The Book of Mosques and Places of Prayer
كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة
Chapter 5
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
We performed prostration along with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) (as he recited these verses: ) When the heaven burst asunder and Read in the name of Thy Lord (al-Qur'an, xcvi. 1).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عمرو ناقد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے ایوب بن موسیٰ کی سند سے بیان کیا,عطاء بن میناء نے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ‘ انھوں نے کہا
ہم نے نبی ﷺکے ساتھ ( اذا السّماء انشقت ) اور ( اقرا باسم ربّک ) میں سجدہ کیا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prostrated himself (while reciting these verses). When the heaven burst asunder ; Read in the name of Thy Lord .
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا، وہ یزید بن ابی حبیب کی سند سے,صفوان بن سلیم نے بنو مخزوم کے آزاد کردہ غلام عبد الرحمٰن اعرج سے روایت کی ‘ انھوں نے حصرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ‘ انھوں نے کہا کہ
رسول اللہ ﷺ نے ( اذا اسّماء انشقّت ) اور ( اقراباسم ربّک ) میں سجدہ کیا ۔
A hadith like this has been transmitted by Abdul-Rahman al-Araj on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ .
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے عمرو بن حارث نے بیان کیا, عبید اللہ بن ابی جعفر نے عبد الرحمٰن اعرج سے ‘ انھوں نے حصرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے رسو ل اللہﷺسے اسی کے مانند بیان کیا.
Abu Rafi' reported:
I said the night prayer along with Abu Huraira رضی اللہ عنہ and -as he recited: When the heaven burst asunder, he performed prostration. Isaid to him: What prostration is this? He said: I prostrated myself (on this occasion of recital) behind Abu'I-Qasim (Muhammad. may peace be upon him), and Iwould go on doing this till I meet him (in the next world). Ibn 'Abu al-A'la said: (Abu Huraira uttered this: ) I would not abandon performing prostration.
عبید اللہ بن معاذ غنبری ارو محمد بن عبد الاعلیٰ نے کہا : ہمیں معتمر نے اپنے والد ( سلیمان تیمی ) سے حدیث سنائی ‘ انھوں نے بکر ( بن عبد اللہ مزنی ) سے اور انھوں نے ابو رافع سے روایت کی ‘ انھوں نے کہا
میں نے حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انھوں نے ( اذا السّماء انشقّت ) کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا ۔ میں نے پوچھا : یہ سجدہ کیسا ہے ؟انھوں نے جواب دیا : میں نے اس میں ابوالقاسم ( محمد رسو ل اللہ ﷺ ) کے پیچھے سجدہ کیا ‘ اس لیے میں اس میں ہمیشہ سحدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ ( ﷺ ) سے جا ملوں ۔ ( محمد ) بن عبد الاعلیٰ نے کہا : میں بھی ہمیشہ یہ سجدہ کرتا ہوں ۔
This hadith has been narrated by Tamimi with the same chain of transmitters except for this that they made no mention of: Behind Abu'l-Qasim ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
مجھے عمرو الناقد نے بتایا، اس نے ہم سے کہاعیسیٰ بن یونس ‘ یزید بن زریع اور سلیم بن اخضر سب نے ( سلیمان ) تیمی سے سابقہ سند کے ساتھ روایت کی لیکن انھوں نے خلف ابی القاسم ﷺ ( ابوالقاسم ﷺکے پیچھے ) کے الفاظ نہیں کہے ۔
Abu Rafi' reported:
I saw Abu Huraira رضی اللہ عنہ performing prostration (while reciting this verse:) When the heaven burst asunder. I said to him: Do you prostrate yourself (while reciting) i? He said: Yes, I saw my best Friend ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prostrating himself on (the recital of this verse) and I shall continue prostrating till I meet him. Shu'ba asked: Do you mean (by Friend) the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم )? He said: Yes.
