It was narrated that ‘Abdullah bin Harith bin Jaz’ Az-Zubaidi رضی اللہ عنہ said:
“We ate food with the Messenger of Allah (ﷺ) in the mosque, meat that had been roasted. Then we wiped our hands on the pebbles and got up to perform prayer without performing ablution.”
ہم سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن لہیہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے سلیمان بن زیاد الحضرمی نے خبر دی، عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں بھنا ہوا گوشت کھایا، پھر ہم نے اپنے ہاتھ کنکریوں سے پونچھ لیے، پھر ہم نماز کے لیے کھڑے ہو گئے اور ہم نے ( پھر سے ) وضو نہیں کیا۔
It was narrated that Ibn Mas’ud رضی اللہ عنہ said:
“A man came to the Prophet (ﷺ), so he spoke to him, and he started to tremble with awe. He said to him: ‘Take it easy. I am not a king; I am just a man whose mother ate dried meat.’” Abu Abdullah said: Ismail alone has narrated (this hadith) with a complete chain of narrators.
ہم سے اسماعیل بن اسد نے بیان کیا، کہا ہم سے جعفر بن عون نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن ابی خالد نے بیان کیا، قیس بن ابی حازم کی سند سے, ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا، آپ نے اس سے گفتگو کی تو ( خوف کی وجہ سے ) اس کے مونڈھے کانپنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ڈرو نہیں، اطمینان رکھو، میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں تو ایک ایسی عورت کا بیٹا ہوں جو سوکھا گوشت کھایا کرتی تھی ۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: صرف اسماعیل نے اسے موصول بیان کیا ہے۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“We used to store trotters and the Messenger of Allah (ﷺ) would eat them fifteen days after the sacrifice.”
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، ہم سے سفیان نے بیان کیا، عبدالرحمٰن بن عابس کی سند سے، مجھے میرے والد نے خبر دی, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ہم لوگ قربانی کے گوشت میں سے پائے اکٹھا کر کے رکھ دیتے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پندرہ روز کے بعد انہیں کھایا کرتے تھے
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Two kinds of dead meat and two kinds of blood have been permitted to us. The two kinds of dead meat are fish and locusts, and the two kinds of blood are the liver and spleen.”
ہم سے ابو مصعب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم نے اپنے والد سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کر دئیے گئے ہیں: رہے دونوں مردار تو وہ مچھلی اور ٹڈی ہے، اور رہے دونوں خون: تو وہ جگر ( کلیجی ) اور تلی ہے ۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘The best of your seasonings is salt.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان بن معاویہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عیسیٰ بن ابی عیسیٰ نے بیان کیا، ان سے ایک شخص نے بیان کیا جس کے بارے میں میرے خیال میں موسیٰ تھے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سالنوں کا سردار نمک ہے ۔
It was narrated from ‘Aishah that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “What a blessed condiment vinegar is.”
ہم سے احمد بن ابی الحواری نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، وہ ہشام بن عروہ سے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے ۔
It was narrated from Jabir bin ‘Abdullah رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “What a blessed condiment vinegar is.”
ہم سے جبارہ بن المغلس نے بیان کیا، کہا: ہم سے قیس بن ربیع نے محراب بن دثار کی سند سے بیان کیا, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے ۔
Umm Sa’d رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon ‘Aishah رضی اللہ عنہا , when I was with her, and said: ‘Is there any food?’ She said: ‘We have bread, dates and vinegar.’ The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘What a blessed condiment vinegar is. O Allah, bless vinegar, for it was the condiment of the Prophets before me, and no house will ever be poor in which there is vinegar.’”
ہم سے عباس بن عثمان الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا ہم سے عنبسہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے محمد بن زدان نے بیان کیا، انہوں نے کہا:ام سعد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، میں انہیں کے پاس تھی، آپ نے سوال کیا: کیا کچھ کھانے کو ہے ؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: ہمارے پاس روٹی، کھجور اور سرکہ ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے، اے اللہ! سر کے میں برکت عطا فرما، اس لیے کہ مجھ سے پہلے انبیاء کا سالن یہی تھا، اور ایسا گھر کبھی فقر کا شکار نہیں ہوا جس میں سرکہ موجود ہو ۔
It was narrated from ‘Umar رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Season (your food) with olive oil and anoint yourselves with it, for it comes from a blessed tree.”
ہم سے حسین بن مہدی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہیں معمر نے، زید بن اسلم سے، اپنے والد سے, عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زیتون کا تیل بطور سالن استعمال کرو، اور اس کو اپنے سر اور بدن میں لگاؤ اس لیے کہ یہ مبارک درخت سے نکلتا ہے ۔
‘Abdullah bin Sa’eed narrated that his grandfather said:
“I heard Abu Hurairah رضی اللہ عنہ say: The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Eat (olive) oil and anoint yourselves with it, for it is blessed.’”
ہم سے عقبہ بن مکرم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے صفوان بن عیسیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ بن سعید نے اپنے دادا سے روایت کی، انہوں نے کہا
میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زیتون کا تیل بطور سالن استعمال کرو، اور اس کو سر اور بدن میں لگاؤ، اس لیے کہ یہ بابرکت ہے ۔
I heard ‘Aishah رضی اللہ عنہا say:
“The Messenger of Allah (ﷺ) would say, when milk was brought to him: ‘A blessing,’ or ‘Two blessings.’”
