Juwayriya رضی اللہ تعالیٰ عنہا , the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said:
Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to her and said: Is there anything to eat? She said: Messenger of Allah, I swear by God, there is no food with us except a bone of goat which my freed maid-servant was given as sadaqa. Upon this he said: Bring that to me, for it (the sadaqa) has reached its destination.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، ہم سے محمد بن رومہ ح نے بیان کیا، انہوں نے کہا لیث نے ابن شہاب سے روایت کی کہ عبید بن سباق نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت جویریہ ( بنت حارث ) رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ان کو بتا یا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لا ئے اور پوچھا : "" کیا کھانے کی کو ئی چیز ہے؟ "" انھوں نے عرض کی نہیں اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی قسم ! ہمارے پاس اس بکری کی ہزی ( والے گو شت ) کے سوا کھا نے کی اور کو ئی چیز نہیں جو میری آزاد کردہ لو نڈی کو بطور صدقہ دی گئی تھی آپ نے فر ما یا : "" اسے ہی لے آؤ وہ اپنے مقام پر پہنچ چکی ہے ( جس کو صدقہ کے طور پر دی گئی تھی اسے مل گئی ہے اور اس کی ملکیت میں آچکی ہے )
This hadith has been narrated by Zuhri with the same chain of trainsmitters.
ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور اسحاق بن ابراہیم نے ہم سے روایت کی ہے, ابن عیینہ نے زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی ( مذکورہ حدیث ) کی طرح روایت بیان کی.
Anas bin Malik رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
Barira رضی اللہ تعالیٰ عنہا presented to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) a piece of meat which had been given to her as sadaqa. Upon this he (the Holy Prophet) said: That is a Sadaqa for her and a gift for us.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، اور ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔ شعبہ کی سند سے، قتادہ کی سند سے،حضرت انس بن ما لک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا
( حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آزاد کردہ کنیز ) حضرت بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کچھ گو شت جو اس پر صدقہ کیا گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بطور ہدیہ پیش کیا تو آپ نے فر ما یا : " وہ اس کے لیے صدقہ اور ہمارے لیے ہد یہ ہے ۔
A'isha رضی اللہ تعالیٰ عنہا reported:
The Messenger of Allah (ﷺ) was presented with beef. It was said (by someone) that it had been given to Barira رضی اللہ تعالیٰ عنہا as Sadaqa. Upon this he (the Prophet) said: It is a Sadaqa for her and a gift for us.
ہم سے عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے حذیفہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن المثنیٰ نے اور ان سے ابن بشر نے بیان کیا اور ہم سے یہ قول ابن المثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، الحکم کی سند سے، ابراہیم کی سند سے, اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گائے کا گو شت پیش کیا گیا اور بتا یا گیا کہ یہ بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بطور صدقہ دیا گیا تھا تو آپ نے فر ما یا : " وہ اس کے لیے صدقہ اورہما رے لیے ہدیہ ہے ۔
A'isha (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) said:
Three are the decions (of the Shari'ah that we have come to know) through Barira رضی اللہ تعالیٰ عنہا . The people gave her sadaqa and she offered us as gift. We made a mention of it to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), whereupon he said: It is a sadaqa for her and a gift for you; so eat it.
ہم سے زہیر بن حرب اور ابو کریب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہشام بن عروہ نے عبد الرحمٰن بن قاسم انھوں نے اپنے والد ( قاسم بن محمد بن ابی بکر ) سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا
بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حوالے سے تین ( شرعی ) فیصلے ہو ئے تھے لو گ اس کو صدقہ دیتے تھے اور وہ ہمیں تحفہ دے دیتی تھیں میں نے اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فر ما یا : وہ اس پر صدقہ ہے اور تمھا رے لیے ہدیہ ہے پس تم اسے ( بلا ہچکچاہٹ ) کھا ؤ ۔
This hadith has been narrated on the authority of A'isha رضی اللہ تعالیٰ عنہا through another chain of transmitters.
سماک اور شعبہ نے عبد الرحمٰن بن قاسم سے روایت کی کہا میں نے قاسم سے سنا ، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس ( سابقہ حدیث ) کے مانند بیان کر رہے تھے ۔
This hadith has been transmitted on the authority of 'A'isha رضی اللہ عنہا in a similar manner except a slight variation that he said:
That is a gift for us out of it.
