A hadith like this has been narrated from Shu'ba with the same chain of transmitters except for the fact that in the hadith transmitted by Yahya those words are:
He (the Holy Prophet) gave concession in the case of the dog for looking after the herd, for hunting and for watching the cultivated land, and there is no mention of this addition (i. e. concession in case of watching the cultivated lands) except in the hadith transmitted by Yahya.
مجھ سے یحییٰ بن حبیب الحارثی نے بیان کیا,( خالد ) بن حارث ، یحییٰ بن سعید اور محمد بن جعفر ، سب نے شعبہ سے اسی سند سے اس ( سابقہ حدیث ) کے مانند حدیث بیان کی ، البتہ یحییٰ بن سعید کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ
آپ نے بکریوں کی حفاظت ، شکار اور کھیتی کی رکھوالی کے لیے کتا رکھنے کی ا جازت دی ۔ یحییٰ کے سوا زرع ( کھیتی ) کا ذکر کسی روایت میں نہیں ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade to urinate in stagnant water.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ اور محمد بن روم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا، وہ ابو الزبیر سے,حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کی کہ
آپﷺ نےکھڑے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایاہے ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: None amongst you should urinate in standing water, and then wash in it.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ہم سے جریر نے ہشام کی سند سے بیان کیا,ابن سیرین نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی
آپ نے فرمایا : ’’تم سے کوئی ہرگز ساکن پانی میں پیشاب نہ کرے ، پھر اس میں سے نہائے ۔ ‘ ‘
Hammam bin Munabbih said:
Of the ahadith narrated to us by Abfi Huraira from Muhammad the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) one is this: The Messenger or Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: You should not urinate in standing water, that is not flowing, then wash in it.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے بیان کیاہمام بن منبہ نے کہا : یہ احادیث ہیں
جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں محمد ﷺ سے بیان کیں ، انہوں نے کچھ احادیث سنائیں ان میں سے ایک یہ تھی : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’کھڑے ہوئے پانی میں ، جو چل نہ رہا ہو ، پیشاب نہ کرو کہ پھر تم اس میں نہاؤ ۔ ‘ ‘
Abu Huraira reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saying: None of you must wash in standing water when he is in a state of Junub. And Abu Huraira was asked how it was to be done; he said: It was to be taken out in handfuls.
ہم سے ہارون بن سعید العیلی، ابو الطاہر اور احمد بن عیسیٰ نے بیان کیا، ہارون نے کہا: ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ سے بیان کیا۔ بن الاشجج، کہ ہشام بن زہرہ کے مؤکل ابو السائب نے ان سے بیان کیا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ کہتے ہیں
رسو ل اللہﷺنے فرمایا : ’’ تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں غسل جنابت نہ کرے ۔ ‘ ‘ ( ابو سائب نے ) کہا : اے ابو ہریرہ ! وہ کیا کرے ؟ انہوں نے جواب دیا : وہ ( اس میں سے ) پانی لے لے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
A Bedouin urinated in the mosque. Some of the persons stood up (to reprimand him or to check him from doing so), but the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Leave him alone; don't interrupt him. He (the narrator) said: And when he had finished, he called for a bucket of water and poured it over.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے حماد نے، جو کہ ہم سے ابن زید نے بیان کیا،ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سےروایت کی کہ
ایک بدوی نے مسجد میں پیشاب ( کرنا شروع ) کر دیا ، بعض لوگ اٹھ کر اس کی طرف لپکے تو رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’اسے چھوڑ دو ، اسے ( پیشاب کے ) درمیان میں مت روکو ۔ ‘ ‘ جب وہ فارغ ہو گیا تو آپ نے پانی کا ڈول منگوایا اور اسے اس پر بہا دیا ۔ ( پانی کے ساتھ وہ پیشاب زمین کےاندر چلا گیا ۔ )
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ narrated:
A desert Arab (Bedouin) stood in a corner of the mosque and urinated there. The people (the Companions of the Prophet who were present there) shouted, but the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Leave him alone. When he had finished, the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ordered that a bucket (of water) should be brought and poured over it.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید القطان نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید الانصاری، ح. سے، ہم سے یحییٰ بن یحییٰ اور قتیب نے ابن سعید کی سند سے بیان کیا۔ -دراوردی، یحییٰ ابن یحییٰ نے کہا: ہمیں عبدالعزیز بن محمد المدنی نے خبر دی،یحییٰ بن سعید نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ بیان کر رہے تھے کہ
