The Book of Mosques and Places of Prayer
كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة
Chapter 5
A'isha reported:
There came to me two old women from the old Jewesses of Medina and said: The people of the grave are tormented in their graves. I contradicted them and I did not deem it proper to testify them. They went away and the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to me and I said to him: Messenger of Allah ﷺ I there came to me two old women from the old Jewesses of Medina and asserted that the people of the graves would be tormented therein. He (the Prophet ﷺ) said: They told the truth; they would be tormented (so much) that the animals would listen to it. She ('A'isha) said: Never did I see him (the Holy Prophet ﷺ) afterwards but seeking refuge from the torment of the grave in prayer.
ہم سے زہیر بن حرب اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، ان دونوں نے جریر کی سند سے کہا: ہم سے جریر نے منصور کی سند سے بیان کیا,ابو وائل ( شقیق بن سلمہ ) نے مسروق سے اور انھوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
مدینہ کے یہودیوں کی بوڑھی عورتوں میں سے دو بوڑھیاں میرے گھر آئیں اور انھوں نے کہا : قبروں والوں کو ان کی قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے ۔ میں نے ان دونوں کو جھٹلایا اور ان کی تصدیق کےلیے ہاں تک کہنا گوارانہ کیا ، وہ چلی گئیں اور رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں نے آپ سے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے پاس مدینہ کی بوڑھی یہودی عورتوں میں سے دو بوڑھیاں آئی تھیں ، ان کا خیا ل تھا کہ قبر والوں کو ان کی قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے ۔ آپ نے ( کچھ دن گزر نے کے بعد ) فرمایا : ’’ان دونوں نے سچ کہا تھا ۔ ( قبروں میں ) ان ( کافروں ، گنا گاروں ) کو ایسا عذاب ہوتا ہے کہ اسے مویشی بھی سنتے ہیں ۔ ‘ ‘ اس کے بعد میں نے آپ کو دیکھا آپ ہر نماز میں قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے ۔
Masruq reported this hadith on the authority of 'A'isha who said:
Never did he (the Holy Prophet) say prayer after this in which I did not hear him seeking refuge from the torment of the grave.
ہم سے ہناد بن السری نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاحواس نے بیان کیا،(ابو وائل کے بجائے ) اشعث کے والد ( ابو شعثاء سلیم محاربی ) نے مسروق سے اور انھوں نے حضرت عائشہ ؓ سے مذکورہ بالا حدیث روایت کی ۔ اور اس میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے کہا
آپ نے اس کے بعد جو نماز بھی پڑھی میں نے آپ سے سناکہ آپ اس میں قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے ۔
A'isha reported:
1 heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) seeking refuge from the trial of Dajjal (Antichrist) in prayer.
مجھ سے عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے یعقوب بن ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے میرے والد نے صالح کی سند سے، ابن شہاب کی سند سے، انہوں نے کہا: عروہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ نے۔ مجھے بتایا،حضرت عائشہ ؓ نے کہا کہ
میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی نماز میں ، دجال کے فتنے سے پناہ مانگتے سنا
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When any one of you utters tashahhud (in prayer) he must seek refuge with Allah from four (trials) and should thus say: O Allah! I seek refuge with Thee from the torment of the Hell, from the torment of the grave, from the trial of life and death and from the evil of the trial of Masih al-Dajjal (Antichrist).
ہم سے نصر بن علی الجہضمی، ابن نمیر، ابو کریب اور زہیر بن حرب نے بیان کیا،وکیع نے کہا : ہمیں اوزاعی نے حسان بن عطیہ سے حدیث سنائی ، انھوں نے محمد بن ابی عائشہ سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، نیز ( اوزاعی نے ) یحییٰ بن ابی کثیر سے ، انھوں نے ابو سلمہ سے اور انھون نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’جب تم میں سے کوئی تشہد پڑھ لے تو چار چیزوں سے اللہ کی پناہ طلب کرے ۔ ’’اے اللہ ! میں جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اور زندگی اور موت میں آزمائش سے اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں.
