Aishah رضی اللہ عنہا said:
I remember performing Ghusl - myself and the Messenger of Allah (ﷺ), from this - a vessel like a Sa' or smaller. We both started taking water from it and I poured water over my head with my hand, three times, without undoing any of my hair.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم کو عبداللہ نے ابراہیم بن طہمان کی سند سے، ابو الزبیر کی سند سے، عبید بن عمیر کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں اس برتن سے غسل کرتے تھے، تو میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو وہاں ایک ڈول رکھا ہوا تھا جو ایک صاع کے برابر تھا، یا اس سے کچھ کم، ( اور وہ اسی کی طرف اشارہ کر رہی تھیں ) ( وہ کہہ رہی تھیں کہ ) ہم دونوں غسل ایک ساتھ شروع کرتے، تو میں اپنے سر پر اپنے ہاتھوں سے تین مرتبہ پانی بہاتی، اور میں اپنا بال نہیں کھولتی تھی۔
It was narrated from Ibrahim bin Muhammad bin Al-Muntashir that his father said:
I heard Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم say: 'I would rather wake up in the morning covered in tar than wake up and enter Ihram with the smell of perfume coming from me.' I entered upon 'Aishah رضی اللہ عنہا and told her what he had said, and she said: 'I put perfume on the Messenger of Allah (ﷺ) and he went round to all his wives, then in the morning he entered Ihram.'
ہم سے ہناد بن سری نے وکیع کی سند سے، مسعر اور سفیان کی سند سے، ابراہیم بن محمد بن المنتشر سے، اپنے والد کی سند سے، انہوں نے کہا
میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہم کو کہتے سنا: میں ( اپنے جسم پر ) تارکول مل لوں یہ میرے لیے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں اس حال میں احرام باندھوں کہ میرے جسم سے خوشبو پھوٹ رہی ہو، تو ( محمد بن منتشر کہتے ہیں ) میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور میں نے انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کی یہ بات بتائی تو ام المؤمنین رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگائی تھی، اور آپ نے اپنی بیویوں کا چکر لگایا آپ نے محرم ہو کر صبح کی ( اس وقت آپ کے جسم پر خوشبو کا اثر باقی تھا ) ۔
It was narrated that Maimunah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) performed Wudu' as for prayer, but did not wash his feet, and he washed his private part and whatever had got onto it, then he poured water over himself, then he moved his feet and washed them. She said: This is Ghusl from Janabah.
ہم سے محمد بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے العمش کی سند سے، سالم کی سند سے، کریب کی سند سے، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، البتہ اپنے دونوں پاؤں نہیں دھوئے، اور ( وضو سے پہلے ) آپ نے اپنی شرمگاہ اور اس پر لگی ہوئی گندگی دھوئی، پھر اپنے جسم پر پانی بہایا، پھر اپنے دونوں پاؤں کو ہٹایا اور انہیں دھویا، یہی ( آپ کے ) غسل جنابت کا طریقہ تھا۔
It was narrated that Maimunah bint Al-Harith رضی اللہ عنہا, the wife of the Prophet (ﷺ), said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) performed Ghusl from Janabah, he would start by washing his hands, then he would pour water with his right hand onto his left and wash his private part, then he would strike his hand on the ground then wipe it then wash it. Then he would perform Wudu' as for prayer, then he would pour water on his head and all of his body. Then he would move and wash his feet.
ہم سے محمد بن العلاء نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو معاویہ نے العمش کی سند سے، سالم بن ابی الجعد سے، کریب کے واسطہ سے، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر اپنے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالتے، اور اپنی شرمگاہ دھوتے، پھر زمین پر اپنا ہاتھ مارتے، پھر اسے ملتے، پھر دھوتے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر اپنے سر اور باقی جسم پر پانی ڈالتے، پھر وہاں سے ہٹ کر اپنے دونوں پاؤں دھوتے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) performed Ghusl from Janabah, he would wash his hands, then perform Wudu' as for prayer, then he would perform Ghusl, then run his fingers through his hair to be sure that the water pour water over his head three times, then wash the rest of his body.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ نے ہشام بن عروہ سے اپنے والد کی سند سے خبر دی,ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر غسل کرتے، پھر ہاتھ سے اپنے بال کا خلال کرتے، یہاں تک کہ جب آپ جان لیتے کہ اپنی کھال تر کر لی ہے تو اس پر تین مرتبہ پانی بہاتے، پھر اپنے تمام جسم کو دھوتے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Prophet (ﷺ) used to like to start with the right as much as he could when purifying himself, putting on sandals and combing his hair - and he (the narrator) said in Wasit (a place in Iraq): And in all his affairs.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم کو عبداللہ نے شعبہ کی سند سے، اشعث بن ابی الشعثاۃ سے، اپنے والد کی سند سے، مسروق کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طہارت میں، جوتا پہننے میں، اور کنگھا کرنے میں جہاں تک ہو سکتا تھا داہنے کو پسند فرماتے۔ (شعبہ نےکہا کہ میر ے استاداشعث نےکئی بار یہ حدیث بیان کی تو) کہا:(آپ ﷺکو)تمام امور میں دائیں جانب سے ابتداکرنا پسندتھا.
