Narrated Anas رضی اللہ عنہ :
The head-hair of the Prophet (ﷺ) used to hang down to his shoulders.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ
بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ( سر کے ) بال مونڈھوں تک پہنچتے تھے ۔
Narrated Qatada:
l asked Anas bin Malik رضی اللہ عنہ about the hair of Allah's Messenger (ﷺ). He said, "The hair of Allah's Messenger (ﷺ) was neither much straight, nor much curly, and it used to hang down till between his shoulders and his earlobes.
مجھ سے عمرو بن علی نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہب بن جریر نے ، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے بیان کیا کہ
میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آپ کے بال درمیانہ تھے ، نہ بالکل سیدھے لٹکے ہوئے اور نہ گھونگھر یالے اور وہ کانوں اور مونڈھوں کے بیچ تک تھے ۔
Narrated Anas رضی اللہ عنہ :
The Prophet (ﷺ) had big hands, and I have never seen anybody like him after him. The hair of the Prophet was wavy, neither curly nor straight.
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ بھرے ہوئے تھے میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ جیسا ( خوبصورت کوئی آدمی ) نہیں دیکھا آپکے سر کے بال میانہ تھے نہ گھونگھر یالے اور نہ بالکل سیدھے لٹکے ہوئے ۔
Narrated Anas رضی اللہ عنہ :
The Prophet (ﷺ) had big hands and feet, and I have not seen anybody like him, neither before nor after him, and his palms were soft.
ہم سے ابو النعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کی ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں بھرے ہوئے تھے ۔ چہرہ حسین و جمیل تھا ، میں نے آپ جیسا خوبصورت کوئی نہ پہلے دیکھا اور نہ بعد میں ، آپ کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں ۔
Narrated Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Prophet (ﷺ) had big feet and a good-looking face and l have not seen anybody like him after him.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاذ بن ہانی نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یا ایک آدمی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ انہوں نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھرے ہوئے قدموں والے تھے ۔ نہایت ہی حسین و جمیل ۔ آپ جیسا خوبصورت میں نے آپ کے بعد کسی کو نہیں دیکھا ۔
Narrated Anas رضی اللہ عنہ :
The Prophet (ﷺ) had big feet and hands.
اور ہشام نے بیان کیا ، ان سے معمر نے ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ
بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم اور ہتھیلیاں بھری ہوئی اور گداز تھیں ۔
Narrated Anas رضی اللہ عنہ or Jabir bin `Abdullah رضی اللہ عنہما :
The Prophet (ﷺ) had big hands and feet and I have not seen anybody like him after him.
اور ابوہلال نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ یا حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیاں اور قدم بھرے ہوئے تھے آپ جیسا پھر میں نے کوئی خوبصورت آدمی نہیں دیکھا ۔
Narrated Mujahid:
We were with Ibn `Abbas رضی اللہ عنہما and the people mentioned Ad-Dajjal. Someone said, "The word 'Kafir' (unbeliever) is written in between his (Ad-Dajjal's) eyes." Ibn `Abbas رضی اللہ عنہما said, "I have not heard the Prophet saying this, but he said, 'As regards Abraham, he looks like your companion (i.e. the Prophet, Muhammad), and as regards Moses, he is a brown curly haired man riding a camel and reigned with a strong jute rope, as if I am now looking at him getting down in the valley and saying, "Labbaik".'"
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے ابن ابی عدی نے بیان کیا ، ان سے ابن عون نے اور ان سے مجاہد نے بیان کیا کہ
ہم حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ لوگوں نے دجال کا ذکر کیا اور کسی نے کہا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لفظ ” کافر “ لکھا ہو گا ۔ اس پر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے میں نے تو نہیں سنا البتہ آپ نے یہ فرمایا تھا کہ اگر تمہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا ہو تو اپنے صاحب ( خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھو ( کہ آپ بالکل ان کے ہم شکل ہیں ) اور حضرت موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگ کے ہیں بال گھونگھریالے جیسے اس وقت بھی میں انہیں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اس نالے وادی ازرق نامی میں لبیک کہتے ہوئے اتر رہے ہیں ان کے سرخ اونٹ کی نکیل کی رسی کھجور کی چھال کی ہے ۔
Narrated `Abdullah bin `Umar رضی اللہ عنہما :
I heard `Umar رضی اللہ عنہ saying, "Whoever braids his hair should shave it (on finishing lhram). You'd better not do, something like Talbid." Ibn `Umar رضی اللہ عنہما used to say: "I saw Allah's Messenger (ﷺ) with his hair stuck together with gum."
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، انہیں زہری نے کہا کہ مجھے سالم بن عبداللہ نے خبر دی اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ
میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے کہا کہ جو شخص سر کے بالوں کو گوندلے ( وہ حج یا عمرے سے فارغ ہو کر سر منڈائے ) اور جیسے احرام میں بالوں کو جمالیتے ہیں غیر احرام میں نہ جماؤ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے میں نے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بال جماتے دیکھا ۔
Narrated Ibn `Umar رضی اللہ عنہما :
I heard Allah's Messenger (ﷺ), while he was in the state of lhram and his hair was stuck together with gum, saying, "Labbaik, Allahumma Labbaik, Labbaik La Sharika laka Labbaik. Inn-al-Hamda Wan-Ni'mata Laka wal-Mulk, La Sharika Lak." He did not add anything to those words.
