Anas رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade men to use saffron. Ismail version has: (forbade) man to use saffron.
ہم سے مسدد نے بیان کیا کہ ان سے حماد بن زید اور اسماعیل بن ابراہیم نے عبدالعزیز بن صہیب کی سند سے بیان کیا کہ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ اور اسماعیل کی روایت میں«عن التزعفر للرجال» کے بجائے «أن يتزعفرالرجل» ہے۔
Narrated Ammar ibn Yasir: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: The angels do not come near three: the dead body of the unbeliever, one who smears himself with khaluq, and the one who is sexually defiled except that he performs ablution.
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمی ایسے ہیں کہ فرشتے ان کے قریب نہیں جاتے: ایک کافر کی لاش کے پاس، دوسرے جو زعفران میں لت پت ہو اور تیسرے جنبی ( ناپاک ) إلا یہ کہ وہ وضو کر لے ۔
Narrated Al-Walid bin Uqbah:
When the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وسلم conquered Makkah. The people of Makkah began to bring their boys and he would invoke a blessing on them and rub their heads. I was brought, but as I had been perfumed with khaluq, he did not touch me because of the khaluq.
ہم سے ایوب بن محمد الرقی نے بیان کیا، ہم سے عمر بن ایوب نے بیان کیا، ان سے جعفر بن برقان نے، ثابت بن الحجاج کی سند سے، وہ عبداللہ ہمدانی کی سند سے, ولید بن عقبہ کہتے ہیں کہ
جب اللہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو ابن مکہ اپنے بچوں کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہونے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کے سروں پر ہاتھ پھیرتے، مجھے بھی آپ کی خدمت میں لایا گیا، لیکن مجھے خلوق لگا ہوا تھا اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہاتھ نہیں لگایا۔
Narrated Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
A man came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and he had the mark of yellowness (of saffron). The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم rarely mentioned a thing which he disliked before a man. When he went away, he said: Would that you tell this man that he should wash this off him.
ہم سے عبید اللہ بن عمر بن میسرہ نے بیان کیا، ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ہم سے سلم علوی نے بیان کیا، انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس پر ( زعفران کی ) زردی کا نشان تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بہت کم کسی ایسے شخص کا سامنا فرماتے جس کے چہرہ پہ کوئی ایسی چیز ہوتی جسے آپ ناپسند فرماتے، چنانچہ جب وہ چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کاش تم لوگ اسے حکم دیتے کہ وہ اسے اپنے سے دھو ڈالے ۔
Narrated Al-Bara رضی اللہ عنہ :
I did not see any man with locks hanging down to shoulders in red robe more beautiful than the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. Muhammad bin Sulaiman added: He had hair which touched his shoulders. Abu Dawud said: Isra'il also transmitted it in a similar way from Abu Ishaq saying: (his hair) touched his shoulders . Shubah added: (His hair) reached the lobes of his ears.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ اور محمد بن سلیمان الانباری نے بیان کیا : ہم سے وکیع نے سفیان سے اور ابو اسحاق کی سند سے بیان کیا , براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے کسی شخص کو جو کان کی لو سے نیچے بال رکھے ہو اور سرخ جوڑے میں ملبوس ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا ( محمد بن سلیمان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ ) آپ کے بال دونوں شانوں سے لگ رہے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسی طرح اسے اسرائیل نے ابواسحاق سے روایت کیا ہے کہ وہ بال آپ کے دونوں شانوں سے لگ رہے تھے اور شعبہ کہتے ہیں: وہ آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچ رہے تھے ۔
Narrated Al-Bara رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم had hair which reached the lobes of his ears.
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ابو اسحاق کی سند سے, براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچتے تھے۔
Narrated Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
The hair of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم were up to the lobes of his ears.
ہم سے مخلد بن خالد نے بیان کیا، ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہیں معمر نے ثابت کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچتے تھے۔
Narrated Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
The hair of Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم were halfway down his ears.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، اسماعیل نے بیان کیا، حمید نے خبر دی، انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے آدھے کانوں تک رہتے تھے۔
Narrated Aishah رضی اللہ عنہا, Ummul Muminin:
The hair of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم were above wafrah and below jummah.
ہم سے ابن نفیل نے بیان کیا، ہم سے عبدالرحمٰن بن ابی الزناد نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال «وفرہ» سے بڑے اور «جمہ» سے چھوٹے تھے۔
Narrated Ibn Abbas رضی اللہ عنہما :
The people of the Book used to let their hair hand down, and the polytheists used to part their hair. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم like to confirm with the People of the Book in the matters about which he had received no command. Hence he Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم let his forelock hang down but afterwards he parted it.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہیں ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
اہل کتاب اپنے بالوں کا «سدل» کرتے یعنی انہیں لٹکا ہوا چھوڑ دیتے تھے، اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالتے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جن باتوں میں کوئی حکم نہ ملتا اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے اسی لیے آپ اپنی پیشانی کے بالوں کو لٹکا چھوڑ دیتے تھے پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے۔
Narrated Aishah رضی اللہ عنہا , Ummul Muminin:
When I parted the hair of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم I made a parting from the crow of his head and let his forelock hang between his eyes.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہیں ابن شہاب نے عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سند سے خبر دی, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں مانگ نکالنی چاہتی تو سر کے بیچ سے نکالتی، اور پیشانی کے بالوں کو دونوں آنکھوں کے بیچ کی سیدھ سے آدھا ایک طرف اور آدھا دوسری طرف لٹکا دیا کرتی تھی۔
Narrated Wail bin Hujr رضی اللہ عنہ :
I came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and I had long hair. When the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم saw me, he said: Evil, evil! He said: I then returned and cut them off. I then came to him in the morning. He said (to me): I did not intend to do evil to you. This is much better.