It was narrated from Abu Salamah from 'Aishah, and, from 'Amr bin Sa'd, from Nafi', from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم :
'Umar رضی اللہ عنہ asked the Messenger of Allah (ﷺ) about Ghusl from Janabah - and the narrations agree on this - that one should start by pouring water on the right hand two or three times, then put the right hand into the vessel and pour water with it onto the private parts, with the left hand on the private parts to wash off whatever is there, until it is clean; then put the left hand on the dust if one wants to, then pour water over the left hand until it is clean; then wash the hands three times, (sniff water into the nose) and rinse the mouth, and wash the face and forearms, three times each until when reaching the head, he does not wipe the head, rather he pours water over it. This is how the Messenger of Allah (ﷺ) performed Ghusl according to what was mentioned.
ہم سے عمران بن یزید بن خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے، جو ابن سمعہ ہیں، بیان کیا، کہا: ہمیں الاوزاعی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، ابو سلمہ سے، عائشہ رضی اللہ عنہا سے، اور ام المؤمنین عائشہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غسل جنابت کے متعلق سوال کیا، اس جگہ دونوں احادیث ( عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی ) متفق ہو جاتی ہیں کہ آپ ( غسل ) شروع کرتے تو پہلے اپنے داہنے ہاتھ پر دو یا تین بار پانی ڈالتے، پھر اپنا داہنا ہاتھ برتن میں داخل کرتے، اس سے اپنی شرمگاہ پر پانی ڈالتے، اور آپ کا بایاں ہاتھ شرمگاہ پر ہوتا، تو جو گندگی وہاں ہوتی دھوتے یہاں تک کہ اسے صاف کر دیتے، پھر اگر چاہتے تو بایاں ہاتھ مٹی پر ملتے، پھر اس پر پانی بہا کر صاف کر لیتے، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوتے، ناک میں پانی ڈالتے، کلی کرتے اور اپنا چہرہ اور دونوں بازووں تین تین مرتبہ دھوتے، یہاں تک کہ جب اپنے سر کے پاس پہنچتے تو اس کا مسح نہیں کرتے، اس کے اوپر پانی بہا لیتے، تو اسی طرح جیسا کہ ذکر کیا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل ( جنابت ) ہوتا تھا۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
When the Messenger of Allah (ﷺ performed Ghusl from Janabah, he would wash his hands, then perform Wudu' as for prayer, then run his fingers through his hair until he was sure the water had reached the scalp, then he would pour water over his head three times, then wash the rest of his body.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے علی بن مسہر نے ہشام بن عروہ سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر اپنی انگلیوں کے ذریعہ سر کا خلال کرتے یہاں تک کہ جب آپ کو یہ محسوس ہو جاتا کہ سر کی پوری جلد تک پانی پہنچا لیا ہے، تو اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے، پھر پورے جسم کو دھوتے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) performed Ghusl from Janabah, he would call for something like a vessel used for milking a she-camel, then he would take (some water) in his hand and start with the right side of his head, then the left, then take (some water) in his hands and start pouring it on his head.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ضحاک بن مخلد نے حنظلہ بن ابی سفیان کی سند سے اور قاسم کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو دودھ دوہنے کے برتن کی طرح ایک برتن منگاتے، اور اس سے اپنے لپ سے پانی لیتے اور اپنے سر کے داہنے حصہ سے شروع کرتے، پھر بائیں سے، پھر اپنے دونوں لپ سے پانی لیتے، اور انہیں سے اپنے سر پر ڈالتے۔
It was narrated from Jubair bin Mut'im رضی اللہ عنہ that:
Mention of Ghusl was made in the presence of the Prophet (ﷺ) and he said: As for me, I pour water on my head three times.
