The Book of The At-Tatbiq (Clasping One's Hands Together)
كتاب التطبيق
Chapter 12
It was narrated that Abdullah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to say the takbir every time he got up, went down, stood and sat. Abu Bakr, 'Umar, and 'Uthman رضی اللہ عنہم (did likewise).
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الاحوص نے ابواسحاق کی سند سے، عبدالرحمٰن بن اسود سے، اسود اور علقمہ کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر اٹھتے، جھکتے، کھڑے ہوتے اور بیٹھتے وقت اللہ اکبر کہتے، اور ابوبکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) stood to pray, he said the takbir, when he (started), then he said the takbir when he bowed, then he said: 'Sami Allahu liman hamidah (Allah hears the one who praises Him)', when he stood up from bowing. Then he said when he was standing: 'Rabbana lakal-hamd.' Then he said the takbir when he went down in prostration, then he said the takbir when he raised his head, and he did that throughout the entire prayer until he finished it, and he said the takbir when he stood up after the first two rak'ahs, after sitting.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حجین بن المثنی نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے عقیل کی سند سے اور ابن شہاب کی سند سے، کہا: مجھ سے ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے بیان کیا,ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے اٹھتے تو جس وقت کھڑے ہوتے «اللہ اکبر» کہتے، پھر جب رکوع کرتے تو«اللہ اکبر» کہتے، پھر جس وقت اپنی پیٹھ رکوع سے اٹھاتے تو «سمع اللہ لمن حمده» کہتے، پھر کھڑے ہو کر کہتے: «ربنا لك الحمد» پھر جب سجدہ کے لیے جھکتے تو «اللہ اکبر» کہتے، پھر جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو «اللہ اکبر» کہتے، پھر جب ( دوسرا ) سجدہ کرتے تو «اللہ اکبر» کہتے، پھر جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو «اللہ اکبر» کہتے، پھر پوری نماز میں ایسا ہی کرتے یہاں تک کہ آپ اسے پوری کر لیتے، اور جس وقت دوسری رکعت سے بیٹھنے کے بعد اٹھتے تو ( بھی ) «اللہ اکبر» کہتے۔
It was narrated that Abu Qibalah said:
Abu Sulaiman Malik bin Al-Huwairith رضی اللہ عنہ came to our masjid and said: I want to show you how I saw the Messenger of Allah (ﷺ) pray.' He said: He sat during the first Rak'ah when he raised his head from the second prostration.
ہم سے زیاد بن ایوب نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا: ہم سے ایوب نے بیان کیا, ابوقلابہ کہتے ہیں کہ
ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے اور کہنے لگے: میں تمہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے نماز پڑھتے دیکھا ہے، تو وہ پہلی رکعت میں آخری سجدہ سے اپنا سر اٹھاتے وقت بیٹھے ( جلسہ استراحت کرتے ) ۱؎۔
It was narrated that Malik bin Al-Huwairith رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) pray, and when he was in an odd-numbered rak'ah, he did not get up until he had settled in a sitting position.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو ہشیم نے خالد سے اور ابوقلابہ کی سند سے خبر دی, مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا، جب آپ اپنی نماز کی طاق رکعتوں میں ہوتے تو جب تک بیٹھ کر سیدھے نہیں ہو جاتے نہیں اٹھتے۔
It was narrated that Abu Qibalah said:
Malik bin Al-Huwairith رضی اللہ عنہ used to come to us and say: Shall I not tell you about the prayer of the Messenger of Allah (ﷺ)? He was praying at a time other than the time of prayer, and when he raised his head from the second prostration in the first rak'ah, he settled in a seated position, then he stood up, and he supported himself on the ground (while doing so).
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبد الوہاب نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا, ابوقلابہ کہتے ہیں کہ
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آتے تو کہتے: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ تو وہ بغیر وقت کے نماز پڑھتے، جب وہ پہلی رکعت میں دوسرے سجدے سے اپنا سر اٹھاتے تو بیٹھ کر سیدھے ہو جاتے، پھر کھڑے ہوتے تو زمین پر اپنا ہاتھ ٹیکتے۔
It was narrated that Wa'il bin Hujr رضی اللہ عنہ said:
'I saw the Messenger of Allah (ﷺ) when he prostrated, place his knees on the ground before his hands, and when he got up, he lifted his hands before his knees.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا: ہم سے شریک نے عاصم بن کلیب سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ سجدہ کرتے تو گھٹنوں کو ہاتھ سے پہلے زمین پر رکھتے، اور جب اٹھتے تو اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: اسے شریک سے یزید بن ہارون کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا ہے، واللہ تعالیٰ اعلم۔
It was narrated from Abu Salamah:
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ used to lead them in prayer, and he said the takbir when he went down and came up. When he had finished he said: 'By Allah (SWT), I am the one among you whose prayer most closely resembles that of the Messenger of Allah (ﷺ).'
