The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
كتاب التطبيق
Chapter 12
It was narrated from 'Alqamah and Al-Aswad that:
They were with 'Abdullah رضی اللہ عنہ in his house and he said: Have these people prayed? We said: Yes. So he led them in prayer and stood between them, with no Adhan and no Iqamah, and said: If you are three then do this, and if you are more than that then let one of you lead the others in prayer, and let him lay his hands on his thighs. It is as if I can see the fingers of the Messenger of Allah (ﷺ), interlaced.'
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد بن حارث نے شعبہ کی سند سے اور سلیمان سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے ابراہیم کو بیان کرتے ہوئے سنا, علقمہ اور اسود سے روایت ہے کہ
وہ دونوں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے گھر میں تھے، تو انہوں نے پوچھا: کیا ان لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا: ہاں! تو انہوں نے بغیر اذان و اقامت کے دونوں کی امامت کی، اور ان دونوں کے درمیان میں کھڑے ہوئے، اور کہنے لگے: جب تم تین ہو تو ایسے ہی کرو، اور جب تم اس سے زیادہ ہو تو تم میں کا ایک شخص تمہاری امامت کرے، اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو اپنی دونوں رانوں پر بچھا لے، گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست دیکھ رہا ہوں ۔
It was narrated that 'Alqamah and Al-Aswad said:
We prayed with Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ in his house. He stood between us and we placed our hands on our knees, but he took them off and made us interlace our fingers, and said: I saw the Messenger of Allah (ﷺ) do that.'
مجھ سے احمد بن سعید رباطی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن ابی قیس نے زبیر بن عدی کی سند سے اور ابراہیم کی سند سے بیان کیا, اسود اور علقمہ کہتے ہیں کہ
ہم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کے گھر میں نماز پڑھی، وہ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، ہم نے اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ لیا، تو انہوں نے اسے وہاں سے ہٹا دیا اور ہمارے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر دیں، اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔
It was narrated that Abdullah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) taught us the prayer. He stood up and said the takbir, and when he wanted to bow, he put his hands together and put his hands between his knees and bowed. News of that reached Sa'd رضی اللہ عنہ and he said: My brother has spoken the truth. We used to do that, then we were commanded to do this, meaning to hold the knees.
ہم سے نوح بن حبیب نے بیان کیا، کہا: ہم کو ابن ادریس نے عاصم بن کلیب کی سند سے، عبدالرحمٰن بن اسود نے علقمہ کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز سکھائی، آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے اللہ اکبر کہا، تو جب آپ نے رکوع کرنا چاہا تو اپنے ہاتھوں کو ملا کر اپنے دونوں گھٹنوں کے بیچ کر لیا، اور رکوع کیا، یہ بات سعد رضی اللہ عنہ کو معلوم ہوئی تو انہوں نے کہا: میرے بھائی نے سچ کہا، ہم پہلے ایسا ہی کرتے تھے، پھر ہمیں اس کا یعنی ہاتھوں سے گھٹنوں کو پکڑنے کا حکم دیا گیا۔
It was narrated that Mus'ab bin Sa'd said:
I prayed beside my father and I put my hands between my knees, and he told me: 'Put your hands on your knees.' Then I did that again and he struck my hands and said: 'We were forbidden to do that, and we were commanded to put our hands on our knees.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے ابو یعفور کی سند سے بیان کیا,مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ
میں نے اپنے والد ( سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ) کے پہلو میں نماز پڑھی، میں نے رکوع میں اپنے دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں کے درمیان کر لیا، تو انہوں نے مجھ سے کہا: اپنی ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پہ رکھو، پھر میں نے دوسری بار بھی ایسا ہی کیا، تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا اور کہا: ہمیں اس سے روک دیا گیا ہے، اور ہاتھوں کو گھٹنوں پہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
It was narrated that Mus'ab bin Sa'd said:
I bowed and put my hands together, and my father said: 'This is something that we used to do, then we brought them up to our knees.'
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے اسماعیل بن ابی خالد سے اور زبیر بن عدی کی سند سے بیان کیا, مصعب بن سعد کہتے ہیں کہ
میں نے رکوع کیا، تو اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے اپنے دونوں گھٹنوں کے درمیان کر لیا، تو میرے والد نے کہا: پہلے ہم ایسا ہی کرتے تھے، پھر ہم اسے اٹھا کر گھٹنوں پر رکھنے لگے۔
It was narrated that 'Umar رضی اللہ عنہ said:
It is established for you to hold the knees, so hold the knees.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابوداؤد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے، اعمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، ابو عبدالرحمٰن کی سند سے, عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہتھیلیوں سے گھٹنوں کو پکڑے رکھنا تمہارے لیے مسنون قرار دیا گیا ہے، لہٰذا تم رکوع میں گھٹنوں کو پکڑے رہو۔
It was narrated that 'Abdur-Rahman As-Sulami said:
'Umar رضی اللہ عنہ said: 'The Sunnah is to hold the knees.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ نے سفیان سے اور ابو حصین کی سند سے خبر دی, ابوعبدالرحمٰن سلمی کہتے ہیں کہ
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: سنت تو گھٹنوں کو پکڑنا ہی ہے۔
It was narrated that Salim said:
We came to Abu Mas'ud and said to him: 'Tell us about the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ).' He stood in front of us and said the takbir, then when he bowed he placed his palms on his knees and put his fingers lower than that, and he held his elbows out from his sides until every part of him had settled. Then he said: Sami' Allahu liman hamidah, Rabbana wa lakal-hamd (Allah hears those who praise Him, our Lord, and to You be the praise), then he stood up until every part of him had settled.