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے معاویہ بن ہشام نے بیان کیا، ان سے سفیان بن عقبہ السواعی نے جو قبیصہ کے بھائی ہیں اور ان سے حمید بن خوار نے سفیان ثوری کی سند سے، وہ اپنے والد لیث بن عاصم کی سند سے, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میرے بال لمبے تھے تو جب آپ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: نحوست ہے، نحوست تو میں واپس لوٹ گیا اور جا کر اسے کاٹ ڈالا، پھر دوسرے دن آپ کی خدمت میں آیا تو آپ نے فرمایا: میں نے تیرے ساتھ کوئی برائی نہیں کی، یہ اچھا ہے ۔
Narrated Umm Hani رضی اللہ عنہا :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم came to Makkah and he had four plaits of hair.
ہم سے النفیل نے بیان کیا، ہم سے سفیان نے بیان کیا، ابن ابی نجیح نے مجاہد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ آئے اور ( اس وقت ) آپ کی چار چوٹیاں تھیں۔
Narrated Abdullah bin Jafar رضی اللہ عنہما :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم gave the children of Jafar three day' time to visit them. He then came to visit them, and said: Do not weep over my brother after this day. He said: Call to me the children of my brother. We were brought to him as if we were chicken. He said: Call a barber to me. He then ordered and our heads were shaved.
ہم سے عقبہ بن مکرم اور ابن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے والد نے بیان کیا کہ میں نے محمد بن ابی یعقوب کو حسن بن سعد کی سند سے بیان کرتے ہوئے سنا, عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جعفر کے گھر والوں کو تین دن کی مہلت دی پھر آپ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: آج کے بعد میرے بھائی پر تم نہ رونا ۱؎ پھر فرمایا: میرے پاس میرے بھتیجوں کو بلاؤ تو ہمیں آپ کی خدمت میں لایا گیا، ایسا لگ رہا تھا گویا ہم چوزے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حجام کو بلاؤ اور آپ نے اسے حکم دیا تو اس نے ہمارے سر مونڈے۔
Narrated Ibn Umar رضی اللہ عنہما :
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade qaza'. Qaza' means having part of a boy's head shaved and leaving part unshaven.
ہم سے احمد بن حنبل نے بیان کیا، کہا ہم سے عثمان بن عثمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا: احمد ایک نیک آدمی تھے، انہوں نے کہا: ہمیں عمر بن نافع نے اپنے والد سے خبر دی، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کے کچھ بال چھوڑ دئیے جائیں۔
Narrated Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم forbade qaza' which means that the head of a boy is shaved and a lock is left.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا، ہم سے ایوب نے بیان کیا، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے، اور «قزع» یہ ہے کہ بچے کا سر مونڈ دیا جائے اور اس کی چوٹی چھوڑ دی جائے۔
Narrated Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم saw a boy with part of his head shaved and part left unshaven. He forbade them to do that, saying: Shave it all or leave it all.
ہم سے احمد بن حنبل نے بیان کیا، ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے، ایوب سے، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کے کچھ بال منڈے ہوئے تھے اور کچھ چھوڑ دئیے گئے تھے تو آپ نے انہیں اس سے منع کیا اور فرمایا: یا تو پورا مونڈ دو، یا پورا چھوڑے رکھو ۔
Narrated Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
I had a hanging lock of hair. My mother said to me: I shall not cut it, for the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to stretch it our and hold it.
ہم سے محمد بن العلاء نے بیان کیا، ہم سے زید بن الحباب نے بیان کیا، میمون بن عبداللہ نے ثابت البنانی کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میرے ایک چوٹی تھی، میری ماں نے مجھ سے کہا: میں اس کو نہیں کاٹوں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( ازراہ شفقت ) اسے پکڑ کر کھینچتے تھے۔
Narrated Al-Hajjaj ibn Hassan said:
We entered upon Anas bin Malik رضی اللہ عنہ . My sister al-Mughirah said: You were a boy in those days and you had two locks of hair. He (Anas) rubbed your head and invoked blessing on you. He said: Shave them (i.e. the locks) or clip them, for this is the fashion of the Jews.
ہم سے حسن بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا,حجاج بن حسان کا بیان ہے
ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، مجھ سے میری بہن مغیرہ نے بیان کیا: تو اس وقت لڑکا تھا اور تیرے سر پر دو چوٹیاں یا دو لٹیں تھیں تو انہوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی اور کہا: ان دونوں کو مونڈوا ڈالو، یا انہیں کاٹ ڈالو کیونکہ یہ یہود کا طریقہ ہے۔
Narrated Abu Hurairah رضی اللہ عنہ :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم as saying: The inborn characteristics of man are five. Another version says: Five things are of the inborn characteristics of man: circumcision, shaving the pubes, plucking out hair under the armpit, paring the nails and clipping the moustaches.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، ہم سے سفیان نے بیان کیا، زہری کی سند سے، سعید کی سند سے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: پانچ چیزیں فطرت ہیں یا فطرت میں سے ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف کے بال مونڈنا، بغل کا بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا اور مونچھ کاٹنا ۔