Ibn Mughira رضی اللہ عنہ narrated it from his father:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) wiped over his socks and over his forehead and over his turban.
امیہ بن بسطام اور محمد بن عبد الاعلیٰ نے کہا , ہمیں معتمر نے اپنے والد سے حدیث سنائی ، کہا : مجھے بکر بن عبد اللہ نے حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے واسطے سے حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ
نبی اکرمﷺنے موزوں ، اپنے سر کے سامنے کے حصے اور اپنے عمامے پر مسح فرمایا ۔
This hadith has been transmitted by Ibn Mughira on the authority of his father by another chain of transmitters.
محمد بن عبدالاعلیٰ نے کہا : ہمیں معتمر نے اپنے والد سے حدیث سنائی ، انہوں نے بکر سے ، انہوں نے حسن سے ، انہوں نےحضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے ، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے نبیﷺ سےیہی روایت بیان کی ۔ ( بکر نے عروہ بن مغیرہ سے حسن کے حوالے سے بھی یہ روایت حاصل کی اور براہ راست بھی سنی ۔ )
Bakr reported:
He had heard from the son of Mughira رضی اللہ عنہ that verily the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) performed ablution and wiped over his forehead and wiped over his turban and over his socks.
یحییٰ بن سعید نے ( سلیمان ) تیمی سے ، انہوں نے بکر بن عبد اللہ سے ، انہوں نے حسن سے ، انہوں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے ، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ( بکر نےکہا
میں نے مغیرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے ( بلاواسطہ بھی ) سنا ) کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کیا اور اپنے سر کے اگلے حصے پر اور پگڑی پر اور موزوں پر مسح کیا ۔
It is narrated from Bilal that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) wiped over the socks and turban, and in the hadith transmitted by 'Isa b. Yaunus the words are: Bilal narrated it to me. This tradition is transmitted by A'mash with this addition;, I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ابو معاویہ اور عیسیٰ بن یونس نے اعمش سے ، انہوں نے حکم سے ، انہوں نے عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے ، انہوں نے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺنے موزوں پر اور سر ڈھانپنے والے کپڑے پر مسح کیا ۔ عیسیٰ کی حدیث میں ’’حکم سے ( روایات کی ) ‘ ‘ اور ’’بلال سے روایت کی ‘ ‘ کے بجائے مجھے حکم نے حدیث سنائی اور مجھے بلال نےحدیث سنائی ‘ ‘ کے الفاظ ہیں ۔
It was narrated from Al Amash with this chain. And he said in the Hadith: "I saw the Messenger of Allah ﷺ..."
اور یہی روایت مجھ ( امام مسلم ) کو سوید بن سعید نے علی بن مسہر سے اور انہو ں نے اعمش سے مذکورہ بالا سند کے ساتھ بیان کی ۔ اس میں إن رسول اللهﷺ ( یقیناً رسول اللہ ﷺنے ) کے بجائےرأيت رسول الله ﷺ ( میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ) کے الفاظ ہیں ۔
Shuraih bin Hani said:
I came to 'A'isha to ask her about wiping over the socks. She said: You better ask ('Ali) son of Abu Talib for he used to travel with Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ). We asked him and he said: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) stipulated (the upper limit) of three days and three nights for a traveller and one day and one night for the resident.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم الحنثلی نے بیان کیا,عبد الرزاق نے کہا : ہمیں سفیان ثوری نے عمرو بن قیس ملائی سے حدیث سنای ، انہوں نےحکم بن عتیبہ سے ، انہوں نے قاسم بن مخیمرہ سے ، انہوں نے شریح بن ہانی سےروایت کی ، انہوں نے کہا
میں حضرت عائشہ ؓ کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے کی غرض سے حاضر ہوا تو انہوں نے کہا : ابن ابی طالب کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو کیونکہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے ۔ ہم نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ( کا وقت ) مقرر فرمایا ۔ ( عبدالر زاق نے ) کہا : سفیان ( ثوری ) جب بھی عمرو ( بن قیس ملائی ) کا تذکرہ کرتے تو ان کی تعریف کرتے ۔
This hadith is narrated by Ubaidullah bin 'Amr and Zaid bin Abu Unaisa with the same chain of transmitters.
