Ubayy Ibn Ka'b reported:
I arked the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about a man who has sexual intercourse with his wife, but leaves her before orgasm. Upon this he (the Holy Prophet) said: He should wash the secretion of his wife, and then perform ablution and ofier prayer.
ہم سے ابو الربیع الزہرانی نے بیان کیا,حماد اور ابو معاویہ نےہشام بن عروہ سے ، انہوں نے اپنےوالد سے ، انہوں نے ابو ایوب سے ، انہوں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں رسول اللہ ﷺ سے اس مرد کے بارے میں پوچھا جو اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے ، پھر اسے انزال نہیں ہوتا ۔ تو آپ نے فرمایا : ’’ بیوی سے اسے جو کچھ لگ جائے اس کو دھو ڈالے ، پھر وضو کر کے نماز پڑھ لے ۔ ‘ ‘
Ubayy ibn Ka'b رضی اللہ عنہ narrated it from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ):
He said: If a person has sexual intercourse with his wife, but does not experience orgasm, he should wash his organ and perform an ablution.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا,شعبہ نے ہشام بن عروہ سے باقی ماندہ سابقہ سند کےساتھ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سےروایت کی ، انہوں نے رسول اللہ ﷺسے روایت کی کہ
آپ نے اس مرد کے بارے میں جواپنی بیوی کے پاس جاتا ہے پھر اسے انزال نہیں ہوتا ، فرمایا : ’’ وہ اپنے عضو کو دھو لے اور وضو کرے ۔ ‘ ‘
Zaid bin Khalid al-Jubani رضی اللہ عنہ reported:
He askad Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ : What is your opinion about the man who has sexual intercourse with his wife, but does not experience orgasm? Uthman said: He should perform ablution as he does for prayer, and wash his organ. 'Uthmin also said: I have heard it from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے زہیر بن حرب اور عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الصمد بن عبد الوارث نے بیان کیا، اور ہم سے عبد الوارث بن عبد الصمد نے اور ہم سے اللہ تعالیٰ نے اپنا کلام بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا۔ میرے دادا، الحسین بن ذکوان کی سند سے، یحییٰ بن ابی کثیر کی سند پر،ابو سلمہ نے عطاء بن یسار سے خبر دی کہ انہیں حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نےبیان کیا کہ
انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سےپوچھا : آپ کی کیا رائے ہے ، جب کسی مرد نے اپنی بیوی سے مجامعت کی اور اس نے منی خارج نہ کی ؟ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ( جواب میں ) کہا : نماز کے وضو کی طرح وضو کرے اور اپنےعضو کو دھولے ۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا : میں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی ۔
Abu Ayyub رضی اللہ عنہ reported:
He had heard like this from the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے عبد الوارث بن عبد الصمد نے بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، میرے دادا نے، حسین رضی اللہ عنہ سے، یحییٰ نے کہا,ابوسلمہ نے عطاء بن یسار کےبجائے عروہ بن زبیر سے اور انہوں نےابو ایوب رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہ
انہوں نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When a man has sexual intercourse, bathing becomes obligatory (both for the male and the female). In the hadith of Matar the words are: Even if there is no orgasm. Zuhair has narrated it with a minor alteration of words.
زہیر بن حرب ، ابو غسان مسمعی ، محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے کہا : ہم سے معاذ بن ہشام نے حدیث بیان کی ، انہوں نے اپنے والد سے ، انہوں نے قتادہ اور مطر نے حسن سے ، انہوں نے ابو رافع سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا : ’’ جب وہ ( مرد ) اس ( عورت ) کی چا شاخوں کے درمیان بیٹھے ، پھر اس سے مجامعت کرے تو اس پر غسل واجب ہو جاتا ہے ۔ ‘ ‘ مطر کی حدیث میں یہ اضافہ ہے : ’’اگرچہ انزال نہ ہو ۔ ‘ ‘ اور امام مسلم کے اساتذہ میں سے ( صرف ) زہیر نے شعبہا کی جگہ أشعبها کہا ۔ ( دونوں ایک ہی لفظ شعبہ ( شاخ ) کی جمع ہیں ۔ )
This hadith is narrated by Qatida with the same chain of transmitters, but with minor alterations. Here instead of the word - (jahada, (ijtahada) has been used, and the words; Even if there is no orgasm have been omitted.
