A'isha reported:
When anyone amongst us (amongst the wives of the Holy Prophet) menstruated, the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) asked her to tie a waist-wrapper over her (body) and then embraced her.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے بیان کیا,ابراہیم نے اسو د سے انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، کہا
ہم ( ازواد نبی ﷺ ) میں سے کسی ایک کے خصوصی ایام ہوتے ہیں تو رسول اللہ ﷺ چادر باندھنے کا حکم دیتے ، وہ چادر باندھ لیتی تو پھر آپ اس کےساتھ لیٹ جاتے ۔
A'isha reported: When anyone amongst us was menstruating the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) asked her to tie waist-wrapper daring the time when the menstrual blood profusely flowed and then embraced her; and she ('A'isha) observed: And who amongst you can have control over his desires as the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had over his desires.
عبد الرحمان بن اسود نے اپنے والد سے ، انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، کہا : ہم میں سے کسی کے خصوصی ایام ہوتے توآپﷺ اس کے جوش و کثرت کےدنوں میں اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے ، پھر اس کے ساتھ لیٹ جاتے ۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا : تم میں سے کون ہے جو اپنی خواہش پر اس قدر ضبط رکھتا ہو جس قدر رسول اللہ ﷺ اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے ۔
Maimuna (the wife of the Holy Prophet) reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) contacted and embraced his wives over the waist-wrapper when they were menstruating.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے شیبانی کی سند سے، وہ عبداللہ بن شداد سے,حضرت میمونہؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ اپنی بیویوں کے مخصوص ایام میں کپڑے کے اوپر ان کے ساتھ لگ کر لیٹ جاتے ۔
Kuraibthe freed slave of Ibn Abbas رضی اللہ عنہ , reported:
I heard it from Maimuna, the wife of the Messenger of Allah (way peace be upon him): The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to lie with me when I menstruated, and there was a cloth between me and him.
مجھ سے ابو الطاہر نے بیان کیا، ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، وہ مخرمہ کی سند سے، ہم سے ہارون بن سعید العیلی اور احمد بن عیسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن ڈبلیو نے بیان کیا، آؤ، مخرمہ نے کہا۔ میں اس کے والد کے بارے میں ,حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کر دہ غلام ابو کریب نے کہا
میں نے رسول اللہ ﷺ کی زوجہ حضرت میمونہ ؓ سے سنا ، کہا : جب میرے مخصوص ایام ہوتے تو رسول اللہ ﷺ میرے ساتھ لیٹ جاتے ( اس وقت ) میرے اور آپ کے درمیان کپڑا حائل ہوتا تھا ۔
Umm Salama reported:
While I was lying with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in a bed cover I menstruated, so I slipped away and I took up the clothes (which I wore) in menses. Upon this the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Have you menstruated? I said: Yes. He called me and I lay down
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے یحییٰ بن ابی کثیر کی سند سے بیان کیا,ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے بیان کیا کہ حضرت ام سلمہ ؓ نے انہیں بتایا ، کہا
میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رؤئیں دار چادر میں لیٹی ہوئی تھی ، اس اثنا میں میرے ایام کا آغاز ہو گیا اور میں کھسک گئی اور ان ایام کے کپڑے لے لیے تو رسو ل اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا : ’’کیا تمہارے ایام شروع ہو گئے ؟ ‘ ‘ میں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ تو آپ نےمجھے پاس بلا لیا اور میں آپ کے ساتھ اوڑھنے کی ایک ہی روئیں دار چادر میں لیٹ گئی ۔ ام سلمہ نے بتایاکہ وہ اور رسول اللہﷺ اکٹھے ایک برتن میں غسل جنابت کر لیتے تھے ۔
It is reported from 'A'isha: She observed:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was in I'tikaf, he inclined his head towards me and I combed his hair, and he did not enter the house but for the natural calls (for relieving himself).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا,مالک نے ابن شہاب سے ، انہوں نے عروہ سے ، انہوں نے عمرہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، کہا
جب رسول اللہ ﷺ اعتکاف کرتے تو اپنا سر ( گھر کے دروازے سے ) میرے قریب کر دیتے ، میں اس میں کنگھی کر دیتی اور آپ انسانی ضرورت کے بغیر گھر میں تشریف نہ لاتے تھے ۔
Amra daughter of 'Abd al-Rahman reported:
'A'isha, wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) observed: When I was (in I'tikaf), I entered the house for the call of nature, and while passing I inquired after the health of the sick (in the. family), and when the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was (in I'tikaf), he put out his head towards me, while he himself was in the mosque, and I combed his hair; and he did not enter the house except for the call of nature so long as he was In I'tikaf; and Ibn Rumh stated: As long as they (the Prophet and his wives) were among the observers of I'tikaf.
