Back to Sunan An-Nasa`i

The Book of the Commencement of the Prayer

كتاب الافتتاح

Chapter 11

Hadith 937
Sahih
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ مَخْرَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فَقَرَأَ فِيهَا حُرُوفًا لَمْ يَكُنْ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا قُلْتُ:‏‏‏‏ مَنْ أَقْرَأَكَ هَذِهِ السُّورَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ:‏‏‏‏ كَذَبْتَ مَا هَكَذَا أَقْرَأَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ أَقُودُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ أَقْرَأْتَنِي سُورَةَ الْفُرْقَانِ وَإِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ فِيهَا حُرُوفًا لَمْ تَكُنْ أَقْرَأْتَنِيهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اقْرَأْ يَا هِشَام فَقَرَأَ كَمَا كَانَ يَقْرَأُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ هَكَذَا أُنْزِلَتْ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ اقْرَأْ يَا عُمَرُ فَقَرَأْتُ فَقَالَ هَكَذَا أُنْزِلَتْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ .
English

It was narrated from Ibn Makhramah that: Umar bin Al-Khattab رضی اللہ عنہ said:

I heard Hisham bin Hakim bin Hizam رضی اللہ عنہ reciting: Surat Al-Furqan, in a way that the Prophet of Allah (ﷺ) had not taught me. I said: 'Who taught you this Surah?' He said: 'The Messenger of Allah (ﷺ).' I said: 'You are lying; the Messenger of Allah (ﷺ) did not teach you like that. 'I took him by the hand and brought him to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'O Messenger of Allah, you taught me Surat Al-Furqan, but I heard this man reciting it in a way that you did not teach me.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Recite, O Hisham.' So he recited it as he had recited it (before). The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'It was revealed like this.' Then he said: 'Recite, O Umar.' So I recited it, and he said: 'It was revealed like this.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The Quran was revealed to be recited in seven different modes.'

Urdu

ہم سے نصر بن علی نے بیان کیا: ہم سے عبد العلا نے بیان کیا: ہم سے معمر نے زہری کی سند سے، عروہ کی سند سے، ابن مخرمہ سے, عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

میں نے ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان پڑھتے سنا، انہوں نے اس میں کچھ الفاظ اس طرح پڑھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس طرح نہیں پڑھائے تھے تو میں نے پوچھا: یہ سورت آپ کو کس نے پڑھائی ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، میں نے کہا: آپ غلط کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اس طرح کبھی نہیں پڑھائی ہو گی! چنانچہ میں نے ان کا ہاتھ پکڑا، اور انہیں کھینچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گیا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے مجھے سورۃ الفرقان پڑھائی ہے، اور میں نے انہیں اس میں کچھ ایسے الفاظ پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے نہیں پڑھائے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ہشام! ذرا پڑھو تو ، تو انہوں نے ویسے ہی پڑھا جس طرح پہلے پڑھا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ سورت اسی طرح اتری ہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  عمر! اب تم پڑھو تو ، تو میں نے پڑھا، تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اسی طرح اتری ہے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے  ۔

Hadith 938
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَؤُهَا عَلَيْهِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا فَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَجِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اقْرَأْ فَقَرَأَ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ هَكَذَا أُنْزِلَتْ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ لِيَ اقْرَأْ فَقَرَأْتُ فَقَالَ:‏‏‏‏ هَكَذَا أُنْزِلَتْ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ .
English

It was narrated that Abdur Rahman bin Abdul-Qari said:

I heard Umar bin Al-Khattab رضی اللہ عنہ say: 'I heard Hisham bin Hakim bin Hizam reciting Surat Al-Furqan, in a way that I had not been taught, and the Messenger of Allah (ﷺ) had taught me. I was about to interrupt him (in his prayer), but I left him alone until he had finished. Then I grabbed him by his garment and brought him to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'O Messenger of Allah, I heard this man reciting Surat Al-Furqan in a way that you did not teach me.' The Messenger of Allah (ﷺ) said to him: 'Recite.' So he recited it in the way that I had heard him recite. Then the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'It was revealed like this.' Then he said to me: 'Recite.' So I recited it and he said: 'It was revealed like this. This Quran has been revealed in seven different modes, so recite as much of the Quran as may be easy for you.'

