The Book of Tayammum (Rubbing Hands And Feet With Dust)
كتاب التيمم
Chapter 3
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما that :
'Umar bin Khattab رضی اللہ عنہ said to the Messenger of Allah: can anyone of us sleep if he is sexually impure? He said: Yes, if he performs ablution.
ہم سے نصر بن علی الجہضمی نے بیان کیا، ہم سے عبد الاعلی نے بیان کیا، ہم سے عبید اللہ بن عمر نے نافع کی سند سے بیان کیا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا کوئی شخص حالت جنابت میں سو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، جب وضو کر لے ۔
It was narrated from Abu Sa'eed Khudri رضی اللہ عنہ that:
He used to become sexually impure at night, then he would want to sleep. The Messenger of Allah told him to perform ablution and then go to sleep.
ہم سے ابو مروان عثمانی محمد بن عثمان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالعزیز بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے یزید بن عبد اللہ بن الحاد کی سند سے، انہوں نے عبداللہ بن خباب کی سند سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہیں رات میں جنابت لاحق ہوتی اور سونا چاہتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں حکم دیتے کہ وہ وضو کر کے سوئیں۔
It was narrated that Abu Sa'eed رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'If anyone of you has intercourse with his wife, then he wants to do it again, let him perform ablution.'
ہم سے محمد بن عبد الملک بن ابی الشوارب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الواحد بن زیاد نے بیان کیا، ہم سے عاصم الاحوال نے بیان کیا، ابو المتوکل کی سند سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کرے پھر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے، تو وضو کر لے ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
The Prophet used to go round to all his wives with one bath.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی اور ابو احمد نے سفیان سے، معمر سے اور قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ساری بیویوں کے پاس ہو آنے کے بعد آخر میں ایک غسل کر لیتے تھے۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
I put out water for the Messenger of Allah for a bath, and he had a bath after going to all of his wives in one night.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، صالح بن ابی الخضر نے الزہری کی سند سے, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے غسل کا پانی رکھا تو آپ نے رات میں اپنی ساری بیویوں سے صحبت کے بعد ( ایک ہی ) غسل کیا ۔
It was narrated from Abu Rafi' رضی اللہ عنہ that:
The Prophet went around to all of his wives in one night, and he had a bath after each one of them. It was said to him: O Messenger of Allah, why not make it one bath? He said: This is purer, better and cleaner.
اسحٰاق بن منصور سے روایت ہے، جسے عبد الصمد نے خبر دی، انہیں حماد نے، جسے عبدالرحمٰن بن ابی رافع نے اپنی خالہ سلمیٰ سے بیان کیا, ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات میں اپنی تمام بیویوں کے پاس ہو آئے ، اور ہر ایک کے پاس غسل کرتے رہے، آپ سے پوچھا گیا: اللہ کے رسول! آپ آخر میں ایک ہی غسل کیوں نہیں کر لیتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا: یہ طریقہ زیادہ پاکیزہ، عمدہ اور بہترین ہے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
If the Messenger of Allah wanted to eat when he was sexually impure, he would perform ablution.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن علیہ، غندر اور وکیع نے شعبہ کی سند سے، حکم نے ابراہیم کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے کا ارادہ کرتے اور جنبی ہوتے، تو وضو کر لیتے۔
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما said:
The Prophet was asked about whether a person who is sexually impure can sleep, or eat, or drink. He said: 'yes, if he does ablution as for the prayer.'
ہم سے محمد بن عمر بن حیاج نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن صبیح نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اویس نے بیان کیا، وہ شرحبیل بن سعد کی سند سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنبی کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ( بحالت جنابت ) سو سکتا ہے، یا کھا پی سکتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، جب وہ نماز جیسا وضو کر لے ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
If the Prophet wanted to eat when he was sexually impure, he would wash his hands.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، یونس کی سند سے، زہری کی سند سے، ابو سلمہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے کا ارادہ کرتے اور آپ جنبی ہوتے، تو اپنے ہاتھ دھو لیتے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin Salamah said:
I entered upon 'Ali bin Abu Talib رضی اللہ عنہ and he said: 'The Messenger of Allah used to go to the lavatory and relieve himself, then come out, and he would eat bread and meat with us and recite Qur'an, nothing stopped him' or perhaps he said: 'prevented him from doing so except sexual impurity.'