قتیبہ بن سعید اور محمد بن رمح نے لیث سے ، انہوں نے ابن شہاب سے ، انہوں نے عروہ اور عمرہ بنت عبد الرحمن سے روایت کی کہ رسول اللہﷺکی زوجہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا
( جب میں اعتکاف میں ہوتی تو ) قضائے حاجت کے لیے گھر میں داخل ہوتی ، اس میں کوئی بیمارہوتا تو میں بس گزرتے گزرتے ہی اس سے ( حال ) پوچھ لیتی اوراگر رسول اللہ ﷺ مسجدسے میرے پاس ( حجرے میں ) سر داخل فرماتے تو میں اس میں کنگھی کر دیتی ، جب آپ اعتکاف میں ہوتے تو گھر میں کسی ( حقیقی ) ضرورت کے بغیر داخل نہ ہوتے ۔ ابن رمح نے ( ’’جب آپ ﷺ معتکف ہوتے ‘ ‘ کے بجائے ) ’’جب سب لوگ اعتکاف میں ہوتے ‘ ‘ کہا ۔
A'isha, the wife of the Apostle (may peace he upon him), reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) put out from the mosque his head for me as he was in I'tikaf, and I washed it in the state that I was menstruating.
مجھ سے ہارون بن سعید العیلی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے عمرو بن حارث نے بیان کیا,محمدبن عبد الرحمن بن نوفل نے عروہ بن زبیر سے ، انہوں نے رسول اللہﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ حالت اعتکاف میں مسجد سے میری طرف سر نکالتے تو میں ایام خصوصی میں ہوتے ہوئے اس کو دھو دیتی ۔
Urwa reported it from 'A'isha that she observed:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) inclined his head towards me (from the mosque) while I was in my apartment and I combed it in a state of menstruation.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو خیثمہ نے بیان کیا,ہشام نے کہا , عروہ بن ہمیں حضرت عائشہ ؓ سے خبر دی کہ انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ ( اعتکاف کی حالت میں ) اپنا سر میرے قریب کر دیتے جبکہ میں اپنے حجرے میں ہوتی اور میں حیض کی حالت میں آپ کے سر میں کنگھی کر دیتی تھی ۔
Al-Aswad narrated it from 'A'isha:
She observed: I used to wash the head of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), while I was in a state of menstruation.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حسین بن علی نے بیان کیا، انہوں نے زیدہ سے، منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے,اسود نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی
انہوں نےکہا : میں ایام مخصوصہ میں رسول اللہ ﷺ کاسر دھودیتی تھی ۔
A'isha reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said to me: Get me the mat from the mosque. I said: I am menstruating. Upon this he remarked: Your menstruation is not in your hand.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا اور باقی دو نے کہا کہ ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا،اعمش نے ثابت بن عبید سے ، انہوں نے قاسم بن محمد سے اور انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، کہا
رسول ا للہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : ’’مجھے مسجد میں سے جائے نماز پکڑا دو ۔ ‘ ‘ کہا : میں نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ۔ آپ نے فرمایا : ’’تمہار ا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔ ‘ ‘
A'isha reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ordered me that I should get him the mat from the mosque. I said: I am menstruating. He (the Holy Prophet) said: Do get me that, for menstruation is not in your hand.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی زیدہ نے بیان کیا,حجاج اور ابن ابی غنیہ نے ثابت سے ، انہوں نے قاسم بن محمد سے ، انہوں نے حضرت عائشہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں مسجدسے آپ کو جائے نماز پکڑا دوں ، میں نےعرض کی : میں حائضہ ہوں ۔ آپ نے فرمایا : ’’حیض تمہارےہاتھ میں نہیں ہے ۔ ‘ ‘
Abu Huraira reported:
While the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was in the mosque, he said: O 'A'isha, get me that garment. She said: I am menstruating. Upon this he remarked: Your menstruation is not in your hand, and she, therefore, got him that.