مجھ سے حبان بن موسیٰ اور احمد بن محمد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم کو یونس نے خبر دی ، انہیں زہری نے ، انہیں سالم نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے اپنے بال جمالیے تھے اور احرام کے وقت یوں آپ لبیک کہہ رہے تھے ۔ ” لبیک اللھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک لا شریک لک “ ان کلمات کے اوپر اور کچھ آپ نہیں بڑھاتے تھے ۔
Narrated Hafsa (the wife of the Prophet) رضی اللہ عنہا :
I said, "O Allah's Messenger (ﷺ)! Why have the people finished their Ihram after performing the `Umra while you have not finished your lhram after your `Umra?" He said, "I have done Talbid (of my hair) and have decorated my Hadis with garlands, so I shall not finish my lhram till l have slaughtered my Hadi (animal for sacrifice).
مجھ سے اسماعیل بن ابن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نافع نے ، ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا بات ہے کہ لوگ عمرہ کر کے احرام کھول چکے ہیں حالانکہ آپ نے احرام نہیں کھولا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیونکہ میں نے اپنے سر کے بال جمالیے ہیں اور اپنی ہدی ( قربانی کے جانور ) کے گلے میں قلادہ ڈال دیا ہے ۔ اس لیے جب تک میری قربانی کا نحر نہ ہولے میں احرام نہیں کھول سکتا ۔
Narrated Ibn `Abbas رضی اللہ عنہما :
The Prophet (ﷺ) used to copy the people of the Scriptures in matters in which there was no order from Allah. The people of the Scripture used to let their hair hang down while the pagans used to part their hair. So the Prophet (ﷺ) let his hair hang down first, but later on he parted it.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شہاب نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اگر کسی مسئلہ میں کوئی حکم معلوم نہ ہوتا تو آپ اس میں اہل کتاب کے عمل کو اپناتے تھے ۔ اہل کتاب اپنے سر کے بال لٹکائے رکھتے اور مشرکین مانگ نکالتے تھے ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ( اہل کتاب کی موافقت میں ) پہلے سر کے بال پیشانی کی طرف لٹکاتے لیکن بعد میں آپ بیچ میں سے مانگ نکالنے لگے ۔
Narrated `Aisha رضی اللہ عنہا :
As if I am now looking at the shine of the hair parting of the Prophet (ﷺ) while he was in the state of lhram. Abdullah bin Raja said: ''Mafriqin Nabiyy''.
ہم سے ابو الولید اور عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا ، ان دونوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حکم بن عتیبہ نے ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے اسود نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا
جیسے میں اب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں احرام کی حالت میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں ۔ حضرت عبداللہ بن رجاء نے ( اپنی روایت میں ) ” مفرق النبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم “ ( واحد کے صیغہ کے ساتھ ) بیان کیا یعنی مانگوں کی جگہ صرف لفظ مانگ استعمال کیا ۔
Narrated Ibn `Abbas رضی اللہ عنہما :
Once I stayed overnight in the house of my aunt Maimuna bint Al-Harith رضی اللہ عنہا and Allah's Messenger (ﷺ) was with her as it was her turn. Allah's Messenger (ﷺ) got up to offer the night prayer. I stood on his left but he took hold of my two locks of hair and made me stand on his right. Narrated Abu Bishr: (the above Hadith) but he quoted: Ibn `Abbas رضی اللہ عنہما said, (took hold of) my two braids on my head."
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے فضل بن عنبسہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو ہشیم بن بشیر نے خبر دی ، کہا ہم کو ابوالبشر جعفر نے خبر دی ( دوسری سند ) امام بخاری نے کہا اور ہم سے قریبہ بن سعید نے کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا ، ان سے ابو بشر نے ، ان سے سعید بن جبیر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
میں نے ایک رات اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے گھر گزاری ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس رات انہیں کے ہاں باری تھی ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پھر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز پڑھنے کھڑے ہوئے تو میں بھی آپ کے بائیں کھڑا ہو گیا ۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سرکے بالوں کی ایک لٹ پکڑی اور مجھے اپنی داہنی طرف کر دیا ۔
Narrated `Umar رضی اللہ عنہما :
"I heard Allah's Apostle forbidding Al-Qaza'." 'Ubaidullah added: I said, "What is Al-Qaza'?" 'Ubaidullah pointed (towards his head) to show us and added, "Nafi` said, 'It is when a boy has his head shaved leaving a tuft of hair here and a tuft of hair there." Ubaidullah pointed towards his forehead and the sides of his head. 'Ubaidullah was asked, "Does this apply to both girls and boys?" He said, "I don't know, but Nafi` said, 'The boy.'" 'Ubaidullah added, "I asked Nafi` again, and he said, 'As for leaving hair on the temples and the back part of the boy's head, there is no harm, but Al-Qaza' is to leave a tuft of hair on his forehead unshaved while there is no hair on the rest of his head, and also to leave hair on either side of his head.'"