ہم سے محمد بن عمرو بن عباد بن جبلہ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن ابی عدی، ح، نے بیان کیا، ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، مجھ سے وہب بن جریر نے بیان کیا،شعبہ نے قتادہ سے باقی ماندہ اسی سند سے روایت کی ۔ فرق یہ ہے کہ شعبہ کی اس روایت میں ثم جهدها کی جگہ ثم اجتهد ( پھر سعی کی ) ہےت اور و إن لم ينزل ( اگرچہ انزال نہ ہو ) کے الفاظ نہیں ہیں ۔
Abu Musa رضی اللہ عنہ reported:
There cropped up a difference of opinion between a group of Muhajirs (Emigrants and a group of Ansar (Helpers) (and the point of dispute was) that the Ansar said: The bath (because of sexual intercourse) becomes obligatory only-when the semen spurts out or ejaculates. But the Muhajirs said: When a man has sexual intercourse (with the woman), a bath becomes obligatory (no matter whether or not there is seminal emission or ejaculation). Abu Musa رضی اللہ عنہ said: Well, I satisfy you on this (issue). He (Abu Musa, the narrator) said: I got up (and went) to 'A'isha and sought her permission and it was granted, and I said to her: Mother, or Mother of the Faithful, I want to ask you about a matter on which I feel shy. She said: Don't feel shy of asking me about a thing which you can ask your mother, who gave you birth, for I am too your mother. Upon this I said: What makes a bath obligatory for a person? She replied: You have come across one well informed! The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When anyone sits amidst four parts (of the woman) and the circumcised parts touch each other a bath becomes obligatory.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن عبداللہ الانصاری نے بیان کیا، ہم سے ہشام بن حسن نے بیان کیا، ہم سے حمید بن ہلال نے بیان کیا،دو مختلف سندوں کے ساتھ ابو بردہ کے حوالے سے ( ان کے والد ) حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
اس مسئلے میں مہاجرین اور انصار کے ایک گروہ نے اختلاف کیا ۔ انصار نے کہا : غسل صرف ( منی کے ) زور سے نکلنے یا پانی ( کے انزال ) سے فرض ہوتا ہے او رمہاجرین نے کہا : بلکہ جب اختلاط ہو تو غسل واجب ہو جاتا ہے ۔ ( ابو بردہ نے ) کہا : حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا : میں تمہیں اس مسئلے سے چھٹکارا دلاتا ہوں ، میں اٹھا اور حضرت عائشہؓ کی خدمت میں حاضری کی اجازت طلب کی ، مجھے اجازت دے دی گئی تو میں نے کہا : میری ماں ، یا کہا : ام المؤمنین! میں آپ سے ایک چیز کے بارے میں پوچھنا چاہتا ھوں او رمجھے آپ سے شرم ( بھی ) آر ہی ہے ۔ تو انہوں نے کہا : جو بات تم اپنی اس ماں سے جس نے ( اپنے پیٹ سے ) تمہیں جنم دیا ، پوچھ سکتے تھے ، وہ مجھ سے پوچھناے میں شرم نہ کرو کیونکہ میں بھی تمہاری ماں ہوں ۔ میں نے کہا : تو کون سا ( کام ) غسل کو واجب کرتا ہے؟ انہوں نے کہا : تم ( اس مسئلے کے متعلق ) اس سے ملے ہو جو ( اس سے ) اچھی طرح باخبر ہے ۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’جب وہ ( مرد ) اس ( عورت ) کی چا رشاخوں کے درمیان بیٹھا اور ختنے کی جگہ ختنے کی جگہ سے مَس ہوئی تو غسل واجب ہو گیا ۔ ‘ ‘
A'isha the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reported:
A person asked the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about one who has sexual intercourse with his wife and parts away (without orgasm) whether bathing is obligatory for him. 'A'isha was sitting by him. The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: I and she (the Mother of the Faithful) do it and then take a bath.