مجھ سے زہیر بن حرب، ابو کامل اور محمد بن حاتم نے بیان کیا، وہ سب نے یحییٰ بن سعید کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے زہیر، یحییٰ نے، یزید بن کیسان سے، ابوحازم کی سند سے,سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے۔ اتنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! مجھ کو کپڑا اٹھا دے“، انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے“ پھر انہوں نے کپڑا اٹھا دیا۔
A'isha reported:
I would drink when I was menstruating, then I would hand it (the vessel) to the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he would put his mouth where mine had been, and drink, and I would eat flesh from a bone when I was menstruating, then hand it over to the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he would put his mouth where mine had been. Zuhair made no mention of (the Holy Prophet's) drinking.
ابو بکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے کہا , ہمیں وکیع نے مسعر اور سفیان سے حدیث بیان کی ، انہوں نے مقدام بن شریح سے ، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں ایام مخصوصہ کے دوران میں پانی پی کر نبی اکرمﷺ کو پکڑا دیتی تو آپ اپنا منہ میرے منہ کی جگہ پر رکھ کر پانی پی لیتے ، اور میں دانتوں کےساتھ ہڈی سےگوشت نوچتی جبکہ میرے مخصوص ایام ہوتے ، پھر وہ ( ہڈی ) نبی ﷺ کو دیتی تو آپ میرے منہ والی جگہ پر اپنا منہ رکھتے ( اور بوٹی توڑتے ۔ ) زہیر نے فیشرب ( پانی پینے ) کا لفظ ذکر نہیں کیا ۔
A'isha reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) would recline in my lap when I was menstruating, and recite the Qur'an.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے داؤد بن عبدالرحمٰن مکی نے بیان کیا، انہوں نے منصور کے واسطہ سے، ان کی والدہ سے,حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا
میں حیض کی حالت میں ہوتی تو رسول اللہ ﷺ میری گود کو تکیہ بناتے اور قرآن پڑھتے.
Thabit narrated it from Anas:
Among the Jews, when a woman menstruated, they did not dine with her, nor did they live with them in their houses; so the Companions of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) asked The Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and Allah, the Exalted revealed: And they ask you about menstruation; say it is a pollution, so keep away from woman during menstruation to the end (Qur'an, ii. 222). The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Do everything except intercourse. The Jews heard of that and said: This man does not want to leave anything we do without opposing us in it. Usaid bin Hudair and Abbad b. Bishr came and said: Messenger of Allah, the Jews say such and such thing. We should not have, therefore, any contactwith them (as the Jews do). The face of the Messenger of Allah (way peace be upon him) underwent such a change that we thought he was angry with them, but when they went out, they happened to receive a gift of milk which was sent to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He (the Holy Prophet) called for them and gave them drink, whereby they knew that he was not angry with them.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ثابت نے بیان کیا,حضرت انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ
