It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ :
The Prophet used to say, when offering congratulations of the occasion of marriage: “Barak Allahu lakum, wa barak 'alaikum, wa jama'a bainakuma fi khair (May Allah bless you and bestow blessings upon you, and bring you together in harmony).”
ہم سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن محمد الداروردی نے بیان کیا، سہیل بن ابی صالح نے اپنے والد کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب شادی کی مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بارك الله لكم وبارك عليكم وجمع بينكما في خير» اللہ تم کو برکت دے، اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں میں خیر پر اتفاق رکھے۔
It was narrated from `Aqil bin Abu Talib رضی اللہ عنہ :
He married a woman from Banu Jusham, and they said: “May you live in harmony and have many sons.” He said: “Do not say that, rather say what the Messenger of Allah said: 'Allahumma barik lahum wa barik `alaihim (O Allah, bless them and bestow blessings upon them).' ”
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اشعث نے بیان کیا، حسن کی سند سے, عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے قبیلہ بنی جشم کی ایک عورت سے شادی کی، تو لوگوں نے ( جاہلیت کے دستور کے مطابق ) یوں کہا:«بالرفاء والبنين» میاں بیوی میں اتفاق رہے اور لڑکے پیدا ہوں تو آپ نے کہا: اس طرح مت کہو، بلکہ وہ کہو، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:«اللهم بارك لهم وبارك عليهم» اے اللہ! ان کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھ ۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
The Prophet saw traces of yellow perfume on 'Abdur-Rahmaan bin 'Awf رضی اللہ عنہ , and he asked him “What is this?” He said: “O Messenger of Allah, I married a women for the weight of a Nawah (Stone) of gold. He said: “May Allah bless you. Give a feast even if it is only with one sheep.”
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے ثابت البنانی نے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ( کے جسم ) پر پیلے رنگ کے اثرات دیکھے، تو پوچھا: یہ کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے ایک عورت سے گٹھلی کے برابر سونے کے عوض شادی کر لی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:«بارك الله لك أولم ولو بشاة» اللہ تمہیں برکت دے ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری سے ہی کیوں نہ ہو ۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
“I never saw the Messenger of Allah give a wedding feast for any of his wives like the feast he gave for Zainab رضی اللہ عنہا, for which he slaughtered a sheep.”
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ثابت البنانی کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کا اتنا بڑا ولیمہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا جتنا بڑا آپ نے اپنی بیوی زینب رضی اللہ عنہا کا کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ولیمہ میں ایک بکری ذبح کی۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ :
The Prophet offered Sawiq and dates as a wedding feast for Safiyyah رضی اللہ عنہا.
ہم سے محمد بن ابی عمر العدنی اور غیاث بن جعفر الرحبی نے بیان کیا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا: ہم سے وائل بن داؤد نے اپنے بیٹے کی سند سے، زہری کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کا ولیمہ ستو اور کھجور سے کیا۔
It was narrated from Sufyan (Ibn 'Uyainah) from `Ali bin Zaid bin Ju`dan from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ who said:
“I attended a wedding feast for the Prophet in which there was no meat and no bread.” Ibn Majah said: It was not narrated except by Ibn `Uyainah.
ہم سے زہیر بن حرب ابو خیثمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، علی بن زید بن جدعان سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ولیمہ میں شریک ہوا، اس میں نہ گوشت تھا نہ روٹی تھی۔ ابن ماجہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث صرف سفیان بن عیینہ ہی نے علی بن زید بن جدعان سے روایت کی ہے۔
It was narrated that 'Aishah and Umm Salamah رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah commanded us to prepare Fatimah رضی اللہ عنہا (for her wedding) and take her in to 'Ali رضی اللہ عنہ . We went to the house and sprinkled it with soft earth from the land of Batha'. Then we stuffed two pillows with (date - palm) fiber which we picked with our own hands. Then we offered dates and raisins to eat, and sweet water to drink. We went and got some wood and set it up at the side of the room, to hang the clothes and water skins on. And we never saw any wedding better than the wedding of Fatimah رضی اللہ عنہا.”
