Ibn Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
We used to buy food grains during the lifetime of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He (the Holy Prophet ﷺ) would then send to us one who commanded us to take them (the food grains) to a place other than the one where we had bought them before we sold it.
یحییٰ بن یحییٰ نے سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم غلہ خریدا کرتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر ایسے آدمی مقرر فرماتے جو ہمیں حکم دیتے کہ اسے فروخت کرنے سے پہلے اس جگہ سے جہاں ہم نے اسے خریدا تھا ، کسی دوسری جگہ منتقل کریں.
It was narrated from Ibn Umar رضی اللہ عنہما :
The Messenger of Allah said: "Whoever buys food should not sell it until he has received it in full."
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن مشر نے بیان کیا، ان سے عبید اللہ نے اور ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا اور اس کا تلفظ یہ ہے: ہم سے میرے والد نے بیان کیا، ہم سے عبید اللہ نے نافع سے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو شخص غلہ خریدے تو وہ اسے پورا کر لینے تک آگے فروخت نہ کرے.
He (i.e Ibn Umar) said:
"We used buy food from the riders without measure, but the Messenger of Allah forbade us to sell it until we had moved it from its place.
انہوں نے کہا: ہم رکبان سے خوراک بڑی مقدار میں خریدتے تھے۔نیز انہوں ( حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ) نے کہا
ہم اہل قافلہ سے بغیر ماپ ( اور وزن ) کے غلہ خریدا کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم اسے ، اس کی جگہ سے منتقل کرنے سے پلے ، آگے فروخت کریں.
Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who bought food grain should not sell it until he had taken full possession of it (after measuring it).
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا,عمر بن محمد نے نافع سے ، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو شخص غلہ خریدے تو اسے پورا کر لینے اور اپنے قبضے میں لینے سے پہلے فروخت نہ کرے.
Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying,: He who bought food grain should not sell it until he had taken possession of it.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ اور علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، اور علی نے کہا: ہم سے اسماعیل نے بیان کیا،عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو شخص غلہ خریدے تو اسے قبضے میں لینے سے پہلے آگے فروخت نہ کرے.
Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
They were beaten during the lifetime of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) if they had bought food grains in bulk and then sold them in the spot without shifting them (to some other place).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الاعلٰی نے بیان کیا, معمر نے زہری سے ، انہوں نے سالم سے ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اگر وہ ( وزن اور ماپ کے بغیر ) اندازے سے ( ڈھیر کی صورت میں ) غلہ خریدتے اور اس کو منتقل کرنے سے پہلے اسی جگہ فروخت کرتے تو اس پر ان کو مار پڑتی تھی.
Salim bin 'Abdullah (رضی اللہ عنہ) reported his father having said this:
I saw people being beaten during the lifetime of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in case they bought the food grain in bulk, and then sold them at that spot before taking it to their places. This hadith is narrated on the authority of 'Ubaidullah bin Abdullah bin 'Umar through another chain of transmitters (and the words are): His father (Ibn 'Umar) used to buy food grains in bulk and then carried them to his people.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے مجھے ابن شہاب ( زہری ) سے خبر دی ، انہوں نے کہا : مجھے سالم بن عبداللہ نے بتایا کہ ان کے والد ( عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ) نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگوں کو دیکھا کہ جب وہ ( ناپ تول کے بغیر ) اندازے سے غلہ خریدتے تو اس بات پر انہیں مار پڑی تھی کہ وہ اس کو گھروں میں منتقل کرنے سے پہلے ، اسی جگہ اسے بیچیں ۔ ابن شہاب نے کہا : مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی کہ ان کے والد اندازے سے غلہ خریدتے ، پھر اسے اپنے گھر اٹھا لاتے.
Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who bought food grain should not sell it until he had measured it. In the narration of Abu Bakr there the word is Ibta' instead of Ishtara.
ابوبکر بن ابی شیبہ ، ابن نمیر اور ابو کریب نے کہا : ہمیں زید بن حباب نے ضحاک بن عثمان سے حدیث بیان کی ، انہوں نے بُکَیر بن عبداللہ بن اشج سے ، انہوں نے سلیمان بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" جو شخص غلہ خریدے تو اسے ناپ کر لے لینے سے پہلے آگے فروخت نہ کرے ۔ "" ابوبکر کی روایت میں ( من الشترى کی بجائے ) من ابتاع کے الفاظ ہیں ( معنی ایک جیسے ہیں).