Urdu

محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے ہمیں ان سے پڑھ کر خبر دی جب کہ میں نے سنا (اور قول ان کا ہے) ابن القاسم کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے ابن شہاب کی سند سے، عروہ بن الزبیر سے، انہوں نے عبدالرحمن الرقمان کی سند سے بیان کیا

میں نے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: میں نے ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان پڑھتے سنا، جس طرح میں پڑھ رہا تھا وہ اس کے خلاف پڑھ رہے تھے، جبکہ مجھے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھایا تھا، تو قریب تھا کہ میں ان کے خلاف جلد بازی میں کچھ کر بیٹھوں، لیکن میں نے انہیں مہلت دی یہاں تک کہ وہ پڑھ کر فارغ ہو گئے، پھر میں نے ان کی چادر سمیت ان کا گریبان پکڑ کر انہیں کھینچا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے انہیں سورۃ الفرقان ایسے طریقہ پر پڑھتے سنا ہے جو اس طریقہ کے خلاف ہے جس طریقہ پر آپ نے مجھے یہ سورت پڑھائی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:  ( اچھا )  تم پڑھو! ، انہوں نے اسی طریقہ پر پڑھا جس پر میں نے ان کو پڑھتے ہوئے سنا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ اسی طرح نازل کی گئی ہے ، پھر مجھ سے فرمایا:  تم پڑھو!  تو میں نے بھی پڑھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ اسی طرح نازل کی گئی ہے، یہ قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے، ان میں سے جو آسان ہو تم اسی طرح پڑھو ۔

Hadith 939
Sahih
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي يُونُسُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قال:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِيَّ أَخْبَرَاهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَمَعْتُ لِقِرَاءَتِهِ فَإِذَا هُوَ يَقْرَؤُهَا عَلَى حُرُوفٍ كَثِيرَةٍ لَمْ يُقْرِئْنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكِدْتُ أُسَاوِرُهُ فِي الصَّلَاةِ فَتَصَبَّرْتُ حَتَّى سَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَقُلْتُ مَنْ أَقْرَأَكَ هَذِهِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَؤُهَا فَقَالَ:‏‏‏‏ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ كَذَبْتَ فَوَاللَّهِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ أَقْرَأَنِي هَذِهِ السُّورَةَ الَّتِي سَمِعْتُكَ تَقْرَؤُهَا فَانْطَلَقْتُ بِهِ أَقُودُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى حُرُوفٍ لَمْ تُقْرِئْنِيهَا وَأَنْتَ أَقْرَأْتَنِي سُورَةَ الْفُرْقَانِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَرْسِلْهُ يَا عُمَرُ اقْرَأْ يَا هِشَامُ فَقَرَأَ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَؤُهَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ هَكَذَا أُنْزِلَتْ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اقْرَأْ يَا عُمَرُ فَقَرَأْتُ الْقِرَاءَةَ الَّتِي أَقْرَأَنِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ هَكَذَا أُنْزِلَتْ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ .
English

Urwah bin Az-Zubair narrated that Al-Miswar bin Makhramah and AbdurRahman bin Abdul-Qari told him that: They heard Umar bin Al-Khattab رضی اللہ عنہ say:

I heard Hisham bin Hakim bin Hizam رضی اللہ عنہ reciting Surat Al-Furqan during the lifetime of the Messenger of Allah (ﷺ), so I listened to his recitation and he was reciting it in a way that the Messenger of Allah (ﷺ) had not taught me. I was about to jump on him while he was praying, but I waited patiently until he said the Salam (at the end of the prayer). When he hhad said the Salam I grabbed him by his garment and said: 'Who taught you this Surah that I heard you reciting?' He said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) taught me it. I said: 'You are lying, by Allah! The Messenger of Allah (ﷺ) is the one who taught me this Surah that I heard you reciting.' I took him to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'O Messenger of Allah, I heard this man reciting Surat Al-Furqan in a way that you did not teach me, but you taught me Surat Al-Furqan.' The Messenger of Allah (ﷺ) said:' Let him go, O Umar. Recite, O Hisham.' So I recited it to him in the way that I had heard him recite. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'It was revealed like this.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Recite, O Umar.' So I recited it in the way that he had taught me. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'It was revealed like this.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'This Quran has been revealed to be recited in seven different modes, so recite as much of the Quran as may be easy for you.'