ایک بدوی مسجد کے ایک کونے میں کھڑا ہو گیا اور وہاں پیشاب کرنے لگا ، لوگ اس پر چلائے تو رسول اللہ ﷺ فرمایا : ’’اسے چھوڑ دو ۔ ‘ ‘ جب وہ فارغ ہوا تو آپ نے ﷺ ( پانی کا ) ایک بڑا ڈول لانے کا حکم دیا اور وہ ڈول اس ( پیشاب ) پر بہا دیا گیا ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
While we were in the mosque with Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), a desert Arab came and stood up and began to urinate in the mosque. The Companions of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Stop, stop, but the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Don't interrupt him; leave him alone. They left him alone, and when he finished urinating, Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) called him and said to him: These mosques are not the places meant for urine and filth, but are only for the remembrance of Allah, prayer and the recitation of the Qur'an, or Allah's Messenger said something like that. He (the narrator) said that he (the Holy Prophet) then gave orders to one of the people who brought a bucket of water and poured It over.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے عمر بن یونس الحنفی نے بیان کیا، کہا ہم سے عکرمہ بن عمار نے بیان کیا,اسحاق بن ابی طلحہ نے روایت کی ، کہا : مجھ سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نےبیان کیا ، وہ اسحاق کےچچا تھے ، کہا
ہم مسجد میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران میں ایک بدوی آیا اور اس نے کھڑے ہو کر مسجد میں پیشاب کرنا شروع کر دیا تو رسول اللہ ﷺ کے ساتھیوں نےکہا : کیا کر رہے ہو ؟ کیاکر رہے ہو ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’اسے ( درمیان میں ) مت روکو ، اسے چھوڑ دو ۔ ‘ ‘ صحابہ کرام نےاسے چھوڑ دیا حتی کہ اس نے پیشاب کر لیا ، پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے بلایااور فرمایا : ’’یہ مساجد اس طرح پیشاب یا کسی اور گندگی کے لیے نہیں ہیں ، یہ تو بس اللہ تعالیٰ کے ذکر نماز اور تلاوت قرآن کے لیے ہیں ۔ ‘ ‘ یا جو ( بھی ) الفاظ رسول اللہ ﷺ نے فرمائے ۔ ( انس رضی اللہ عنہ نے ) کہا : پھر آپ نے لوگوں میں سے ایک کو حکم دیا ، وہ پانی کا ڈول لایا اور اسے اس پر بہا دیا ۔
A'isha, the wife of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said:
Babies were brought to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he blessed them, and after having chewed (something, e. g. dates or any other sweet thing) he rubbed there with their soft palates. A baby was brought to him and he passed water over him (over his garment), so he asked water to be brought and sprinkled it, but he did not wash it.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا، کہاعبداللہ بن نمیر نےہشام سے ، انہوں نے اپنے والد ( عروج بن زبیر ) سے اور انہوں نے نبی ﷺ کی زوجہ ( اپنی خالہ ) حضرت عائشہ ؓ سےروایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ کے پاس بچوں کو لایا جاتا تھا ، آپ ان کے لیے برکت کی دعا فرماتے اور ان کو گھٹی دیتے ۔ آپ کے پاس ایک بچہ لایا گیا ، اس نے آپ پر پیشاب کر دیا تو آپ نے پانی منگوایا اور اس کے پیشاب پر بہا دیا اور اسے ( رگڑ کر ) دھویا نہیں ۔
A'isha reported:
A suckling babe was brought to the Messenger of Allah (way peace be upon him) and he urinated in his tap. He (the Holy Prophet) sent for water and poured it over.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیاجریر نے ہشام سے روایت کی ، انہو نے اپنے والد سے اور انہو ں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، انہوں نے فرمایا کہ
رسول ا للہ ﷺ کی خدمت میں ایک شیر خوار بچہ لایا گیا ، اس نے آپ کی گود میں پیشاب کر دیا تو آپ نے پانی منگوا کر اس پر بہا دیا ۔
Hisham narrated the hadith like one transmitted by Ibn Numair (the above mentioned one) with the same chain of transmitters.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ نے بیان کیا,ہشام کے ایک او رشاگرد عیسیٰ نے ہشام کی اسی سند سے ابن نمیر کی روایت ( : 662 ) کے مطابق روایت بیان
Umm Qais daughter of Mihsan رضی اللہ عنہ reported:
She came to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) with her child. who was not yet weaned, and she placed him in his lap; and he urinated in his (Holy Prophet's) lap. He (the Holy Prophet) did nothing more than spraying water over it.