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ ) is reported to have said to Marwan:
Have you made lawful the transactions involving interest? Thereupon Marwan said: I have not done that. Thereupon Abu Huraira ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: You have made lawful the transactions with the help of documents only, whereas Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the transaction of food grains until full possession is taken of them. Marwan then addressed the people and forbade them to enter into such transactions (as are done with the help of documents). Sulaiman said: I saw the sentinels snatching (these documents) from the people.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا عبداللہ بن حارث مخزومی نے ہمیں خبر دی ، کہا : ہمیں ضحاک بن عثمان نے بکیر بن عبداللہ بن اشج سے حدیث بیان کی ، انہوں نے سلیمان بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے مروان سے کہا
تم نے سودی تجارت حلال کر دی ہے؟ مروان نے جواب دیا : میں نے ایسا کیا کیا ہے؟ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا : تم نے ادائیگی کی دستاویزات ( چیکوں ) کی بیع حلال قرار دی ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل قبضہ کرنے سے پہلے غلے کو بیچنے سے منع فرمایا ہے ۔ کہا : اس پر مروان نے لوگوں کو خطبہ دیا اور ان ( چیکوں ) کی بیع سے منع کر دیا ۔ سلیمان نے کہا : میں نے محافظوں کو دیکھا وہ انہیں لوگوں کے ہاتھوں سے واپس لے رہے تھے.
Jabir bin Abdullah (Allah be pleased with them) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: When you purchase food grains, do not sell them until you have taken possession of them.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے روح نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابو الزبیر نے بیان کیا, حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے : " جب تم غلہ خریدو تو اسے پوری طرح قبضے میں لینے سے پہلے نہ بیچو.
Jabir bin Abdullah (رضی اللہ عنہ) is reported to have said:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the sale of a heap of dates the weight of which is unknown in accordance with the known weight of dates.
مجھ سے ابو الطاہر احمد بن عمرو بن سرح نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابن جریج نے بیان کیا، ان سے ابو الزبیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی مقدار معلوم کیے بغیر بیچنے سے منع فرمایا۔ تاریخیں
This hadith is narrated on the authority of Jabir bin Abdullah ( رضی اللہ عنہ) but with this variation that no mention is made of the dates (which one finds) at the end of the previous hadith.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا روح بن عبادہ نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ابن جریج نے ابوزبیر سے خبر دی ، انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ۔ ۔ ۔ اسی ( مذکورہ بالا روایت ) کے مانند ، لیکن انہوں نے حدیث کے آخر میں من التمر کے الفاظ ذکر نہیں کیے.
Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Both parties in a business transaction have the right to annul it so long as they have not separated; except in transactions which have been made subject to the right of parties to annul them.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا امام مالک نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " بیع کرنے والے دونوں میں سے ہر ایک کو اپنے ساتھی کے خلاف ( بیع فسخ کرنے کا ) اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں ، الا یہ کہ اختیار والی بیع ہو.
A hadith similar to that of Malik from Nafi' (no. 3853) was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما , from the prophet ﷺ.
ہم سے زہیر بن حرب اور محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے جو القطان ہیں، بیان کیا اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، وہ ہم سے روایت کرتے ہیں۔ ہم سے محمد بن بشر، ح، اور ابن نمیر نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا، ان سب نے عبید اللہ سے، نافع کی سند سے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ خدا اس پر رحم کرے اور اسے سلامتی عطا فرمائے،مجھ سے زہیر بن حرب اور علی بن حجر نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، اور ہم سے ابو الربیع اور ابو کامل نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے بیان کیا، اور انہوں نے کہا: ابن زید، تمام ایوب کی سند سے، نافع کی سند سے، ابن عمر کی سند سے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سند سے، اور ابن المثنی اور ابن ابی عمر نے روایت کی ہے۔ ہمیں کہتے ہیں: عبدالوہاب نے بتایا میں نے ہم سے یحییٰ بن سعید نے سنا، ہم سے ابن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی فودیک نے بیان کیا، کہا ہم سے ضحاک نے بیان کیا، ان دونوں نے نافع کی سند سے، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نافع کی روایت میں مالک کی حدیث کے مشابہ ہیں۔
Ibn 'Umar ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: When two persons enter into a transaction, each of them has the right to annul it so long as they are not separated and are together (at the place of transaction); or if one gives the other the right (to annul the transaction) But if one gives the other the option, the transaction is made on this condition (i.e. one has the right to annul the transaction), it becomes binding. And if they are separated after they have made the bargain and none of them annulled it, even then the transaction is binding.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے لیث ایچ نے بیان کیا اور ہم سے محمد بن رومہ نے بیان کیا، لیث نے ہمیں نافع سے خبر دی ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فرمایا : " جب دو آدمی باہم بیع کریں تو دونوں میں سے ہر ایک کو ( سودا ختم کرنے کا ) اختیار ہے جب تک وہ دونوں جدا نہ ہو جائیں اور اکٹھے ہوں ۔ یا ان دونوں میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے ، اگر ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے اور اسی پر دونوں بیع کر لیں تو بیع لازم ہو گئی ، اور اگر باہم بیع کرنے کے بعد دونوں جدا ہوئے اور ان میں سے کسی نے بیع کو ترک نہیں کیا تو بھی بیع لازم ہو گئی.
