It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I used to comb the hair of the Messenger of Allah (ﷺ) while I was menstruating.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، ہشام بن عروہ سے، اپنے والد سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتی، اور میں حائضہ ہوتی۔
It was narrated that Hafsah said:
Umm 'Atiyah would never mention the Messenger of Allah (ﷺ) without saying: 'May my father be ransomed for him.' I said: 'Did you hear the Messenger of Allah (ﷺ) say such and such?' And she said: 'Yes, may my father be ransomed for him.' He said: 'Let the mature girls, virgins staying in seclusion, and menstruating woman go out and witness the good occasions and the supplications of the Muslims, but let the menstruating women keep away from the prayer place.'
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں اسماعیل نے ایوب کی سند سے خبر دی ,حفصہ (حفصہ بنت سیرین) کہتی ہیں کہ
ام عطیہ جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتیں: میرے والد آپ پر قربان ہوں، تو میں نے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ایسا فرماتے سنا ہے، انہوں نے کہا: ہاں، میرے والد آپ پر قربان ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: بالغ لڑکیاں، پردے والیاں، اور حائضہ عورتیں نکلیں، اور خطبہ اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حائضہ عورتیں نماز پڑھنے کی جگہ سے الگ رہیں ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
She said to the Messenger of Allah (ﷺ): Safiyyah bint Huyai رضی اللہ عنہا began menstruating. The Messenger of Allah (ﷺ) said: Perhaps she has detained us. Did she not circumambulate the House with you? She said: Yes. He said: Then you can leave.
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن القاسم نے بیان کیا، کہا: مجھ سے مالک نے عبداللہ بن ابی بکر سے، اپنے والد سے، عمرہ کے واسطہ سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید وہ ہمیں روک لے گی، کیا اس نے تم لوگوں کے ساتھ طواف ( افاضہ ) نہیں کیا تھا؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں ( ضرور کیا تھا ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تو نکلو ۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah concerning Asma' bint Umais رضی اللہ عنہم that:
When she gave birth at Dhul-Hulaifah, the Messenger of Allah (ﷺ) said to Abu Bakr رضی اللہ عنہ : Tell her to perform Ghusl and (begin the Talbiyah).
ہم سے محمد بن قدامہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے جریر نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، جعفر بن محمد سے اپنے والد سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے واقعہ کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ
جب انہیں ذوالحلیفہ میں نفاس آ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: انہیں حکم دو کہ غسل کر لیں، اور احرام باندھ لیں ۔
It was narrated that Samurah رضی اللہ عنہ said:
I offered the funeral prayer with the Messenger of Allah (ﷺ) for Umm Ka'b رضی اللہ عنہا who had died during childbirth, and during the prayer, the Messenger of Allah (ﷺ) stood at her middle.
ہم سے حمید بن مسعدہ نے عبد الوارث کی سند سے، حسین کی سند سے، یعنی استاد ابن بریدہ کی سند سے, سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام کعب رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ پڑھی جو اپنی نفاس میں وفات پا گئی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلاۃ میں ان کے بیچ میں ( کمر کے پاس ) کھڑے ہوئے۔
It was narrated from Asma' bint Abi Bakr رضی اللہ عنہا that:
A woman asked the Messenger of Allah (ﷺ) about menstrual blood that gets on clothes. He said: Scratch it, then rub it with water, then sprinkle water over it, and pray in it.
ہم سے یحییٰ بن حبیب بن عربی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد نے ہشام بن عروہ کی سند سے بیان کیا, فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں (جو ان کے زیر پرورش تھیں) کہ
ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں جو کپڑے میں لگ جائے مسئلہ پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رگڑ دو، اور ناخن سے مل لو، اور پانی سے دھو لو، اور اس میں نماز پڑھو ۔
It was narrated that 'Adi bin Dinar said:
I heard Umm Qais bint Mihsan رضی اللہ عنہا say that she asked the Messenger of Allah (ﷺ) about menstrual blood that gets on one's clothes. He said: 'Scratch it with a stick and wash it with water and lotus leaves.'
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے ابوالمقدم ثابت الحداد نے، عدی بن دینار کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا
میں نےام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کو سنا: انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے لکڑی سے کھرچ دو، اور پانی اور بیر کے پتے سے دھو ڈالو ۔