It was narrated from Abu Musa رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Every intoxicant is unlawful.”
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، وہ سعید بن ابی بردہ سے اپنے والد سے, ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Every intoxicant is unlawful and whatever causes intoxication in large amounts, a small amount of it is (also) unlawful.”
ہم سے ابراہیم بن المنذر الحزامی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو یحییٰ زکریا بن منظور نے بیان کیا، ابوحازم کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو اس کا تھوڑا بھی حرام ہے ۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whatever causes intoxication in large amounts, a small amount of it is (also) unlawful.”
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم نے بیان کیا، ہم سے انس بن عیاض نے بیان کیا، مجھ سے داؤد بن بکر نے محمد بن المنکدر کی سند سے بیان کیا, جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو، اس کا تھوڑا بھی حرام ہے ۔
It was narrated from ‘Amr bin Shu’aib, from his father, from his grandfather, that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whatever causes intoxication in large amounts a small amount of it is (also) unlawful.”
عبدالرحمٰن بن ابراہیم، انس بن عیاض، عبید اللہ بن عمر، عمرو بن شعیب، اپنے والد اور دادا کی روایت سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی زیادہ مقدار نشہ لانے والی ہو، اس کا تھوڑا بھی حرام ہے ۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade making Nabidh* with dates and raisins together, or with unripe dates and fresh dates together.”
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں لیث بن سعد نے ابو الزبیر سے خبر دی، جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور اور انگور کو ملا کر، اور کچی کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Do not make Nabidh with dried dates and unripe dates together, make Nabidh with each of them on its own.”
ہم سے یزید بن عبداللہ الیمامی نے بیان کیا، کہا ہم سے عکرمہ بن عمار نے بیان کیا، انہوں نے ابو کثیر کی سند سے,ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پکی اور کچی کھجوریں ملا کر نبیذ نہ بناؤ، بلکہ ان میں سے ہر ایک کا الگ الگ نبیذ بناؤ ۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Abu Qatadah رضی اللہ عنہ , from his father, that:
He heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: “Do not combine fresh dates and unripe dates, or raisins and dates; rather make Nabidh with each one of them on its own.”*
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، وہ یحییٰ بن ابی کثیر نے، عبداللہ بن ابی قتادہ سے اپنے والد سے
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: تر اور کچی کھجوروں کو نہ ملاؤ، اور نہ ہی انگور اور کھجور کو، بلکہ ان میں سے ہر ایک کا الگ الگ نبیذ بناؤ ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“We used to make Nabidh for the Messenger of Allah (ﷺ) in a water skin. We would take a handful of dates or a handful of raisins, and put them in it, then pour water over it. We would make that in the morning and he would rink it in the evening, or we would make it in the evening and he would drink it in the morning.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا۔ اور ہم سے محمد بن عبد الملک بن ابی الشوارب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الواحد بن زیاد نے بیان کیا، ان دونوں نے کہا: ہم سے عاصم الاحول نے بیان کیا، ہم سے بنانہ بنت یزید الاعبشمیہ نے بیان کیا,ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مشک میں نبیذ تیار کرتے اس کے لیے ہم ایک مٹھی کھجور یا ایک مٹھی انگور لے لیتے، پھر اسے مشک میں ڈال دیتے، اس کے بعد اس میں پانی ڈال دیتے، اگر ہم اسے صبح میں بھگوتے تو آپ اسے شام میں پیتے، اور اگر ہم شام میں بھگوتے تو آپ اسے صبح میں پیتے۔ ابومعاویہ اپنی روایت میں یوں کہتے ہیں: دن میں بھگوتے تو رات میں پیتے اور رات میں بھگوتے تو دن میں پیتے ۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
“Nabidh would be made for the Messenger of Allah (ﷺ) and he would drink it on the same day, or the next day, or the third day, and if there was any left he would throw it away or give orders that it was to be thrown away.”
ہم سے ابو کریب نے اسماعیل بن صبیح کی سند سے، ابواسرائیل کی سند سے، ابو عمر البحرانی کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تو آپ اسے اسی دن پیتے، پھر اگلے دن، پھر تیسرے دن، اور اگر اس کے بعد بھی اس میں سے کچھ بچ جاتا تو اسے بہا دیتے یا کسی کو حکم دیتے تو وہ بہا دیتا۔
It was narrated that Jabir bin ‘Abdullah رضی اللہ عنہما said:
“Nabidh would be made for the Messenger of Allah (ﷺ) in a vessel of stone.”
ہم سے محمد بن عبد الملک بن ابی الشوارب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا، ابو الزبیر سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھر کے ایک پیالے میں نبیذ تیار بنائی جاتی تھی۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade making Nabidh in Naqir, Muzaffat, Dubba’, and Hantamah. And he said: ‘Every intoxicant is unlawful.”*
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن بشر نے، محمد بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا اور ہم سے ابوسلمہ نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ نقیر، مزفت، دباء اور حنتمہ میں نبیذ تیار کی جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
It was narrated that Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade making Nabidh in Muzaffat or a gourd.”
