Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: Father's sister should not be combined with her brother's daughter, nor the daughter of a sister with her mother's sister.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے ابن شہاب سے خبر دی ، انہوں نے قبیصہ بن ذؤیب سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : " بھائی کی بیٹی پر پھوپھی کو نہ بیاہا جائے اور نہ خالہ کے ہوتے ہوئے بھانجی سے نکاح کیا جائے ۔ " ( اصل مقصود یہی ہے کہ یہ اکٹھی ایک شخص کے نکاح میں نہ آئیں).
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade a person to combine in marriage a woman and her father's sister, and a woman and her mother's sister. Ibn Shihab said: So we regarded the paternal aunt of her (wife's) father and the maternal aunt of her (wife's) father at the same level.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہا یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی ، کہا : مجھے قبیصہ بن ذؤیب کعبی نے خبر دی کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی شخص کسی عورت اور اس کی پھوپھی کو اور کسی عورت اور اس کی خالہ کو ( اپنے نکاح میں ایک ساتھ ) جمع کرے ۔ ابن شہاب نے کہا : ہم اس ( منکوحہ عورت ) کے والد کی خالہ اور والد کی پھوپھی کو بھی اسی حیثیت میں دیکھتے ہیں.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: One should not combine in marriage a woman with her father's sister, or her mother's sister.
مجھ سے ابو معن الرقاشی نے بیان کیا، ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا ہشام نے ہمیں یحییٰ سے حدیث بیان کی کہ انہوں ( یحییٰ ) نے ان ( ہشام ) کی طرف ابوسلمہ سے ( اپنی ) روایت کردہ حدیث لکھ کر بھیجی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کسی عورت سے اس کی پھوپھی اور اس کی خالہ کی موجودگی میں نکاح نہ کیا جائے.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) said: The Messenger of Allah said..." a similar hadith (as no. 3440).
مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا, شیبان نے یحییٰ سے روایت کی ، کہا : مجھے ابوسلمہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ۔ ۔ ( آگے ) اسی کے مانند ہے.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: A man must not make proposal of marriage to a woman when his brother has done so already. And he must not offer a price for a thing for which his brother had already offered a price; and a woman must not be combined in marriage with her father's sister, nor with her mother's sister, and a woman must not ask to have her sister divorced in order to deprive her of what belongs to her, but she must marry, because she will have what Allah has decreed for her.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا, ہشام نے محمد بن سیرین سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کوئی آدمی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر ( اپنے ) نکاح کا پیغام نہ دے ، اور نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے ، اور نہ کسی عورت سے اس کی پھوپھی اور خالہ کی موجودگی میں نکاح کیا جائے اور نہ کوئی عورت اپنی ( مسلمان ) بہن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ اس کی پلیٹ کو ( اپنے لیے ) انڈیل لے ۔ اسے ( پہلی بیوی کی طلاق کا مطالبہ کیے بغیر ) نکاح کر لینا چاہئے ، بات یہی ہے کہ جو اللہ نے اس کے لیے لکھا ہوا ہے وہی اس کا ہے.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the combining of a woman in marriage with her father's sister, or with her mother's sister, or that a woman should ask for divorce for her sister in order to deprive her of what belongs to her. Allah, the Exalted'and Majestic, is her Sustainer too.
مجھ سے مہریز بن عون بن ابی عون نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا, داود بن ابی ہند نے ابن سیرین سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کسی عورت کے ساتھ ، اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کے ( نکاح میں ) ہوتے ہوئے ، نکاح کیا جائے اور اس سے کہ کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ کرے تاکہ جو اس کی پلیٹ میں ہے ، وہ ( اسے اپنے لیے ) انڈیل لے ۔ بلاشبہ اللہ عزوجل ( خود ) اس کو رزق دینے والا ہے.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade to combine a woman and her father's sister, and a woman and her mother's sister.
ہم سے محمد بن المثنیٰ، ابن بشار اور ابوبکر بن نافع نے بیان کیا، اور یہ قول ابن المثنیٰ اور ابن نافع کا ہے، انہوں نے کہا: ابن ابی عدی، شعبہ نے عمرو بن دینار سے ، انہوں نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کسی عورت اور اس کی پھوپھی کو اور کسی عورت اور اس کی خالہ کو ( ایک مرد کے نکاح میں ) جمع کیا جائے.