ہم سے ہارون بن معروف اور ہارون بن سعید الایلی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عیاض بن عبداللہ نے بیان کیا، وہ ابو الزبیر سے، انہوں نے جابر بن عبداللہ کی سند سے,ام کلثوم نے نبیﷺ کی زوجہ حضرت عائشہؓ سے روایت کی ، انہوں نے کہا کہ
ایک آدمی رسول اللہﷺ سے ایسے مرد کے بارے میں پوچھا جو اپنی اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے ، پھر انزال نہیں ہوتا ، کیا ان ( دونوں ) پر غسل ہے؟ اور ( اندر ) حضرت عائشہؓ بھی بیٹھی ہوئی تھیں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’میں اور یہ ( ہم دونوں میاں بیوی ) یہ کرتے ہیں ، پھر ہم ( دونوں ) نہاتے ہیں ۔ ‘ ‘
Zaid bin Thabit رضی اللہ عنہ reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say this: Ablution is obligatory (for one who takes anything) touched by fire.
ہم سے عبدالملک بن شعیب بن لیث نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، میرے دادا عقیل بن خالد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ابن شہاب نے کہا: انہوں نے مجھے مالک بن ابی بکر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔ رحمن بن الحارث بن ہشام چاہتے تھے کہ خارجہ بن زید الانصاری انہیں بتائیں کہ ان کے والد زید بن ثابت نے کہا کہ
میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ایسی چیز ( کے کھانے ) س وضو ( لازم ہو جاتا ) ہے جسے آگ نے چھوا ہو ۔ ‘ ‘
Abdullah bin Ibrahim bin Qariz reported:
He found Abu Huraira رضی اللہ عنہ performing ablution in the mosque, who said: I am performing ablution because of having eaten pieces of cheese, for I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: Perform ablution (after eating anything) touched by fire.
ابن شہاب نے کہا, مجھ سے عمر بن عبدالعزیز نے بیان کیا,عبد اللہ بن ابراہیم بن قارظ نے بتایا کہ
انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد میں وضو کرتے ہوئے پایا تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا : میں تو پنیر کے ٹکڑوں کی بنا پر وضو کر رہا ہوں جنہیں میں نے کھایا ہے کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ کو سنا ، آپ فرما رہے تھے : ایسی چیز سے وضو کرو جسے آگ نے چھوا ہو ۔ ‘ ‘
Urwa رضی اللہ عنہ reported:
On the authority of'A'isha, the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), saying this: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said. Perform ablution (after eating) anything touched by fire.
ابن شہاب نے کہا : مجھے سعید بن خالد بن عمرو بن عثمان نے ، جب میں اسے ( سابقہ سند سے ) یہ حدیث سنا رہا تھا ، بتایا کہ اس نے عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے ایسی چیز ( کھانے ) سے وضو کے بارے میں پوچھا جسے آگ نے چھوا ہے ، تو عروہ رضی اللہ عنہ نے کہا
میں نے نبیﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہؓ سے سنا ، انہوں نے کہا : رسول اللہﷺ نے فرمایا : ’’ایسی چیز سے وضو کرو جسے آگ نے چھوا ہو
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took (meat of) goat's shoulder and offered prayer and did not perform ablution.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن کناب نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک نے بیان کیا، زید بن اسلم سے,عطاء بن یسار نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺ نے بکری کا شانہ تناول فرمایا ، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took flesh from the bone or meat, and then offered prayer and did not perform ablution, and (in fact) he did not touch water.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے کہا کہ مجھ سے وہب بن کیسان نے بیان کیا,محمد بن عمرو بن عطاء اور علی بن عبد اللہ بن عباس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبیﷺ نے گوشت والی ہڈی یا کچھ گوشت کھایا ، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا یا پانی کو نہیں چھوا
Ja'far bin Amr bin Umayya al-Damari reported on the authority of his father who said:
I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) take slices from goat's shoulder, and then eat them, and then offer prayer without having performed ablution.
