Ibn Umar رضی اللہ عنہما reported:
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم as sayings: When any of you eats, he should eat with his right hand, and when he drinks, he should drink with his right hand, for the devil eats with his left hand and drinks with his left hand.
ہم سے احمد بن حنبل نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، ابو بکر بن عبید اللہ بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اسے چاہیئے کہ داہنے ہاتھ سے کھائے، اور جب پانی پیے تو داہنے ہاتھ سے پیئے اس لیے کہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا اور پیتا ہے ۔
Narrated Umar bin Abu Salamah رضی اللہ عنہ :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Come near, my son, mention Allah's name, eat with your right hand and eat from what is next to you.
ہم سے محمد بن سلیمان لوین نے، سلیمان بن بلال کی سند سے، ابو وجّزہ کی سند سے, عمر بن ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بیٹے! قریب آ جاؤ اور اللہ کا نام ( بسم اللہ کہو ) لو داہنے ہاتھ سے کھاؤ، اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔
Narrated Aishah رضی اللہ عنہا, Ummul Muminin:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Do not eat meat with a knife, for it is a foreign practice, but bite it, for it is more beneficial and wholesome. Abu Dawud said: This tradition is not strong.
ہم سے سعید بن منصور نے بیان کیا، ہم سے ابو معشر نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گوشت چھری سے کاٹ کر مت کھاؤ، کیونکہ یہ اہل عجم کا طریقہ ہے بلکہ اسے دانت سے نوچ کر کھاؤ کیونکہ اس طرح زیادہ لذیذ اور زود ہضم ہوتا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے۔
Narrated Safwan bin Umayyah رضی اللہ عنہ :
I was eating with the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and snatching the meat from the bone with my hand. He said: bring the bone near your mouth, for it is more beneficial and wholesome. Abu Dawud said: Uthman did not hear (traditions) from Safwan. This is a mursal tradition.
ہم سے محمد بن عیسیٰ نے بیان کیا، ہم سے ابن علیّہ نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن اسحاق نے، عبدالرحمٰن بن معاویہ کی سند سے، عثمان بن ابی سلیمان کی سند سے, صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور اپنے ہاتھ سے گوشت کو ہڈی سے جدا کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہڈی اپنے منہ کے قریب کرو ( اور گوشت دانت سے نوچ کر کھاؤ ) کیونکہ یہ زیادہ لذیذ اور زود ہضم ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عثمان نے صفوان سے نہیں سنا ہے اور یہ مرسل ( یعنی: منقطع ) ہے۔
Narrated Abdullah bin Masud رضی اللہ عنہ :
The bone dearer to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was the bone of sheep.
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، انہوں نے زہیر سے، ابواسحاق سے، سعد بن عیاض کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «عراق» ( نلی ) میں سب سے زیادہ پسند بکری کی «عراق» ( نلی ) تھی۔
(There is another chain) from Abu Dawood with this chain. He said:
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم liked the foreleg (of a sheep). Once the foreleg was poisoned, and he thought that the Jews had poisoned it.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ان سے ابوداؤد نے بیان کیا، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بازو پسند تھا۔ اس نے کہا: اسے بازو پر زہر دیا گیا تھا اور اس کا خیال تھا کہ یہودیوں نے اسے زہر دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دست کا گوشت بہت پسند تھا، ( ایک بار ) دست کے گوشت میں زہر ملا دیا گیا، آپ کا خیال تھا کہ یہودیوں نے زہر ملایا تھا۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
A tailor invited the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم to a meal which he had prepared. Anas said: I went along with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم barley bread and soup containing pumpkin and dried sliced meat. Anas said: I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم going after the pumpkin round the dish, so I have always liked pumpkins since that day.
ہم سے قعْنبی نے مالک کی سند سے اور اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کی دعوت کی جسے اس نے تیار کیا، تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے گیا، آپ کی خدمت میں جو کی روٹی اور شوربہ جس میں کدو اور گوشت کے ٹکڑے تھے پیش کی گئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکابی کے کناروں سے کدو ڈھونڈھتے ہوئے دیکھا، اس دن کے بعد سے میں بھی برابر کدو پسند کرنے لگا۔
Narrated Abdullah bin Abbas رضی اللہ عنہما :
The food the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم liked best was tharid made from bread and tharid made from Hays. Abu Dawud said: It is a weak (tradition).