A hadith like this has been transmitted on the authority of Amr bin Dinar.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، کہا ہم سے شبابہ نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا ورقاء نے عمرو بن دینار سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی.
Nubaih bin Wahb reported:
'Umar bin Ubaidullah intended to marry Talha bin 'Umar with the daughter of Shaiba bin Jubair; so he sent a messenger to Aban bin Uthman to attend the marriage, and he was at that time the Amir of Hajj. Aban said: I heard 'Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ say that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had stated: A Muhrim must neither marry himself, nor arrange the marriage of another one, nor should he make the proposal of marriage.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے پڑھا امام مالک نے نافع سے ، انہوں نے نُبَیہ بن وہب سے روایت کی کہ
عمر بن عبیداللہ ( بن معمر جہنی ) نے ارادہ کیا کہ اپنے بیٹے طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر ( بن عثمان جہنی ) کی بیٹی سے کر دیں ، تو انہوں نے ابان بن عثمان کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ بھی آئیں ، وہ امیر الحج بھی تھے ۔ ابان نے کہا : میں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : محرم ( احرام باندھنے والا ) نہ ( خود ) نکاح کرے اور نہ اس کا نکاح کرایا جائے اور نہ وہ نکاح کا پیغام بھیجے.
Nubaih bin Wahb reported:
Umar bin Ubaidullah bin Ma'mar sent me to Aban bin Uthman as he wanted to make the proposal of the marriage of his son with the daughter of Shaiba bin Uthman. He (Aban bin Uthman) was at that time (busy) in the season of Pilgrimage. He said: I deem him to be a man of the desert (for it is a common thing) that a Muhrim can neither marry, nor is he allowed to be married to anyone. It is Uthman (bin Affan رضی اللہ عنہ ) who reported this to us from Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے محمد بن ابی بکر المقدمی نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ایوب نے نافع سے روایت کی ، کہا : مجھے نبیہ بن وہب نے حدیث بیان کی ، کہا
مجھے عمر بن عبیداللہ بن معمر نے بھیجا ۔ وہ شیبہ ( بن جبیر ) بن عثمان کی بیٹی کے لیے اپنے بیٹے کے نکاح کا پیغام بھیج رہے تھے تو مجھے انہوں نے ابان بن عثمان کی طرف بھیجا اور وہ امیر حج تھے ، انہوں نے کہا : کیا میں اسے ( عمر کو ) ایک بدو ( جیسا کام کرتے ) نہیں دیکھ رہا؟ جو شخص حالت احرام میں ہو وہ نہ نکاح کرتا ہے نہ ( کسی کا ) نکاح کراتا ہے ۔ ہمیں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس بات کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دی تھی.
Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had said: A Muhrim should neither marry himself, nor should he be got married to anyone, nor should he make the proposal of marriage.
مجھ سے ابو غسان المسمعی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد اعلی نے بیان کیا، مجھ سے ابو الخطاب زیاد بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن سواع نے بیان کیا۔ سب نے کہا: ہمیں سعید نے بتایا , مطر اور یعلیٰ بن حکیم نے نافع سے ، انہوں نے نبیہ بن وہب سے ، انہوں نے ابان بن عثمان سے ، انہوں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو شخص حالت احرام میں ہو ، وہ نہ نکاح کرے نہ نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے.
Uthman (bin 'Affan رضی اللہ عنہ) reported:
It directly from Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that he said: A Muhrim should neithermarry (in that state) nor make the proposal of marriage.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو نقید اور زہیر بن حرب نے ابن عیینہ کی سند سے بیان کیا: سفیان بن عیینہ، ایوب بن موسیٰ نے نبیہ بن وہب سے ، انہوں نے ابان بن عثمان سے ، انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کی
وہ اس ( کی سند ) کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " محرم ( جس نے احرام باندھ رکھا ہو وہ ) نکاح کرے نہ نکاح کا پیغام بھیجے.
Nabaih bin Wahb reported:
Umar bin 'Ubaidullah bin Ma'mar intended to marry his son Talha with the daughter of Shaiba bin Jubair during the Pilgrimage. Aban bin Uthman was at that time the Amir of Pilgrims. So he ('Umar bin Ubaidullah) sent someone (as a messenger) to Aban saying: I intend to marry Talha bin 'Umar and I earnestly desire you to be present there (in this ceremony of marriage). Aban said to him: I find you a block-headed 'Iraqi. I heard 'Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ say that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: A Muhrim should not marry.