ہمیں عبید اللہ بن سعید نے یحییٰ کی سند سے شعبہ کی سند سے خبر دی، انہوں نے کہا: ہم سے ابواسحاق نے بیان کیا۔ اور ہمیں سوید بن نصر نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہم سے عبداللہ نے شعبہ کی سند سے اور ابواسحاق سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے سلیمان بن صرد کو بیان کرتے ہوئے سنا, جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غسل ( جنابت ) کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہا میں تو میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتا ہوں ۔
It was narrated that Jabir رضی اللہ عنہ said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) performed Ghusl, he would pour water on his head three times.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے شعبہ کی سند سے، مخول کی سند سے، ابو جعفر کی سند سے, جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل کرتے تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے۔
It was narrated from 'Aishah:
A woman asked the Prophet (ﷺ): 'O Messenger of Allah, how should I perform Ghusl when I become pure?' He said: 'Take a piece of cotton wool scented with musk and clean yourself with it.' She said: 'How should I clean myself with it?' He said: 'Clean yourself with it.' She said: How should I clean myself with it?' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Subhan Allah!' and turned away from her. 'Aishah رضی اللہ عنہا understood what the Messenger of Allah (ﷺ) meant, and said: So I pulled her toward me and told her what the Messenger of Allah (ﷺ) meant.
ہم سے حسن بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے عفان نے بیان کیا، کہا: ہم سے وہیب نے بیان کیا، کہا: ہم سے منصور بن عبدالرحمٰن نے اپنی والدہ صفیہ بنت شیبہ سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: اللہ کے رسول! میں طہارت کے وقت کیسے غسل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مشک کا ایک پھاہا لو، اور اس سے پاکی حاصل کرو ، اس نے کہا: میں اس سے کیسے پاکی حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے پاکی حاصل کرو ، اس نے ( پھر ) عرض کیا: میں اس سے کیسے پاکی حاصل کروں؟ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبحان اللہ کہا، اور اس سے اپنا رخ مبارک پھیر لیا، عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کو سمجھ گئیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بتانا چاہ رہے تھے، آپ کہتی ہیں: تو میں نے اسے پکڑ کر اپنی طرف کھینچ لیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو چاہ رہے تھے اسے بتایا ۔
It was narrated that Maimunah رضی اللہ عنہا, the wife of the Prophet (ﷺ), said:
The Prophet (ﷺ) performed Ghusl from Janabah; he washed his private part then rubbed his hand on the ground or the wall, then he performed Wudu' as for prayer, then he poured water over his head and the rest of his body.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم کو جریر نے الاعمش کی سند سے، سالم بن ابی الجعد نے کریب سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنابت کا غسل کیا، تو آپ نے اپنی شرمگاہ کو دھویا، اور زمین یا دیوار پر اپنا ہاتھ رگڑا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر اپنے سر اور پورے جسم پر پانی بہایا۔
Ja'far bin Muhammad said: My father told me:
'We came to Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہم and asked him about the Hajj of the Prophet (ﷺ). He narrated; The Messenger of Allah (ﷺ) set out when there were five (days) remaining in Dhul-Qa'dah, and we set out with him. When he came to Dhul-Hulaifah, Asma' bint 'Umais رضی اللہ عنہا gave birth to Muhammad bin Abi Bakr. She sent word to the Messenger of Allah (ﷺ) asking what he should do. He said: 'Perform Ghusl, bind yourself with a cloth then begin (the Talbiyah for Ihram).'
ہم سے عمرو بن علی، محمد بن المثنیٰ اور یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا اور ان کا قول یہ ہے کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جعفر بن محمد نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا:محمد (باقر) کہتے ہیں
ہم لوگ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کے پاس آئے، اور ہم نے ان سے حجۃ الوداع کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچیس ذی قعدہ کو ( مدینہ سے ) نکلے، ہم آپ کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ جب آپ ذوالحلیفہ آئے تو اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے محمد بن ابوبکر کو جنا، تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھوایا کہ میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: تم غسل کر لو، پھر لنگوٹ باندھ لو، پھر ( احرام باندھ کر ) لبیک پکارو ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) would not perform Wudu' after Ghusl.
