It was narrated that Al-Bara' bin Azib رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Make your voices beautiful when you recite Quran.' Ibn Awsajah said: "I had forgotten this - make your voice beautiful when you recite Quran - until Ad Dahhak bin Muzahim reminded me."
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے طلحہ نے عبدالرحمٰن بن عوسجہ کی سند سے بیان کیا, براء بن عازب رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قرآن کو اپنی آواز سے مزین کرو ۔ عبدالرحمٰن بن عوسجہ کہتے ہیں: میں اس جملے «زينوا القرآن» کو بھول گیا تھا یہاں تک کہ مجھے ضحاک بن مزاحم نے یاد دلایا۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
He heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: Allah never listens to anything as He listens to a Prophet with a beautiful voice chanting the Quran aloud.
ہم سے محمد بن زنبور المکی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی حازم نے یزید بن عبداللہ کی سند سے، محمد بن ابراہیم کی سند سے، ابو سلمہ کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اللہ تعالیٰ کوئی چیز اتنی پسندیدگی سے نہیں سنتا جتنی خوش الحان نبی کی زبان سے قرآن سنتا ہے، جو اسے خوش الحانی کے ساتھ بلند آواز سے پڑھتا ہو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Allah, the Mighty and Sublime, never listens to anything as He listens to a Prophet chanting the Quran.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے زہری سے اور ابوسلمہ کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی کے خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کو اللہ تعالیٰ جس طرح سنتا ہے اس طرح کسی اور چیز کو نہیں سنتا ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ narrated that:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard the recitation of Abu Musa رضی اللہ عنہ and said: He has been given a Mizmar among the Mazamir of the family of Dawud, peace be upon him.
ہم سے سلیمان بن داؤد نے ابن وہب کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے عمرو بن حارث نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: انہیں آل داود کے لحن ( سُر ) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard the recitation of Abu Musa رضی اللہ عنہ and said: 'This man has been given a Mizmar among the Mazamir of the family of Dawud, peace be upon him.'
ہم سے عبد الجبار بن العلاء بن عبد الجبار نے سفیان کی سند سے، زہری کی سند سے، عروہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: یقیناً انہیں آل داود کے لحن ( سُر ) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard the recitation of Abu Musa رضی اللہ عنہ and said: 'This man has been given a Mizmar among the Mazamir of the family of Dawud, peace be upon him.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے معمر نے زہری کی سند سے، عروہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرأت سنی تو فرمایا: انہیں داود کے لحن ( سُر ) میں سے ایک لحن عطا کیا گیا ہے ۔
It was narrated from Ya'la bin Mamlak that:
He asked Umm Salamah رضی اللہ عنہا about the recitation and prayer of the Messenger of Allah (ﷺ) and she said: Why do you want to know about his prayer? Then she described his recitation and as being so measured and clear that each letter could be distinguished.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث بن سعد نے عبداللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ کی سند سے بیان کیا, یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ
انہوں نے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت اور نماز کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: تم کہاں اور آپ کی نماز کہاں! پھر انہوں نے آپ کی قرأت بیان کی جس کا ایک ایک حرف بالکل واضح تھا۔
It was narrated from Abu Salamah bin Abdur-Rahman that:
Marwan appointed Abu Hurairah رضی اللہ عنہ as governor of Al-Madinah. When he stood to offer an obligatory prayer, he would say the takbir, then he said the takbir when he bowed, and when he raised his head from bowing he said: Sami' Allahu liman hamidah, Rabbana wa lakal-hamd (Allah hears those who praise Him; our Lord, and to You be the praise). Then he would say the takbir when he went down in prostration, then he said the takbir when he stood up after two rak'ahs, after saying the Tashahhud, and he did that until he had finished the prayer. When he had finished his prayer and said the Salam, he turned to the people in the masjid and said: By the One in Whose Hand is my soul, I am the one among you whose prayer most closely resembles that of the Messenger of Allah (ﷺ).
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے یونس کی سند سے اور زہری کی سند سے خبر دی, ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ
جس وقت مروان نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں اپنا نائب مقرر کیا تھا، وہ فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر جب وہ رکوع کرتے تو اللہ اکبر کہتے، اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تو «سمع اللہ لمن حمده»، «ربنا ولك الحمد» کہتے، پھر جب سجدہ کے لیے جھکتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر جب تشہد کے بعد دوسری رکعت سے اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے، ( ہر رکعت میں ) اسی طرح کرتے یہاں تک کہ اپنی نماز پوری کر لیتے، ( ایک بار ) جب انہوں نے اپنی نماز پوری کر لی اور سلام پھیرا تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، اور کہنے لگے: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھتا ہوں۔
It was narrated that Malik bin Al-Huwairith رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) raise his hands until they reached the highest part of his ears, when he said the takbir, when he bowed and when he raised his head from bowing.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا: ہمیں اسماعیل نے سعید کی سند سے، قتادہ کی سند سے اور نصر بن عاصم لیثی کی سند سے خبر دی ہے, مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ اللہ اکبر کہتے، اور جب رکوع کرتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے، تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کی کانوں کی لو تک پہنچ جاتے۔
It was narrated from Salim that: His father said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) when he started to pray, raise his hands until they were parallel to his shoulders, (and he did that) when he bowed and when he raised his head from bowing.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے زہری سے، سالم نے اپنے والد سے، انہوں نے کہا:عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے، یہاں تک کہ آپ انہیں اپنے مونڈھوں کے بالمقابل لے جاتے ، اور جب رکوع کرتے، اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے۔
It was narrated from 'Alqamah, that Abdullah رضی اللہ عنہ said:
Shall I not tell you about the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ)? He stood and raised his hands the first time and then he did not do that again.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ بن المبارک نے سفیان کی سند سے، عاصم بن کلیب سے، عبدالرحمٰن بن اسود سے، علقمہ کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز نہ بتاؤں؟ چنانچہ وہ کھڑے ہوئے اور پہلی بار اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا، پھر انہوں نے دوبارہ ایسا نہیں کیا ۔
It was narrated that Abu Mas'ud رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The prayer is not valid if a man does not bring his backbone to rest while bowing and prostrating.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے الفضیل نے العمش کی سند سے، عمارہ بن عمیر کی سند سے، ابو معمر کی سند سے, ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی نماز کافی نہیں ہوتی جس میں آدمی رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ برابر نہ رکھے ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Be moderate in bowing and prostration, and do not rest your forearms along the ground like a dog.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے سعید بن ابی عروبہ اور حماد بن سلمہ نے قتادہ کی سند سے خبر دی, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رکوع اور سجدے میں سیدھے رہو اور تم میں سے کوئی بھی اپنے دونوں بازو کتے کی طرح نہ بچھائے ۔