ہم سے محمد بن رومہ بن المہاجر نے بیان کیا,لیث نے ابن شہاب سے خبر دی ، انہوں عبید اللہ بن عبد اللہ سے ، انہوں نے حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
وہ اپنے بچے کو ، جس نے ابھی کھانا شروع نہ کیا تھا ، لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور اسے آپ کی گود میں ڈال دیا تو اس نے پیشاب کر دیا ، آپ نے اس پر پانی چھڑکنے سے زیادہ کچھ نہ کیا ۔
This hadith has also been narrated from al-Zuhri with the same chain of narrators. (but for the words): He (the Holy Prophet) sent for water and sprinkled it over.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو نقید اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، سب نے ابن عیینہ کی سند سے، زہری کی سند سے اس سند کے ساتھ، انہوں نے کہا: "تو اس نے پانی منگوایا اور چھڑکا۔"
Ubaidullah bin Abdullah bin 'Utba bin Mas'ud said:
Umm Qais, daughter of Mihsan, was among the earliest female emigrants who took the oath of allegiance to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and she was the sister of 'Ukkasha bin Mihsan رضی اللہ عنہ , one amongst the sons of Asad bin Khuzaima. He (the narrator) said: She (Umm Qais) told me that she came to the Messenger of Allah (may peace he upon him) with her son and he had not attained the age of eating food. He (the narrator, 'Ubaidullah), said: She told me that her son passed urine in the lap of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sent for water and sprayed it over his garment (over that part which was contaminated with the urine of the child) and he did not wash it thoroughly
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا,یونس بن یزید نے کہا , مجھے ابن شہاب نے خبر دی ، کہا مجھے عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود نے
حضرت ام قیس بنت محصن ؓ سے ( وہ جو سب سے پہلے ہجرت کرنے والی ان عورتوں میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی تھی اور عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ جو بنواسد بن خزیمہ کے ایک فرد ہیں ، کی بہن تھیں ) روایت کی ، کہا انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ نبی اکرمﷺ کی خدمت میں اپنا بیٹا لے کر حاضر ہوئیں جو ابھی اس عمر کو نہ پہنچا تھا کہ کھانا کھا سکے ۔ ( ابن شہاب کے استاد ) عبیداللہ نے کہا : انہوں ( ام قیسؓ ) نے مجھے بتایا کہ میرے اس بیٹے نے رسو ل ا للہﷺ کی گود میں پیشاب کر دیا تو رسو ل اللہ ﷺ نے پانی منگوایا اور اسے اپنے کپڑے پر بہا دیا اور اسے اچھی طرح دھویا نہیں ۔
Alqama and Aswad reported:
A person stayed in the house of A'isha and in the morning began to wash his garment. A'isha said: In case you saw it (i. e. drop of semen), it would have served the purpose (of purifying the garment) if you had simply washed that spot; and in case you did not see it, it would have been enough to sprinkle water around it, for when I saw that on the garment of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). I simply scraped it off and he offered prayer, while putting that on.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا,خالد نے ابومعشر سے ، انہوں نے ابراہیم نخعی سے ، انہوں نے علقمہ اور اسود سے روایت کی کہ
ایک آدمی حضرت عائشہ ؓ کے پاس ٹھہرا ، صبح کو وہ اپنا کپڑا دھو رہا تھا توعائشہ ؓ نے فرمایا : تیرے لیے کافی تھا کہ اگر تو نے کچھ دیکھا تھا تو اس کی جگہ کو دھودیتا اور اگر تو نے اسے نہیں دیکھا تو اس کے اردگرد ( تک ) پانی چھڑک دیتا ۔ میں نے اپنے آپ کو اس حال میں دیکھا کہ میں اسے ( مادہ منویہ کو ) رسول اللہ ﷺ کےکپڑے سے اچھی طرح کھرچتی تھی ، پھر آپ اس کپڑے میں نماز پڑھتے تھے ۔