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں لیث بن سعد نے نافع کی سند سے خبر دی، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزفت ( روغنی برتن ) ، اور دباء ( کدو کی تونبی ) میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Abu Sa’eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade drinking from Hantam, Dubba’ and Naqir.
نصر بن علی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم سے میرے والد نے المثنیٰ بن سعید سے اور ابو المتوکل کی سند سے بیان کیا, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم، دباء اور نقیر میں پینے سے منع فرمایا۔
It was narrated that ‘Abdur-Rahman bin Ya’mar رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade Dubba’ and Hantam.”
ہم سے ابوبکر اور عباس بن عبد العظیم العنبری نے بیان کیا: ہم سے شبابہ نے شعبہ سے اور بکیر بن عطاء کی سند سے بیان کیا, عبدالرحمٰن بن یعمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء اور حنتم ( کے استعمال ) سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Ibn Buraidah رضی اللہ عنہ from his father that:
The Prophet (ﷺ) said: “I used to forbid you to use certain vessels, but now make Nabidh in them, but avoid all intoxicants.”
ہم سے عبد الحمید بن بیان الواسطی نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحاق بن یوسف نے شر یک سے، سماک کی سند سے، قاسم بن مخیمیرہ سے، ابن بریدہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں ( مخصوص ) برتنوں کے استعمال سے روکا تھا، اب ان میں نبیذ تیار کر سکتے ہو لیکن ہر نشہ لانے والی چیز سے بچو ۔
It was narrated from Ibn Mas’ud رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “I used to forbid you from making Nabidh in certain vessels, but a vessel does not make something unlawful. All intoxicants are unlawful.”
ہم سے یونس بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی، وہ ایوب بن ہانی کی سند سے، وہ مسروق بن اجدع سے,عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں ( مخصوص ) برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع کیا تھا، سنو! برتن کی وجہ سے کوئی چیز حرام نہیں ہوتی، البتہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“Is anyone of you incapable of taking a water skin from the skin of her sacrifice each year?” Then she said: “The Messenger of Allah (ﷺ) forbade making Nabidh in (earthenware) jars, and in such and such, and such and such, except for vinegar.”
ہم سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے معتمر بن سلیمان نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا، کہا: مجھ سے رومیثہ نے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
انہوں نے سوال کیا: کیا تم میں سے کوئی عورت اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ہر سال اپنی قربانی کے جانور کی کھال سے ایک مشک تیار کرے؟ پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے روغنی گھڑے میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا ہے، اور فلاں فلاں برتن میں بھی، البتہ ان میں سرکہ بنایا جا سکتا ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade making Nabidh in (earthenware) jars.”
اسحاق بن موسیٰ الخطْمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے الاوزاعی نے، یحییٰ بن ابی کثیر کی سند سے، ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے روغنی برتنوں میں نبیذ تیار کرنے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah said:
“Some Nabidh from an (earthenware) jar was brought to the Messenger of Allah (ﷺ) and it was bubbling. He said: ‘Throw this against the wall, for this is the drink of one who does not believe in Allah and the Last Day.’”
ہم سے مجاہد بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے الولید نے صدقہ ابو معاویہ کی سند سے، وہ زید بن واقد رضی اللہ عنہ سے، وہ خالد بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسے گھڑے میں نبیذ لائی گئی جو جوش مار رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دیوار پر مار دو، اس لیے کہ یہ ایسے لوگوں کا مشروب ہے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Cover your vessels, tie your water skins, extinguish your lamps and lock your doors, for Satan does not untie a water skin, open a door or uncover a vessel. If a person cannot find anything but a stick with which to cover his vessel and mention the Name of Allah, then let him do so. And the mouse could set fire to the house with its people inside.”
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں لیث بن سعد نے ابو الزبیر سے خبر دی، جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: برتن کو ڈھانک کر رکھو، مشک کا منہ بند کر کے رکھو، چراغ بجھا دو، اور دروازہ بند کر لو، اس لیے کہ شیطان نہ ایسی مشک کو کھولتا ہے، اور نہ ایسے دروازے کو اور نہ ہی ایسے برتن کو جو بند کر دیا گیا ہو، اب اگر تم میں سے کسی کو ڈھانکنے کے لیے لکڑی کے علاوہ کوئی چیز نہ ہو تو اسی کو «بسم الله» کہہ کر برتن پر آڑا رکھ دے، اس لیے کہ چوہیا لوگوں کے گھر جلا دیتی ہے ۔