The Book of Tayammum (Rubbing Hands And Feet With Dust)
كتاب التيمم
Chapter 3
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
A man came to the Prophet; he had performed ablution and has missed a spot the size of a fingernail where water had not reached. The Prophet said to him: 'Go back and perform ablution properly.
ہم سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر بن حازم نے قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ایک آدمی وضو کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے ناخن کی مقدار خشک جگہ چھوڑ دی تھی، جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ دوبارہ اچھی طرح وضو کرو ۔
It was narrated that 'Umar bin Khattab رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah saw a man performing ablution and he missed a spot the size of a fingernail on his foot. He commanded him to repeat the ablution and his prayer, so he did.
ہم سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے ابن وہب نے بیان کیا اور ہم سے ابن حمید نے بیان کیا، ہم سے زید بن حباب نے بیان کیا، ان دونوں نے کہا: ہم سے ابن لحیہ نے ابو الزبیر کی سند سے جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا,عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، جس نے وضو کیا اور اپنے پاؤں پر ناخن برابر جگہ خشک چھوڑ دی، تو آپ نے اسے وضو اور نماز دونوں کو دوہرانے کا حکم دیا، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس نے دوبارہ وضو کیا، اور نماز پڑھی۔