It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
We went out with the Messenger of Allah (ﷺ) with no intention other than Hajj. When he was in Sarif I began menstruating. The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon me and I was weeping. He said: 'What is the matter with you? Has you Nifas begun?' I said: 'Yes.' He said: 'This is something that Allah the Mighty and Sublime has decreed for the daughters of Adam. Do what the pilgrims do but do not perform Tawaf around the House.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں سفیان نے عبدالرحمٰن بن قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اپنے والد کی سند سے خبر دی, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، ہمارا مقصد صرف حج کرنا تھا، جب ہم مقام سرف میں پہنچے تو میں حائضہ ہو گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا بات ہے؟ کیا تم حائضہ ہو گئی ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آدم زادیوں پر مقدر کر دیا ہے ۱؎، اب تم وہ سارے کام کرو، جو حاجی کرتا ہے، البتہ خانہ کعبہ کا طواف نہ کرنا ۔
It was narrated from Urwah:
Fatimah bint Qais رضی اللہ عنہا from Banu Asad Quraish that: She came to the Prophet (ﷺ) and mentioned that she suffered from Istihadah. She said that he said to her: That is a vein, so when the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, take your bath and wash the blood from yourself then pray.
ہم سے عمران بن یزید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن عبداللہ جو ابن سماع ہیں، نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ہشام بن عروہ نے عروہ سے بیان کیا کہ
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا جو قریش کی شاخ قبیلہ بنو اسد کی ایک خاتون ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور ذکر کیا کہ انہیں استحاضہ آتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ تو ایک رگ ہے، تو جب حیض آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب وہ ختم ہو جائے تو تو غسل کر لو، اور اپنے ( بدن سے ) خون دھو لو پھر نماز پڑھو ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) said: When the time of menstruation comes, stop praying, and when it goes, perform Ghusl.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سہل بن ہاشم نے بیان کیا، کہا: ہم سے اوزاعی نے زہری کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب بند ہو جائے تو غسل کر لو ( اور نماز پڑھو ) ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
Umm Habibah bint Jahsh رضی اللہ عنہا asked the Messenger of Allah (ﷺ): 'O Messenger of Allah, I suffer from Istihadah.' He said: 'That is a vein, so perform Ghusl, then pray.' And she used to perform Ghusl for each prayer.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے ابن شہاب کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا، کہنے لگیں: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک رگ ہے، تو تم غسل کر لو پھر نماز پڑھو ، چنانچہ وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھیں۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
Umm Habibah رضی اللہ عنہا asked the Messenger of Allah (ﷺ) about bleeding. 'Aishah رضی اللہ عنہا said: I saw her wash tub filled with blood. The Messenger of Allah (ﷺ) said to her: Stop (praying) for as long as your period used to last, then perform Ghusl.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے یزید بن ابی حبیب کی سند سے، جعفر بن ربیعہ سے، عراک بن مالک کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خون کے متعلق دریافت کیا، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے ان کے ٹب کو خون سے بھرا دیکھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم ( نماز روزے سے ) اتنے دن رکی رہو جس قدر تمہیں تمہارا حیض روکے رکھتا تھا، پھر غسل کر لو ۔ ( امام نسائی فرماتے ہیں ) ہمیں قتیبہ نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی تو ( یزید بن ابی حبیب اور عراک بن مالک کے درمیان ) جعفر بن ربیعہ کا ذکر نہیں کیا۔
It was narrated that Umm Salamah رضی اللہ عنہا said:
A woman asked the Prophet (ﷺ): 'I suffer from Istihadah and I never become pure; should I stop praying?' He said: 'No. Stop praying for the number of days and nights that you used to menstruate, then perform Ghusl, wrap a cloth around yourself, and pray.'
