Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Delay (in the payment of debt) on the part of a rich man is injustice, and when one of you is retired to a rich man, he should follow him.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک رضی اللہ عنہ کو ابو الزناد کی سند سے پڑھا,اعرج ( عبدالرحمٰن بن ہرمز مدنی ) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " غنی آدمی کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے اور جب تم میں سے کسی کو کسی مال دار ( سے وصولی ) پر لگایا جائے تو اسے لگ جانا چاہئے ۔ "
A hadith like this has been transmitted on the authority of Abu Huraira ( رضی اللہ عنہ).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک رضی اللہ عنہ کو ابو الزناد کی سند سے پڑھا, ہمام بن منبہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ۔ ۔ اسی کے مانند.
Jabir bin 'Abdullah (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the sale of excess water.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, وکیع اور یحییٰ بن سعید نے ابن جریج سے حدیث بیان کی ، انہوں نے ابوزبیر سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچ جانے والے پانی کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ۔
Jabir bin 'Abdullah (رضی اللہ عنہ) reported that
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the hiring of a Camel to cover a she-Camel and from selling water and land to be tilled. So from all this the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا روح بن عبادہ نے ہمیں خبر دی ، کہا : ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کی جفتی فروخت کرنے ، کاشتکاری کے لیے پانی اور زمین کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ساری باتوں سے منع فرمایا ہے ۔
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Excess water must not be withheld so that the growth of herbage may be hindered.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک بن حنان رضی اللہ عنہ سے پڑھا اور ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، ہم سے لیث نے ابو الزناد سے بیان کیا,اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " زائد پانی کو نہ روکا جائے کہ اس کے ذریعے سے گھاس روکی جائے ۔ "
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Do not withhold excess of water, so that you may prevent the growth of herbage.
مجھ سے ابو الطاہر اور حرملہ نے بیان کیا اور ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے یونس نے بیان کیا, ابن شہاب سے روایت ہے ، کہا : مجھے سعید بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " زائد پانی نہ روکو کہ اس کے ذریعے سے تم گھاس روک دو ۔ "
Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The excess of water should not be sold in order to enable the sate of herbage.
ہم سے احمد بن عثمان النوفلی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعاصم الضحاک بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، مجھ سے زیاد بن سعد نے بیان کیا, ہلال بن اسامہ نے خبر دی کہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے انہیں بتایا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " زائد پانی کو فروخت نہ کیا جائے کہ اس کے ذریعے سے گھاس کو فروخت کیا جائے ۔ "
Aba Mas'ud al-Ansari (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the charging of price of the dog, and earnings of a prostitute and sweets offered to a kahin.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا امام مالک نے ابن شہاب سے ، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے اور انہوں نے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت ، زانیہ کے معاوضے اور کاہن کے نذرانے سے منع فرمایا ۔
A hadith like this is reported on the authority of Abu Mas'ud رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
قتیبہ بن سعید اور محمد بن رُمح نے لیث بن سعد سے روایت کی ، نیز ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا : ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث سنائی ، ان دونوں ( لیث بن سعد اور سفیابن بن عیینہ ) نے زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔ ابن رمح کی روایت کردہ لیث کی حدیث میں ہے کہ انہوں ( ابوبکر بن عبدالرحمن ) نے حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے سماعت کی ۔
Rafi bin Khadij (رضی اللہ عنہ) reported:
I heard Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The worst earning is the earning of a prostitute, the price of a dog and the earning of a cupper.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید القطان نے بیان کیا،محمد بن یوسف سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے سائب بن یزید سے سنا ، وہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے ، انہوں نے کہا
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرما رہے تھے : " بدترین کمائی زانیہ کی اجرت ، کتے کی قیمت اور پچھنے لگانے والے کی کمائی ہے.