ہم سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے مفضل بن عبداللہ نے جابر کی سند سے، شعبی کی سند سے اور مسروق کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ اور ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم فاطمہ رضی اللہ عنہا کو تیار کریں اور علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجیں، چنانچہ ہم گھر میں گئے، اور میدان بطحاء کے کناروں سے نرم مٹی لے کر اس گھر میں بطور فرش ہم نے بچھا دی، پھر دو تکیوں میں کھجور کی چھال بھری، اور ہم نے اسے اپنے ہاتھوں سے دھنا، پھر ہم نے لوگوں کو کھجور اور انگور کھلایا، اور میٹھا پانی پلایا، اور ہم نے ایک لکڑی گھر کے ایک گوشہ میں لگا دی تاکہ اس پر کپڑا ڈالا جا سکے، اور مشکیزے لٹکائے جا سکیں چنانچہ ہم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی سے بہتر کوئی شادی نہیں دیکھی۔
It was narrated that Sahl bin Sa'd As-Sa'idi رضی اللہ عنہ said:
“Abu Usaid As-Sa'idi رضی اللہ عنہ invited the Messenger of Allah to his wedding, and the bride herself served them. She said: 'Do you know what I gave the Messenger of Allah to drink? I had soaked some dates the night before, then in the morning I strained them and gave him that water to drink.' ”
ہم سے محمد بن الصباح نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالعزیز بن ابی حازم نے خبر دی، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا, سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی شادی میں بلایا، تو سب لوگوں کی خدمت دلہن ہی نے کی، وہ دلہن کہتی ہیں: جانتے ہو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا پلایا؟ میں نے چند کھجوریں رات کو بھگو دی تھیں، صبح کو میں نے ان کو صاف کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا شربت پلایا۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
“The worst of food is food of a wedding feast to which the rich are invited and the poor are not. Whoever does not accept an invitation has disobeyed Allah and His Messenger.' ”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے اور عبدالرحمٰن الاعراج کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
سب سے برا کھانا اس ولیمہ کا کھانا ہے جس میں مالداروں کو بلایا جائے اور غریبوں کو چھوڑ دیا جائے، اور جس نے دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما :
The Messenger of Allah said: “If anyone of you is invited to a wedding feast, let him accept.”
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن نمیر نے خبر دی، ہم سے عبیداللہ نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو ولیمے کی دعوت دی جائے تو اسے قبول کرے۔
It was narrated from Abu Hurairah:
The Messenger of Allah said: 'The wedding feast on the first day is an obligation, on the second day is a custom and on the third day is showing off.”
ہم سے محمد بن عبادہ الواسطی نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالملک بن حسین ابو مالک النخعی نے بیان کیا، منصور کی سند سے اور ابو حازم کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ولیمہ پہلے دن حق ہے، دوسرے دن عرف اور دستور کے موافق، اور تیسرے دن ریاکاری اور شہرت ہے ۔
It was narrated from Anas:
The Messenger of Allah said: “Three days for a previously-married woman and seven days for a virgin.”
ہم سے ہناد بن السری نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدہ بن سلیمان نے بیان کیا، وہ محمد بن اسحاق سے، وہ ایوب سے اور ابوقلابہ سے, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیر کنواری ( شوہر دیدہ ) کے لیے تین دن، اور کنواری کے لیے سات دن ہیں، ( پھر باری تقسیم کر دیں ) ۔
It was narrated from Al-Harith from his father that:
When the Messenger of Allah (ﷺ) married Umm Salamah, he stayed with her for three days, then he said: “You are not insignificant in your husband's eyes. If you wish, I will stay with you for seven days, but then I will stay with my other wives for seven days too.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید القطان نے بیان کیا، انہوں نے سفیان کی سند سے، انہوں نے محمد بن ابی بکر کی سند سے، وہ عبد الملک کی سند سے، یعنی ابن ابی بکر بن حارث بن ہشام نے اپنے والد کی سند سے, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان سے شادی کی تو ان کے پاس تین دن رہے، اور فرمایا: تم میرے نزدیک کم تر نہیں ہو اگر تم چاہتی ہو میں سات روز تک تمہارے پاس رہ سکتا ہوں، اس صورت میں میں سب عورتوں کے پاس سات سات روز تک رہوں گا ۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہما :
The Prophet said: “When anyone of you gets a new wife, a servant, or an animal, let him take hold of the forelock and say: Allahumma inni as`aluka min khayriha wa khayri ma jubilat 'alaihi, wa 'audhu bika min sharriha wa sharri ma jubilat `alaih (O Allah, I ask You for the goodness within her and the goodness that she is inclined towards, and I seek refuge with you from the evil to which she is inclined).' ”
ہم سے محمد بن یحییٰ اور صالح بن محمد بن یحییٰ القطان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے، محمد بن عجلان سے، عمرو بن شعیب کے واسطہ سے، وہ اپنے والد عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کوئی بیوی، خادم یا جانور حاصل کرے، تو اس کی پیشانی پکڑ کر یہ دعا پڑھے «اللهم إني أسألك من خيرها وخير ما جبلت عليه وأعوذ بك من شرها وشر ما جبلت عليه» اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کی خلقت اور طبیعت کی بھلائی مانگتا ہوں، اور اس کے شر اور اس کی خلقت اور طبیعت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔
It was narrated from Ibn `Abbas رضی اللہ عنہما :
The Prophet said: “When anyone of you has intercourse with his wife, let him say: Allahumma jannibnish-Shaitana wa jannibish-Shaitana ma razaqtani (O Allah, keep Satan away from me and keep Satan away from that with which You bless me).' Then if they have a child, Allah will never allow Satan to gain control over him or he will never harm him.”