یہودی ، جب ان کی کوئی عورت حائضہ ہوتی تو نہ وہ اس کے ساتھ کھانا کھاتے اور نہ اس کے ساتھ گھر ہی میں اکٹھے رہتے ۔ چنانچہ نبی اکرمﷺ کے صحابہ نے آپ سے اس بارے میں پوچھا ، اس پر اللہ تعالیٰ نےآیت تاری : ’’یہ آپ سے حیض کے بارے میں سوال کرتے ہیں ، آپ فرما دیجیے ، یہ اذیت ( کاوقت ) ہے ، اس لیے محیض ( مقام حیض ) میں عورتوں ( کے ساتھ مجامعت ) سے دور ہو ‘ ‘ آخر تک ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جماع کے سوا سب کچھ کرو ۔ ‘ ‘ یہودیوں تک یہ بات پہنچی تو کہنے لگے : یہ آدمی ہمارے دین کی ہر بات کی مخالفت ہی کرنا چاہتا ہے ۔ ( یہ سن کر ) اسید بن حضیر اور عباد بن بشر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور دونوں نے کہا : اے اللہ کے رسول! یہود اس اس طرح کہتے ہیں تو یکا ہم ان ( عورتوں ) سے جماع بھی نہ کر لیا کریں ؟ اس پر رسول اللہ ﷺ کے چہرے کا رنگ بدل گیا حتی کہ ہم نے سمجھا کہ آپ دونوں سے ناراض ہو گئے ہیں ۔ وہ دونوں نکل گئے ، آگے سے رسول اللہ ﷺ کے لیے دودھ کا ہدیہ آرہا تھا ، آپ نے کسی کو ان کے پیچھے بھیجا اور ان کو ( بلواکر ) دودھ پلایا ، وہ سمجھ گئے کہ آپ ان سے ناراض نہیں ہوئے ۔
Ali رضی اللہ عنہ reported:
I was one whose prostatic fluid flowed readily and I was ashamed to ask the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about it, because of the position of his daughter. I, therefore, asked Miqdad. bin al-Asad and he inquired of him (the Holy Prophet ﷺ). He (the Holy Prophet ﷺ) said: He should wash his male organ and perform ablution.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا,وکیع ، ابو معاویہ اور ہشیم نے اعمش سے حدیث بیان کی ، انہوں نے منذر بن یعلیٰ سے ( جن کی کنیت ابو یعلیٰ ہے ) انہوں نے ابن حنفیہ سے ، انہوں نے ( اپنے والد ) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
مجھے مذی ( منی سے مختلف رطوبت جو اسی راستے سے خارج ہوتی ہے ) زیادہ آتی تھی اور میں آپ کی بیٹی کے ( ساتھ ) رشتے کی وجہ سے براہ راست نبی کریم ﷺ سے پوچھنے میں شرم محسوس کرتا تھا ۔ میں نے مقداد بن اسود سے کہا ، انہوں نےآپ سے پوچھا ، آپ نے فرمایا : ’’ ( اس میں متبلا آدمی ) اپنا عضو مخصوص دھوئے اور وضو کر لے ۔ ‘ ‘
Ali reported:
I felt shy of asking about prostatic fluid from the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) because of Fatimah. I, therefore, asked al-Miqdad (to ask on my behalf) and he asked. He (the Holy Prophet) said: Ablution is obligatory in such a case.
ہم سے یحییٰ بن حبیب الحارث نے بیان کیا، ان سے خالد نے، یعنی ہم سے ابن حارث نے بیان کیا,شعبہ نے سلیمان اعمش سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا
میں نے حضرت فاطمہ ؓ ( کے ساتھ رشتے ) کی وجہ سے نبی اکرم ﷺ سے مذی کےبارے میں پوچھنے میں شرم محسوس کی تو میں نے مقداد کو کہا ، انہوں نے آپ ﷺ سے پوچھا ، آپ نے فرمایا : ’’اس سے وضو ( کرنا پڑتا ) ہے ۔ ‘ ‘
Ibn 'Abbas reported it from 'Ali رضی اللہ عنہ :
We sent al-Miqdad bin al-Aswad رضی اللہ عنہ to the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) to ask him what must be done about prostatic fluid which flows from (the private part of) a person. The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Perform ablution and wash your sexual organ.
مجھ سے ہارون بن سعید العیلی اور احمد بن عیسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد سے اور سلیمان بن یسار سے,حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا
ہم نے مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا ، انہوں نے آپ سے مذی کے بارے میں پوچھا جو انسان ( کے عضو مخصوص ) سے خارج ہوتی ہے کہ وہ اس کا کیا کرے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’وضو کرو اور شرم گاہ کو دھو لو ۔ ‘ ‘ ( ترتیب میں پہلے دھونا ، پھر وضو کرنا ہے جس طرح حدیث : 695میں ہے ۔ )
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) woke up at night; relieved himself, and then washed his face and hands and then again slept.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے سفیان کی سند سے، سلمہ بن کحیل سے، کریب کی سند سے,حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرمﷺ رات کو اٹھے ، قضائے حاجت کی ، پھر اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے ، پھر سو گئے ۔