This hadith is narrated by Abu Kuraib. Ibn Numair and others, all on the authority of Hisham with the same chain of transmitters, but in their narration these words are not there: washed his feet.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا، ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، ہم سے علی بن مشیر نے بیان کیا، ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، ان سب نے ہشام کی سند سے بیان کیا،ان کی حدیث میں پاؤں دھونے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
Hisham narrated it from his father, who narrated it on the authority of 'A'isha رضی اللہ عنہا :
When the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath because of sexual inter-course, he first washed the palms of his hands three times, and then the whole hadith was transmitted like that based on the authority of Abu Mu'awyia, but no mention is made of the washing of feet.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سےوکیع نے ہشام کی اسی سند کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کی کہ
رسو ل اللہ ﷺ نے جنابت سےغسل فرمایا ، آغاز کرتے ہوئے تین بار ہتھلیاں دھوئیں ..... پھر ابو معاویہ کی حدیث کی طرح بیان کیا ، تاہم پاؤں دھونے کا ذکر نہ کیا ۔
Urwa has narrated it on the authority of 'A'isha:
When Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath because of sexual intercourse, he first washed his hands before dipping one of them into the basin, and then performed ablu- tion as is done for prayer.
ہم سے عمرو الناقد نے بیان کیا، کہا ہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا،زائدہ نے ہشام سے اسی سند کے ساتھ حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت فرماتے ( تو ) اس طرح آغاز کرتے کہ برتن میں ہاتھ داخل کرنے سے پہلے اپنے دونوں ہاتھ دھوتے ، پھر نماز کے لیے اپنے وضو کی طرح وضو فرماتے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported it on the authority of Maimuna, his mother's sister, that she said:
I placed water near the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) to take a bath because of sexual intercourse. He washed the palms of his bands twice or thrice and then put his hand In the basin and poured water over his private parts and washed them with his left hand. He then struck his hand against the earth and rubbed it with force and then performed ablution for the prayer and then poured three handfuls of water on his head and then washed his whole body after which he moved aside from that place and washed his feet, and then I brought a towel (so that he may wipe his body). but he returned it.
علی بن حجر السعدی نے مجھ سے کہا,عیسیٰ بن یونس نے ہم سے حدیث بیان کی ، ( کہا : ) ہم سے اعمش نے حدیث بیان کی ، انہوں نے سالم بن ابی جعد سے ، انہوں نے کریب سے ، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا مجھے میری خالہ میمونہ ؓ نے بتایا کہ
میں رسول اللہ ﷺ کے غسل جنابت کے لیے آپ کے قریب پانی رکھا ، آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو دو یا تین دفعہ دھویا ، پھر اپنا ( دایاں ) ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کے ذریعے سے اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا اور اسے اپنے بائیں ہاتھ سے دھویا ، پھر اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر مار کر اچھی طرح رگڑ اور اپنا نماز جیسا وضو فرمایا ، پھر ہتھیلی بھر کر تین لپ پانی اپنے سر پر ڈالا ، پھر اپنے سارے جسم کو دھویا ، پھر اپنی اس جگہ سے دور ہٹ گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے ، پھر میں تولیہ آپ کے پاس لائی تو آپ نے اسے واپس کر دیا ۔
This hadith is narrated by A'mash with the same chain of transmitters, but in the hadith narrated by Yahya bin Yahya and Abu Kuraib:
There is no mention of Pouring of three handfuls of water on the head. and in the hadith narrated by Waki' all the features of ablution have been recorded: rinsing (of mouth), snuffing of water (in the nostrils); and in the hadith transmitted by Abu Mu'awyia, there is no mention of a towel.
ہم سے محمد بن الصباح، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو کریب، اشجع اور اسحاق نے بیان کیا،وکیع اور ابو معاویہ نے اعمش کی سابقہ سندکے ساتھ یہ روایت بیان کی
لیکن ان دونوں کی حدیث میں سر پر تین لپ ڈالنے کا ذکر نہیں ہے ۔ وکیع کی حدیث میں پورے وضو کی کیفیت کا بیان ہے ۔ اس میں ( انہوں نے ) کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کا ذکر کیا ، اور ابو معاویہ کی حدیث میں تولیے کا ذکر نہیں ہے ۔
Ibn Abbas narrated It on the authority of Maimuna that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was given a towel, but he did not rub (his body) with it, but he did like this with water, i. e. he shook it off.
عبد اللہ بن ادریس نے اعمش کی سابقہ سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے حضرت میمونہ ؓ کی روایت بیان کی کہ نبی اکرمﷺ کے پاس تولیہ لایا گیا توآپ نے اسے ہاتھ نہ لگایا اور پانی کے ساتھ اس طرح کرنے لگے ، یعنی جھاڑنے لگے ۔
A'isha reported:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath because of sexual intercourse, he called for a vessel and took a handful of water from it and first (washed) the right side of his head, then left, and then took a handful (of water) and poured it on his head.