مجھ سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا،شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ سے انھوں نے ابو رافع سے روایت کی ‘ کہا
میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا ‘ وہ ( اذا السّماء انشقّت ) میں سجدہ کرتے تھے ۔ میں نے پوچھا : آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟انھوں نے کہا : ہاں!میں نے اپنے خلیلﷺکو اس سجدہ کرتے دیکھا ‘ اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہو ں گا حتی کہ ان سے جا ملوں ۔ شعبہ نے کہا : میں نے ( عطاء سے ) پوچھا : ( خلیل سے مراد ) نبی اکرم ﷺہیں ؟انھوں نے کہا : ہاں ۔
Abdullah bin Zubair رضی اللہ عنہ narrated on the authority of his father:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sat in prayer. he placed the left foot between his thigh and shank and stretched the right foot and placed his left hand on his left knee and placed his right hand on his right thigh, and raised his finger.
عثمان بن حکم نے کہا : عامر بن عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے مجھے حدیث سنائی ‘ انھوں نے کہا
رسول اللہﷺجب نماز میں بیٹھتے تو اپنا بایاں پاؤں اپنی ران اور اپنی پنڈلی کے درمیان کر لیتے اور اپنا دایاں پاؤ ں بچھا لیتے اور اپنا بایاں ہاتھ اپنے بائیں گٹھنے پر اور اپنا دایا ں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھ لیتے اور اپنی انگلی سے اشارہ کر لیتے ۔
Abdullah bin Zubair narrated on the authority of his father:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sat for supplication, i. e. tashahhud (blessing and supplication), he placed his right hand on his right thigh and his left hand on his left thigh, and pointed with his forefinger, and placed his thumb on his (milddle) finger, and covered his knee with the palm of his left hand..
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، لیث نے بتایا, ابن عجلان نے عامر بن عبد اللہ بن زبیرسے اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ‘ انھوں نے کہا
رسول اللہ ﷺجب ( نماز میں ) بیٹھ کر دعا کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پراور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے اور اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے اوراپنا انگوٹھا اپنی د رمیانی انگلی پررکھتےاور بائیں گٹھنے کو اپنی بائیں ہتھیلی کے اندر لےلیتے ( پکڑلیتے ۔ )
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sat for tashahhud he placed his left hand on his left knee. and his right hand on his right knee. and he raised his right finger, which is next to the thumb, making supplication in this way, and he stretched his left hand on his left knee.
مجھ سے محمد بن رافع اور عبد بن حمید نے بیان کیا - ہم سے عبد نے بیان کیا اور ابن رافع نے کہا: ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ہم سے معمر نے بیان کیا, عبید اللہ بن عمر نے نافع سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبیﷺجب نماز میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گٹھنوں پر رکھ لیتے اور انگوٹھے سے ملنے والی دائیں ہاتھ کی انگلی ( شہادت کی انگلی ) اٹھا کر اس سے دعا کرتے اور اس حالت میں آپکا بایاں ہاتھ آپکے بائیں گٹھنے پرہوتا ‘ اسے ( آپ ) اس ( گٹھنے ) پر پھیلا ئے ہوتے ۔
Another version on the authority of Ibn Umar رضی اللہ عنہ says:
When the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sat for tashahhud, he placed his left hand on his left knee and placed his right hand on his right knee, and he formed a ring like (fifty-three) and pointed with his finger of attestation.
ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا ہم سے یونس بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا,ایوب نے نافع سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہﷺجب تشہد میں بیٹھتےتو اپنا بایاں ہاتھ اپنے بائیں گٹھنے پررکھتےاوراپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں گٹھنے پر رکھتے اور انگلیوں سے تریپن ( 53 ) کی گرا بناتے اور انگشت شہادت سے اشارہ کرتے ۔
Ali bin 'Abdul-Rahman al-Mu'awi reported:
'Abdullah bin Umar رضی اللہ عنہ saw me playing with pebbles during prayer. After finishing the prayer he forbade me (to do it) and said: Do as the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to do. I said: How did Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) do? He said that he (the Messenger of Allah) sat at tashahhud, placed his right palm on the right thigh and closed all his fingers and pointed with the help of finger next to the thumb, and placed his left palm on his left thigh.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہاامام مالک نے مسلم بن ابی مریم سے اور انھوں نے علی بن عبد الرحمان معاوی سے روایت کی کہ انھوں نے کہا
مجھے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ میں نماز کے دوران ( بے خیالی کے عالم میں نیچے پڑی ہوئی ) کنکریوں سے کھیل رہاتھا ۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو مجھےے منع کیا اورکہا : ویسے کرو جس طرح رسول اللہﷺکیا کرتے تھے ۔ میں نے پوچھا : رسول اللہ ﷺکیا کرتے تھے ؟انھوں نے بتایا : جب آپﷺنماز میں بیٹھنے تو ا پنی دائیں ہتھیلی اپنی دائیں ران پر رکھتے اور سب انگلیوں کو بند کر لیتے اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی بائیں ہتھیلی کو اپنی بائیں ران پررکھتے ۔
It was narrated (through another chain) that Ali bin ''Abdur Rehman Al-Muawi said:
I prayed beside Ibn-Umar...." and he mentioned a hadith similar to that of Maalik (no. 1312), adding: "Sufyan said: Yahya bin Saeed narrated it to us from Muslim, then Muslim narrated it to me.