ہم سے محمد بن حسن السمطی نے بیان کیا، ہم سے مبارک بن سعید نے بیان کیا، ان سے عمر بن سعید نے، وہ اہل بصرہ کے ایک شخص سے عکرمہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھانا روٹی کا ثرید اور حیس کا ثرید تھا ( جسے پنیر اور گھی سے تیار کیا جاتا تھا ) ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث ضعیف ہے۔
Narrated Qabisah bin Halb رضی اللہ عنہ from his father:
"I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم being asked by a man: 'Is there any food that I should keep away from?' He said: 'Do not allow food to make you uneasy like the doubts of Christianity about it."
ہم سے عبداللہ بن محمد النفیلی نے بیان کیا، ہم سے زہیر نے بیان کیا، ہم سے سماک بن حرب نے بیان کیا، مجھ سے قبیصہ بن ہلب رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے بیان کیا، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور آپ سے ایک شخص نے پوچھا: کھانے کی چیزوں میں بعض ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن کے کھانے میں میں حرج محسوس کرتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے دل میں کوئی شبہ نہ آنے دو ( اگر اس کے سلسلہ میں تم نے شک کیا اور اپنے اوپر سختی کی تو ) تم نے اس میں نصرانیت کے مشابہت کی ۔
Narrated Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما :
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم prohibited eating the animal which feeds on filth and drinking its milk.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے عبدہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن اسحاق نے بیان کیا، ان سے ابن ابی نجیح نے مجاہد کی سند سے,عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاست خور جانور کے گوشت کھانے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا۔
Narrated Abdullah bin Abbas رضی اللہ عنہما :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم prohibited to drink the milk of the animal which feeds on filth.
ہم سے ابن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عامر نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، قتادہ نے عکرمہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاست خور جانور کا دودھ ( پینے ) سے منع فرمایا۔
Narrated Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہما :
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade riding the camel which feeds on filth and drinking its milk.
ہم سے احمد بن ابی سریج نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن جہم نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن ابی قیس نے بیان کیا، وہ ایوب سختیانی کی سند سے، وہ نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلاظت کھانے والے اونٹ کی سواری کرنے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔
Jabir bin Abdullah رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade the flesh of domestic asses on the day of Khaibar, but permitted horse flesh.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا، وہ عمرو بن دینار سے، انہوں نے محمد بن علی کی سند سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن گھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑے کے گوشت کی ہمیں اجازت دی۔
Narrated Jabir bin Abdullah رضی اللہ عنہما :
On the day of Khaybar we slaughtered horses, mules, and assess. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade us (to eat) mules and asses, but he did not forbid horse-flesh.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ہم سے حماد نے، ابو الزبیر کی سند سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
ہم نے خیبر کے دن گھوڑے، خچر اور گدھے ذبح کئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خچر اور گدھوں سے منع فرما دیا، اور گھوڑے سے ہمیں نہیں روکا۔
Narrated Khalid bin al-Walid رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم forbade us to eat horse-flesh, the flesh of mules and of asses. The narrator Haywah added: Every beast of prey with a fang. Abu Dawud said: This view is held by Malik. Abu Dawud said: There is no harm in (eating) horse-flesh and this tradition is not practised. Abu Dawud said: This tradition has been abrogated. A body of Companions of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم had eaten horse-flesh. OF them are: Ibn al-Zubair, Fudalah bin Ubaid, Anas bin Malik, Asma daughter of Abu Bakr, Suwaid bin Ghaflah, Alqamah; the Quraish used to slaughter them (horses) during the time of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم.
ہم سے سعید بن شبیب اور حیوہ بن شریح الحمصی نے بیان کیا, حیوہ نے کہا, ہم سے بقیہ نے ثور بن یزید سے، صالح بن یحییٰ بن مقدام بن معدی کریب سے، اپنے والد سے اور اپنے دادا سے روایت کی ہے, خالد بن الولید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے، خچر اور گدھوں کے گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔ حیوۃ نے ہر دانت سے پھاڑ کر کھانے والے درندے کا اضافہ کیا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مالک کا قول ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: گھوڑے کے گوشت میں کوئی مضائقہ نہیں اور اس حدیث پر عمل نہیں ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث منسوخ ہے، خود صحابہ کی ایک جماعت نے گھوڑے کا گوشت کھایا جس میں عبداللہ بن زبیر، فضالہ بن عبید، انس بن مالک، اسماء بنت ابوبکر، سوید بن غفلہ، علقمہ شامل ہیں اور قریش عہد نبوی میں گھوڑے ذبح کرتے تھے۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
I was an adolescent boy. I hunted a hare and roasted it. Abu Talha رضی اللہ عنہ sent its hunch through me to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, So I bought it to him and accepted it.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، ہم سے حماد نے، ہشام بن زید کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں ایک قریب البلوغ لڑکا تھا، میں نے ایک خرگوش کا شکار کیا اور اسے بھونا پھر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اس کا پچھلا دھڑ مجھ کو دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا میں اسے لے کر آیا تو آپ نے اسے قبول کیا۔
Abu Khalid bin al-Huwairith said:
Abdullah bin ‘Amar رضی اللہ عنہما was in al-safah. The narrator Muhammed (b. Khalid) said: it is a place in Makkah. A man brought a hare which he had haunted. He said: Abdullah bin Amr, what do you say ? He said: It was brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم when I was sitting (with him). He did not eat it, nor did he prohibit to eat it. He thought that it menstruated.