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، عمرو بن مرہ کی سند سے , عبداللہ بن سلمہ کہتے ہیں کہ
میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء جاتے اور اپنی حاجت پوری فرماتے، پھر واپس آ کر ہمارے ساتھ روٹی اور گوشت کھاتے، قرآن پڑھتے، آپ کو قرآن پڑھنے سے جنابت کے سوا کوئی چیز نہ روکتی تھی ۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah said: 'No one who is sexually impure and no woman who is menstruating should recite Qur'an.'
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن عیاش نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنبی اور حائضہ قرآن نہ پڑھیں ۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah said: 'No one who is sexually impure and no woman who is menstruating should recite anything of the Qur'an.'
ابوالحسن نے کہا, ہم سے ابو حاتم نے بیان کیا، ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل بن عیاش نے بیان کیا، ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنبی اور حائضہ کچھ بھی قرآن نہ پڑھیں ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Under every hair there is the state of sexual impurity, so wash the hair and cleanse the skin.'
ہم سے نصر بن علی الجہضمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے حارث بن وجیہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے مالک بن دینار نے محمد بن سیرین کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بال کے نیچے جنابت ہے، لہٰذا تم بالوں کو دھویا کرو، اور بدن کی جلد کو صاف کیا کرو ۔
Abu Ayyub Al-Ansari رضی اللہ عنہ narrated that:
The Prophet said: The five daily prayers, from one Friday to the next, and fulfilling the trust are all expiation for whatever (sins) come between them. I said: What is fulfilling the trust? He said: Having a bath to cleanse oneself from sexual impurity, for under every hair there is the state of sexual impurity.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عتبہ بن ابی حکیم نے بیان کیا، مجھ سے طلحہ بن نافع نے بیان کیا , ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزانہ پانچوں نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک، اور امانت کی ادائیگی ان کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں ، میں نے پوچھا: امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غسل جنابت، کیونکہ ہر بال کے نیچے جنابت ہے ۔
It was narrated from 'Ali bin Abu Talib رضی اللہ عنہ that:
The Prophet said: Whoever leaves an area the size of a hair on his body and does not cleanse it from sexual impurity, such and such will be done to him in the Fire. 'Ali رضی اللہ عنہ said: Because of that I am hostile towards my hair, and he used to shave his head.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسود بن عامر نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے عطاء بن سائب کی سند سے، وہ زادان کی سند سے, علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے غسل جنابت کے وقت اپنے جسم سے ایک بال کی مقدار بھی چھوڑ دیا اور اسے نہ دھویا، تو اس کے ساتھ آگ سے ایسا اور ایسا کیا جائے گا ۔ علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اسی وجہ سے میں نے اپنے بالوں سے دشمنی کر لی، وہ اپنے بال خوب کاٹ ڈالتے تھے ۔
It was narrated from Zainab, the daughter of Umm Salamah رضی اللہ عنہا, that: Her mother Umm Salamah رضی اللہ عنہا said:
Umm Sulaim رضی اللہ عنہا came to the Prophet and asked him about a woman who sees in her dream something like a man sees. He said: 'Yes, if she sees water (discharge), let her take a bath.' I said: 'You have embarrassed the women. Do women experience wet dreams?' The Prophet said: 'May your hands be rubbed with dust, how else does her child resemble her?'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا, ہم سے وکیع نے، ہشام بن عروہ سے، اپنے والد سے، زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور آپ سے پوچھا کہ اگر عورت خواب میں ویسا ہی دیکھے جیسا مرد دیکھتا ہے تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، جب پانی ( منی ) دیکھے تو غسل کرے ، میں نے ام سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا: تم نے تو عورتوں کو رسوا کیا یعنی ان کی جگ ہنسائی کا سامان مہیا کرا دیا، کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا بھلا ہو، اگر ایسا نہیں ہوتا تو کس وجہ سے بچہ اس کے مشابہ ہوتا ہے؟
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
Umm Sulaim رضی اللہ عنہا asked the Messenger of Allah about a woman who sees in her dream something like that which a man sees. The Messenger of Allah said: If she sees that and has a discharge, then let her perform a bath. Umm Salamah رضی اللہ عنہا said: O Messenger of Allah, does that really happen? He said: Yes, the water of the man is thick and white and the water of a woman is thin and yellow. Whichever of them comes first or predominates, the child will resemble (that parent).