ابن ابی عمر نے کہا : ہمیں سفیان نے مسلم بن ابی مریم سے حدیث سنائی ‘ انھوں نے علی بن عبد الرحمن معاوی سے روایت کی ئ انھوں نے کہا
میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھی ...پھر سفیان نے مالک کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی اور ( سفیان کے شاگرد ابن ابی عمر نے ) یہ اضافہ کیا کہ سفیان نے کہا : یحییٰ بن سعید نے ہمیں یہ حدیث مسلم ( بن ابی مریم ) سے بیان کی تھی ‘ پھر مسلم ( بن ابی مریم ) نے خود مجھے یہ حدیث سنائی ۔
Abu Ma'mar reported:
There was an Amir in Mecca who pronounced taslim twice. Abdullah رضی اللہ عنہ said: Where did he get this sunnah? Al-Hakam said: There is a hadith to the effect that the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) did like It.
زہیر بن حرب نے کہا : ہمیں یحییٰ بن سعید نے شعبہ سے حدیث بیان کی ‘ انھوں نے حکم اور منصور سے ‘ انھوں نے مجاہد سے اور انھوں نے ابو معمر سے روایت کی کہ
ایک حاکم جو مکہ میں تھا دو طرف سلام پھیرتا تھا ۔ حضرت عبد اللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) نے کہا : وہ کہا سے اس سنت سے وابستہ ہوا ہے ؟ حکم نے اپنی حدیث میں کہا : ( عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) نے کہا رسول اللہﷺایسے ہی کیا کرتے تھے ۔
Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
An Amir or a person pronounced taslim twice. 'Abdullah رضی اللہ عنہ said: Where did he get this sunnah?
احمد بن حنبل نے کہا : ہمیں یحییٰ بن سعید نے شعبہ سے حدیث سنائی ‘ انھوں نے مجاہد سے ‘ انھوں نے ابو معمر سے اور انھوں نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ۔ شعبہ نے کہا ۔ حکم نے ایک بار یہ روایت مرفوع بیان کی ۔ کہ
ایک حاکم یا ایک آدمی نے دو طرف سلام پھیراتو عبداللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) نے کہا اس نے یہ ( سنت ) کہا سے اپنا لی ہے ؟ گویا اس دور کے حاکموں نے ایسی سنتیں بھی ترک کی ہوئی تھیں ۔ جس نے اہتمام کیا صحابہ نے اسے سراہا ۔ محدثین کی کاوشوں سے یہ سب سنتیں زندہ ہوئیں ۔
Amir bin Sa'd reported:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) pronouncing taslim on his right and on his left till I saw the whiteness of his cheek
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عامر عقدی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن جعفر نے بیان کیا، اسماعیل بن محمد کی سند سے,عامر بن سعد نے اپنے وال ( سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی ‘ انھوں نے کہا
میں رسول اللہﷺ کو اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرتے دیکھا کرتا تھاٰحتی کہ میں آپ کے رخسار وں کی سفیدی دیکھتا تھا ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
We used to know that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had finished his prayer when we heard the takbir (Allah-O-Akbar).