A'isha, the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to supplicate in prayer thus: O Allah! I seek refuge with Thee from the torment of the grave, and I seek refuge with Thee from the trial of the Masih al-Dajjal (Antichrist) and I seek refuge with Thee from the trial of life and death. O Allah! I seek refuge with Thee from sin and debt. She ('A'isha) reported: Someone said to him - (the Holy Prophet ﷺ): Messenger of Allah! why is it that you so often seek refuge from debt? He said: When a (person) incurs debt, (he is obliged) to tell lies and break promise.
مجھ سے ابوبکر بن اسحاق نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم سے شعیب نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے عروہ بن الزبیر نے بیان کیا, نبی کریم ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ ؓ نے خبر دی کہ
نبی اکرم ﷺ نماز میں ( یہ ) دعا مانگتے تھے : اے اللہ ! میں قبر کے عذاب سے تیری پنا ہ چاہتا ہوں اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ کا طالب ہوں ، میں زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ ! میں گناہ اور قرض ( میں پھنس جانے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ ‘ ‘ ) حضرت عائشہ ؓ نے کہا : کسی کہنے والے نے کہا : اللہ رسول ﷺ آپ قرض سے کس قدر پناہ مانگتے ہیں ! آپ ﷺ نے فرمایا : ”جب آدمی مقروض ہو جائے تو بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کرتا ہے تو اس کی خلاف ورزی کرتا ہے ‘ ‘
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When any one of you completes the last tashahhud. he should seek refuge with Allah from four (trials). I.e. from the torment of Hell, from the torment of grave, from the trial of life and death, and from the mischief of Masih at-Dajjal (Antichrist).
مجھ سے زہیر بن حرب نے کہا,ولید بن مسلم نےکہا : مجھے اوزاعی نے حدیث سنائی ، انہوں نے کہا : ہمیں حسان بن عطیہ نےحدیث سنائی ، کہا : مجھے محمد بن ابی عائشہ نے حدیث سنائی کہ انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ جب تم میں سے کوئی آخر ی تشہد سے فارغ ہو جائے تو چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے : جہنم کے عذاب سے ، قبر کے عذاب سے زندگی اور موت کی آزمائش سے اور مسیح دجال کے شر سے ۔ ‘ ‘
It was narrated from Al-Awzai with this chain (no. 1326):
But he said "When one of you has finished the Tashahhud," and he did not say: "final."
مجھ سے الحکم بن موسیٰ نے کہا, ہقل بن زیاد اور عیسیٰ بن یونس دونوں نے اوزاعی کی مذکورہ سند سے یہی حدیث روایت کی ، ا س میں ہے
آپ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی تشہد سے فارغ ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ‘ ‘ انھوں نے الآخر ( آخری تشہد ) کے الفاظ نہیں کہے ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: O Allah! I seek refuge with Thee from the torment of the grave, and the torment of Hell, and the trial of life and death and the mischief of Masih al-Dajjal.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا,ہشام نے یحییٰ سے اور انھوں نے ابو سلمہ سے روایت کی کہ انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے
اللہ کے نبی ﷺ نے دعا کی : ’’اے اللہ ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور آگ کے عذاب سے اور زندگی اور موت کی آزمائش سے اور مسیح دجال کے شر سے ۔ ‘ ‘
Abu Huraira reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Seek refuge with Allah from the torment of Hell, seek refuge with Allah from the torment of the grave, and seek refuge with Allah from the trial of Masih al-Dajjal and seek refuge with Allah from the trial of life and death.
ہم سے محمد بن عباد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا,عمرو ( بن دینار ) نے طاؤس سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’اللہ کے عذاب سے اللہ کی پناہ طلب کرو ، قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگوں ، مسیح دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرو اور زندگی اور موت کے فتنے سے اللہ کی پناہ مانگو ۔ ‘ ‘
A hadith like this has been transmitted by Ibn Tawus from his father on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ .
ہم سے محمد بن عباد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، وہ ابن طاؤس سے، انہوں نے اپنے والد سے، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
A hadith like this has been transmitted by A'raj on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ .
ہم سے محمد بن عباد، ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے سفیان نے ابو الزناد کی سند سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے اسی کی مانند روایت کی.
