It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) was asked about a man who slept and missed the prayer, or forgot it. He said: 'The expiation for that is to pray it when he remembers it.'
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، یزید کی سند سے، انہوں نے کہا: ہم سے حجاج الاحوال نے قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جو نماز سے سو جاتا ہے یا اس سے غافل ہو جاتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب یاد آ جائے تو اسے پڑھ لے ۔
It was narrated that Abu Qatadah رضی اللہ عنہ said:
They told the Prophet (ﷺ) that they had slept and missed the prayer. He said: 'There is no negligence when one sleeps, rather negligence is when one is awake. If any one of you forgets a prayer or sleeps and misses it, let him pray it when he remembers it.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد بن زید نے ثابت کی سند سے اور عبداللہ بن رباح کی سند سے, ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
لوگوں نے نمازوں سے اپنے سو جانے کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیند کی حالت میں کوئی تقصیر ( کمی ) نہیں ہے ، تقصیر ( کمی ) تو جاگنے میں ہے ( کہ جاگتا ہو اور نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ وقت گزر جائے ) ، تو جب تم میں سے کوئی آدمی نماز بھول جائے، یا اس سے سو جائے تو جب یاد آئے اسے پڑھ لے ۔
It was narrated that Abu Qatadah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'There is no negligence when one sleeps, rather negligence is when one does not offer one prayer until the time of the next prayer comes and he realizes that he has missed a prayer.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے سلیمان بن مغیرہ کی سند سے، ثابت کی سند سے، عبداللہ بن رباح کی سند سے, ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیند کی حالت میں کوئی تقصیر ( کمی ) نہیں ہے، تقصیر ( کمی ) تو اس شخص میں ہے جو نماز نہ پڑھے یہاں تک کہ جس وقت اسے اس کا ہوش آئے تو دوسری نماز کا وقت ہو جائے ۔
It was narrated from Abu Qatadah رضی اللہ عنہ that:
When they missed the prayer because they slept until the sun rose, the Messenger of Allah (ﷺ) said: Let any one of you pray it during its time tomorrow.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے ثابت البنانی سے اور عبداللہ بن رباح کی سند سے بیان کیا, ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
جب لوگ نماز سے سو گئے یہاں تک کہ سورج نکل آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے دوسرے روز اس کے وقت پر پڑھنا ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: If you forget a prayer, pray it when you remember it, for Allah says: and perform the Salah for My remembrance. [1] Abdul-Ali says: Ya'la narrated this hadith to us briefly. [1] Ta-Ha 20:14.
ہم سے عبد الاعلٰی بن واصل بن عبد العلا نے بیان کیا، کہا: ہم سے یعلی نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن اسحاق نے، زہری کی سند سے، سعید کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز بھول جاؤ تو یاد آنے پر اسے پڑھ لو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: «أقم الصلاة لذكري» نماز قائم کرو جب میری یاد آئے ۔ عبدالاعلی کہتے ہیں: اس حدیث کو ہم سے یعلیٰ نے مختصراً بیان کیا ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever forgets a prayer, let him pray it when he remembers it, for Allah says: and perform the Salah for My remembrance. [1] [1] Ta-Ha 20:14.
ہم سے عمرو بن سواد بن اسود بن عمرو نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا: ہم سے یونس نے ابن شہاب کی سند سے اور سعید بن المسیب کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی نماز بھول جائے تو جب اسے یاد آئے پڑھ لے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: نماز قائم کرو جب میری یاد آئے ۔
It was narrated from Ma'mar, from Az-Zuhri, from Sa'eed bin Al-Musayyab, that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever forgets a prayer, let him pray it when he remembers it, for Allah says: and perform prayer when you remember (li dhikra).' I said to Az-Zuhri: Is that how the Messenger of Allah (ﷺ) recited it? He said: Yes.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے معمر کی سند سے، زہری نے سعید بن مسیب کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی نماز بھول جائے تو جب اسے یاد آئے پڑھ لے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: نماز قائم کرو یاد آنے پر ، معمر کہتے ہیں کہ میں نے زہری سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح پڑھا ہے؟ کہا: ہاں ( یعنی: «للذکریٰ» ) ۔
It was narrated from Buraid bin Abi Mariam that his father said:
We were with the Messenger of Allah (ﷺ) on a journey, and we kept going one night, then when it was nearly morning the Messenger of Allah (ﷺ) dismounted and slept, and the people slept too. We did not wake up until the sun had risen. The Messenger of Allah (ﷺ) asked the Mu'adhdhin to call the Adhan, then he prayed the two Rak'ahs before Fajr, then he asked him to say the Iqamah, then he led the people in prayer. Then he told us about everything that will happen until the Hour begins.