Urdu

ہم سے یونس بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یونس نے ابن شہاب کی سند سے بیان کیا، کہا: مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ انہیں مسور بن مخرمہ اور عبدالرحمٰن بن عبد القاری نے خبر دی, عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ کو سورۃ الفرقان پڑھتے سنا تو میں ان کی قرآت غور سے سننے لگا، تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ کچھ الفاظ ایسے طریقے پر پڑھ رہے ہیں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نہیں پڑھایا تھا، چنانچہ قریب تھا کہ میں ان پر نماز میں ہی جھپٹ پڑوں لیکن میں نے صبر سے کام لیا، یہاں تک کہ انہوں نے سلام پھیر دیا، جب وہ سلام پھیر چکے تو میں نے ان کی چادر سمیت ان کا گریبان پکڑا، اور پوچھا: یہ سورت جو میں نے آپ کو پڑھتے ہوئے سنی ہے آپ کو کس نے پڑھائی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی ہے، میں نے کہا: تم جھوٹ کہہ رہے ہو: اللہ کی قسم یہی سورت جو میں نے آپ کو پڑھتے ہوئے سنی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بذات خود مجھے پڑھائی ہے، بالآخر میں انہیں کھینچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا، اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے انہیں سورۃ الفرقان کے کچھ الفاظ پڑھتے سنا ہے کہ اس طرح آپ نے مجھے نہیں پڑھایا ہے، حالانکہ سورۃ الفرقان آپ نے ہی مجھ کو پڑھائی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  عمر! انہیں چھوڑ دو، اور ہشام! تم پڑھو!  تو انہوں نے اسے اسی طرح پر پڑھا جس طرح میں نے انہیں پڑھتے سنا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ اسی طرح نازل کی گئی ہے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  عمر! اب تم پڑھو!  تو میں نے اس طرح پڑھا جیسے آپ نے مجھے پڑھایا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ اسی طرح نازل کی گئی ہے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے، ان میں سے جو آسان ہو اسی پر پڑھو ۔

Hadith 940
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْحَكَمِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عِنْدَ أَضَاةِ بَنِي غِفَارٍ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَسْأَلُ اللَّهَ مُعَافَاتَهُ وَمَغْفِرَتَهُ وَإِنَّ أُمَّتِي لَا تُطِيقُ ذَلِكَ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفَيْنِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَسْأَلُ اللَّهَ مُعَافَاتَهُ وَمَغْفِرَتَهُ وَإِنَّ أُمَّتِي لَا تُطِيقُ ذَلِكَ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ الثَّالِثَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ الْقُرْآنَ عَلَى ثَلَاثَةِ أَحْرُفٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ أَسْأَلُ اللَّهَ مُعَافَاتَهُ وَمَغْفِرَتَهُ وَإِنَّ أُمَّتِي لَا تُطِيقُ ذَلِكَ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ جَاءَهُ الرَّابِعَةَ فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَأْمُرُكَ أَنْ تُقْرِئَ أُمَّتَكَ الْقُرْآنَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَأَيُّمَا حَرْفٍ قَرَءُوا عَلَيْهِ فَقَدْ أَصَابُوا قَالَ:‏‏‏‏ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ:‏‏‏‏ هَذَا الْحَدِيثُ خُولِفَ فِيهِ الْحَكَمُ خَالَفَهُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ. رَوَاهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُجَاهِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ مُرْسَلًا.
English

It was narrated from Ubayy bin Ka'b رضی اللہ عنہ that:

The Messenger of Allah (ﷺ) was by a pond belonging to Banu Ghifar when Jibril, peace be upon him, came to him and said: Allah commands you to teach your Ummah the Quran with one way of recitation. He said: I ask my Lord for protection and forgiveness, my Ummah cannot bear that. Then he came to him a second time and said: Allah commands you to teach your Ummah the Quran with two ways of recitation. He said: I ask my Lord for protection and forgiveness, my Ummah cannot bear that. Then he came to him a third time and said: Allah commands you to teach your Ummah the Quran with three ways of recitation. He said: I ask my Lord for protection and forgiveness, my Ummah cannot bear that. Then he came to him a fourth time and said: Allah commands you to teach your Ummah the Quran with seven ways of recitation, and whichever the way they recite it will be correct. Abu Abdur Rehman said: Al-Hakam was contradicted him. He reported it from Mujahid, from 'Ubaid bin 'Umar in Mursal form.