زہیر بن حرب نے کہا : ہمیں سفیان بن عیینہ نے عمرو ( بن دینار ) سے حدیث سنائی ‘ انھوں نے کہا : مجھے ابو معبد نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس بات کی خبر دی ‘ بعد میں ( بھول جانے کی وجہ سے ) اس سے انکار کر دیا ‘ انھوں ( ابن عباس رضی اللہ عنہما ) نے کہا کہ
ہمیں رسول اللہ کی نماز ختم ہونے کا پتہ تکبیر سے چلتا ہے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
We knew the finishing of the prayer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) through takbir. 'Amr (bin Dinar) said: I made a mention of it to Abu Mabad and he rejected it and said: I never narrated it to you. 'Amr said: He did narrate it before this.
ابن ابی عمر نے کہا : ہمیں سفیان بن عیینہ نے عمروبن دینار سے حدیث سنائی ‘ انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے مولی ٰ ابو معبد کو ابن عباس کے حوالے سے بتاتے ہوئے سنا ‘ انھوں ( ابن عباس رضی اللہ عنہ ) نے کہا
ہمیں رسول اللہ ﷺ کی نماز ختم ہو جانے کا پتہ اللہ اکبر ہی سے لگتا تھا ۔ عمرو نےت کہا : میں نے اس روایت کا ( بعد میں ) ابو معبد کے سامنے ذکر کیا تو انھوں نے اس سے انکار کیا اور کہا : میں نے تمہیں یہ حدیث نہیں سنائی ۔ عمرو نے کہا : حالانکہ انھوں نے اس سے پہلے مجھے یہ بات بتائی تھی ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Dhikr (mentioning the name of Allah) in a loud voice after obligatory prayers was (a common practice) during the lifetime of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ; and when I heard that I came to knew that they (the people) had finished the prayer
ہم سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن بکر نے بیان کیا,ابن جریج نے کہا : مجھے عمرو بن دینار نے بتایا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ ےغلام ابو معبد نے انھیں بتایا کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے انھیں خبر دی کہ
جب لوگ فرض نماز سے سلام پھیرتے تو اس کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا نبی اکرمﷺ کے دور میں ( رائج ) تھا اور ابو معبد ) نے کہا : ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب لوگ سلام پھیرتے تو مجھے اس بات کا علم اسی ( بلندآواز کے ساتھ کیے گئے ذکر ) سے ہوتا تھا ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) entered my house when a Jewess was with me and she was saying: Do you know that you would be put to trial in the grave? The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) trembled (on hearing this) and said: It is the Jews only who would-be put to trial. 'A'isha said: We passed some nights and then the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Do you know that it has been revealed to me: You would be put to trial in the grave ? 'A'isha رضی اللہ عنہا said: 1 heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) seeking refuge from the torment of the grave after this.
ہم سے ہارون بن سعید اور ہرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا - ہارون نے کہا: ہم سے ہرملہ نے بیان کیا: - ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یونس بن یزید نے بیان کیا، انہوں نے ابن شہاب کی روایت سے کہا,عروہ بن زبیر نے حدیث بیان کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے کہا
رسول اللہ ﷺ میرے ہاں تشریف لائے جبکہ میرے پاس ایک یہودی عورت موجود تھی اور وہ کہہ رہی تھی : کیا تمہیں پتہ ہے کہ قبر و ں میں تمہارا امتحان ہوگا ؟عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : اس پر رسول اللہ ﷺ خوفزدہ ہو گئے اور فرمایا : ’’یہودی کی آزمائش ہو گی ۔ ‘ ‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتلایا : کچھ دن گزرنے کے بعد رسو اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’کیا تمہیں پتہ چلا مجھے وحی کی گئی ہے کہ تم قبرو ں میں آزمائے جاؤ گے؟ ‘ ‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : میں نے اس کے بعد رسو ل اللہﷺ کو سنا ‘ آپ عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) seeking refuge from the torment of the grave after this (after the revelation).
مجھ سے ہارون بن سعید، حرملہ بن یحییٰ اور عمرو بن سواد نے بیان کیا - حرملہ نے کہا: ہم سے انہوں نے بیان کیا اور باقی دو نے کہا: ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے یونس نے ابن شہاب کی سند سے بیان کیا۔ حمید بن عبدالرحمن ,حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
میں نے ( یہودی عورت والے ) اس ( واقعے ) کے بعد آپﷺ سے سنا ‘ آپ قبر کے عذاب سے پناہ مانگتے تھے ۔