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی عدی اور عبد الاعلی نے سعید بن ابی عروبہ کی سند سے اور قتادہ کی سند سے, انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ام سلیم رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ عورت اپنے خواب میں وہی چیز دیکھے جو مرد دیکھتا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ ایسا دیکھے اور اسے انزال ہو، تو اس پر غسل ہے ، ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! کیا ایسا بھی ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، مرد کا پانی سفید اور گاڑھا ہوتا ہے، اور عورت کا پانی زرد اور پتلا ہوتا ہے، ان دونوں میں سے جس کا پانی پہلے ماں کے رحم ( بچہ دانی ) میں پہنچ جائے یا غالب رہے، بچہ اسی کے ہم شکل ہوتا ہے ۔
It was narrated from Khawlah bint Hakim رضی اللہ عنہا that:
She asked the Messenger of Allah about a woman who sees in her dream that which a man sees. He said: She does not have to take a bath unless she has an orgasm, just as man does not have to take a bath unless he has an orgasm.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، علی بن زید نے سعید بن المسیب کی سند سے, خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عورت کے اپنے خواب میں اس چیز کے دیکھنے سے متعلق سوال کیا جو مرد دیکھتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک انزال نہ ہو اس پر غسل نہیں، جیسے مرد پر بغیر انزال کے غسل نہیں ۔
It was narrated that Umm Salamah رضی اللہ عنہا said:
I said, O Messenger of Allah! I am a woman with tight braids. Should I undo them when I take a bath to cleanse myself from the state of sexual impurity? He said: Rather it is sufficient for you to pour three handfuls of water over yourself, and you will be purified, or he said: In that case you would have become purified.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے ایوب بن موسیٰ کی سند سے، وہ سعید بن ابی سعید مقبری سے اور عبداللہ بن رافع کی سند سے, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں چوٹی کو مضبوطی سے باندھنے والی عورت ہوں، کیا اسے غسل جنابت کے لیے کھولوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں یہی کافی ہے کہ تین چلو پانی لے کر اپنے سر پر بہا لو پھر پورے بدن پر پانی ڈالو، پاک ہو جاؤ گی ، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: اس وقت تم پاک ہو گئیں ۔
It was narrated that 'Ubaid bin 'Umair said:
Aishah رضی اللہ عنہا heard that 'Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہما was telling his wives to undo their braids (when they bathed). She said: 'How odd that Ibn 'Amr would do that! Why does he not tell them to shave their heads? The Messenger of Allah and I used to bathe from a single vessel, and I never did more than pour three handfuls of water over my head.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، انہوں نے ایوب سے اور ابو الزبیر سے, عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ خبر پہنچی کہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما اپنی بیویوں کو غسل کے وقت چوٹی کھولنے کا حکم دیتے ہیں، تو فرمایا: عبداللہ بن عمرو پر تعجب ہے، وہ عورتوں کو سر منڈانے کا حکم کیوں نہیں دے دیتے، بیشک میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے، میں اپنے سر پر تین چلو سے زیادہ پانی نہیں ڈالتی تھی۔