Urdu

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا : ہم سے محمد بن جعفر غندر نے بیان کیا : ہم سے شعبہ نے الحکم کی سند سے ، مجاہد نے ابن ابی لیلیٰ کی سند سے بیان کیا , ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ غفار کے تالاب کے پاس تھے کہ جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس تشریف لائے، اور کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ اپنی امت کو ایک ہی حرف پر قرآن پڑھائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  میں اللہ تعالیٰ سے عفو و مغفرت کی درخواست کرتا ہوں، اور میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی ، پھر دوسری بار جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے، اور انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ اپنی امت کو دو حرفوں پر قرآن پڑھائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  میں اللہ سے عفو و مغفرت کا طلب گار ہوں، اور میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی ، پھر جبرائیل علیہ السلام تیسری بار آپ کے پاس آئے اور انہوں کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ اپنی امت کو قرآن تین حرفوں پر قرآن پڑھائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  میں اپنے رب سے عفو و مغفرت کی درخواست کرتا ہوں، اور میری امت اس کی طاقت نہیں رکھتی ہے ، پھر وہ آپ کے پاس چوتھی بار آئے، اور انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کو حکم دے رہا ہے کہ آپ اپنی امت کو سات حرفوں پر قرآن پڑھائیں، تو وہ جس حرف پر بھی پڑھیں گے صحیح پڑھیں گے۔ ابوعبدالرحمٰن  ( نسائی )  کہتے ہیں: اس حدیث میں حکم کی مخالفت کی گئی ہے، منصور بن معتمر نے ان کی مخالفت کی ہے، اسے «مجاهد عن عبيد بن عمير» کے طریق سے مرسلاً روایت کیا ہے۔

Hadith 941
Hasan
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ نُفَيْلٍ قال:‏‏‏‏ قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قال:‏‏‏‏ أَقْرَأَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُورَةً فَبَيْنَا أَنَا فِي الْمَسْجِدِ جَالِسٌ إِذْ سَمِعْتُ رَجُلًا يَقْرَؤُهَا يُخَالِفُ قِرَاءَتِي فَقُلْتُ لَهُ:‏‏‏‏ مَنْ عَلَّمَكَ هَذِهِ السُّورَةَ فَقَالَ:‏‏‏‏ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَا تُفَارِقْنِي حَتَّى نَأْتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا خَالَفَ قِرَاءَتِي فِي السُّورَةِ الَّتِي عَلَّمْتَنِي، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ اقْرَأْ يَا أُبَيُّ فَقَرَأْتُهَا فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَحْسَنْتَ ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ لِلرَّجُلِ:‏‏‏‏ اقْرَأْ فَقَرَأَ فَخَالَفَ قِرَاءَتِي فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْسَنْتَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أُبَيُّ:‏‏‏‏ إِنَّهُ أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ كُلُّهُنَّ شَافٍ كَافٍ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ:‏‏‏‏ مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَيْسَ بِذَلِكَ الْقَوِيِّ .
English

It was narrated that Ubayy bin Ka'b رضی اللہ عنہ said:

The Messenger of Allah (ﷺ) taught me a surah, and when I was sitting in the masjid I heard a man reciting it in a way that was different from mine. I said to him: 'Who taught you this surah?' He said: 'The Messenger of Allah (ﷺ).' I said: 'Stay with me until we go to the Messenger of Allah (ﷺ).' So we came to him and I said: 'O Messenger of Allah, this man recites a surah that you taught me differently.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Recite, O Ubayy.' So I recited it, and the Messenger of Allah (ﷺ) said to me: 'You have done well.' Then he said to the man: 'Recite.' So he recited it and it was different to my recitation. The Messenger of Allah (ﷺ) said to him: 'You have done well.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'O Ubayy, the Quran has been revealed with seven different modes of recitation, all of which are good and sound. Abdur Rehman said: 'Ma'qil bin 'Ubaidullah is not that stong.