Al-Aawad and Hammam reported A'isha as saying:
I used to scrape off the (drop of) semen from the garment of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے عمر بن حفص بن غیث نے بیان کیا، کہا ہم سے میرے والد نے بیان کیا,اعمش نے ابراہیم سے ، انہوں نے اسود اور ہمام سے ، انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے مادہ منویہ کے بارے میں روایت کی ، کہا
میں اسے رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے کھرچ دیتی تھی ۔
Qutaiba bin Sa'id, Ishaq bin Ibrahim, Ibn Abi 'Aruba, Abu Ma'shar, Abu Bakr bin Abu Shaiba, Mansur and Mughira have all transmitted from Ibrahim, who transmitted it on the authority of A'isha's narration pertaining to the scraping off of the (drop) of semen from the garment of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم) like the hadith of Khalid on the authority of Abu Ma'shar.
( خالد کی بجائے ) ابومعشر کے دوسرے شاگرد ہشام بن حسان اور ابن ابی عروبہ نے خالد کے ہم معنی روایت کی ۔ اسی طرح ابراہیم نخعی کےمتعدد دیگر شاگردوں مغیرہ ، واصل احدب اور منصور نے اپنی اپنی مختلف سندوں سے ابراہیم نخعی سے ، انہوں نے ابو اسود کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے منی کھرچنے کی روایت حضرت عائشہ ؓ سے اسی طرح بیان کی جس طرح خالد کی ابو معشر سے روایت ( : 668 ) ہے ۔
Hammam narrated the hadith from A'isha like the (above-mentioned) traditions.
مجھ سے محمد بن حاتم نے کہا,ابن عیینہ نے منصور سے ، انہوں نے ابراہیم سے ، انہوں نے ہمام سے ، انہوں نے حضرت عائشہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کی ۔
Amr bin Maimun said:
I asked Sulaiman bin Yasar whether the semen that gets on to the garment of a person should be washed or not. He replied: A'isha told me: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) washed the semen, and then went out for prayer in that very garment and I saw the mark of washing on it.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا,محمد بن بشر نے عمرو بن میمون سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ
میں نے سلیمان بن یسار سے آدمی کے کپڑے کو لگ جانےوالی منی کے بارے میں پوچھا کہ انسان اس جگہ کو دھوئے یا ( پورے ) کپڑے کو دھوئے؟ تو انہوں نے ( سلیمان بن یسار ) نے کہا : مجھے عائشہ ؓ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ( کپڑے سے ) منی کو دھوتے ، پھر اسی کپڑے میں نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور میں اس میں دھونے کا نشان دیکھ رہی ہوتی ۔
Abu Kuraib, Ibn al-Mubarak, Ibn Abu Za'ida all of them narrated from Amr bin Maimun with the same chain of transmitters. Ibn Abu Za'ida narrated as was transmitted from Ibn Bishr:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) washed semen, and in the hadith transmitted on the authority of Ibn Mabarak and Abdul Wahid the words are: She (A'isha) reported: I used to wash it from the garment of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ابو کامل الجہداری نے ہم سے کہا,عبدالواحد بن زیاد ، ابن مبارک اور ابن ابی زائدہ نے عمرو بن میمون سے سابقہ سندکے ساتھ یہی حدیث بیان کی ، البتہ ابن ابی زائدہ کی حدیث کے الفاظ ابن بشر کی طرح ( یہ ) ہیں کہ
رسو ل اللہ ﷺ منی ( خود ) دھوتے تھے جبکہ ابن مبارک اور عبد الواحد کی حدیث میں اس طرح ہے کہ عائشہؓ نے کہا : میں اسے نبی اکرمﷺ کے کپڑے سے دھوتی تھی ۔