مجھ سے محمد بن سلام نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے مخلد بن یزید نے خبر دی ، کہا کہ مجھے ابن جریج نے خبر دی ، کہا کہ مجھے عبیداللہ بن حفص نے خبر دی ، انہیں عمرو بن نافع نے خبر دی ، انہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام نافع نے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ
میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ نے ” قزع “ سے منع فرمایا ، عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے نافع سے پوچھا کہ قزع کیا ہے ؟ پھر عبیداللہ نے ہمیں اشارہ سے بتایا کہ نافع نے کہا کہ بچہ کا سر منڈاتے وقت کچھ یہاں چھوڑدے اور کچھ بال وہاں چھوڑ دے ۔ ( تو اسے قزع کہتے ہیں ) اسے عبیداللہ نے پیشانی اورسرکے دونوں کناروں کی طرف اشارہ کر کے ہمیں اس کی صورت بتائی ۔ عبیداللہ نے اس کی تفسیر ےوں بیان کی یعنی پیشانی پر کچھ بال چھوڑ دیئے جائیں اور سر کے دونوں کونوں پر کچھ بال چھوڑ دیئے جائیں پھر عبیداللہ سے پوچھا گیا کہ اس میں لڑکا اورلڑکی دونوں کا ایک ہی حکم ہے ؟ فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں ۔ نافع نے صرف لڑکے کا لفظ کہا تھا ۔ عبیداللہ نے بیان کیا کہ میں نے عمرو بن نافع سے دوبارہ اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ لڑکے کی کنپٹی یا گدی پر چوٹی کے بال اگر چھوڑ دیئے جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن ” قزع “ یہ ہے کہ پیشانی پر بال چھوڑ دیئے جائیں اورباقی سب منڈوائے جائیں اسی طرح سر کے اس جانب میں اور اس جانب میں ۔
Narrated (Abdullah) bin `Umar رضی اللہ عنہما :
Allah's Messenger (ﷺ) forbade Al-Qaza' (leaving a tuft of hair here and there after shaving one's head.)
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن مثنیٰ بن عبداللہ بن انس بن مالک نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” قزع “ سے منع فرمایا تھا ۔
Narrated `Aisha رضی اللہ عنہا :
I applied perfume to the Prophet (ﷺ) with my own hands when he wanted to assume the state of Ihram, and I also perfumed him at Mina before he departed from there (to perform Tawaf-al-Ifada).
مجھ سے احمد بن محمد مروزی نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی ، کہا ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے خبر دی ، انہیں عبدالرحمٰن بن قاسم نے خبر دی ، انہیں ان کے والد قاسم بن محمد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے احرام میں رہنے کے لیے اپنے ہاتھ سے خوشبو لگائی میں نے اسی طرح ( دسویں تاریخ کو ) منیٰ میں طواف زیارت کرنے سے پہلے اپنے ہاتھ سے آپ کو خوشبو لگائی ۔
Narrated `Aisha رضی اللہ عنہا :
I used to perfume Allah's Messenger (ﷺ) with the best scent available till I saw the shine of the scent on his head and shine beard.
ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے ، انہیں عبدالرحمٰن بن اسود نے ، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے عمدہ خوشبو لگایا کرتی تھی ۔ یہا ں تک کہ خوشبو کی چمک میں آپ کے سراور آپ کی داڑھی میں دیکھتی تھی ۔
Narrated Sa`d رضی اللہ عنہ :
A man peeped into the house of the Prophet (ﷺ) through a hole while the Prophet (ﷺ) was scratching his head with a Midrai (a certain kind of comb). On that the Prophet (ﷺ) said (to him), "If I had known you had been looking, then I would have pierced your eye with that instrument, because the asking of permission has been ordained so that one would not see things unlawfully."
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہ
ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوار کے ایک سوراخ سے گھر کے اندر دیکھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنا سر کنگھے سے کھجلا رہے تھے پھر آپ نے فرمایا کہ اگرمجھے معلوم ہوتا کہ تم جھانک رہے ہو تو میں تمہاری آنکھ پھوڑ دیتا ارے اذن لینا تو اس کے لیے ہے کہ آدمی کی نظر ( کسی کے ) ستر پر نہ پڑے ۔
Narrated `Aisha رضی اللہ عنہا :
I used to comb the hair of Allah's Messenger (ﷺ) during my periods. Hadrat Abdullah bin Zubair has reported from Aishah رضی اللہ عنہا as per aforementioned Hadith.
ہم سے عبداللہ بن یوسف تینسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی ، انہیں ابن شہاب نے خبر دی ، انہیں عروہ بن زبیر نے اور ان سے ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ
میں حالت حیض کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھا کرتی تھی ۔ ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی ، انہیں ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسی طرح یہ حدیث بیان کی ۔