Urdu

مجھ سے عمرو بن منصور نے بیان کیا: ہم سے ابو جعفر بن نفیل نے بیان کیا: میں نے معقل بن عبید اللہ سے، عکرمہ بن خالد سے، سعید بن جبیر سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک سورت پڑھائی تھی، میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اسی سورت کو پڑھ رہا ہے، اور میری قرآت کے خلاف پڑھ رہا ہے، تو میں نے اس سے پوچھا: تمہیں یہ سورت کس نے سکھائی ہے؟ اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، میں نے کہا: تم مجھ سے جدا نہ ہونا جب تک کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ آ جائیں، میں آپ کے پاس آیا، اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ شخص وہ سورت جسے آپ نے مجھے سکھائی ہے میرے طریقے کے خلاف پڑھ رہا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ابی! تم پڑھو  تو میں نے وہ سورت پڑھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  بہت خوب ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا:  تم پڑھو!  تو اس نے اسے میری قرآت کے خلاف پڑھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  بہت خوب ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ابی! قرآن سات حرفوں پر نازل کیا گیا ہے، اور ہر ایک درست اور کافی ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن  ( نسائی )  کہتے ہیں: معقل بن عبیداللہ  ( زیادہ )  قوی نہیں ہیں ۔

Hadith 942
Sahih
أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حُمَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُبَيٍّ قال:‏‏‏‏ مَا حَاكَ فِي صَدْرِي مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا أَنِّي قَرَأْتُ آيَةً وَقَرَأَهَا آخَرُ غَيْرَ قِرَاءَتِي فَقُلْتُ:‏‏‏‏ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الْآخَرُ:‏‏‏‏ أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَقْرَأْتَنِي آيَةَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ وَقَالَ الْآخَرُ:‏‏‏‏ أَلَمْ تُقْرِئْنِي آيَةَ كَذَا وَكَذَا. قَالَ:‏‏‏‏ نَعَمْ، ‏‏‏‏‏‏إِنَّ جِبْرِيلَ، ‏‏‏‏‏‏وَمِيكَائِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَام أَتَيَانِي فَقَعَدَ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِي وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِي فَقَالَ:‏‏‏‏ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ قَالَ:‏‏‏‏ مِيكَائِيلُ اسْتَزِدْهُ اسْتَزِدْهُ حَتَّى بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ فَكُلُّ حَرْفٍ شَافٍ كَافٍ .
English

It was narrated that Ubayy رضی اللہ عنہ said:

I had no confusion in my mind from that time I embraced Islam, except when I recited a verse and another man recited it differently. I said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) taught me this.' And the other man said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) taught me too.' So I went to the Prophet (ﷺ) and said: 'O Prophet of Allah, did you not teach me such and such a verse?' He said: 'Yes.' The other man said: 'Did you not teach me such and such a verse?' He said: 'Yes. Jibril and Mika'il, peace be upon them, came to me, and Jibril sat on my right and Mika'il on my left. Jibril, peace be upon him, said: Recite the Quran with one way of recitation.' Mika'il said: 'Teach him more, teach him more- until there were seven modes of recitation, each of which is good and sound.'

Urdu

مجھ سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے حمید کی روایت سے، انس کی روایت سے، ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

جب سے میں نے اسلام قبول کیا تو میرے دل میں کوئی خلش پیدا نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ میں نے ایک آیت پڑھی، اور دوسرے شخص نے اسے میری قرآت کے خلاف پڑھا، تو میں نے کہا: مجھے یہ آیت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھائی ہے، تو دوسرے نے بھی کہا: مجھے بھی یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی پڑھائی ہے، بالآخر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور میں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! آپ نے مجھے یہ آیت اس اس طرح پڑھائی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ہاں ، اور دوسرے شخص نے کہا: کیا آپ نے مجھے ایسے ایسے نہیں پڑھایا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ہاں! جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام دونوں میرے پاس آئے، جبرائیل میرے داہنے اور میکائیل میرے بائیں طرف بیٹھے، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: آپ قرآن ایک حرف پر پڑھا کریں، تو میکائیل نے کہا: آپ اسے  ( اللہ سے )  زیادہ کرا دیجئیے یہاں تک کہ وہ سات حرفوں تک پہنچے،  ( اور کہا کہ )  ہر حرف شافی و کافی ہے ۔

Hadith 943
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ مَثَلُ صَاحِبِ الْقُرْآنِ كَمَثَلِ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِذَا عَاهَدَ عَلَيْهَا أَمْسَكَهَا وَإِنْ أَطْلَقَهَا ذَهَبَتْ .
English

It was narrated from Ibn Umar رضی اللہ عنہم that:

The Messenger of Allah (ﷺ) said: The one who learns the Quran is like the owner of a hobbled camel. If he pays attention to it, he will keep it, but if he releases it, it will go away.

