It was narrated that Rifa'ah Al - Juhani رضی اللہ عنہ said:
When the Prophet (ﷺ) took an oath he would say: 'By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad. '
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن مصعب نے اوزاعی کی سند سے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، ہلال بن ابی میمونہ نے عطاء بن یسار کی سند سے بیان کیا, رفاعہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قسم کھاتے تو یہ فرماتے: «والذي نفس محمد بيده» قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ۔
It was narrated that Rifa'ah bin 'Arabah A-Juhani said:
The swearing of the Messenger of Allah (ﷺ) when he took an oath and I bear witness before Allah was: 'By the One in Whose Hand is my soul. '
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک بن محمد الصنعانی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اوزاعی نے بیان کیا، وہ یحییٰ بن ابی کثیر نے، ہلال بن ابی میمونہ سے، وہ عطاء بن یسار سے, رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم جو آپ کھایا کرتے تھے، یوں ہوتی تھی: «والذي نفسي بيده» قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔
It was narrated from Salim that his father said:
The swearing most frequently sworn by the Messenger of Allah (ﷺ) was: 'No, by the Controller of the hearts. '
ہم سے ابواسحاق شافعی ابراہیم بن محمد بن العباس نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ بن رجاع مکی نے بیان کیا، انہوں نے عباد بن اسحاق سے، ابن شہاب سے، سلیم کے واسطہ سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم اکثر یوں ہوتی تھی: «لا ومصرف القلوب» قسم ہے اس ذات کی جو دلوں کو پھیرنے والا ہے ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The swearing of the Messenger of Allah (ﷺ) was: 'No, and I ask Allah for forgiveness. '
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے حماد بن خالد نے بیان کیا اور ہم سے یعقوب بن حمید بن کاسب نے بیان کیا، ہم سے معن بن عیسیٰ نے بیان کیا، ان سب نے محمد بن ہلال سے اپنے والد کی سند سے , ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم یوں ہوتی تھی: «لا وأستغفر الله» ایسا نہیں ہے، اور میں اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں ۔
It was narrated from Salim bin 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہ , from his father, from 'Umar رضی اللہ عنہ, that:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard him swearing by his father. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah forbids you from making oaths by your forefathers. 'Umar said: I never took an oath by them (i.e., my forefathers) myself nor narrating such words from anyone else.
ہم سے محمد بن ابی عمر العدنی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے، ان سے سالم بن عبداللہ بن عمر نے، اپنے والد سے اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا: اللہ تمہیں باپ دادا کی قسم کھانے سے منع کرتا ہے ، اس کے بعد میں نے کبھی باپ دادا کی قسم نہیں کھائی، نہ اپنی طرف سے، اور نہ دوسرے کی نقل کر کے ۔
It was narrated from 'Abdur-Rahman bin Samurah رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do not take oaths by idols nor by your forefathers.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الاعلی نے ہشام کی سند سے اور حسن رضی اللہ عنہ سے, عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ طاغوتوں ( بتوں ) کی، اور نہ اپنے باپ دادا کی قسم کھاؤ ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever takes an oath, and swears, saying: 'By Al-Lat and Al-Uzza,' let him say:'La ilaha illallah.'
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے عمر بن عبد الواحد نے اوزاعی کی سند سے، زہری کی سند سے، حمید کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قسم کھائی، اور اپنی قسم میں لات اور عزیٰ کی قسم کھائی، تو اسے چاہیئے کہ وہ «لا إله إلا الله» کہے: اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔
It was narrated that Sa'd رضی اللہ عنہ said:
I took an oath by Lat and 'Uzza. The Messenger of Allah (ﷺ) said : 'Say: La ilaha illallah wahdahu la sharika lahu (None has the right to be worshipped but Allah alone, with no partner or associate), then spit toward your left three times, and seek refuge with Allah, and do not do that again. '
ہم سے علی بن محمد اور حسن بن علی الخلال نے بیان کیا: ہم سے یحییٰ بن آدم نے اسرائیل کی سند سے، ابو اسحاق کی سند سے، مصعب بن سعد کی سند سے بیان کیا, سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے لات اور عزیٰ کی قسم کھا لی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم «لا إله إلا الله وحده لا شريك له» اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اس کا کوئی شریک نہیں ، پھر اپنے بائیں طرف تین بار تھو تھو کرو، اور «اعوذ باللہ» کہو میں شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں پھر ایسی قسم نہ کھانا ۔
It was narrated that Thabit bin Ad-Dahhak رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever takes an oath to follow a religion other than Islam, telling a deliberate lie, he will be as he said.'