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to seek refuge from the torment of the grave, torment of Hell and the trial of Dajjal.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے متبادل کے بارے میں بیان کیا,عبداللہ بن شقیق نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ
آپ ﷺ قبر کے عذاب سے ، جہنم کے عذاب سے اور دجال کے فتنے سے پناہ مانگا کرتے تھے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to teach them this supplication (in the same spirit) with which he used to teach them a surah of the Qur'an. He would thus instruct us: Say, O Allah, we seek refuge with Thee from the torment of Hell. And I seek refuge with Thee from the torment of the grave, and I seek refuge with Thee from the trial of al-Masih ad-Dajjal, and I seek refuge with Thee from the trial of life and death. Muslim bin Hajjaj said: It has reached me that Tawus said to his son: Did you make this supplication in prayer? He said: No. (Upon this) he (Tawus) said: Repeat the prayer. Tawus has narrated this hadith through three or four (transmitters) with words to the same effect.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے مالک بن انس کی سند سے بیان کیا، ابو الزبیر رضی اللہ عنہ کی روایت سے جو ان کو پڑھا گیا,طاوس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ ان ( سب صحابہ ) کو اس دعا کی تعلیم اسی طرح دیتے تھے جس طرح انھیں قرآن مجید کی کسی سورت کی تعلیم دیتے تھے ۔ آپ فرماتے تھے : ’’سب کہو : اے اللہ ! ہم جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتے ہیں اور میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ ‘ ‘ امام مسلم نے کہا مجھے یہ بات پہنچی کہ طاوس نے اپنے بیٹے سے پوچھا : کیا تم نے اپنی نماز میں یہ دعا مانگی ہے ؟ اس نے جواب دیا : نہیں ۔ اس پرطاوس نے کہا : دوبارہ نماز پرھو کیونکہ انھوں نے ( حدیث میں مذکور ) یہ دعا تین یا چار صحابہ سے روایت کی یا جیسے انھوں نے کہا ۔ ( یعنی جتنے صحابہ سے انھوں نے کہا ۔ )
Thauban رضی اللہ عنہ reported:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) finished his prayer. He begged forgiveness three times and said: O Allah! Thou art Peace, and peace comes from Thee; Blessed art Thou, O Possessor of Glory and Honour. Walid reported: I said to Auza'i: How is the seeking of forgiveness? He replied: You should say: I beg forgiveness from Allah, I beg forgiveness from Allah.
ہم سے داؤد بن رشید نے بیان کیا, ولید نے اوزاعی سے ، انہوں نے ابو عمار ۔ ان کا نام شداد بن عبداللہ ہے ۔ سے ، انھوں نے ابو اسماء سے اور انھوں نے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ ﷺ جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین دفعہ استغفار کرتےاور اس کے بعد کہتے : اللہم انت السلام و منك السلام ، تباركت ذاالجلال والاكرام ’’ اے اللہ ! تو ہی سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے ، تو صاحب رفعت و برکت ہے ، اے جلال والے اور عزت بخشنے والے ! ‘ ‘ ولید نے کہا : میں نے اوزاعی سے پوچھا : استغفار کیسے کیا جائے ؟ انھوں نے کہا : استغفر اللہ ، استغفر اللہ کہے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) pronounced salutation, he salutation longer than it took him to say: O Allah: Thou art Peace, and peace comes from Thee, blessed art Thou, Possessor of Glory and ]Honour; and in the narration of Ibn Numair the words are: O Possessor of Glory and Honour.
ابو بکر بن ابی شبیہ اور ابن نمیر نے حدیث بیان کی ، کہا ہمیں ابو معاویہ نے عاصم سے حدیث سنائی ، انھوں نے عبداللہ بن حارث سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی
کہا رسول اللہ ﷺ سلام پھیرنے کے بعد صرف یہ ذکر پڑھنے تک ہی ( قبلہ رخ ) بیٹھتے : اللہم ! انت السلام ومنک السلام تبارکت ذاالجلال والاکرام ’’اے اللہ ! تو ہی سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے ، تو صاحب رفعت وبرکت ہے ، اے جلال والے اور عزت بخشنے والے ! ‘ ‘ ابن نمیر کی روایت میں : یا ذالجلال والاکرام ( یا کے اضافے کے ساتھ ) ہے.
