Abdullah (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Do not meet the traders (in the way).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے بیان کیا، تیمی کی سند سے، ابو عثمان کی سند سے, حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ( راستے میں ) جا کر سامان تجارت لینے سے منع فرمایا.
Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger (ﷺ) as saying: Do not meet the merchandise (in the way).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا ہُشَیم نے ہمیں ہشام سے خبر دی ، انہوں نے ابن سیرین سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( راستے میں ) جا کر باہر سے لائے جانے والے سامان تجارت کو حاصل کرنے سے منع فرمایا.
Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Do not meet the merchant in the way and enter into business transaction with him, and whoever meets him and buys from him (and in case it is done, see) that when the owner of (merchandise) comes into the market (and finds that he has been paid less price) he has the option (to declare the transaction null and void).
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن سلیمان نے بیان کیا, ابن جریج نے کہا : مجھے ہشام قردوسی نے ابن سیرین سے خبر دی ، انہوں نے کہا : میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " سامانِ تجارت کو راستے میں جا کر حاصل نہ کرو ۔ جس نے باہر مل کر ان سے سامان خرید لیا ، تو جب اس کا مالک بازار میں آئے گا تو اسے ( بیع کو برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا ) اختیار ہو گا.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported it directly from Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ):
The townsman 'should not sell for a man from the desert (with a view to taking advantage of his ignorance of the market conditions of the city). And Zuhair reported from the Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that he forbade the townsman to sell on behalf of the man from the desert.
ابوبکر بن ابی شیبہ ، عمرو ناقد اور زُہَیر بن حرب نے کہا : ہمیں سفیان نے زہری سے حدیث بیان کی ، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، وہ اس ( سند ) کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے تھے
آپ نے فرمایا : "" کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے ۔ "" زہیر نے کہا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ آپ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع کرے.
Ibn 'Abbas (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The riders (carrying merchandise) should not be met in the way, and townsman should not sell for a man of the desert. The narrator reported. I said to Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ : What do these words really imply- The townsman for the man of the desert ? He said: That he should work as a broker on his behalf.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے بیان کیا, طاوس کے بیٹے نے اپنے والد سے ، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ باہر نکل کر قافلے والوں سے ملا جائے اور اس سے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع کرے ۔ ( طاوس نے ) کہا : میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا : آپ کے فرمان : " کوئی شہری دیہاتی کی طرف سے ( بیع نہ کرے ) " کا کیا مفہوم ہے؟ انہوں نے جواب دیا : وہ اس کا دلال نہ بنے.
Jabir (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The townsman should not sell for a man from the desert, leave the people alone, Allah will give them provision from one another. Yahya reported it with a slight change of words.
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی اور احمد بن یونس نے کہا : ہمیں ابوخثیمہ زہیر نے حدیث سنائی ، کہا : ہمیں ابوزبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے ۔ لوگوں کو چھوڑ دو ، اللہ تعالیٰ ان میں سے بعض کو بعض کے ذریعے سے رزق دیتا ہے ۔ " البتہ یحییٰ کی روایت میں ( مجہول کے صیغے کے ساتھ ) ہے : " رزق دیا جاتا ہے.
Jabir ( رضی اللہ عنہ) reported: A similar hadith (as no. 3828) was narrated from Jabir, from the prophet ﷺ.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے بیان کیا, ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے ابو الزبیر سے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی بات کی۔
Anas bin Malik ( رضی اللہ عنہ) reported:
We were forbidden that a townsman should sell for a man of the desert, even if he is his brother or father.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا، وہ یونس سے، وہ ابن سیرین سے، انہوں نے انس بن مالک سے، انہوں نے کہا۔
ہمیں منع کیا گیا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع کرے ، خواہ وہ اس کا بھائی ہو یا والد.
Anas bin Malik ( رضی اللہ عنہ) said:
We were forbidden that a townsman should sell for a man of the desert.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا, ابن عون نے ہمیں محمد ( بن سیرین ) سے حدیث بیان کی ، کہا : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا
ہمیں اس بات سے منع کیا گیا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے بیع کرے.
Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger (ﷺ) as saying: He who bought a goat having its udder tied up should go back with it, milk it, and, if he is satisfied with its milk, he should retair it, otherwise he should return it along with a sa' of dates.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قنب نے بیان کیا، کہا ہم سے داؤد بن قیس نے بیان کیا, موسیٰ بن یسار نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے دودھ روکی گئی بھیڑ ( یا بکری ) خرید لی تو وہ اسے لے کر گھر واپس آئے اور اس کا دودھ نکالے ، اگر وہ اس کے ددھ دینے سے راضی ہو تو اسے رکھ لے ، ورنہ کھجور کے ایک صاع سمیت اسے واپس کر دے.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who buys a goat with its udder tied up has the option to retain the goat if he so desires or return it within three days, and in case he returns it he should do so along with a sa' of dates.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے یعقوب نے بیان کیا، یعنی ہم سے ابن عبدالرحمٰن القاری نے بیان کیا,سہیل کے والد ( ابوصالح ) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے ایسی بھیڑ ( یا بکری ) خرید لی جس کا دودھ روکا گیا ہے تو اسے تین دن تک اس کے بارے میں اختیار ہے ، اگر چاہے تو رکھ لے اور چاہے تو واپس کر دے اور اس کے ساتھ کھجور کا ایک صاع بھی واپس کرے.