Abdullah bin 'Umar ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: When two persons enter into a transaction, each one of them has the right to annul it so long as they are not separated, or their transaction gives one another (as a condition) the right of annulling, and if their transaction, has the right of annulling it the transaction becomes binding. Ibn Abi Umar رضی اللہ عنہ made this addition that whenever he (Ibn Umar رضی اللہ عنہ ) entered into a transaction with a person with the intention of not breaking it, he walked a while and then returned to him.
زہیر بن حرب اور ابن ابی عمر دونوں نے سفیان سے روایت کی ۔ زہیر نے کہا : ہمیں سفیان بن عیینہ نے ابن جریج سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : مجھے نافع نے ( حدیث ) املا کرائی کہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" جب دو بیع کرنے والے باہم خرید و فروخت کریں تو ان میں سے ہر ایک کو اپنی بیع ( ختم کرنے ) کا اختیار ہے جب تک وہ باہم جدا نہ ہوں یا ان کی بیع اختیار سے ہوئی ہو ( انہوں نے اختیار استعمال کر لیا ہو ۔ ) اگر ان کی بیع اختیار سے ہوئی ہے تو لازم ہو گئی ہے ۔ "" ابن ابی عمر نے اپنی روایت میں اضافہ کیا کہ نافع نے کہا : جب وہ ( ابن عمر رضی اللہ عنہ ) کسی آدمی سے بیع کرتے اور چاہتے کہ وہ آدمی ان سے بیع کی واپسی کا مطالبہ ( اقالہ ) نہ کرے تو وہ ( خیارِ مجلس ختم کرنے کے لیے ) اٹھتے ، تھوڑا سا چلتے ، پھر اس کے پاس واپس آ جاتے.
Ibn Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: There is no transaction between two persons entering a transaction until they separate, but only when there is an option to annul it.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، یحییٰ بن ایوب، قتیبہ اور ابن حجر نے بیان کیا کہ ہم کو یحییٰ بن یحییٰ نے خبر دی اور دوسروں نے کہا: ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا,عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " دو بیع کرنے والوں کے درمیان ( اس وقت تک ) بیع ( لازم ) نہیں ہوتی ، یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں ، الا یہ کہ خیار ( اختیار ) والی بیع ہو ۔ " ( جس میں خیار کی مدت طے کر لی جائے یا اختیار استعمال کر کے بیع کو پکا کر لیا جائے.
Hakim bin Hazim (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Both parties in a business transaction have the right to annul it so long as they have not separated; and if they speak the truth and make everything clear they will be blessed in their transaction; but if they tell a lie and conceal anything the blessing on their transaction will be blotted out.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، شعبہ کی سند سے، ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید اور عبد نے بیان کیا۔ رحمٰن بن مہدی کہتے ہیں: ہم سے شعبہ نے قتادہ کی سند سے بیان کیا, ابوخلیل نے عبداللہ بن حارث سے ، انہوں نے حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے اور
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ، آپ نے فرمایا : " بیع کرنے والے دونوں فریقوں کو اختیار ہے جب تک جدا نہ ہوں ۔ اگر وہ دونوں سچ بولیں اور حقیقت کو واضح کریں تو ان کی بیع میں برکت ڈالی جاتی ہے ، اور اگر وہ جھوٹ بولیں اور ( عیب وغیرہ ) چھپائیں تو ان کی بیع سے برکت مٹا دی جاتی ہے.
A hadith like this has been transmitted on the authority of Hakim bin Hizam رضی اللہ عنہ (Imam Muslim) said:
Hakim bin Hizam رضی اللہ عنہ was born inside the Ka'ba and lived for one hundred and twenty years.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا, ابوتیاح سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا ، وہ حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے ، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔ امام مسلم بن حجاج رحمۃ اللہ علیہ نے کہا
حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 120 سال زندگی پائی.
Abdullah bin Dinar narrated:
He heard Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) saying: A man mentioned to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that he was deceived in a business transaction, whereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When you enter into a transaction, say: There should be no attempt to deceive.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، یحییٰ بن ایوب، قتیبہ اور ابن حجر نے بیان کیا کہ ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا اور دوسروں نے کہا,اسماعیل بن جعفر نے عبداللہ بن دینار سے روایت کی
انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اسے بیع میں دھوکا دے دیا جاتا ہے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" تم جس سے بھی بیع کرو تو کہہ دیا کرو : دھوکا نہیں ہو گا ۔ "" ( بعد ازیں ) وہ جب بھی بیع کرتا تو کہتا : دھوکا نہیں ہو گا.