ہم سے محمد بن عبداللہ بن المبارک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبید اللہ بن عمر نے بیان کیا، کہا: انہوں نے مجھے نافع سے اور سلیمان بن یسار کی سند سے خبر دی, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے تو میں پاک نہیں رہ پاتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، البتہ صرف ان دنوں اور راتوں کے بقدر چھوڑ دو جن میں تم حائضہ رہتی ہو، پھر غسل کر لو اور لنگوٹ کس کر نماز پڑھو ۔
It was narrated from Umm Salamah رضی اللہ عنہا that:
A woman suffered from constant bleeding during the time of the Messenger of Allah (ﷺ), so Umm Salamah consulted the Prophet (ﷺ) for her. He said: Let her count the number of nights and days that she used to menstruate each month before this happened to her, and let her stop praying for that period of time each month. Then when that is over let her perform Ghusl, then wrap a cloth around herself, and pray.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، نافع کی سند سے، سلیمان بن یسار سے, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خون آتا تھا، تو انہوں نے اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ان راتوں اور دنوں کی تعداد شمار کر کے رکھے جن میں اسے اس بیماری سے پہلے جو اسے لاحق ہوئی ہے حیض آتا تھا، اور اسی کے بقدر ہر مہینہ نماز چھوڑ دے، پھر جب یہ دن گزر جائیں تو غسل کرے، پھر کپڑے کا لنگوٹ باندھ لے پھر نماز پڑھے ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
Umm Habibah bint Jahsh رضی اللہ عنہا who was married to 'Abdur-Rahman bin 'Awf suffered from Istihadah and did not become pure. Her situation was mentioned to the Messenger of Allah (ﷺ) and he said: That is not menstruation, rather it is a kick in the womb, so let her work out the length of the menses that she used to have, and stop praying (for that period of time), then after that let her perform Ghusl for every for every prayer.
ہم سے ربیع بن سلیمان بن داؤد بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق بن بکر بن مدر نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے، یزید بن عبداللہ بن اسامہ بن الحاد نے، اور عمرہ کے مصنف ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حارث کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا جو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے عقد میں تھیں کو استحاضہ کا خون آتا تھا، وہ پاک نہیں رہ پاتی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، بلکہ یہ رحم میں شیطان کی ایک ایڑ ہے، تو اسے چاہیئے کہ اپنے حیض کو دیکھ لے جس میں وہ حائضہ ہوتی تھی ( اور اسی کے بقدر ) نماز چھوڑ دے، پھر اس کے بعد جو دیکھے تو ہر نماز کے وقت غسل کرے ۔
It was narrated from 'Aishah that:
Umm Habibah bint Jahsh used to suffer from Istihadah for seven years. She asked the Prophet (ﷺ) and he said: That is not menstruation, rather it is a vein. Tell her not to pray for the period of time that her period used to last, then let her perform Ghusl and pray. She used to perform Ghusl for every prayer.
ہم سے ابو موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے زہری کی سند سے اور عمرہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
جحش کی بیٹی ( ام حبیبہ ) کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حیض نہیں ہے، یہ تو ایک رگ ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اپنے حیض کے دنوں کے برابر نماز ترک کر دیں، اور غسل کریں اور نماز پڑھیں، تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھی ۔
It was narrated from 'Urwah that Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا narrated that:
She came to the Messenger of Allah (ﷺ) and complained to him about bleeding. The Messenger of Allah (ﷺ) said to her: That is a vein, so when your period comes, do not pray, and when your period is over, purify yourself and pray in between one period and the next. Abu 'Abdur-Rahman said: Hisham bin 'Urwah reported this Hadith from 'Urwah, and he did not mention what Al-Mundhir mentioned in it.