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، کہا ہم سے زید بن الحبب نے بیان کیا، انہوں نے جعفر بن برد الراسیبی سے، انہوں نے کہا: مجھ سے میری مالکن ام سلیم الرصبیہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا:میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب دودھ آتا تو فرماتے: ایک برکت ہے یا دو برکتیں ۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever is given food by Allah, let him say: Allahumma barik lana fihi wa arzuqna khairan minhu (O Allah, bless it for us and provide us with something better than it). And whoever is given milk to drink by Allah, let him say: Allahumma barik lana fihi wa zidna minhu (O Allah, bless it for us and give us more of it). For I do not know of any food or drink that suffices, apart from milk.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن عیاش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے، وہ عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے اسے چاہیئے کہ وہ یوں کہے: «اللهم بارك لنا فيه وارزقنا خيرا منه» اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا کر اور ہمیں اس سے بہتر روزی مزید عطا فرما اور جسے اللہ تعالیٰ دودھ پلائے تو چاہیئے کہ وہ یوں کہے «اللهم بارك لنا فيه وزدنا منه» اے اللہ! تو ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما اور مزید عطا کر کیونکہ سوائے دودھ کے کوئی چیز مجھے نہیں معلوم جو کھانے اور پینے دونوں کے لیے کافی ہو ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah ﷺ used to like sweets and honey.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد اور عبدالرحمٰن بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، ہم سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حلوا ( شیرینی ) اور شہد پسند فرماتے تھے ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“My mother was trying to fatten me up when she wanted to send me to the Messenger of Allah (ﷺ) (when she got married), but nothing worked until I ate cucumbers with dates; then I grew plump like the best kind of plump.”
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یونس بن بکیر نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں
میری ماں میرے موٹا ہونے کا علاج کرتی تھیں اور چاہتی تھیں کہ وہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کر سکیں، لیکن کوئی تدبیر بن نہیں پڑی، یہاں تک کہ میں نے ککڑی کھجور کے ساتھ ملا کر کھائی، تو میں اچھی طرح موٹی ہو گئی ۔
It was narrated ‘Abdullah bin Ja’far رضی اللہ عنہما said:
“I saw the Messenger of Allah (ﷺ) eating cucumbers with dates.”
ہم سے یعقوب بن حمید بن کاسب اور اسماعیل بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے اپنے والد سے بیان کیا, عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تر کھجور کے ساتھ ککڑی کھاتے دیکھا۔
It was narrated that Sahl bin Sa’d رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) used to eat dates with melon.”
ہم سے محمد بن الصباح اور عمرو بن رافع نے بیان کیا: ہم سے یعقوب بن ولید بن ابی ہلال مدنی نے ابو حازم کی سند سے بیان کیا, سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تر کھجور تربوز کے ساتھ ملا کر کھایا کرتے تھے۔
It was narrated from ‘Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “A house in which there are no dates, its people will go hungry.”
احمد بن ابی الحواری الدمشقی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے مروان بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے سلیمان بن بلال نے، ہشام بن عروہ سے، اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھر میں کھجور نہ ہو وہ گھر والے بھوکے ہیں ۔
It was narrated from ‘Ubaidullah bin Abu Rafi’, from his grandmother Salma رضی اللہ عنہا, that:
The Prophet (ﷺ) said: “A house in which there are no dates is like a house in which there is no food.”
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، ہم سے ابن ابی فدیک نے بیان کیا، ہم سے ہشام بن سعد نے بیان کیا، وہ عبید اللہ بن ابی رافع سے، وہ اپنی دادی سلمیٰ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھر میں کھجور نہ ہو وہ اس گھر کی طرح ہے جس میں کھانا ہی نہ ہو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
When the first fruits (of the season) were brought, the Messenger of Allah (ﷺ) would say: “O Allah, bless us in our city and in our fruits, in our Mudd and in our Sa’,* blessing upon blessing.” Then he would give it to the smallest of the children present.
ہم سے محمد بن الصباح اور یعقوب بن حمید بن کاسب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالعزیز بن محمد نے بیان کیا، مجھے سہیل بن ابی صالح نے اپنے والد کی سند سے خبر دی, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب موسم کا پہلا پھل آتا تو فرماتے: «اللهم بارك لنا في مدينتنا وفي ثمارنا وفي مدنا وفي صاعنا بركة مع بركة» یعنی اے اللہ! ہمارے شہر میں، ہمارے پھلوں میں، ہمارے مد میں، اور ہمارے صاع میں، ہمیں برکت عطا فرما، پھر آپ اپنے سامنے موجود بچوں میں سب سے چھوٹے بچے کو وہ پھل عنایت فرما دیتے۔
It was narrated from ‘Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Eat unripe dates with ripe one and eat old dates with new ones, for Satan gets angry and says: ‘The son of Adam will survive so long as he eats old dates with new ones.’”
ہم سے ابوبشر بکر بن خلف نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن محمد بن قیس مدنی نے بیان کیا، ہم سے ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچی کھجور اور خشک کھجور کو ملا کر کھاؤ، اور پرانی کو نئی کے ساتھ ملا کر کھاؤ، اس لیے کہ شیطان کو غصہ آتا ہے اور کہتا ہے: آدم کا بیٹا زندہ ہے یہاں تک کہ اس نے پرانی اور نئی دونوں چیزیں کھا لیں ۔