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم سے زکریا بن عدی نے بیان کیا، وہ عبید اللہ بن عمرو کی سند سے,زید بن ابی انیسہ نے حکم سے مذکورہ سند کے ساتھ اس ( سابقہ حدیث ) کے مانند حدیث بیان کی ۔
Shuraib bin Hani reported:
I asked 'A'isha about wiping over the shoes. She said: You better go to 'Ali, for he knows more about this than I. I, therefore, came to 'Ali رضی اللہ عنہ and he narrated from the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) like this.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا,اعمش نے حکم کے حوالے سے قاسم بن مغیرہ سے اور انہوں نے شریح بن ہانی سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں نےحضرت عائشہ ؓ سے موزوں پر مسح کا مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا : علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ اس مسئلے کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں ۔ تو میں علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ، انہوں نے نبی اکرمﷺ سے اسی ( جواوپر مذکورہے ) کے مطابق بیان کیا ۔
Sulaiman bin Buraida narrated it from his father:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) offered prayers with one ablution on the day of the Conquest (of Mecca) and wiped over the socks. 'Umar رضی اللہ عنہ said to him: You have today done something that you have not been accustomed to before. He (the Holy Prophet) said: 0 'Umar, I have done that on purpose.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے علقمہ بن مرثد نے اور مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، اور تلفظ کی حد ہے ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے سفیان سے۔ انہوں نے کہا: مجھ سے علقمہ بن مرثد نے بیان کیا,سلیمان بن بریدہ ( اسلمی ) نے اپنے والد سے روایت کی
نبی اکرم ﷺ نے فتح مکہ کے دن کئی نمازیں ایک وضو سے پڑھیں اوراپنے موزوں پر مسح فرمایا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے پوچھا : آپ نے آج ایسا کام کیا جو آپ نے پہلے کبھی نہیں کیا ۔ آپ نے جواب دیا : ’’عمر!میں نے عمداً ایسا کیا ہے ۔ ‘ ‘
Abu Huraira رضی اللہ عنہ said:
The prophet ﷺ said: When anyone amongst you wakes up from sleep, he must not put his hand in the utensil till he has washed it three times, for he does not know where his hand was during the night.
ہم سے نصر بن علی الجہضَمی اور حمید بن عمر البکراوی نے بیان کیا، کہا: ہم سے بشر بن المفضل نے خالد رضی اللہ عنہ سے بیان کیا،عبد اللہ بن شقیق نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی اکرمﷺ نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو اس وقت تک اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک اسے تین دفعہ دھو نہ لے کیونکہ اسے معلوم نہیں ہے کہ رات کے وقت اس کا ہاتھ کہاں ( کہاں ) رہا ۔ ‘ ‘
This hadith is transmitted from Abu Huraira رضی اللہ عنہ by another chain of transmitters.
ہم سے ابو کریب اور ابو سعید اشج نے بیان کیا، کہا:وکیع اور ابو معاویہ کی سندوں سے اعمش سے روایت ہے ، انہوں نے ابو رزین اور ابو صالح سے اور ان دونوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت بیان کی ۔ ابو معاویہ کی روایت میں ہے : ( ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ) کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ ( جبکہ ) وکیع کی روایت میں ( ہے ) کہا : ( اور ) اسے رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیا ۔ ( آگے ) اسی ( سابقہ روایت ) کی طرح ہے ۔
Zahri and Ibn Musayyab have both transmitted a hadith like this from Abu Huraira رضی اللہ عنہ who narrated it from the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو النقید اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے بیان کیا,ابوسلمہ نے ابن مسیب دونوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے نبی ﷺ سے اسی ( مذکورہ بالاروایت ) کے مانند بیان کیا.
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When anyone amongst you wakes up from sleep, he should wash his hands three times before putting it in the utensil, for he does not know where his hand was during the night.
مجھ سے سلمہ بن شبیب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے حسن بن عیان نے بیان کیا، ہم سے معقل نے بیان کیا، ابو الزبیر رضی اللہ عنہ سے,جابر ( بن عبد اللہ ) رضی اللہ عنہ نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں ( ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) نے ان ( جابر رضی اللہ عنہ ) کو بتایا کہ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو ( وضو کاپانی نکالنے کے لیے ) اپنے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے تین بار اپنے ہاتھ پر پانی ڈالے ( اور ہاتھ دھوئے ) کیونکہ وہ نہیں جانتا اس کے ہاتھ نے کس ( حالت ) میں رات گزاری ۔ ‘ ‘
This hadith has been transmitted through other chains of transmitters on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ in which it is reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) made a mention of washing the hand, and did not instruct to wash it three times. But the hadith narrated from Jabir رضی اللہ عنہ and Ibn Musayyab. Abu Salama, and Abdullah bin Shaqiq, Abu Salih, Abla Razin, there is a mention of three times .