ہم سے عیسیٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو لیث نے یزید بن ابی حبیب سے، بکر بن عبداللہ کی سند سے، منذر بن المغیرہ نے عروہ کی سند سے خبر دی, فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے استحاضہ کے خون کی شکایت کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ تو بس ایک رگ ہے، تو تم دیکھتی رہو جب تمہارا حیض آئے تو نماز نہ پڑھو، اور جب تمہارا حیض گزر جائے تو پاکی حاصل کرو ( یعنی غسل کرو ) پھر اس حیض سے دوسرے حیض کے بیچ نماز پڑھو ۔ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: ہشام بن عروہ نے یہ حدیث عروہ سے روایت کی ہے، اور انہوں نے اس کا ذکر نہیں کیا جو المنذر نے اس میں ذکر کیا ہے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: I am a woman who suffers from Istihadah and I never become pure. Should I stop praying? He said: No, that is a vein, it is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes, wash the blood from yourself and pray.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدہ وکیع نے بیان کیا اور کہا کہ ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور عرض کیا کہ مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے، میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ تو ایک رگ ( کا خون ) ہے، حیض نہیں ہے، تو جب حیض آنے لگے تو نماز ترک کر دو اور جب ختم ہو جائے تو اپنے بدن سے خون دھو لو، اور ( غسل کر کے ) نماز پڑھو ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
A woman who suffered from Istihadah at the time of the Messenger of Allah (ﷺ) was told that it was a stubborn vein (i.e., one that would not stop bleeding). She was told to delay Zuhr and bring 'Asr forward, and to perform one Ghusl for both, and to delay Maghrib and bring 'Isha' forward, and to perform one Ghusl for both, and she would perform one Ghusl for Subh.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے، عبدالرحمٰن بن قاسم کی سند سے، اپنے والد سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک مستحاضہ عورت سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کہا گیا کہ یہ ایک نہ بند ہونے والی رگ ہے، اور اسے حکم دیا گیا کہ وہ ظہر کو مؤخر کرے اور عصر کو جلدی پڑھ لے، اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرے، اور مغرب کو مؤخر کرے، عشاء کو جلدی پڑھ لے، اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرے، اور صبح کی نماز کے لیے ایک غسل کرے۔
It was narrated that Zainab bint Jahsh رضی اللہ عنہا said:
I said to the Prophet (ﷺ) that I was suffering from Istihadah. He said: 'Do not pray during the days of your period, then perform Ghusl and delay Zuhr and bring Maghrib and bring 'Isha' forward and pray them together, and perform Ghusl for Fajr.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے سفیان کی سند سے، عبدالرحمٰن بن القاسم سے، انہوں نے القاسم کی سند سے, زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں مستحاضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھ جاؤ ( نماز نہ پڑھو ) پھر غسل کرو، اور ظہر کو مؤخر کرو، اور عصر میں جلدی کرو، اور غسل کرو، اور نماز پڑھو، اور مغرب کو مؤخر کرو، اور عشاء کو جلدی کرو، اور غسل کر کے ( دونوں کو ایک ساتھ ) پڑھو، اور فجر کے لیے ( الگ ایک ) غسل کرو ۔
It was narrated from Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا that:
She suffered from Istihadah and the Messenger of Allah (ﷺ) said to her: If it is menstrual blood then it is blood that is black and recognizable, so stop prying, and if it is other than that then perform Wudu', for it is just a vein.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی عدی نے محمد بن عمرو سے جو ابن علقمہ بن وقاص ہیں، ابن شہاب کی سند سے اور عروہ بن زبیر کی سند سے بیان کیا, فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
انہیں استحاضہ آتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب حیض کا خون ہو تو وہ سیاہ خون ہوتا ہے پہچان لیا جاتا ہے، تو تم نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو، کیونکہ یہ رگ ( کا خون ) ہے ۔ محمد بن مثنی کا کہنا ہے کہ ہم سے یہ حدیث ابن ابی عدی نے اپنی کتاب سے بیان کی ہے۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا suffered from Istihadah. The Messenger of Allah (ﷺ) said to her: Menstrual blood is blood that is black and recognizable, so if it is like that, then stop praying, and if it is otherwise, then perform Wudu' and pray. Abu 'Abdur-Rahman said: Others reported this Hadith, and none of them mentioned what Ibn 'Adi mentioned, and Allah knows best.