ہم سے محمد بن المثنیٰ العنزی نے بیان کیا، مجھ سے ابو عاصم نے حنظلہ بن ابی سفیان کی سند سے بیان کیا,قاسم ( بن محمدبن ابی بکر ) نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تو تقریباً اتنا بڑا برتن منگواتے جتنا اونٹنی کا دودھ دھونے کا ہوتا ہے ۔ اور چلو سے پانی لیتے اور سر کے دائیں حصے سےآغاز فرماتے ، پھر بائیں طرف ( پانی ڈالتے ) ، پھر دونوں ہاتھوں ( کا لپ بنا کر اس ) سے ( پانی ) لیتے اور ان سے سر پر ( پانی ) ڈالتے ۔
A'isha reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) washed himself with water from a vessel (measuring seven to eight seers) because of sexual intercourse.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا,امام مالک نے ابن شہاب ( زہری ) سے ، انہوں نے عروہ سے اور انہوں نےحضرت عائشہ ؓ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ ایک ہی برتن سے ، جو ایک فرق ( تین صاع یا ساڑھےتیرہ لٹر ) کا تھا ، غسل جنابت فرمایا کرتے تھے
A'isha reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from the vessel (which contained seven to eight seers, i. e. fifteen to sixteen pounds) of water And I and he (the Holy Prophet) took a bath from the same vessel. And in the hadith narrated by Sufyan the words are: from one vessel . Qutaiba said: Al-Faraq is three Sa' (a cubic measuring of varying magnitude).
قتیبہ بن سعید اور ابن رمح نے لیث سے ، اسی طرح قتیبہ بن سعید ، ابوبکر بن ابی شیبہ ، عمرو ناقد اورزہیر بن حرب نے سفیان سے حدیث بیان کی ، ان دونوں ( لیث اور سفیان ) نے زہری سے ، انہوں نے عروہ سے ، انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ ایک بڑے پیالے سے ، جو ایک فرق کی مقدارجتنا تھا ، غسل فرماتے ۔ میں اور آپ ایک برتن میں ( سے ) غسل کرتے تھے ۔ سفیان کی حدیث میں ( في الإنا ء الواحدکے بجائے ) من إناء واحد ( ایک برتن سے ) ہے ۔ قتیبہ نے کہا ، سفیان نے کہا : فرق تین صاع کا ہوتا ہے ۔
Abu Salamah bin 'Abdul-Rahman reported:
I along with the foster brother of 'A'isha went to her and he asked about the bath of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) because of sexual intercourse. She called for a vessel equal to a Sa' and she took a bath. and there was a curtain between us and her. She poured water on her head thrice and he (Abu Salama) said: The wives of the Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) collected hair on their heads and these lopped up to ears (and did rot go beyond that).
مجھ سے عبید اللہ بن معاذ الانباری نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے شعبہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا,ابو بکر بن حفص نے ابو سلمہ بن عبد الرحمن ( بن عوف جوحضرت عائشہ کے رضاعی بھانجے تھے ) سےر وایت کی ، انہوں نے کہا
میں اور حضرت عائشہ ؓ کا رضاعی بھائی ( عبد اللہ بن یزید ) ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اس نے ان سے نبی اکرمﷺ کے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا ، چنانچہ انہوں نے ایک صاع کے بقدربرتن منگوایا او راس سے غسل کیا ، ہمارے اور ان کے درمیان ( دیوار وغیرہ کا ) پردہ حائل تھا ، اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالا ۔ ابو سلمہ نے بتایا کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات اپنے سر ( کے بالوں ) کو کاٹ لیتی تھیں یہاں تک کہ وہ وفرہ ( کانوں کے نچلے حصے کی لمبائی کے بال ) کی طرح ہو جاتے ۔
Salama bin Abdul-Rahman said:
A'isha said: when the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath, he started from the right hand and poured water over it and washed it, and then poured water on the impurity with the right band and washed it away with the help of the left hand. and after having removed it, he poured water on his head. A'isha said: I and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from the same vessel, after sexual intercourse.
ہم سے ہارون بن سعید العیلی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے مخرمہ بن بکیر نے بیان کیا، وہ اپنے والد سے، وہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے، انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا
حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا : جب رسول اللہ ﷺ غسل فرماتے تودائیں ہاتھ سے آغاز فرماتے ، اس پر پانی ڈال کر اسے دھوتے ، پھر جہاں ناپسندیدہ چیز لگی ہوتی اسے دائیں ہاتھ سے پانی ڈال کر بائیں ہاتھ سے دھوتے ، جب اس سے فارغ ہو جاتے تو سر پر پانی ڈالتے ۔ حضرت عائشہ ؓ نے بتایا کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک برتن سے نہاتے جب کہ دونوں جنابت کی حالت میں ہوتے ۔
Hafsa, daughter of 'Abdul-Rahman bin Abu Bakr, reported:
'A'isha narrated to her that she and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from the same vessel which contained water equal to three Mudds or thereabout.
