It was narrated that Abu Darda’ رضی اللہ عنہ said:
‘My close friend (ﷺ) advised me: ‘Do not drink wine, for it is the key to all evils.’”
ہم سے حسین بن الحسن مروازی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا۔ اور ہم سے ابراہیم بن سعید جوہری نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبد الوہاب نے بیان کیا، ان سب نے رشید ابو محمد الہیمانی سے اور شہر بن حوشب کی سند سے, ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میرے خلیل ( جگری دوست ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی: شراب مت پیو، اس لیے کہ یہ تمام برائیوں کی کنجی ہے ۔
‘Ubadah bin Samit said:
“I heard Khabbab bin Arat رضی اللہ عنہ narrating that the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Beware of wine! For its sins overwhelm other sins, just as the grapevine overwhelms other trees.’”
ہم سے عباس بن عثمان الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے منیر بن الزبیر نے بیان کیا کہ انہوں نے عبادہ بن نصی کو کہتے سنا
میں نے خباب بنارت رضی اللہ عنہ کو سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب سے بچو، اس لیے کہ اس کے گناہ سے دوسرے بہت سے گناہ پھوٹتے ہیں جس طرح ایک درخت ہوتا ہے اور اس سے بہت سی شاخیں پھوٹتی ہیں ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever drinks wine in this world, he will not drink it in the Hereafter, unless he repents.”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے اور نافع کی سند سے , عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص دنیا میں شراب پئے گا، وہ آخرت میں نہیں پی سکے گا مگر یہ کہ وہ توبہ کر لے ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ narrated that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever drinks wine in this world, he will not drink it in the Hereafter.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے زید بن واقد نے بیان کیا، ان سے خالد بن عبداللہ بن حسین نے بیان کیا، انہوں نے کہا:ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو دنیا میں شراب پئے گا، وہ آخرت میں اس سے محروم رہے گا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The one who is addicted to wine is like one who worships idols.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور محمد بن الصباح نے بیان کیا: ہم سے محمد بن سلیمان بن اصبہانی نے سہیل کی سند سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب کا عادی ایسے ہی ہے جیسے بتوں کا پجاری ۔
It was narrated from Abu Darda’ رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: “No one who is addicted to wine will enter Paradise.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سلیمان بن عتبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یونس بن میسرہ بن حلبس نے ابو ادریس کی سند سے بیان کیا, ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عادی شرابی جنت میں داخل نہیں ہو گا ۔
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Amr رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever drinks wine and gets drunk, his prayer will not be accepted for forty days, and if he dies he will enter Hell, but if he repents, Allah will accept his repentance. If he drinks wine again and gets drunk, his prayer will not be accepted for forty days, and if he dies he will enter Hell, but if he repents, Allah will accept his repentance. If he drinks wine again and gets drunk, his prayer will not be accepted for forty days, and if he dies he will enter Hell, but if he repents Allah will accept his repentance. But if he does it again, then Allah will most certainly make him drink of the mire of the puss or sweat on the Day of Resurrection.” They said: “O Messenger of Allah, what is the mire of the pus or sweat? He said: “The drippings of the people of Hell.”
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا: ہم سے الاوزاعی نے ربیعہ بن یزید کی سند سے، انہوں نے ابن دیلمی کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شراب پی کر مست ہو جائے ( نشہ ہو جائے ) اس کی نماز چالیس روز تک قبول نہیں ہوتی، اور اگر وہ اس دوران مر جائے تو وہ جہنم میں جائے گا، لیکن اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا، پھر اگر وہ توبہ سے پھر جائے اور شراب پئے، اور اسے نشہ آ جائے تو چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں ہو گی، اگر وہ اس دوران مر گیا تو جہنم میں جائے گا، لیکن اگر وہ پھر توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا، اگر وہ پھر پی کر بدمست ہو جائے تو پھر اس کی نماز چالیس روز تک قبول نہیں ہو گی، اور وہ اسی حالت میں مر گیا تو جہنم میں جائے گا، اور اگر اس نے پھر توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اب اگر وہ ( اس کے بعد بھی ) پئے تو اللہ تعالیٰ کے لیے حق ہو گا کہ اسے قیامت کے دن «ردغۃ الخبال» پلائے، لوگوں نے سوال کیا: اللہ کے رسول! یہ «ردغۃ الخبال» کیا ہے؟ فرمایا: جہنمیوں کا پیپ ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Wine comes from these two trees: The date palm and the grapevine.”
ہم سے یزید بن عبداللہ الیمامی نے بیان کیا، کہا ہم سے عکرمہ بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو کثیر السحیمی نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب ان دو درختوں: کھجور اور انگور سے بنتی ہے ۔
It was narrated from Nu’man bin Bashir رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “From wheat comes wine, from barley comes wine, from raisins comes wine, from dates comes wine and from honey comes wine.”
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا ہم کو لیث بن سعد نے خبر دی، وہ یزید بن ابی حبیب کی سند سے، ان سے خالد بن کثیر الحمدانی نے بیان کیا، انہیں ساری بن اسماعیل نے بیان کیا، ان سے الشعبی نے بیان کیا, نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب کئی چیزوں سے بنائی جاتی ہے، گیہوں سے، جو سے، منقیٰ سے، کھجور سے اور شہد سے ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Wine is cursed from ten angles: The wine itself, the one who squeezes (the grapes etc), the one for whom it is squeezed, the one who sells it, the one who buys it, the one who carries it, the one to whom it is carried, the one who consumes its price, the one who drinks it and the one who pours it.”