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا، انہوں نے خالد الحذی سے اور ابوقلابہ کی سند سے, ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اسلام کے سوا کسی اور دین میں چلے جانے کی جھوٹی قسم جان بوجھ کر کھائی، تو وہ ویسے ہی ہو گا جیسا اس نے کہا ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard a man say: If that happens, I will be a Jew. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'That is guaranteed.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے بقیہ نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن محرر کی سند سے اور قتادہ کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا کہ اگر میں ایسا کروں تو یہودی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر یہ قسم واجب ہو گئی ۔
It was narrated from Abdullah bin Buraidah رضی اللہ عنہ that his father told that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever says: 'I have nothing to do with Islam,' if he is lying then he is as he said, and if he is telling the truth, his Islam will not be sound.
ہم سے عمرو بن رافع البجلی نے بیان کیا، کہا ہم سے الفضل بن موسیٰ نے بیان کیا، وہ حسین بن واقد کی سند سے، وہ عبداللہ بن بریدہ نے اپنے والد سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کہے اگر ایسا کروں تو اسلام سے بری ہوں، اگر وہ جھوٹا ہے تو ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اور اگر وہ اپنی بات میں سچا ہے تو بھی اسلام کی جانب صحیح سالم سے نہیں لوٹے گا ۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard a man taking an oath by his father and said: 'Do not make oaths by your forefathers. Whoever makes an oath by Allah, let him fulfill his oath, and if an oath is sworn for a person by Allah, let him accept it. Whoever is not content with Allah has nothing to do with Allah.'
ہم سے محمد بن اسماعیل بن سمرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ا سبا ط بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن عجلان کی سند سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو فرمایا: اپنے باپ دادا کی قسمیں نہ کھاؤ، جو شخص اللہ کی قسم کھائے تو چاہیئے کہ وہ سچ کہے، اور جس سے اللہ کی قسم کھا کر کوئی بات کہی جائے تو اس کو راضی ہونا چاہیئے، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام پہ راضی نہ ہو وہ اللہ سے کچھ تعلق نہیں رکھتا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Eisa bin Maryam saw a man stealing and said: 'Did you steal?' He said: 'No, by the One besides Whom there is no other God.' 'Eisa said: 'I believe in Allah, and I do not believe what my eyes see.'
ہم سے یعقوب بن حمید بن کاسب نے بیان کیا، کہا ہم سے حاتم بن اسماعیل نے بیان کیا، وہ ابوبکر بن یحییٰ بن نضر کے واسطہ سے اپنے والد سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: تم نے چوری کی ہے؟ اس نے کہا: نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، عیسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں اللہ پر ایمان لایا، اور میں نے اپنی آنکھ کو جھٹلا دیا ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: An oath (leads to) either sin or regret.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے بشار بن کدم سے اور محمد بن زید کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم یا تو حنث ( قسم توڑنا ) ہے یا ندامت ( شرمندگی ) ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever swears an oath and says In sha' Allah, he will have made an exception. (2)
ہم سے عباس بن عبد العظیم العنبری نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہیں معمر نے، ابن طاؤس کی سند سے، اپنے والد سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قسم کھائی، اور «إن شاء الله» کہا، تو اس کا «إن شاء الله» کہنا اسے فائدہ دے گا ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever swears an oath and says In sha' Allah, if he wishes he may go ahead and if he wishes he may not, without having broken his oath.
ہم سے محمد بن زیاد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الوارث بن سعید نے بیان کیا، ایوب کی سند سے، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قسم کھائی، اور «إن شاء الله» کہا، تو وہ چاہے قسم کے خلاف کرے، یا قسم کے موافق، حانث یعنی قسم توڑنے والا نہ ہو گا ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما :
Whoever swears an oath and says In sha' Allah, will never break his oath.