مجھ سے ابو الطاہر نے بیان کیا، مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے مالک بن انس نے بیان کیا, ربیعہ نے قاسم رضی اللہ عنہ نے، عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نسے اسی کے مانند حدیث بیان کی البتہ انھوں نے ( اس حدیث میں ) کہا
" وہ اس کی طرف سے ہمارے لیے ہدیہ ہے ۔
Umm 'Atiyya رضی اللہ تعالیٰ عنہا said:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sent me some mutton of sadaqa. I sent a piece out of that to 'A'isha رضی اللہ تعالیٰ عنہا . When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to 'A'isha رضی اللہ تعالیٰ عنہا , he said: Have you anything with you (to eat)? She said: Nothing, except only that mutton sent to us by Nusaiba (the kunya of Umm 'Atiyya رضی اللہ تعالیٰ عنہا ) which you had sent to her. Whereupon he said: It has reached its proper place.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے خالد سے اور حفصہ رضی اللہ عنہا سے, حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے صدقے کی ایک بکری بھیجی میں نے اس میں سے کچھ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف بھیج دیا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں تشریف لا ئے تو آپ نے پو چھا : " کیا آپ کے پاس ( کھا نے کے لیے ) کچھ ہے ؟ انھوں نے کہا : نہیں البتہ نسيبة ( ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس ( صدقے کی ) بکری میں سے کچھ حصہ بھیجا ہے جو آپ نے ان کے ہاں بھیجی تھی آپ نے فر ما یا : " وہ اپنی جگہ پہنچ چکی ہے ۔
Abu Huraira رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
Whenever the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was presented with food, he asked about it, If he was told that it was a gift, he ate out of that, and if he was told that it was a sadaqa he did not eat out of that.
ہم سے عبدالرحمٰن بن سلام الجمحی نے بیان کیا، ہم سے الربیع یعنی ابن مسلم نے بیان کیا، انہوں نے محمد کی سند سے، جو ابن زیاد ہیں, حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کھا نا پیش کیا جا تا آپ اس کے بارے میں پو چھتے اگر یہ کہا جا تا کہ تحفہ ہے تو اسے کھا لیتے اور اگر کہا جا تا کہ صدقہ ہے تو اسے نہ کھاتے ۔
Abdullah bin Abu Aufa رضی اللہ عنہ said:
It was the common practice of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that when the people brought to him sadaqa he blessed them: O Allah, bless them. So when Abu Aufa رضی اللہ تعالیٰ عنہ brought to him Sadaqa he (the Holy Prophet) said: O Allah, bless, the posterity of Abu Aufa رضی اللہ تعالیٰ عنہ .
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا, وکیع اور معاذ عنبری نے شعبہ سے اور انھوں نے عمرو بن مرہ سے روایت کی انھوں نے کہا حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب لو گ ( بیت المال میں ادائیگی کے لیے ) اپنا صدقہ لا تے آپ فر ما تے اے اللہ !ال پر صلا ۃ بھیج ( رحمت فر ما ! ) میرے والد ابو اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی آپ کے پا س اپنا صدقہ لائے تو آپ نے فر ما یا : " اے اللہ !ابو اوفیٰ کی آل پر رحمت نا زل فر ما ۔
This hadith has been narrated by Shu'ba with the same chain of transmitters (but with a slight variation of words, that he said): (O Allah), bless them.
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سےعبد اللہ بن ادریس نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی البتہ انھوں نے أل ابي اوفي کے بجا ئے ان سب پر رحمت بھیج " کہا ۔
Jarir 'Abdullah said:
'When the collector of sadaqat (Zakat) comes to you, (you should see) that he goes away pleased with you.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حفص بن غیث نے اور ان سے ابو خالد الاحمر نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ان سے عبد الوہاب، ابن ابی عدی نے بیان کیا۔ اور ہم سے عبد الاعلٰی نے بیان کیا، ان سب نے مجھ سے داؤد نے بیان کیا، اور مجھ سے حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا۔ ہمیں الشعبی کی سند سے کہا , حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " جب تمھا رے پاس صدقہ وصول کرنے والا آئے تو وہ تمھارے ہاں سے اس حال میں لو ٹے کہ وہ تم سے خوش ہو ۔