ہم سے یحییٰ بن خلف نے بیان کیا، ہم سے رواہ بن عبادہ نے بیان کیا, محمد بن خالد کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد خالد بن حویرث کو کہتے سنا کہ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما صفاح میں تھے ( محمد ( محمد بن خالد ) کہتے ہیں: وہ مکہ میں ایک جگہ کا نام ہے ) ایک شخص ان کے پاس خرگوش شکار کر کے لایا، اور کہنے لگا: عبداللہ بن عمرو! آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور میں بیٹھا ہوا تھا آپ نے نہ تو اسے کھایا اور نہ ہی اس کے کھانے سے منع فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ خیال تھا کہ اسے حیض آتا ہے۔
Ibn Abbas رضی اللہ عنہما said:
His maternal aunt presented to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم clarified butter, lizards and cottage cheese. He ate from clarified butter and cheese, but left the lizard abominably. It was eaten on the food cloth of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. Had it been unlawful, it would not have been eaten on the food cloth of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم.
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے ابو بشیر کی سند سے، وہ سعید بن جبیر سے,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
ان کی خالہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گھی، گوہ اور پنیر بھیجا، آپ نے گھی اور پنیر کھایا اور گوہ کو گھن محسوس کرتے ہوئے چھوڑ دیا، اور آپ کے دستر خوان پر اسے کھایا گیا، اگر وہ حرام ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستر خوان پر نہیں کھایا جاتا۔
Ibn Abbas رضی اللہ عنہما said on the authority of Khalid bin al-Walid رضی اللہ عنہ :
He entered the house of Maimunah رضی اللہ عنہا along with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. A roasted lizard was offered to him. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم stretched his hand for it. Some of the women is going to eat. They said: It is a lizard. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم raised his hand. I (Khalid) asked: Is it forbidden, Messenger of Allah? He replied, No, but it is not found in the land of my people, so I find it distasteful. Khalid رضی اللہ عنہ said: I then pulled it and ate it while The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was seeing.
ہم سے القعْنبی نے مالک کی سند سے، ابن شہاب کی سند سے، ابوامامہ بن سہل بن حنیف کی سند سے، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے, خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئے تو آپ کی خدمت میں بھنا ہوا گوہ لایا گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہا تو میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود بعض عورتوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز کی خبر کر دو جسے آپ کھانا چاہتے ہیں، تو لوگوں نے عرض کیا: ( اللہ کے رسول! ) یہ گوہ ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اٹھا لیا۔ خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں لیکن میری قوم کی سر زمین میں نہیں پایا جاتا اس لیے مجھے اس سے گھن محسوس ہوتی ہے ۔ ( یہ سن کر ) میں اسے کھینچ کر کھانے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے۔
Narrated Thabit bin Wadi'ah رضی اللہ عنہ :
We were in an army with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. We got some lizards. I roasted one lizard and brought it to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and placed it before him. He took a stick and counted its fingers. He then said: A group from the children of Isra'il was transformed into an animal of the land, and I do not know which animal it was. He did not eat it nor did he forbid (its eating).
ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا، کہا ہم کو خالد نے خبر دی، انہیں حسین نے خبر دی، وہ زید بن وہب سے, ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک لشکر میں تھے کہ ہم نے کئی گوہ پکڑے، میں نے ان میں سے ایک کو بھونا اور اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کے سامنے رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی لی اور اس سے اس کی انگلیاں شمار کیں پھر فرمایا: بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ کر کے زمین میں چوپایا بنا دیا گیا لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کون سا جانور ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ تو کھایا اور نہ ہی اس سے منع کیا۔