It was narrated from Makhramah bin Sulaiman that Kuraib - the freed slave of Ibn 'Abbas - told him:
I asked Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم : 'How did the Messenger of Allah (ﷺ) pray at night?' He said: 'He prayed eleven Rak'ahs including Witr, then he slept deeply until I could hear him snoring, then Bilal رضی اللہ عنہ came to him and said: The prayer, O Messenger of Allah! Then he got up and prayed two brief Rak'ahs then led the people in prayer, and hedid not perform Wudu'.'
ہم سے محمد بن عبداللہ بن عبد الحکم نے شعیب کی سند سے لیث کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے خالد نے ابن ابی ہلال کی سند سے اور مخرمہ بن سلیمان کی سند سے بیان کیا, کریب مولی ابن عباس کہتے ہیں کہ
میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہم سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہجد ( صلاۃ اللیل ) کیسی تھی؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر کے ساتھ گیارہ رکعتیں پڑھیں، پھر سو گئے یہاں تک کہ نیند گہری ہو گئی، پھر میں نے آپ کو خراٹے لیتے ہوئے دیکھا، اتنے میں آپ کے پاس بلال رضی اللہ عنہ آئے، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! نماز؟ تو آپ نے اٹھ کر دو رکعتیں پڑھیں، پھر لوگوں کو نماز پڑھائی اور ( پھر سے ) وضو نہیں کیا۔
It was narrated from 'Abdullah bin Abi Qatadah رضی اللہ عنہ that his father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'When the Iqamah for prayer is said, do not stand up until you see that I have come out.'
ہم سے حصین بن حریث نے بیان کیا، کہا: ہم سے فضل بن موسیٰ نے معمر کی سند سے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، عبداللہ بن ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو جب تک تم مجھے دیکھ نہ لو کھڑے نہ ہو ۔