ہم سے عبداللہ بن محمد الزہری نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے ایوب سے اور نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
جس نے قسم کھائی اور «إن شاء الله» کہا، وہ حانث یعنی قسم توڑنے والا نہ ہو گا۔
It was narrated from Abu Burdah رضی اللہ عنہ that his father Abu Musa said:
I came to the Messenger of Allah (ﷺ) with a group of Asharites and asked him to give us animals to ride. He said: 'By Allah, I cannot give you anything to ride, and I have nothing to give you to ride.' We stayed as long as Allah willed, then some camels were brought to him. He ordered that we be given three she-camels with fine humps. When we left, we said to one another: 'We came to the Messenger of Allah (ﷺ) to ask him for animals to ride, and he swore by Allah that he would not give us anything to ride, then he gave us something. Let us go back.' So we went to him and we said: 'O Messenger of Allah! We came to you seeking mounts, and you took an oath that you would not give us mounts, then you gave us some mounts.' He said: 'By Allah, I did not give you animals to ride, rather Allah gave you them to ride. I, by Allah, if Allah wills, do not swear and then see something better than it, but I offer expiation for what I swore about, and do that which is better.' Or he said: 'I do that which is better and offer expiation for what I swore about.'
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے غیلان بن جریر نے بیان کیا، ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے, ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اشعری قبیلہ کے چند لوگوں کے ہمراہ آپ سے سواری مانگنے کے لیے حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تم کو سواری نہیں دوں گا، اور میرے پاس سواری ہے بھی نہیں کہ تم کو دوں ، پھر ہم جب تک اللہ نے چاہا ٹھہرے رہے، پھر آپ کے پاس زکاۃ کے اونٹ آ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے سفید کوہان والے تین اونٹ دینے کا حکم دیا، جب ہم انہیں لے کر چلے تو ہم میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری مانگنے گئے تو آپ نے قسم کھا لی کہ ہم کو سواری نہ دیں گے، پھر ہم کو سواری دی؟ چلو واپس آپ کے پاس لوٹ چلو، آخر ہم آپ کے پاس آئے اور ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم آپ کے پاس سواری مانگنے آئے تھے تو آپ نے قسم کھا لی تھی کہ ہم کو سواری نہ دیں گے، پھر آپ نے ہم کو سواری دے دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے تم کو سواری نہیں دی ہے بلکہ اللہ نے دی ہے، اللہ کی قسم! ان شاءاللہ میں جب کوئی قسم کھاتا ہوں، پھر اس کے خلاف کرنا بہتر سمجھتا ہوں، تو اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور جو کام بہتر ہوتا ہے اس کو کرتا ہوں یا یوں فرمایا: جو کام بہتر ہوتا ہے اس کو کرتا ہوں، اور قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں ۔
It was narrated from 'Adi bin Hatim رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ), said: Whoever swears an oath then sees that something else is better than it, let him do that which is better and offer expiation for what he swore about.
ہم سے علی بن محمد اور عبداللہ بن عامر بن زرارہ نے بیان کیا, ہم سے ابوبکر بن عیاش نے عبدالعزیز بن رفائی سے اور تمیم بن طرفہ کی سند سے بیان کیا, عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے قسم کھائی، اور اس کے خلاف کرنے کو بہتر سمجھا تو جو بہتر ہو اس کو کرے، اور اپنی قسم کا کفارہ دیدے ۔
It was narrated from Abul-Ahwas 'Awf bin Malik Al- Jushami رضی اللہ عنہ that his father said:
I said: 'O Messenger of Allah, my cousin comes to me and I swear that I will not give him anything or uphold the ties of kinship with him.' He said: 'Offer expiation for what you swore about.'
ہم سے محمد بن ابی عمر العدانی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الزھراء عمرو بن عمرو نے اپنے چچا ابو الاحواس عوف بن مالک الجشمی رضی اللہ عنہ سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا
میں نے کہا: اللہ کے رسول! میرا چچا زاد بھائی میرے پاس آتا ہے، اور میں قسم کھا لیتا ہوں کہ اس کو کچھ نہ دوں گا، اور نہ ہی اس کے ساتھ صلہ رحمی کروں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی قسم کا کفارہ ادا کرو ۔