ہم سے محمد بن الصباح نے بیان کیا,ابراہیم بن سعد نے کہا , ہمیں زہری نے جعفر بن عمرو بن امیہ ضمیری سے حدیث بیان کی ، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ
انہوں نے رسول اللہﷺ کو ایک شانے سے ( گوشت ) کاٹ کر کھاتے ہوئے دیکھا ، پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔
Ja'far bin 'Amr bin Umayya al-Damari reported on the authority of his father who said:
I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) take slices from goat's shoulder and then eat them. He was called for prayer and he got'up, leaving aside the knife, and offered prayer but did not perform ablution.
مجھ سے احمد بن عیسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عمرو بن الحارث نے بیان کیا، وہ ابن شہاب سے، وہ جعفر بن عمرو بن امیہ الدمری کے واسطہ سے، انہوں نے اپنے والد سے
میں نے رسول اللہﷺ کو بکری کے ایک شانے سے ( گوشت ) کاٹتے ہوئے دیکھا ، پھر آپ نے اس میں سے کھایا ، پھر آپ کو نماز کی طرف بلایا گیا تو آپ کھڑے ہوئے اور چھری پھینک دی ، آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا ۔
A similar hadith was narrated by 'Ali bin Abdullah bin Abbas رضی اللہ عنہ from his father, from the Messenger of Allah ﷺ.
ابن شہاب نے کہا : مجھے علی بن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے والد ( عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ) سے اور انہوں نے رسول اللہﷺ سے یہی حدیث بیان کی ہے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported it on the authority of Maimuana, the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ):
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took (a piece of goat's) shoulder at her place, and then offered prayer but did not perform ablution.
عمرو نے کہا,بکیر بن اشج نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے مولیٰ کریب سے ، انہوں نے نبیﷺ کی زوجہ حضرت میمونہؓ سے روایت کی کہ
نبیﷺ نے ان کے ہاں شانے کا گوشت کھایا ، پھر نماز پڑھی اور وضو نہ کیا ۔
This hadith has been narrated by Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ on the authority of Maimuna. the wife of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ), by another chain of transmitters.
مجھے جعفر بن ربیعہ نے بیان کیا,یعقوب بن اشج نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام کریب سے ، انہوں نے نبیﷺ کی زوجہ حضرت میمونہؓ سے یہی حدیث بیان کی ہے ۔
Abu Rafi' رضی اللہ عنہ reported:
I testify that I used to roast the liver of the goat for the Messenger of Allah (ﷺ) and then he offered prayer but did not perform ablution.
عمرو نے کہا کہ مجھ سے سعید بن ابی ہلال نے عبداللہ بن عبید اللہ بن ابی رافع کی روایت سے اور ابو غطفان کی روایت سے بیان کیا ,حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہﷺ کے لیے بکری کے پیٹ ( کا گوشت ، جگر ، گردے وغیرہ ) بھونتا تھا ( آپ اسے کھاتے ) ، اس کے بعد آپﷺ نماز پڑھتے اور وضو نہ کرتے تھے ۔
Ibn Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took milk and then called for water and rinsed (his mouth) and said: It contains greasiness.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا, عقیل نے زہری سے ، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ سے اور انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبیﷺ نے دودھ نوش فرمایا : پھر پانی طلب کیا ، کلی کی اور فرمایا : یقیناً اس میں کچھ چکناہٹ ہے ۔ ‘ ‘