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: lie who buys a goat having its udder tied up has the option to return it within three days. If he returns it he should pay a sa' of dates. Wheat is not essential.
ہم سے محمد بن عمرو بن جبلہ بن ابی رواد نے بیان کیا، ہم سے ابو عامر یعنی عقدی نے بیان کیا, قرہ نے ہمیں محمد ( بن سیرین ) سے حدیث بیان کی ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے دودھ روکی ہوئی بھیڑ ( یا بکری ) خرید لی تو اسے تین دن تک اختیار ہے ۔ اگر وہ اسے واپس کرے تو اس کے ساتھ غلے کا ایک صاع بھی واپس کرے ، گندم کا نہیں.
Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who buys a goat having its udder tied up has two courses left for him. He may retain it, and if he desires may return it along with a sa' of dates and not wheat.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، انہوں نے کہا سفیان نے ہمیں ایوب سے حدیث بیان کی ، انہوں نے محمد ( بن سیرین ) سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے دودھ روکی ہوئی بکری خرید لی ، اسے دو باتوں کا اختیار ہے ۔ اگر چاہے تو اسے رکھ لے اور اگر چاہے تو اسے واپس کر دے ، اور کھجور کا ایک صاع بھی واپس کر دے ، گندم کا نہیں.
Ayyub narrated with the same chain of transmitters but with this change of words:
He who buys a goat has the option....
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا عبدالوہاب نے ایوب سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ، لیکن انہوں نے کہا
" جس نے ( دودھ روکی ہوئی ) کوئی بھیڑ یا بکری خریدی اسے اختیار ہے.
Hammam bin Munabbih said:
Out of the a hadith which Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported to us from Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) one is this that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: If one among you buys a she-camel having its udder tied up he has the two options for him after milking it either (to retain it) or return it with a sa' of dates
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا ہم سے معمر نے بیان کیا, ہمام بن منبہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
یہ احادیث ہیں جو ہمیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیں ، اس کے بعد انہوں نے کئی احادیث بیان کیں ، ان میں سے ایک یہ تھی : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جب تم میں سے کوئی دودھ روکی گئی اونٹنی یا بھیڑ ( یا بکری ) خرید لے تو اسے اس کا دودھ نکالنے کے بعد دو باتوں کا اختیار ہے یا تو وہ ( جانور ) لے لے ورنہ کھجور کے ایک صاع سمیت اسے واپس کر دے.
Ibn Abbas ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who buys food grain should not sell it until he has taken possession of it.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, حماد نے ہمیں عمرو بن دینار سے حدیث بیان کی ، انہوں نے طاوس سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" جس نے غلہ خریدا تو وہ اسے پورا کر لینے سے پہلے آگے فروخت نہ کرے ۔ "" حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : میں ہر چیز کو اسی کے مانند خیال کرتا ہوں.
A similar Hadith (as no. 3836) was narrated from 'Amr bin Dinaar with this chain.
ہم سے ابن ابی عمر اور احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا سفیان بن عیینہ اور سفیان ثوری نے عمرو بن دینار سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مطابق روایت کی.
Ibn Abbas (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who buys food-rain should not sell it until he has taken possession of it. Ibn Abbas (رضی اللہ عنہ) said: I regard everything like food (so far as this principle is concerned).
ہم سے اسحاق بن ابراہیم، محمد بن رافع اور عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے انہوں نے بیان کیا اور باقی دو نے کہا: ہم سے عبد نے بیان کیا۔ الرزاق، اس نے ہمیں بتایا معمر نے ابن طاوس سے خبر دی ، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے غلہ خریدا تو وہ اسے فروخت نہ کرے حتی کہ اسے اپنے قبضے میں لے لےحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : میں ہر چیز کو غلے کی طرح سمجھتا ہوں.
Ibn Abbas (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who buys food grain should not sell it, until he has weighed it (and then taken possession of it). I (Tawus) said to Ibn Abbas (رضی اللہ عنہ): Why is it so? Thereupon he said: Don't you see that they (the people) sell food grains against gold for the stipulated time. Abu Kuraib did not make any mention of the stipulated time.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو کریب اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے انہوں نے بیان کیا اور باقی دو نے کہا: وکیع نے بیان کیا۔ سفیان کی سند سے، ابن طاؤس کی سند سے، اپنے والد کی سند سے، ابن عباس رضی اللہ عنہ کی سند سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو کھانا خریدے وہ اس کو اس وقت تک فروخت نہ کرے جب تک کہ ناپ نہ لے۔‘‘ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا: کیوں؟ آپ نے فرمایا: کیا تم انہیں مرگاہ میں سونے اور کھانے کا سودا کرتے ہوئے نہیں دیکھتے؟
Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who buys food grain should not sell it until he has taken full possession of it.
عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے ہمیں حدیث سنائی ، کہا : ہمیں مالک نے حدیث سنائی ۔ اور یحییٰ بن یحییٰ نے ہمیں حدیث سنائی ، کہا : میں نے مالک کے سامنے قراءت کی کہ نافع سے روایت ہے ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو شخص غلہ خریدے تو پورا حاصل کرنے سے پہلے اسے فروخت نہ کرے.