Urdu

ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے اور نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  صاحب قرآن ۱؎ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس کے اونٹ رسی سے بندھے ہوں، جب تک وہ ان کی نگرانی کرتا رہتا ہے تو وہ بندھے رہتے ہیں، اور جب انہیں چھوڑ دیتا ہے تو وہ بھاگ جاتے ہیں ۔

Hadith 944
Sahih
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ بِئْسَمَا لِأَحَدِهِمْ أَنْ يَقُولَ نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ وَكَيْتَ بَلْ هُوَ نُسِّيَ اسْتَذْكِرُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ أَسْرَعُ تَفَصِّيًا مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ مِنَ النَّعَمِ مِنْ عُقُلِهِ .
English

It was narrated from Abdullah رضی اللہ عنہ that:

The Prophet (ﷺ) said: It is not right for any one of you to say: 'I have forgotten such and such a verse.' Rather, he has been caused to forget. Study the Qur'an, for it escapes from the heart of man faster than a camel escapes from its fetter.

Urdu

ہم سے عمران بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے منصور کی سند سے اور ابو وائل کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  یہ کتنی بری بات ہے کہ کوئی کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ۱؎، بلکہ اسے کہنا چاہیئے کہ وہ بھلا دیا گیا، تم لوگ قرآن یاد کرتے رہو کیونکہ وہ لوگوں کے سینوں سے رسی سے کھل جانے والے اونٹ سے بھی زیادہ جلدی نکل جاتا ہے ۔

Hadith 945
Sahih
أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ قال:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ يَسَارٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فِي الْأُولَى مِنْهُمَا الْآيَةَ الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ وَفِي الْأُخْرَى آمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ .
English

Ibn Abbas رضی اللہ عنہم narrated that:

The Messenger of Allah (ﷺ) used to recite in teh first rak'ah of Fajr Say: We believe in Allah and that which has been sent down to us to the end verse, and in the second rak'ah, We believe in Allah, and bear witness that we are Muslims.

Urdu

مجھ سے عمران بن یزید نے بیان کیا : ہم سے مروان بن معاویہ الفزاری نے بیان کیا : ہم سے عثمان بن حکیم نے بیان کیا : مجھ سے سعید بن یسار نے بیان کیا , عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دونوں رکعتوں میں سے پہلی رکعت میں آیت کریمہ: «قولوا آمنا باللہ وما أنزل إلينا»  ( البقرہ: ۱۳۶ )  اخیر آیت تک، اور دوسری رکعت میں «آمنا باللہ واشهد بأنا مسلمون»  ( آل عمران: ۵۲ )  پڑھتے تھے ۔

Hadith 946
Sahih
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَازِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَأَ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ .
English

It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:

The Messenger of Allah (ﷺ) recited: Say: O you disbelievers and Say: He is Allah, (the) One in the two rak'ahs of Fajr.

Urdu

ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم دہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان نے بیان کیا، ہم سے یزید بن کیسان نے ابوحازم کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد‏»پڑھی۔

Hadith 947
Sahih
أَخْبرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ قالت:‏‏‏‏ إِنْ كُنْتُ لَأَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَيُخَفِّفُهُمَا حَتَّى أَقُولَ أَقَرَأَ فِيهِمَا بِأُمِّ الْكِتَابِ .
English

It was narrated that Aishah رضی اللہ عنہا said:

I would see the Messenger of Allah (ﷺ) praying two rak'ahs of Fajr and making them so brief that I said: 'Did he recite the Umm Al-Kitab in them?'