اعرج ، محمد ، علاء کے والد عبد الرحمان بن یعقوب ، ہمام بن منبہ اور ثابت بن عیاض ( سب ) نےکہا : ہمیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نےحدیث بیان کی ،
سبھی نے اپنی ا پنی روایت میں ( ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے ) نبی ﷺ سے یہ حدیث بیان کی ۔ سبھی کہتے ہیں : ’’ حتی کہ اس ( ہاتھ ) کو دھولے ‘ ‘ اور ان میں سے کسی نے بھی ’’تین بار ‘ ‘ کا لفظ نہیں بولا ، سوائے ان روایات کے جو ہم نے اوپر جابر رضی اللہ عنہ ، ابن مسیب ، ابو سلمہ ، عبد اللہ بن شقیق ، ابوصالح اور ابو زرین سے بیان کی ہیں کیونکہ ان سب کی احادیث میں ’’تین بار ‘ ‘ کا ذکر ہے ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) to have said: When a dog licks a utensil belonging to any one of you, (the thing contained in it) should be thrown away and then (the utensil) should be washed seven times.
مجھ سے علی بن حجر السعدی نے بیان کیا,علی بن مسہر نے حدیث بیان کی کہ ہمیں اعمش نے ابو زرین اور ابو صالح سے خبر دی ، ان دونوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا زبان کے ساتھ پی لے اور وہ اس چیز کو بہا دے ، پھربرتن کو سات دفعہ دھولے ۔ ‘ ‘
A similar report was narrated from Al Amash with this chain but he did not say: " Let him through away the content."
محمد بن الصباح نے مجھ سے کہا,اسماعیل بن زکریا نے اعمش کےحوالے سے ، باقی ماندہ مذکورہ سند کے ساتھ ، یہی روایت بیان کی لیکن ’’اسے بہادے ‘ ‘ کے الفاظ نہیں کہے ۔
Abu Huraira reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When a dog drinks out of a vessel belonging to any one of you, he must wash it seven times.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک رحمۃ اللہ علیہ سے ابو الزناد سے اور العرج کی سند سے پڑھا,اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت بیان کی کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں پی لے تو وہ اسے سات دفعہ دھوئے ۔ ‘ ‘
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: The purification of the utensil belonging to any one of you, after it is licked by a dog, lies in washing it seven times, using sand for the first time.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا، وہ ہشام بن حسان کی سند سے,محمد بن سیرین نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جب تمہارے برتن میں سے کتا پی لے تو اس کی طہارت ( پاک ہونا ) یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے ، پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ دھوئے ۔ ‘ ‘
Hammam bin Munabbih reported:
Of the a hadith narrated by Abu Huraira رضی اللہ عنہ from Muhammad, the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), one is this: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: The purification of the utensil belonging to one amongst you, after it is licked by a dog, lies in washing it seven times.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے بیان کیا,ہمام بن منبہ نے کہا
یہ احادیث ہیں جو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں محمد رسو ل اللہ ﷺ سےسنائیں ، پھر انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں ، ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں سے کتا پی لے تو اس کی پاکیزگی یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے ۔ ‘ ‘
Ibn Mughaffal reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ordered killing of the dogs, and then said: What about them, i. e. about other dogs? and then granted concession (to keep) the dog for hunting and the dog for (the security) of the herd, and said: When the dog licks the utensil, wash it seven times, and rub it with earth the eighth time.
عبید اللہ بن معاذ نے ہمیں اپنےوالد سے حدیث بیان کی ( کہا : ) ہمیں میرے والد نے ، انہیں شعبہ نے ابو التیاح سے روایت کرتے ہوئے حدیث سنائی ۔ اور انہوں نے مطرف بن عبد اللہ سے سنا ، ابن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ، پھر فرمایا : ’’ان کا کتوں سے کیا واسطہ ہے ؟ ‘ ‘ پھر ( لوگوں سے ضروریات کی تفصیل سن کر ) شکار اور بکریوں ( کی حفاظت کرنے ) والے کتے ( رکھنے ) کی اجازت دی اور فرمایا : ’’جب کتا برتن میں سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ اورآٹھویں بار ( زیادہ روایات میں ہے ایک بار ) مٹی سے صاف کرو