Ibn Numair narrated it with the same chain of transmitters and said:
O Possessor of Glory and Honour.
ابن نمیر نے ہم سے کہا, ابو خالد احمر نے عاصم سے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی اور
یا ذالجلال والاکرام ( یا کے اضافے کے ساتھ ) کہا ۔
A hadith like this has been transmitted by Abdullah bin Harith on the authority of A'isha رضی اللہ عنہا except for the words:
He (the Holy Prophet ﷺ) used to say: 0 Possessor of Glory and Honour.
ہم سے عبد الوارث بن عبد الصمد نے بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا,شعبہ نے عاصم اور خالد سے روایت کرتے ہوئے عبداللہ بن حارث سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور
انھوں نے نبی ﷺ سے اسی کے مانند روایت کی ، مگر وہ ( شعبہ یا کے اضافے کے ساتھ ) یا ذاالجلال والاکرام کہا کرتے تھے ۔
Mughira bin Shu'ba رضی اللہ عنہ wrote to Mu'awiya رضی اللہ عنہ :
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) finished the prayer and pronounced salutation he uttered (this supplication): There is no god but Allah. He is alone, Who has no partner. To Him belongs the sovereignty and to Him praise is due and He is Potent over every. thing. O Allah! no one can withhold what Thou givest, or give what Thou with holdest, and the riches cannot avail a wealthy person with Thee.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا, منصور نے مسیّب بن رافع سے ، انھوں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے مولیٰ وراد سے روایت کی ، انھوں نے کہا : حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ( ان کے مطالبے پر ) معاویہ رضی اللہ عنہ کو لکھ کر بھیجا کہ
جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہو کر سلام پھیرتے تو فرماتے : ’’ ایک اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ یکتا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے ، وہی شکرو ستائش کا حقدار ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔ اے اللہ ! جو کچھ تو کسی کودے اسے کوئی روک سکنے والا نہیں اورجس چیز کو تو روک لے کوئی اسے دے سکنے والا نہیں اور تیرے سامنے کسی شان والے کو اس کی شان کوئی فاعدہ نہیں دے سکتی.
A hadith like this has been narrated by Mughira bin Shu'ba رضی اللہ عنہ with another chain of transmitters. Abu Bakr and Abu Kuraib narrated in their narration (that Warrad reported):
Mughira رضی اللہ عنہ gave me dictation of it and 1 wrote it to Mu'awiya رضی اللہ عنہ .
ابوبکر بن ابی شیبہ ، ابو کریب اور احمد بن سنان نے ہمیں حدیث بیان کی ، ان سب نے کہا : ہمیں ابو معاویہ نے اعمش سےحدیث سنائی ، انھوں نے مسیب بن رافع سے ، انھون نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے مولیٰ وراد سے ، انھوں نےحضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے اسی طرح روایت بیا ن کی ۔ ابو بکر اور ابو کریب نے اپنی روایت میں : ( وراد نے ) کہا
مغیرہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات مجھے لکھوائی اور میں نے یہ بات حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف لکھ بھیجی ۔
Warrad, the freed slave of Mughira bin Shu'ba رضی اللہ عنہ , reported: Mughira bin Shu'ba رضی اللہ عنہ wrote to Mu'awiya رضی اللہ عنہ (it was Warrad who wrote this letter for him, i. e. Mughira):
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saying: When the salutation is pronounced. and the rest of the hadith is the same except this that he made no mention of: He is Potent over everything.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن بکر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبدہ بن ابی لبابہ نے بیان کیا کہ المغیرہ رہ بن شعبہ کے موکل وردہ نے، انہوں نے کہا: المغیرہ بن شعبہ نے ان کو لکھا۔ معاویہ نے وہ خط لکھا اور اس کا ایک ماخذ ہے۔اس نے وہ کتاب لکھی ہے اور اس کا ایک راوی ہے
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا تو ان کی گفتگو کی طرح، سوائے ان کے اس قول کے کہ "اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔" خانقاہ" کیونکہ اس کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