Urdu

ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، ہم کو جریر نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، محمد بن عبدالرحمٰن سے عمرہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ

میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر کی سنتیں پڑھتے دیکھتی، آپ انہیں اتنی ہلکی پڑھتے کہ میں  ( اپنے جی میں )  کہتی تھی: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میں سورۃ فاتحہ پڑھی ہے  ( یا نہیں ) ۔

Hadith 948
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شَبِيبٍ أَبِي رَوْحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَقَرَأَ الرُّومَ فَالْتَبَسَ عَلَيْهِ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ:‏‏‏‏ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُصَلُّونَ مَعَنَا لَا يُحْسِنُونَ الطُّهُورَ فَإِنَّمَا يَلْبِسُ عَلَيْنَا الْقُرْآنَ أُولَئِكَ .
English

It was narrated from Shabib Abi Rawh, from:

A man among the companions of the Prophet (ﷺ), that: He prayed Subh and recited Ar-Rum, but he stumbled in his recitation. When he had finished praying he said: 'What is the matter with people who pray with us without purifying themselves properly? Those people make us stumble in reciting Quran.'

Urdu

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم کو سفیان نے عبد الملک بن عمیر کی سند سے اور شبیب ابو روح کی سند سے, نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر پڑھائی، اس میں آپ نے سورۃ الروم کی تلاوت فرمائی، تو آپ کو شک ہو گیا، جب نماز پڑھ چکے تو آپ نے فرمایا:  لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، اور ٹھیک سے طہارت حاصل نہیں کرتے، یہی لوگ ہمیں قرآت میں شک میں ڈال دیتے ہیں ۔

Hadith 949
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَيَّارٍ يَعْنِي ابْنَ سَلَامَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي بَرْزَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ بِالسِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ .
English

It was narrated from Abu Barzah رضی اللہ عنہ that:

The Messenger of Allah (ﷺ) used to recite between sixty and one hundred verses in Al-Ghadah (Subh) prayer.

Urdu

ہم سے محمد بن اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا: ہم سے یزید نے بیان کیا: ہمیں سلیمان تیمی نے سیار یعنی ابن سلمہ سے خبر دی, ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھتے تھے۔

Hadith 950
Hasan
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الرِّجَالِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قالت:‏‏‏‏ مَا أَخَذْتُ ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ إِلَّا مِنْ وَرَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِهَا فِي الصُّبْحِ .
English

It was narrated that Umm Hisham bint Harithah bin An-Nu'man رضی اللہ عنہا said:

I only learned :Qaf. By the Glorious Quran.' Behind the Messenger of Allah (ﷺ); he used to recite it in Subh.

Urdu

ہم سے عمران بن یزید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی رجال نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، انہوں نے عمرہ کی سند سے, ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ

میں نے «ق، والقرآن المجيد» کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے  ( سن سن کر )  یاد کیا ہے، آپ اسے فجر میں  ( بکثرت )  پڑھا کرتے تھے۔

Hadith 951
Sahih
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّفْظُ لَهُ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ شُعْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ عَمِّي يَقُولُ:‏‏‏‏ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ فَقَرَأَ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ شُعْبَةُ:‏‏‏‏ فَلَقِيتُهُ فِي السُّوقِ فِي الزِّحَامِ فَقَالَ ق.
English

It was narrated that Ziyad bin Ilaqah رضی اللہ عنہ said: I heard my paternal uncle say:

'I prayed Subh with the Messenger of Allah (ﷺ), and in one of the rak'ahs he recited: And tall date palms, with ranged clusters.

Urdu

ہم سے اسماعیل بن مسعود اور محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا اور ان کا قول یہ ہے کہ ہم سے خالد نے شعبہ کی سند سے بیان کیا, زیاد بن علاقہ کے چچا قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز فجر پڑھی، تو آپ نے ایک رکعت میں «والنخل باسقات لها طلع نضيد» پڑھی ۱؎، شعبہ کہتے ہیں: میں نے زیاد سے پر ہجوم بازار میں ملاقات کی تو انہوں نے کہا: سورۃ «ق» پڑھی۔

Hadith 952
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْبَلْخِيُّ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مِسْعَرٍ، ‏‏‏‏‏‏وَالْمَسْعُودِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سُرَيْعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْفَجْرِ إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ .
English

It was narrated that Amr bin Huraith رضی اللہ عنہ said:

I heard the Prophet (ﷺ) reciting: 'When the sun is wound round.' in fajr.