ہمیں ہناد بن سری نے اپنی حدیث میں ابو الاحوص کی سند سے عطاء بن السائب کی سند سے بیان کیا, سالم البراد کہتے ہیں کہ
ہم ابومسعود ( عقبہ بن عمرو ) کے پاس آئے تو ہم نے ان سے کہا: آپ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں بیان کیجئے تو وہ ہمارے سامنے کھڑے ہوئے، اور اللہ اکبر کہا، اور جب انہوں نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پہ رکھا، اور انگلیوں کو اس سے نیچے، اور اپنی دونوں کہنیوں کو پہلو سے جدا رکھا یہاں تک کہ ان کی ہر چیز سیدھی ہو گئی، پھر انہوں نے «سمع اللہ لمن حمدہ» کہا، اور کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ ان کی ہر چیز سیدھی ہو گئی۔
It was narrated that 'Uqbah bin 'Amir رضی اللہ عنہ said:
Shall I not show you how I saw the Messenger of Allah (ﷺ) pray? We said: Yes. So he stood up and when he bowed, he placed his palms on his knees and put his fingers behind his knees, and held his arms out from his sides, until every part of him settled. Then he raised his head and stood up until every part of him settled. Then he prostrated and held his arms out from his sides, until every part of him settled. Then he sat up until every part of him settled. Then he prostrated again until every part of him settled. Then he did four rak'ahs like that. Then he said: This is how I saw the Messenger of Allah (ﷺ) pray, and this is how he used to lead us in prayer.
ہم سے احمد بن سلیمان رہاوی نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسین نے زید کی سند سے اور عطاء کی سند سے بیان کیا, ابوعبداللہ سالم بن البرد سے روایت ہے کہ عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
کیا میں تمہارے سامنے ایسی نماز نہ پڑھوں جیسی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھتے دیکھا ہے؟ تو ہم نے کہا: کیوں نہیں! ضرور پڑھیئے، تو وہ کھڑے ہوئے، جب انہوں نے رکوع کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پہ، اور اپنی انگلیوں کو گھٹنوں کے نیچے رکھا، اور اپنے بغلوں کو جدا رکھا یہاں تک کہ ان کی ہر چیز اپنی جگہ پر آ گئی، پھر انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور کھڑے ہو گئے، پھر سجدہ کیا اور اپنے بغلوں کو جدا رکھا یہاں تک ان کی ہر چیز اپنی جگہ جم گئی، پھر وہ بیٹھے یہاں تک کہ جسم کا ہر عضو اپنی جگہ پر آ گیا، پھر انہوں نے سجدہ کیا یہاں تک کہ جسم کا ہر ہر عضو اپنی جگہ پر آ گیا، چاروں رکعتیں اسی طرح ادا کیں، پھر انہوں نے کہا: میں نے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے، اور آپ ہمیں اسی طرح پڑھاتے بھی تھے۔
It was narrated that Salim Al- Barrad said:
Abu Mus'ad رضی اللہ عنہ said: 'Shall I not show you how the Messenger of Allah (ﷺ) prayed?' We said: 'Yes.' So he stood up and said the takbir, and when he bowed, he held his arms out from his sides until, when every part of him settled, he raised his head. He prayed four rak'ahs like that, and said: 'This is how I saw the Messenger of Allah (ﷺ) praying.'
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے ابن علیہ کی سند سے اور عطاء بن السائب کی سند سے بیان کیا, ابوعبداللہ سالم براد کہتے ہیں کہ
ابومسعود ( عقبہ بن عمرو ) رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ کیا میں تمہیں نہ دکھاؤں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے تھے؟ تو ہم نے کہا: کیوں نہیں، ضرور دکھایئے، چنانچہ وہ کھڑے ہوئے، اور اللہ اکبر کہا، اور جب رکوع کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں بغلوں سے جدا رکھا، یہاں تک کہ جب ان کی ہر چیز اپنی جگہ پر آ گئی تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا، اسی طرح انہوں نے چار رکعتیں پڑھیں، اور کہا: میں نے اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
It was narrated that Abu Humaid As-Sa'idi رضی اللہ عنہ said:
When the Prophet (ﷺ) bowed he was balanced, he did not make his head higher or lower than his back, and he put his hands on his knees.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالحمید بن جعفر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے محمد بن عمرو بن عطا نے بیان کیا, ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو پیٹھ اور سر کو برابر رکھتے، نہ تو سر کو بہت اونچا رکھتے اور نہ اسے جھکا کر رکھتے، اور اپنے ہاتھوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پہ رکھتے۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
The Prophet (ﷺ) forbade me from wearing A-Qassi and silk, and gold rings, and from reciting Qur'an when bowing.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن مسعود نے اشعث کی سند سے، محمد سے اور عبیدہ رضی اللہ عنہ سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسی اور حریر اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے روکا ہے، اور اس بات سے بھی کہ میں رکوع کی حالت میں قرآن پڑھوں۔ دوسری بار راوی نے «أن أقرأ وأنا راكع» کے بجائے «أن أقرأ راكعا» کہا۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
The Prophet (ﷺ) forbade me from wearing gold rings, from reciting the Qur'an when bowing, and from wearing Al-Qassi, and clothes dyed with safflower.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے ابن عجلان سے، ابراہیم بن عبداللہ بن حنین سے، اپنے والد سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے، رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے اور القسی میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Ali رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade me-but I do not say he forbade you- from wearing gold rings, Al-Qassi, and from wearing Al-Mufaddam, and from wearing clothes dyed with safflower, and from reciting Qur'an when bowing.