مجھ سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے شبابہ نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا، یزید کے حکم سے، لڑائی کی وجہ سےحفصہ بنت عبد الرحمن بن ابی بکر سے ( جو منذر بن زبیر کی اہلیہ تھیں ) روایت ہے کہ
حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ وہ ( خود ) اور نبی اکرمﷺ ایک برتن میں غسل کرتے جس میں تین مد ( مد ایک صاع کا چوتھاحصہ ہوتا ہے ) یا اس کے قریب پانی آتا.
A'isha reported:
I and the Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from the same vessel and our hands alternated into it in the state that we had had sexual intercourse.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے بیان کیا، کہا ہم سے افلح بن حمید نے بیان کیا،قاسم بن محمد ( بن ابی بکر ) نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، فرمایا
میں اور رسول اللہ ﷺ ایک برتن سے غسل جنابت کرتے اور ہمارے ہاتھ باری باری اس میں جاتے
A'isha reported:
I and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from one vessel which was placed between me and him and he would get ahead of me, so that I would say: Spare (some water for) me, spare (some water for) me; and she said that they had had sexual intercourse.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو خیثمہ نے عاصم الاہوال کی سند سے بیان کیا,( حضرت عائشہ کی شاگرد ) معاذہ بنت عبد اللہ نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں اور رسول اللہ ﷺ ایک برتن سے ، جو میرے اور آپ کے درمیان ہوتا ، غسل کرتے ۔ آپ میری نسبت جلد پانی لیتے حتی کہ میں کہتی : میرے لیے چھوڑیے ، میرے لیے چھوڑیے ۔ وہ ( معاذہ ) کہتی ہے اوروہ دونوں جنبی ہوتے ۔
Ibn Abbas said:
Maimuna (the wife of the Holy Prophet ﷺ ) reported to me that she and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from one vessel.
ہم سب سے قتیبہ بن سعید اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے ابن عیینہ کی سند سے بیان کیا کہ,سفیان نے عمرو سے ، انہوں نے ابو شعثاء سے ، انہوں نے ابن عباسؓ سے روایت کی ، کہا
مجھے حضرت میمونہ ؓ نے خبر دی کہ وہ اور نبی اکرمﷺ ایک ( ہی ) برتن میں ( سے ) غسل کرتے تھے ۔
Ibn Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath with the water left over by Maimuna.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور محمد بن حاتم نے بیان کیا - کہا کہ ہم سے اسحاق بن حاتم نے بیان کیا - ہم سے محمد بن بکر نے بیان کیا,ابن جریج نے عمرو بن دینار سے روایت کی ، کہا : مجھے جتنا زیادہ ( سےزیادہ ) علم ہے اور جو میرے ذہن میں آتا ہے اس کے مطابق مجھے ابو شعثاء نے خبر دی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایاکہ
رسول اللہ ﷺ میمونہ ؓ کے بچے ہوئے پانی سے نہالیتے تھے ۔
Zainab bint Umm Salama (the wife of the Holy Prophet ﷺ) reported:
Umm Salama رضی اللہ عنہ and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath from the same vessel.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، ہم سے ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا جو زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ وہ اور رسول اللہ ﷺ ایک برتن میں ( سے ) غسل جنابت کرتے تھے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah (ﷺ) took a bath with five Makkuks of water and performed ablution with one Makkuk. Ibn Muthanna has used the words five Makakiyya, and Ibn Mu'adh narrated it from 'Abdullah bin 'Abdullah and he made no mention of Ibn Jabr.
عبید اللہ بن معاذ نے بیان کی کہ ان کے والد نے انہیں حدیث سنائی اور ابن مثنی نے عبد الرحمان ، یعنی ابن مہدی سے حدیث بیان کی ، ان دونوں نے کہا : ہمیں شعبہ نے عبد اللہ بن عبداللہ بن جبر سے حدیث بیان کی ، کہا : میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ
رسو ل اللہ ﷺ پانچ مکوک سے غسل فرماتے اورایک مکوک سے وضو فرماتے ۔ ( ایک مکوک سوا صاع کے برابر ہوتا ہے ۔ ) ابن مثنی نے مکاییک کی جگہ مکاکی ( تخفیف کے ساتھ وہی ) لفظ بولا ۔ عبید اللہ بن معاذ نے عبد اللہ بن عبد اللہ کہا اور ابن جبر کا ذکر نہیں کیا ۔
Anas رضی اللہ عنہ said:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) performed ablution with one Mudd and took bath with a Sa' up to five Mudds.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا،مسعر نے ابن جبر سے ، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ ﷺ ایک مد سے وضو فرماتے اور ایک صاع سے پانچ مد تک ( کے پانی ) سے غسل کرتے ۔
Safina رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) took a bath with one Sa` of water because of sexual intercourse and performed ablution with one Mudd.
ہم سے ابو کامل الجہدری اور عمرو بن علی نے بیان کیا، ان دونوں نے بشر بن المفضل سے کہا: ابو کامل,بشر نے کہا : ہمیں ابو ریحانہ نے حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ سےحدیث بیان کی ، انہوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ ایک صاع پانی سے غسل جنابت فرماتے اور ایک مد پانی سے وضو فرما لیتے ۔