ہم سے ہناد بن السری نے ابو الاحوص کی سند سے، عطاء بن السائب کی سند سے، برید بن ابومریم (مالک بن ربیعہ) رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا
ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، تو ہم رات بھر چلتے رہے جب صبح ہونے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور سو رہے، لوگ بھی سو گئے، تو سورج کی دھوپ پڑنے ہی پر آپ جاگے، تو آپ نے مؤذن کو حکم دیا تو اس نے اذان دی، پھر آپ نے فجر سے پہلے کی دونوں رکعتیں پڑھیں، پھر آپ نے اسے حکم دیا تو اس نے اقامت کہی، اور آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر آپ نے قیامت قائم ہونے تک جو اہم چیزیں ہونے والی ہیں انہیں ہم سے بیان کیں۔
It was narrated that 'Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ said:
We were with the Messenger of Allah (ﷺ) and we were prevented from praying Zuhr, 'Asr, Maghrib and 'Isha'. I felt very upset about that and I said to myself: 'We are with the Messenger of Allah (ﷺ) and (fighting) for the sake of Allah.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) commanded Bilal رضی اللہ عنہ to say the Iqamah and he led us in praying Zuhr. Then he said the Iqamah and he led us in praying 'Asr. Then he said the Iqamah and he led us in praying Maghrib. Then he said the Iqamah and he led us in praying 'Isha'. Then he went around among us and told us: 'There is no group on Earth who is remembering Allah, the Mighty and Sublime, except you.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے ہشام الدستوائی کی سند سے، ابو الزبیر کی سند سے، نافع بن جبیر بن مطعم کی سند سے، انہوں نے ابو عبیدہ بن عبداللہ کی سند سے , عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے تو ہمیں ( کافروں کی طرف سے ) ظہر، عصر، مغرب اور عشاء سے روک لیا گیا، تو یہ میرے اوپر بہت گراں گزرا، پھر میں نے اپنے جی میں کہا: ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں، اور اللہ کے راستے میں ہیں، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، تو انہوں نے اقامت کہی، تو آپ نے ہمیں ظہر پڑھائی، پھر انہوں نے اقامت کہی، تو آپ نے ہمیں عصر پڑھائی، پھر انہوں نے اقامت کہی، تو آپ نے ہمیں مغرب پڑھائی، پھر انہوں نے اقامت کہی، تو آپ نے ہمیں عشاء پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم پر گھومے اور فرمایا: روئے زمین پر تمہارے علاوہ کوئی جماعت نہیں ہے، جو اللہ کو یاد کر رہی ہو ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
We stopped to camp at the end of the night with the Messenger of Allah (ﷺ), and we did not wake up until the sun had risen. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Let each man take hold of his camel's head (and leave), for the Shaitan was here in this place with us.' We did that, then he called for water and performed Wudu', then he prayed two Rak'ahs, then the Iqamah was said and he prayed Al-Ghadah (Fajr).
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے یزید بن کیسان کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ابوحازم نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات کے آخری حصہ میں سونے کے لیے پڑاؤ ڈالا، تو ہم ( سوتے رہے ) جاگ نہیں سکے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر شخص کو چاہیئے کہ اپنی سواری کا سر تھام لے ( یعنی سوار ہو کر یہاں سے نکل جائے ) کیونکہ یہ ایسی جگہ ہے جس میں شیطان ہمارے ساتھ رہا ، ہم نے ایسا ہی کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی مانگا اور وضو کیا، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر اقامت کہی گئی تو آپ نے فجر پڑھائی۔
It was narrated from Nafi' bin Jubair, from his father, that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said during a journey: Who will watch out for dawn for us, so that we do not sleep and miss the dawn prayer? Bilal رضی اللہ عنہ said: 'I will.' He turned to face the direction where the sun woke them up, then they got up. He said: 'Perform Wudu'.' Then Bilal رضی اللہ عنہ called the Adhan and he prayed two Rak'ahs, and they prayed the two (Sunnah) Rak'ahs of Fajr, then they prayed Fajr.
ہم سے ابوعاصم خشیش بن اصرم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن حسن نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد بن سلمہ نے عمرو بن دینار سے، نافع بن جبیر سے اپنے والد سے جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک سفر میں فرمایا: آج رات کون ہماری نگرانی کرے گا تاکہ ہم فجر میں سوئے نہ رہ جائیں؟ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: میں، پھر انہوں نے سورج نکلنے کی جانب رخ کیا، تو ان پر ایسی نیند طاری کر دی گئی کہ کوئی آواز ان کے کان تک پہنچ ہی نہیں سکی یہاں تک کہ سورج کی گرمی نے انہیں بیدار کیا، تو وہ اٹھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ وضو کرو ، پھر بلال رضی اللہ عنہ نے اذان دی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت فجر کی سنت پڑھی، اور لوگوں نے بھی فجر کی دو رکعت سنت پڑھی، پھر لوگوں نے فجر پڑھی۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) set out at nightfall, then stopped to camp at the end of the night, and he did not wake up until the sun had risen or had partly risen. He did not pray until the sun had risen (fully), then he prayed, and that was the 'middle prayer' (Salat Al-Wusta).
ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حبان بن ہلال نے بیان کیا، کہا: ہم سے حبیب نے عمرو بن حریم سے اور جابر بن زید سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں چلے، پھر رات کے آخری حصہ میں سونے کے لیے پڑاؤ ڈالا، تو آپ جاگ نہیں سکے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، یا اس کا کچھ حصہ نکل آیا، اور آپ نماز نہیں پڑھ سکے یہاں تک کہ سورج اوپر چڑھ آیا، پھر آپ نے نماز پڑھی، اور یہی «صلوٰۃ وسطی» ہے ۔