Rafi bin Khadij رضی اللہ عنہ reported:
Allah'& Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The price of a dog is evil, the earning of a prostitute is evil and the earning of a cupper is evil.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا, اوزاعی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے روایت کی ، کہا : مجھے ابراہیم بن قارظ نے سائب بن یزید سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : مجھے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی
آپ نے فرمایا : " کتے کی قیمت خبیث ( ناپاک اور گندی ) ہے ۔ زانیہ کی اجرت خبیث ہے اور پچھنے لگانے والے کی کمائی خبیث ہے ۔ "
A hadith like this has been narrated on the authority of Rafi' bin Khadij through another chain of transmitters.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا,معمر نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔
A hadith like this has been narrated on the authority of Rafi' bin Khadij رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے نضر بن شمائل نے بیان کیا,ہشام نے ہمیں یحییٰ بن ابی کثیر سے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے ابراہیم نے عبداللہ نے سائب بن یزید سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : ہمیں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔
Abu Zubair said:
I asked Jabir رضی اللہ عنہ about the price of a dog and a cat; he said: Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) disapproved of that.
مجھ سے سلمہ بن شبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے حسن بن عیان نے بیان کیا، کہا ہم سے معقل نے بیان کیا,ابوزبیر سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے کتے اور بلی کی قیمت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےاس سے جھڑک کر روکا ہے ۔
Ibn 'Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) giving command for killing dogs.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا:امام مالک نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار دینے کا حکم دیا.
Ibn 'Umar ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم) ordered to kill dogs, and he sent (men) to the corners of Medina that they should be killed.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا, عبیداللہ نے ہمیں نافع کے حوالے سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ۔ آپ نے انہیں مارنے کے لیے مدینہ کی اطراف میں آدمی روانہ کیے ۔
Abdullah (bin Umar) (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ordered the killing of dogs and we would send (men) in Medina and its corners and we did not spare any dog that we did not kill, so much so that we killed the dog that accompanied the wet she-camel belonging to the people of the desert.
مجھ سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، یعنی ہم سے ابن المفضل نے بیان کیا, اسماعیل بن امیہ نے ہمیں نافع سے حدیث بیان کی ، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کتوں کو مارنے کا حکم دیتے تھے ۔ میں مدینہ اور اس کی اطراف میں تلاش کرتا ، ہم کوئی کتا نہ چھوڑتے مگر اسے مار ڈالتے ، حتی کہ ہم دیہات سے آنے والی عورت کے کتے کو بھی ، جو اس کے پیچھے آ جاتا تھا ، قتل کر دیتے تھے ۔
Ibn Umar (رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger (ﷺ) ordered the killing of dogs except the dog tamed for hunting, or watching of the herd of sheep or other domestic animals. It was said to Ibn Umar (رضی اللہ عنہ) that Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) talks of (exception) about the dog for watching the field, whereupon he said: Since Abu Huraira (رضی اللہ عنہ) possessed land.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا, عمرو بن دینار نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکاری کتے ، بکریوں یا مویشیوں ( کی حفاظت ) کے کتے کے سوا ( باقی ) تمام کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا گیا : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : یا کھیت کی حفاظت کرنے والے کتے کے ۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : بے شبہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا کھیت بھی ہے ۔
Abu Zubair heard Jabir bin 'Abdullah ( رضی اللہ عنہ) saying:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ordered us to kill dogs, and we carried out this order so much so that we also kill the dog coming with a woman from the desert. Then Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade their killing. He (the Prophet further) said: It is your duty the jet-black (dog) having two spots (on the eyes), for it is a devil.
ہم سے محمد بن احمد بن ابی خلف نے بیان کیا، کہا ہم سے روح نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا، کہا کہ ابوزبیر نےخبر دی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا حتی کہ کوئی عورت بادیہ سے اپنے کتے کے ساتھ آتی تو ہم اس کتے کو بھی مار ڈالتے ، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ان کو مارنے سے منع کر دیا اور فرمایا : " تم ( آنکھوں کے اوپر ) دو ( سفید ) نقطوں والے کالے سیاہ کتے کو نہ چھوڑو ، بلاشبہ وہ شیطان ہے ۔ "
Ibn Mughaffal رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ordered the killing of dogs and then said: what is the trouble with them (the people of Medina)? How dogs are nuisance to them (the citizens of Medina)? He then permitted keeping of dogs for hunting and (the protection of) herds.
معاذ عنبری نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں شعبہ نے ابوتیاح سے حدیث سنائی ، انہوں نے مطرف بن عبداللہ سے سنا اور انہوں نے حضرت ( عبداللہ ) بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ، پھر فرمایا : " ان لوگوں کا کتوں سے کیا واسطہ ہے؟ " بعد میں آپ نے شکاری کتے اور بکریوں ( کی حفاظت ) والے کتے کی اجازت دے دی ۔