ہم سے حسن بن داؤد المنکدری نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی فدیک نے ضحاک بن عثمان کی سند سے، ابراہیم بن حنین سے، اپنے والد سے، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے سے، قسی کے بنے ہوئے ریشمی کپڑے پہننے سے، انتہائی سرخ کپڑے اور کسم میں رنگے ہوئے کپڑے پہننے سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع کیا ہے۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade me from wearing gold rings, and Al-Qassi, and clothes dyed with safflower, and reciting Qur'an while I am bowing.
ہمیں عیسیٰ بن حماد زغبہ نے لیث کی سند سے، یزید بن ابی حبیب کی سند سے، ان سے ابراہیم بن عبداللہ بن حنین نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی سے اور قسی کے بنے ریشمی کپڑے، کسم میں رنگے کپڑے پہننے سے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے۔
It was narrated that Ali رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade me from wearing Al-Qassi, and clothes dyed from safflower, and from wearing gold rings, and from reciting Qura'n while bowing.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، نافع کی سند سے، ابراہیم بن عبداللہ بن حنین سے، اپنے والد سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قسی کے بنے ریشمی کپڑے، اور کسم میں رنگے کپڑے پہننے سے، اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع کیا ہے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
The Prophet (ﷺ) drew back the curtain when the people were in rows behind Abu Bakr, may Allah be pleased with him, and said: 'O people, there is nothing left of the features of Prophethood except a good dream that a Muslim sees or is seen by others for him.' Then he said: 'Verily, I have been forbidden from reciting the Qur'an when bowing or prostrating. As for bowing, glorify the Lord therein, and as for prostration, strive hard in supplication for it is more deserving of a response.'
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے سلیمان بن سہیم کی سند سے، ابراہیم بن عبداللہ بن معبد بن عباس سے اپنے والد سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کا پردہ اٹھایا، اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صف باندھے کھڑے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! نبوت کی خوشخبری سنانے والی چیزوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں بچی ہے سوائے سچے خواب کے جسے مسلمان دیکھے یا اس کے لیے کسی اور کو دکھایا جائے ، پھر فرمایا: سنو! مجھے رکوع و سجود میں قرآن پڑھنے سے روکا گیا ہے، رہا رکوع تو اس میں اپنے رب کی بڑائی بیان کرو، اور رہا سجدہ تو اس میں دعا کی کوشش کرو کیونکہ اس میں تمہاری دعا قبول کئے جانے کے لائق ہے ۔
It was narrated that Hudhaifah رضی اللہ عنہ said:
I prayed with the Messenger of Allah (ﷺ), and he bowed and said when bowing: 'Subhana Rabbial-azim (Glory be to my Lord Almighty).' And when prostrating: 'Subhana Rabbial-'Ala (Glory be to my Lord Most High).'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابو معاویہ نے العمش کی سند سے، سعد بن عبیدہ رضی اللہ عنہ سے، مستورد بن احنف سے، صِلاح بن زفر سے, حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، آپ نے رکوع کیا تو اپنے رکوع میں «سبحان ربي العظيم» اور سجدے میں «سبحان ربي الأعلى» کہا۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) often used to say when bowing and prostrating: 'Subhanaka Rabbana wa bi Hamdika, Allahumm aghfirli (Glorfy and praise be to You, our Lord. O Allah, forgive me.).'
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد اور یزید نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے منصور کی سند سے، ابو الضحیٰ سے اور مسروق کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجدے میں «سبحانك ربنا وبحمدك اللہم اغفر لي» اے ہمارے رب تیری ذات پاک ہے، اور تیری حمد کے ساتھ ہم تیری تسبیح بیان کرتے ہیں، اے اللہ تو مجھے بخش دے کثرت سے پڑھتے تھے۔
It was narrated that Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to say when bowing: 'Subbuhun Quddusun Rabbul-mala'ikati war-ruh (Perfect, Most Holy, is the Lord of the angels and the spirit).'
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: مجھے قتادہ نے مطرف کی سند سے خبر دی ہے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں «سبوح قدوس رب الملائكة والروح» فرشتوں اور جبرائیل امین کا رب ہر نقص و عیب سے پاک اور تمام آلائشوں سے منزہ ہے ، پڑھتے تھے۔