It was narrated from Ibn Abbas رضی اللہ عنہم that:
The Prophet (ﷺ) used to recite: The revelation of the Book and; 'Has there not been over man.' in Subh prayer on Friday.
ہمیں قتیبہ نے خبر دی، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا اور ہمیں علی بن حجر نے خبر دی، کہا: ہمیں شریک نے خبر دی، اور قول ان کا ہے، المخوال بن راشد نے، مسلم کی سند سے، سعید بن جبیر کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر میں «تنزیل سجدہ» ( سورۃ السجدہ ) اور «ھل أتی علی الإنسان» ( سورۃ دھر ) پڑھتے تھے۔
It was narrated from Ibn Abbas رضی اللہ عنہم that:
The Prophet (ﷺ) prostrated in Sad and said: Dawud did this prostration in repentance and we do it in thanksgiving.
مجھ سے ابراہیم بن حسن المقسمی نے بیان کیا: ہم سے حجاج بن محمد نے عمر بن ذر کی سند سے، اپنے والد کی سند سے، سعید بن جبیر سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ «ص» میں سجدہ کیا، اور فرمایا: داود علیہ السلام نے یہ سجدہ توبہ کے لیے کیا تھا، اور ہم یہ سجدہ ( توبہ کی قبولیت پر ) شکر ادا کرنے کے لیے کر رہے ہیں ۔
It was narrated from Ja'far bin Al-Muttalib bin Abi Wada'ah رضی اللہ عنہ that: His father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) recited Surat An-Najm in Makkah and prostrated, and those who were with him prostrated. I raised my head and refused to prostrate. At that time Al-Muttalib had not yet accepted Islam.
ہم سے عبد الملک بن عبد الحامد بن میمون بن مہران نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن حنبل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابراہیم بن خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے رباح نے معمر کی سند سے، ابن طاؤس نے عکرمہ بن خالد سے بیان کیا, مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اپنے والد کی طرف سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سورۃ النجم پڑھی، تو آپ نے سجدہ کیا، اور جو لوگ آپ کے پاس تھے انہوں نے بھی سجدہ کیا، لیکن میں نے اپنا سر اٹھائے رکھا، اور سجدہ کرنے سے انکار کیا، ( راوی کہتے ہیں ) ان دنوں مطلب نے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔
It was narrated from Abdullah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) recited An-Najm and prostrated during it.
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے ابواسحاق کی سند سے اور اسود سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ النجم پڑھی، تو اس میں آپ نے سجدہ کیا۔
It was narrated from Ata' bin Yasar that:
He asked Zaid bin Thabit رضی اللہ عنہ about reciting with the Imam. He said: There is no recitation with the Imam in anything. And he claimed that he had recited: By the star when it goes down (or vanishes) to the Messenger of Allah (ﷺ) and he did not prostrate.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں اسماعیل بن جعفر نے یزید بن خصیفہ سے اور یزید بن عبداللہ بن قسیط کی سند سے خبر دی , عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ
انہوں نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے امام کے ساتھ قرآت کرنے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: امام کے ساتھ قرآت نہیں ہے ، اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو «والنجم اذا ھوی» پڑھ کر سنایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ نہیں کیا ۔
It was narrated from Abu Salamah bin Abdur- Rahman that:
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ (led them in prayer and) recited: When the heaven is split asunder. and prostrated during it. When he had finished praying, he told them that the Messenger of Allah (ﷺ) had prostrated during it.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، عبداللہ بن یزید سے اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کی سند سے, ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے «إذا السماء انشقت» پڑھ کر سنایا تو انہوں نے اس میں سجدہ کیا، جب وہ سجدہ سے فارغ ہوئے تو انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سجدہ کیا تھا۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) prostrated during: 'When the heaven is split asunder.'
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی فدیک نے بیان کیا، کہا: ہم کو ابن ابی ذہب نے عبد العزیز بن عیاش کی سند سے، ابن قیس سے جو محمد ہیں، عمر بن عبد العزیز نے ابوسلامہ کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «إذا السماء انشقت» میں سجدہ کیا۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
We prostrated with the Messenger of Allah (ﷺ) during: When the heaven is split asunder and Read! In the Name of your Lord.
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، ابو بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے، عمر بن عبد العزیز سے اور ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن الحارث سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔
(Another chain) from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ , with similar.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، ابو بکر بن محمد سے، عمر بن عبدالعزیز کی سند سے، ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام سے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
Abu Bakr and Umar رضی اللہ عنہم prostrated during: 'When the heaven is split asunder,' as did the one who was better than them (the Prophet (ﷺ)).
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے قرہ بن خالد نے، محمد بن سیرین کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہم نے «إذا السماء انشقت» میں سجدہ کیا، اور جو ان دونوں سے بہتر تھے انہوں نے بھی ( یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ) ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
Abu Bakr and Umar, رضی اللہ عنہم and the one who was better than them prostrated during 'When the heaven is split asunder' and 'Read! In the name of your Lord.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں معتمر نے قرہ کی سند سے اور ابن سیرین کی سند سے خبر دی, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہم نے اور جو ان دونوں سے بہتر تھے، انہوں نے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
I prostrated with the Messenger of Allah (ﷺ) during; 'When the heaven is split asunder' and 'Read! In the Name of your Lord.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں سفیان نے ایوب بن موسیٰ سے اور عطاء بن منیٰ کی سند سے خبر دی, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔
It was narrated that Abu Rafi' said:
I prayed Isha' prayer- meaning Al-'Atamah behind Abu Hurairah رضی اللہ عنہ and he recited: 'When the heaven is split asunder' and prostrated during it. When he had finished praying, I said: 'O Abu Hurairah, (this is) a prostration that we are not used to.' He said: 'Abu Al-Qasim (ﷺ) did this prostration and I was (praying) behind him, and I will continue to do this prostration until I meet Abu Al-Qasim.