ہم سے احمد بن عثمان بن حکیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسن نے ابواسحاق کی سند سے بیان کیا اور ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے شریک نے ابواسحاق کی سند سے اور اسود کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے۔
Aishah رضی اللہ عنہا said:
I used to put perfume on the Messenger of Allah (ﷺ) and he would go around to all his wives, then enter Ihram in the morning with the smell of perfume coming from him.
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بشر کی سند سے، جو ابن المفضل ہیں، انہوں نے کہا: ہم سے شعبہ نے، ابراہیم بن محمد کی سند سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا: ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگاتی تھی، پھر آپ اپنی بیویوں کے پاس جاتے پھر آپ محرم ہو کر صبح کرتے، اور آپ کے جسم سے خوشبو پھوٹتی ہوتی ۔
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'I have been given five things that were not given to anyone before me: I have been supported with fear being struck into the hearts of my enemy for a distance of one month's travel; the earth has been made a place of prostration and a means of purification for me, so wherever a man of my Ummah is when the time for prayer comes, let him pray; I have been given the intercession which was not given to any Prophet before me; and I have been sent to all of mankind whereas the Prophets before me were sent to their own people.
ہم سے حسن بن اسماعیل بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں سیار نے یزید فقیر کی سند سے خبر دی, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں : ایک مہینہ کی مسافت پر رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی ہے ۲؎، میرے لیے پوری روئے زمین مسجد اور پاکی کا ذریعہ بنا دی گئی ہے، تو میری امت کا کوئی فرد جہاں بھی نماز کا وقت پا لے، نماز پڑھ لے، اور مجھے شفاعت ( عظمیٰ ) عطا کی گئی ہے، یہ چیز مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی، اور میں سارے انسانوں کی طرف ( رسول بنا کر ) بھیجا گیا ہوں، اور ( مجھ سے پہلے ) نبی خاص اپنی قوم کے لیے بھیجے جاتے تھے ۔
It was narrated from Abu Sa'eed رضی اللہ عنہ that:
Two men performed Tayammum and prayed, then they found water when there was still time left for prayer. One of them performed Wudu' and repeated the prayer, and the other did not. They asked the Prophet (ﷺ) about that and he said to the one who did not repeat the prayer: You followed the Sunnah and your prayer is acceptable. And he said to the other: And you will have something like the reward of two prayers.
ہم سے مسلم بن عمرو بن مسلم نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابن نافع نے لیث بن سعد کی سند سے، بکر بن سوادہ نے عطاء بن یسار کی سند سے بیان کیا, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
دو آدمیوں نے تیمم کر کے نماز پڑھ لی، پھر انہیں وقت کے اندر ہی پانی مل گیا، تو ان میں سے ایک شخص نے وضو کر کے وقت کے اندر نماز دوبارہ پڑھ لی، اور دوسرے نے نماز نہیں دہرائی، ان دونوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا، تو آپ نے اس شخص سے جس نے نماز نہیں لوٹائی تھی فرمایا: تم نے سنت کے موافق عمل کیا، اور تمہاری نماز تمہیں کفایت کر گئی ، اور دوسرے سے فرمایا: رہے تم تو تمہارے لیے دوہرا اجر ہے ۔
It was narrated from 'Ata' bin Yasar that:
Two men - and he quoted the Hadith.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے لیث بن سعد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے عمیرہ اور دوسرے لوگوں نے بکر بن سوادہ سے بیان کیا, عطا بن یسار سے روایت ہے کہ
دو آدمیوں نے ....، پھر یہی حدیث بیان کی۔
It was narrated from Tariq bin Shaihab that:
A man became Junub and did not pray. He came to the Prophet (ﷺ) and told him about that, and he said: You did the right thing. Then another man became Junub so he performed Tayammum and prayed. He came (to the Prophet (ﷺ)) who said to him what he had said to the other man- meaning, You did the right thing.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا ہم کو امیہ بن خالد نے خبر دی، کہا ہم کو شعبہ نے بیان کیا، کہ مخارق نے, طارق بن شہاب سے روایت ہے کہ
ایک شخص جنبی ہو گیا، تو اس نے نماز نہیں پڑھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ، پھر ایک دوسرا آدمی جنبی ہوا، تو اس نے تیمم کیا، اور نماز پڑھ لی، تو آپ نے اس سے بھی اسی طرح کی بات کہی جو آپ نے دوسرے سے کہی تھی یعنی تم نے ٹھیک کیا۔