ہم سے علی بن محمد اور محمد بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا: ہم سے عبدالعزیز بن عمر بن عبد العزیز نے بیان کیا، عبدالرحمٰن بن عبد اللہ الغفیقی اور ابو طعمہ سے جو ان کے آزاد کردہ غلام تھے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب دس طرح سے ملعون ہے، یہ لعنت خود اس پر ہے، اس کے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر، اس کو اٹھا کر لے جانے والے پر، اس شخص پر جس کے پاس اٹھا کر لے جائی جائے، اس کی قیمت کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر ۔
Anas رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) cursed ten with regard to wine: The one who squeezes (the grapes etc.), the one who asks for it to be squeezed, the one for whom it is squeezed, the one who carries it, the one to whom it is carried, the one who sells it, the one for whom it is brought, the one who pours it, the one for whom it is poured, until he counted ten like this.”
ہم سے محمد بن سعید بن یزید بن ابراہیم التستری نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابوعاصم نے شبیب کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس قسم کے لوگوں پر شراب کی وجہ سے لعنت فرمائی: اس کے نچوڑنے والے پر، نچڑوانے والے پر، اور اس پر جس کے لیے نچوڑی جائے، اسے لے جانے والے پر، اس شخص پر جس کے لیے لے جائی جائے، بیچنے والے پر، اس پر جس کو بیچی جائے، پلانے والے پر اور اس پر جس کو پلائی جائے ، یہاں تک کہ دسوں کو آپ نے گن کر اس طرح بتایا
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“When the Verses at the end of Surat Al-Baqarah concerning usury were revealed, the Messenger of Allah(ﷺ) went out and forbade dealing in wine.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا: ہم سے اعمش نے مسلم کی سند سے اور مسروق کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
جب سود کے سلسلے میں سورۃ البقرہ کی آخری آیات نازل ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، اور شراب کی تجارت کو حرام قرار دے دیا۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
Umar رضی اللہ عنہ heard that Samurah رضی اللہ عنہ had sold some wine, and he said: “May Allah ruin Samurah! Does he not know that the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘May Allah curse the Jews, for animal fat was forbidden to them, so they melted it down and sold it.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، عمرو بن دینار نے طاؤس کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
عمر رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو کہا: اللہ تعالیٰ سمرہ کو تباہ کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہود پر اللہ کی لعنت ہو، اس لیے کہ ان پر چربی حرام کی گئی تھی، تو انہوں نے اسے پگھلایا اور بیچ دیا ۔
It was narrated from Abu Umamah Al-Bahili رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Night and day will not cease until a group among my nation drinks wine, calling it by some other name.”
ہم سے عباس بن ولید دمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالسلام بن عبد القدوس نے بیان کیا، کہا ہم سے ثور بن یزید نے بیان کیا، وہ خالد بن معدان کی سند سے, ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات اور دن یعنی زمانہ ختم نہیں ہو گا یہاں تک کہ میری امت کی ایک جماعت اس میں شراب پئے گی، وہ شراب کا نام بدل دے گی ۔
It was narrated from ‘Ubadah bin Samit رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “People among my nation will drink wine, under some other name that they will give it.”
ہم سے حسین بن ابی السری نے بیان کیا، ہم سے سعد بن اوس العبسی نے بیان کیا، ان سے بلال بن یحییٰ العبسی نے، ابوبکر بن حفص سے، ابن محیریز نے ثابت کی سند سے, عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بعض لوگ شراب کا دوسرا نام رکھ کر پئیں گے ۔
It was narrated from ‘Aishah, narrating it from the Prophet (ﷺ):
The Prophet (ﷺ) said: “Every drink that causes intoxication is unlawful.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، انہوں نے ابو سلمہ سے، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
Salim bin ‘Abdullah bin ‘Umar رضی اللہ عنہما narrated that his father said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Every intoxicant is unlawful.’”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے صدقہ بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حارث الذماری نے بیان کیا، کہا کہ میں نے سالم بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے سنا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
It was narrated from Ibn Mas’ud رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Every intoxicant is unlawful.”
ہم سے یونس بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، انہیں ابن جریج نے، ایوب بن ہانی کی سند سے، وہ مسروق کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔
Mu’awiyah رضی اللہ عنہ said:
“I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: ‘Every intoxicant is unlawful for every believer.’”
ہم سے علی بن میمون الرقی نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن حیان نے بیان کیا، وہ سلیمان بن عبداللہ بن الزبریقان نے یعلی بن شداد بن اوس کی سند سے , معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ہر نشہ لانے والی چیز ہر مومن پر حرام ہے ۔ یہ اہل رقہ کی حدیث ہے۔
It was narrated from Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Every intoxicant is Khamr (wine) and every Khamr is unlawful.”
ہم سے سہل نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن عمرو بن علقمہ کی سند سے، وہ ابو سلمہ کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے ۔