ہم سے عمرو بن رافع نے بیان کیا، کہا: ہم سے جریر نے منصور کی سند سے، سالم بن ابی الجعد نے کریب کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آئے تو یہ دعا پڑھے «اللهم جنبني الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتني» اے اللہ! تو مجھے شیطان سے بچا، اور اس مباشرت سے جو اولاد ہو اس کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھ پھر اس ملاپ سے بچہ ہونا قرار پا جائے تو اللہ تعالیٰ اس بچے پر شیطان کا زور نہ چلنے دے گا، یا شیطان اسے نقصان نہ پہنچ اس کے گا۔
Bahz bin Hakim narrated from his father that his grandfather said:
“I said: 'O Messenger of Allah, with regard to our 'Awrah, what may we uncover of it and what must we conceal?' He said: 'Cover your 'Awrah, except from your wife and those whom your right hand possesses.' I said: 'O Messenger of Allah, what if the people live close together?' He said: 'If you can make sure that no one sees it, then do not let anyone see it.' I said: 'O Messenger of Allah, what if one of us is alone?' He said: 'Allah is more deserving that you should feel shy before Him than People.' ”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون اور ابو اسامہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے بہز بن حکیم نے اپنے والد سے اور اپنے دادا سے روایت کی، انہوں نے کہا
میں نے کہا: اللہ کے رسول! ہم اپنی شرمگاہیں کس قدر کھول سکتے ہیں اور کس قدر چھپانا ضروری ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوی یا لونڈی کے علاوہ ہمیشہ اپنی شرمگاہ چھپائے رکھو ، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر لوگ ملے جلے رہتے ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم ایسا کر سکو کہ تمہاری شرمگاہ کوئی نہ دیکھے تو ایسا ہی کرو ، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر ہم میں سے کوئی اکیلا ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں سے اللہ زیادہ لائق ہے کہ اس سے شرم کی جائے ۔
It was narrated from 'Utbah bin 'Abd Sulamain رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah said: “When anyone of you has intercourse with his wife, let him cover himself and not be naked liked donkeys.”
ہم سے اسحاق بن وھب الو اسطی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن القاسم ہمدانی نے بیان کیا، کہا ہم سے احوص بن حکیم نے اپنے والد راشد بن سعد اور عبد ا لاعلی بن عدی کی سند سے بیان کیا, عتبہ بن عبدسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی بیوی سے صحبت کرے تو کپڑا اوڑھ لے، اور گدھا گدھی کی طرح ننگا نہ ہو جائے ۔
It was narrated from a freed slave of 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
'Aishah said: “I never looked at or I never saw the private part of the Messenger of Allah.' ”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، انہوں نے سفیان کے واسطہ سے، وہ منصور کے واسطہ سے، موسیٰ بن عبداللہ بن یزید کے واسطہ سے، عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شرمگاہ کبھی نہیں دیکھی۔ ابوبکر بن ابوشیبہ کہتے ہیں کہ ابونعیم کی روایت میں«عن مولیٰ لعائشۃ» کے بجائے «عن مولاۃ لعائشۃ» ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ :
The Prophet said: “Allah will not look at a man who has intercourse with his wife in her buttocks.”
ہم سے محمد بن عبد الملک بن ابی الشوارب نے بیان کیا، ہم سے عبدالعزیز بن مختار نے، سہیل بن ابی صالح کی سند سے، حارث بن مخلد کی سند سے , ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جو کسی عورت سے اس کے دبر ( پچھلی شرمگاہ ) میں جماع کرے ۔
It was narrated from Khuzaimah bin Thabit رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Allah is not too shy to tell the truth,” three times. “Do not have intercourse with women in their buttocks.”
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا ہم کو عبد الواحد بن زیاد نے حجاج بن ارتات سے، وہ عمرو بن شعیب کی سند سے، وہ عبداللہ بن حرامی کی سند سے, خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ حق بات سے شرم نہیں کرتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جملہ تین بار فرمایا، اور فرمایا: عورتوں کی دبر میں جماع نہ کرو ۔