Urdu

ہم سے محمد بن ابان بلخی نے بیان کیا: ہم سے وکیع بن الجراح نے مسعر اور مسعودی نے ولید بن سریع کی سند سے بیان کیا, عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فجر میں «إذا الشمس كورت» پڑھتے سنا۔

Hadith 953
Sahih
أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ حِزَامٍ التِّرُمِذِيُّ، ‏‏‏‏‏‏وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّفْظُ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، ‏‏‏‏‏‏ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ قَالَ عُقْبَةُ:‏‏‏‏ فَأَمَّنَا بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ .
English

It was narrated from Uqbah bin Amr رضی اللہ عنہ that:

He asked the Prophet (ﷺ) about Al-Mua'awwidhatain. Uqbah said: The Messenger of Allah (ﷺ) led us in praying Fajr and recited them.

Urdu

ہم سے موسیٰ بن حزام الترمذی اور ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، اور قول ان کا ہے، انہوں نے کہا: ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے سفیان نے معاویہ بن صالح سے، عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر سے، اپنے والد سےعقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے معوذتین کے متعلق پوچھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر میں انہیں دونوں سورتوں کے ذریعہ ہماری امامت فرمائی۔

Hadith 954
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي عِمْرَانَ أَسْلَمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قال:‏‏‏‏ اتَّبَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ رَاكِبٌ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى قَدَمِهِ فَقُلْتُ:‏‏‏‏ أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ سُورَةَ هُودٍ، ‏‏‏‏‏‏وَسُورَةَ يُوسُفَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَنْ تَقْرَأَ شَيْئًا أَبْلَغَ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ .
English

It was narrated that Uqbah bin Amir رضی اللہ عنہ said:

I followed the Messenger of Allah (ﷺ) when he was riding, and I placed my hand on his foot and said: O Messenger of Allah, teach me Surah Hud and Surah Yusuf. He said: 'You will never recite anything greater before Allah than: Say: I seek refuge with (Allah), the Lord of the daybreak. And Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind.'

Urdu

ہم سے قتیبہ نے بیان کیا : ہم سے لیث نے یزید بن ابی حبیب کی سند سے اور ابو عمران اسلم کی سند سے بیان کیا , عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا، اور آپ سوار تھے تو میں نے آپ کے پاؤں پہ اپنا ہاتھ رکھا، اور آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے سورۃ هود اور سورۃ یوسف پڑھا دیجئیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اللہ کے نزدیک «قل أعوذ برب الفلق‏» اور «قل أعوذ برب الناس» سے زیادہ بلیغ سورت تم کوئی اور نہیں پڑھو گے ۔

Hadith 955
Sahih
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ بَيَانٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَيْسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قال:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ آيَاتٌ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ اللَّيْلَةَ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ قَطُّ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، ‏‏‏‏‏‏وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ .
English

It was narrated that Uqbah bin Amr رضی اللہ عنہ said:

The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Some verses were revealed to me tonight, the like of which has never been seen: Say: I seek refuge with (Allah), the Lord of the daybreak. And Say: I seek refuge with (Allah) the Lord of mankind.'

Urdu

مجھ سے محمد بن قدامہ نے بیان کیا: ہم سے جریر نے بیان کیا، قیس کی سند سے, عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  آج رات میرے اوپر کچھ ایسی آیتیں اتریں ہیں جن کی طرح  ( کوئی اور آیتیں )  نہیں دیکھی گئیں، وہ ہیں { «قل أعوذ برب الفلق‏» اور «قل أعوذ برب الناس»  ۔

Hadith 956
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ. ح، ‏‏‏‏‏‏وَأَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَاللَّفْظُ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الم تَنْزِيلُ، ‏‏‏‏‏‏وَهَلْ أَتَى .
English

It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:

The Messenger of Allah (ﷺ) used to recite: Alif-Lam-Mim. The revelation of the Book and: Has there not been over man in Subh prayer on Friday.

Urdu

ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا۔ ح، اور عمرو بن علی نے ہمیں خبر دی، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، اور لفظ ان کا ہے، سعد بن ابراہیم کی سند سے، انہوں نے عبدالرحمٰن الاعراج کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

جمعہ کے دن فجر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «الم تنزیل»  ( سورۃ الم سجدہ )  اور «ھل أتی»  ( سورۃ الدہر )  پڑھتے تھے ۔