ہم سے عبدالملک بن شعیب بن لیث نے بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، مجھ سے میرے دادا خالد بن یزید نے بیان کیا، انہوں نے مجھ سے بیان کیا سعید بن ابوہلال نے مجھے نبیہ بن وہب سے حدیث بیان کی کہ
عمر بن عبیداللہ بن معمر نے ارادہ کیا کہ حج ( کے ایام ) میں اپنے بیٹے طلحہ کا نکاح شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کریں ، ابان بن عثمان ان دنوں حج کے امیر تھے ۔ تو انہوں نے ابان کی طرف پیغام بھیجا کہ میں نے ارادہ کیا ہے کہ طلحہ بن عمر کا نکاح کر دوں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس میں شریک ہوں تو ابان نے انہیں جواب دیا : کیا مجھے تم ایک اکھڑ عراقی جیسے دکھائی نہیں دے رہے! بلاشبہ میں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " محرم ( جو شخص حالت احرام میں ہو وہ ) کسی کا نکاح نہ کرائے.
Ibn Abbas ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) married Maimuna رضی اللہ عنہا in the state of Ihram. Ibn Numair made this addition: I narrated it to Zuhri and he said: Yazid bin al-Asamm (Allah be pleased with him) told me that he (the Holy Prophet ﷺ) married her when he was not a muhrim.
ابوبکر بن ابی شیبہ ، ابن نمیر اور اسحاق حنظلی سب نے سفیان بن عیینہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے عمرو بن دینار سے ، انہوں نے ابوشعثاء سے روایت کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو آپ احرام میں تھے ۔ ابن نمیر نے یہ اضافہ کیا : میں نے یہ حدیث زہری کو سنائی تو انہوں نے کہا : مجھے یزید بن اصم نے خبر دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ( حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا ) سے اس حالت میں نکاح کیا جبکہ آپ احرام کے بغیر تھے.
Ibn 'Abbas ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) married Maimuna while he was a Muhrim.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا داود بن عبدالرحمٰن نے ہمیں عمرو بن دینار سے خبر دی ، انہوں نے ابوشعثاء جابر بن زید سے ، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا جبکہ آپ حالتِ احرام میں تھے.
Yazid bin al-Asamm reported:
Maimuna daughter of al-Harith رضی اللہ عنہا narrated to me that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) married her and he was not in the state of Ihram. And she (Maimuna) was my mother's sister and that of Ibn 'Abbas (رضی اللہ عنہ).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو فزارہ نے بیان کیا, یزید بن اصم سے روایت ہے ، کہا
مجھے حضرت میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس حالت میں نکاح کیا کہ آپ احرام کے بغیر تھے ۔ ( یزید بن اصم نے ) کہا : وہ میری بھی خالہ تھیں اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی بھی خالہ تھیں.
Ibn Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as having said this: None amongst you should outbid another in a transaction, nor should he make proposals of marriage upon the proposal made by someone else.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے انہوں نے بیان کیا لیث نے ہمیں نافع سے خبر دی ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم میں سے کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ تم میں سے کوئی کسی ( اور ) کے پیغامِ نکاح پر نکاح کا پیغام بھیجے.
Ibn Umar ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as having said this: A person should not enter into a transaction when his brother (had already entered into but not finalized), and he should not make proposal of marriage upon the proposal already made by his brother, until he permits it.
مجھ سے زہیر بن حرب اور محمد بن المثنی نے یحییٰ قطان کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: انہوں نے ہم سے بیان کیا یحییٰ نے ہمیں عبیداللہ سے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خبر دی ، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کوئی آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے الا یہ کہ وہ اسے اجازت دے.
Narrated Ibn Umar:
It was narrated from Ubaidullah with this chain (a hadith similar to no. 3455).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا، عبید اللہ کی سند سے، اس سلسلہ کے ساتھ۔
It was narrated from Nafi with this chain (a hadith similar to no. 3455).
مجھ سے ابو کامل الجہدری نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا، ہم سے انہوں نے بیان کیا ایوب نے نافع سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی.