہ ہوتی۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
She used to comb the hair of the Messenger of Allah (ﷺ) when she was menstruating and he was performing I'tikaf. He would put his head out to her while she was in her room.
ہم سے نصر بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الاعلی نے بیان کیا، کہا: ہم سے معمر نے زہری کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتیں وہ حائضہ ہوتیں، اور آپ معتکف ہوتے، ( اس طرح کہ ) آپ اپنا سر ( مسجد سے نکال کر ) ان کے پاس کر دیتے، اور وہ اپنے حجرے میں ہوتیں۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Prophet (ﷺ) would put his head out while he was performing I'tikaf and I would wash it, while I was menstruating.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے سفیان نے بیان کیا، کہا: مجھ سے منصور نے ابراہیم کی سند سے اور اسود کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر میرے قریب کر دیتے اور آپ معتکف ہوتے، تو میں اسے دھوتی، اور میں حائضہ ہوتی۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا :
The Messenger of Allah (ﷺ) used to put his head out of the Masjid while he was performing I'tikaf, and I would wash it, while I was menstruating.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے الفضیل نے جو ابن عیاض ہیں، انہوں نے الاعمش کی سند سے، تمیم بن سلمہ سے عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مسجد سے نکالتے اور آپ معتکف ہوتے تو میں اسے دھوتی، اور میں حائضہ ہوتی۔