اور ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی عدی نے حافظہ سے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن عمرو نے ابن شہاب کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کا خون آتا تھا تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے پہچان لیا جاتا ہے، تو جب یہ ہو تو نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کر کے نماز پڑھو ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کو کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی اس چیز کا ذکر نہیں کیا ہے جس کا ابن ابی عدی نے ذکر کیا ہے «واللہ تعالیٰ اعلم»۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا suffered from Istihadah and she asked the Prophet (ﷺ): 'O Messenger of Allah, I suffer from Istihadah and I do not become pure; should I stop praying?' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it goes wash the traces of blood from yourself and do Wudu'. That is a vein and is not menstruation.' It was said to him (one of the narrators): What about Ghusl? He said: No one is in doubt about that.
ہم سے یحییٰ بن حبیب بن عربی نے حماد کی سند سے، ہشام بن عروہ سے، اپنے والد سےام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا مستحاضہ ہوئیں، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آتا رہتا ہے، اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو ایک رگ ( کا خون ) ہے، حیض نہیں ہے، تو جب حیض کا خون آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب ختم ہو جائے تو اپنے ( جسم ) سے خون دھو لو اور وضو کرو اور نماز پڑھو، یہ تو بس رگ ( کا خون ) ہے حیض نہیں ہے، ( راوی سے ) پوچھا گیا غسل کرے؟ تو اس نے کہا: اس میں کسی کو شک نہیں ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، اور اس میں «وتوضئي» کا ذکر حماد کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ہے، «واللہ تعالیٰ اعلم»۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا said to the Messenger of Allah (ﷺ): 'O Messenger of Allah (ﷺ), I do not become pure. Should I stop praying?' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when it has passed, then wash the blood from yourself and pray.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ نے ہشام بن عروہ سے اپنے والد سے بیان کیا ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کا خون آ رہا ہے اور میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو رگ ( کا خون ) ہے حیض نہیں ہے، تو جب حیض آئے تو نماز سے رک جاؤ، اور جب ختم ہو جائے تو اپنے بدن سے خون دھو لو، اور نماز پڑھو ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
Fatimah bint Abi Hubaish رضی اللہ عنہا said to the Messenger of Allah (ﷺ): O Messenger of Allah (ﷺ), I do not become pure. Should I stop praying? The Messenger of Allah (ﷺ) said: That is a vein and is not menstruation. When your period comes, stop praying, and when the same amount of time as your regular period has passed, then wash the blood from yourself and pray.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، ہشام بن عروہ سے، اپنے والد سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو ایک رگ ( کا خون ) ہے حیض نہیں ہے، تو جب حیض آئے تو نماز ترک کر دو، اور جب اس کے بقدرگزر جائے تو اپنے بدن سے خون دھو لو، اور نماز پڑھو ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The daughter of Abu Hubaish رضی اللہ عنہا said: O Messenger of Allah, I do not become pure, so should I stop praying? He said: no, that is a vein. - (One of the narrators) Khalid said, in what I read from him - and it is not menstruation, so when your period comes, stop praying, and when it goes, wash the blood from yourself and pray.
ہم سے ابو اشعث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، کہا: میں نے ہشام کو اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے سنا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں پاک نہیں رہ پاتی ہوں، کیا نماز ترک کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں یہ تو رگ ( کا خون ) ہے، ( خالد کہتے ہیں: اور اس روایت میں جسے میں نے ہشام پر پڑھا ہے «وليست بالحيضة» کا جملہ نہیں ہے ) تو جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو، اور جب ختم ہو جائے تو اپنے ( جسم ) سے خون دھو لو، پھر نماز پڑھو۔
It was narrated that Muhammad said: Umm 'Atiyah رضی اللہ عنہا said:
'We used not to regard yellowish and brownish discharge as anything important.'
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں اسماعیل نے ایوب کی سند سے اور محمد کی سند سے خبر دی، انہوں نے کہا:ام عطیہ رضی اللہ عنہا (نسیبہ) کہتی ہیں کہ
ہم لوگ زردی اور مٹیالا پن کو کچھ نہیں شمار کرتے تھے ۔