ہم سے حمید بن مسعدہ نے سلیم بن اخضر سے اور تیمی کی سند سے بیان کیا کہ مجھ سے بکر بن عبداللہ المزنی نے بیان کیا, ابورافع کہتے ہیں کہ
میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے عشاء یعنی عتمہ کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورۃ «إذا السماء انشقت» پڑھی، اور اس میں سجدہ کیا، تو میں نے کہا: ابوہریرہ! اسے تو ہم کبھی نہیں کرتے تھے، انہوں نے کہا: اسے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، اور میں آپ کے پیچھے تھا، میں یہ سجدہ برابر کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملوں۔
It was narrated that 'Ata said: Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
In should be recitation in every prayer. What the Messenger of Allah (ﷺ) made us hear (by reciting out loud) we make you hear, and what he hid from us (by reciting silently) we hide from you.'
ہم سے محمد بن قدامہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے جریر نے رقبہ کی سند سے اور عطاء کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا:عطاء کہتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا
ہر نماز میں قرآت کی جاتی ہے تو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنایا ہم تمہیں سنا رہے ہیں، اور جسے آپ نے ہم سے چھپایا ہم بھی تم سے چھپا رہے ہیں۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
In every prayer there is recitation. What the Messenger of Allah (ﷺ) made us hear (by reciting out loud) we make you hear, and what he hid from us (by reciting silently) we hide from you.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہمیں خالد نے خبر دی، کہا: ہم سے ابن جریج نے عطاء کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہر نماز میں قرآت ہے، تو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنایا ہم تمہیں سنا رہے ہیں، اور جسے آپ نے ہم سے چھپایا ہم تم سے چھپا رہے ہیں ۔
It was narrated that Al-Bara' رضی اللہ عنہ said:
We used to pray Zuhr behind the Prophet (ﷺ) and we heard some of the verses from Surah Luqman and Adh-Dhariyat from him.
ہم سے محمد بن ابراہیم بن صدران نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سالم بن قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہاشم بن البرید نے ابواسحاق کی سند سے بیان کیا, براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہر پڑھتے تھے، تو ہم آپ سے سورۃ لقمان اور سورۃ والذاریات کی ایک آدھ آیت کئی آیتوں کے بعد سن لیتے تھے ۔
Abu Bakr bin An-Nadr رضی اللہ عنہ said:
We were in At-Taff with Anas رضی اللہ عنہ, and he led them in praying Zuhr. When he had finished, he said: 'I prayed Zuhr with the Messenger of Allah (ﷺ) and he recited two surahs for us in the two rak'ahs: Glorify the Name of your Lord, the Most High' and 'Has there come to you the narration of the over-whelming (i.e. The Day of Resurrection)?'
ہم سے محمد بن شجاع المروازی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو عبیدہ نے عبداللہ بن عبید کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابو بکر بن النضر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
ہم طف میں انس رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو انہوں نے لوگوں کو ظہر پڑھائی، جب وہ فارغ ہوئے تو کہنے لگے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر پڑھی، تو آپ نے ( ظہر کی ) دونوں رکعتوں میں یہی دونوں سورتیں یعنی «سبح اسم ربك الأعلى» اور «هل أتاك حديث الغاشية» پڑھی۔
It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ said:
The Iqamah for Zuhr prayer would be said, and a person could go to the Al-Baqi', relieve himself, perform wudhu, and come (to the masjid), and the Messenger of Allah (ﷺ) would still be in the first rak'ah, making it lengthy
ہم سے عمرو بن عثمان نے بیان کیا، کہا: ہم سے ولید نے سعید بن عبد العزیز سے، عطیہ بن قیس سے، قزعہ کی سند سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نماز ظہر کھڑی کی جاتی تھی، پھر جانے والا بقیع جاتا اور اپنی حاجت پوری کرتا، پھر وضو کرتا اور واپس آتا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں ہوتے، ( کیونکہ ) آپ اسے خوب لمبی کرتے تھے۔
Abdullah bin Abi Qatadah رضی اللہ عنہ narrated that: His father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to lead us in prayer, and he would recite in the first two rak'ahs and make us hear some verses. And he would make the (first) Rak'ah lengthy in Zuhr, and also the first rak'ah. Meaning in Subh.
مجھ سے یحییٰ بن دورست نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو اسماعیل، جو قناد ہیں، نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ بن ابی کثیر نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا
آپ ہمیں ظہر پڑھاتے تھے تو آپ پہلی دونوں رکعتوں میں قرآت کرتے، اور یونہی کبھی ایک آدھ آیت ہمیں سنا دیتے، اور ظہر اور فجر کی پہلی رکعت بہ نسبت دوسری رکعت کے لمبی کرتے تھے ۔
Abdullah bin Abi Qatadah رضی اللہ عنہ said: My father told us that:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to recite Umm Al-Quran and two surahs in the first two rak'ahs of Zuhr and 'Asr, and he would make us hear a verse sometimes, and he used to make the first rak'ah lengthy.
ہم سے عمران بن یزید بن خالد بن مسلم المعروف ابن ابی جمیل الدمشقی نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل بن عبداللہ بن سماعہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے الاوزاعی نے بیان کیا، یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے کہا: مجھ سے عبداللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر و عصر میں پہلی دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ اور دو سورتیں پڑھتے تھے، اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت سنا دیتے، اور پہلی رکعت میں دوسری رکعت کے بہ نسبت قرآت لمبی کرتے تھے۔