ہم سے قتیبہ بن سعید نے مالک کی سند سے اور ابن شہاب کی سند سے بیان کیا, ابوسلمہ کہتے ہیں کہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھاتے تھے، تو جب جب جھکتے اور اٹھتے «اللہ اکبر» کہتے، پھر جب وہ سلام پھیر کر پلٹتے تو کہتے: قسم اللہ کی، میں تم میں نماز کے اعتبار سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہوں۔
It was narrated from Abu Bakr bin 'Abdur-Rahman and from Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman that:
They prayed behind Abu Hurairah رضی اللہ عنہ and he when he bowed, he said the Takbir, when he raised his head he said: 'Sami Allahu liman hamidah, Rabbana wa lakal-hamd. Then he prostrated and said the takbir, then he raised his head and said the takbir, then he said the takbir when he stood up following that Rak'ah. Then he said: 'By the One in Whose Hand is my soul, I am the one among you whose prayer most closely resembles that of the Messenger of Allah (ﷺ). And this is how he continued to pray until he left this world.
ہم سے نصر بن علی اور سوار بن عبداللہ بن سوار نے بیان کیا: ہم سے عبد الاعلی نے معمر کی سند سے اور زہری کی سند سے بیان کیا, ابوبکر بن عبدالرحمٰن اور ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ
ان دونوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، جب انہوں نے رکوع کیا تو اللہ اکبر کہا، پھر رکوع سے اپنا سر اٹھایا تو «سمع اللہ لمن حمده ربنا ولك الحمد» کہا، پھر سجدہ کیا تو «اللہ اکبر» کہا، اور سجدہ سے اپنا سر اٹھایا تو «اللہ اکبر» کہا، پھر جس وقت رکعت پوری کر کے کھڑے ہوئے تو «اللہ اکبر» کہا، پھر کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، میں نماز میں ازروئے مشابہت تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ قریب ہوں، برابر آپ کی نماز ایسے رہی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہو گئے، یہ الفاظ «سّوار» کے ہیں۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہما that his father said:
One of the sunnahs of the prayer is to spread your left foot beneath you, and hold your right foot upright.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے یحییٰ کی سند سے، قاسم بن محمد سے، عبداللہ بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا
نماز کی سنت میں سے یہ بات ہے کہ تم اپنے بائیں پیر کو بچھاؤ اور دائیں کو کھڑا رکھو۔
It was narrated from Al-Qasim who narrated from 'Abdullah-he is Ibn Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہم - that: His father (Ibn 'Umar) said:
One of the sunnahs of the prayer is to hold the right foot upright and point its toes toward the Qiblah, and to sit on the left foot.
ہم سے الربیع بن سلیمان بن داؤد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق بن بکر بن مضر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے عمرو بن حارث کی سند سے اور یحییٰ کی سند سے بیان کیا کہ ان سے القاسم نے عبداللہ کے واسطہ سے بیان کیا، جو ان کے والد ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بیٹے تھے
نماز کی سنت میں سے دائیں پیر کو کھڑا رکھنا، اور اس کی انگلیوں کو قبلہ رخ رکھنا اور بائیں پیر پر بیٹھنا ہے۔
It was narrated that Wa'il bin Hujr رضی اللہ عنہ said:
I came to the Messenger of Allah (ﷺ) and I saw him raising his hands when he started to pray until they were in level with his shoulders, and when he wanted to bow. When he sat following the first two rak'ahs, he sat on his left foot and held the right foot upright. He placed his right hand on his right thigh and raised his finger for the supplication, and he placed his left hand on his left thigh. He said: Then I came the following year and I saw them raising their hands inside their Baranis.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن یزید مقری نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عاصم بن کلیب نے اپنے والد سے بیان کیا, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے یہاں تک کہ اپنے دونوں کندھوں کے بالمقابل کر لیتے، اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کرتے تو بھی ایسے ہی اٹھاتے، اور جب دو رکعت پڑھ کر بیٹھتے تو بائیں پیر کو بچھا دیتے، اور دائیں کو کھڑا رکھتے، اور اپنے دائیں ہاتھ کو دائیں ران پر رکھتے، اور ( شہادت کی ) انگلی دعا کے لیے کھڑی رکھتے، اور اپنے بائیں ہاتھ کو اپنی بائیں ران پر رکھتے۔ وائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں آئندہ سال ان لوگوں کے پاس آیا، تو میں نے لوگوں کو جبوں کے اندر اپنے ہاتھ اٹھاتے ہوئے دیکھا۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہم that:
He saw a man moving pebbles with his hand while praying. When he finished, 'Abdullah رضی اللہ عنہم said to him: Do not move the pebbles while you are praying, for that is from Shaitan. Rather do what the Messenger of Allah (ﷺ) used to do. He said: What did he used to do? He said: He would put his right hand on his right thigh, and point with the finger that is next to the thumb toward the Qiblah, and he would look at it, or thereabouts. Then he said: This is what I saw the Messenger of Allah (ﷺ) doing.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل بن جعفر نے مسلم بن ابی مریم کی سند سے اور علی بن عبدالرحمٰن المعوی کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
انہوں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ نماز کی حالت میں اپنے ہاتھ سے کنکریاں ہٹا رہا ہے، تو جب وہ سلام پھیر چکا تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے اس سے کہا: جب تم نماز میں رہو تو کنکریوں کو ادھر ادھر مت کرو کیونکہ یہ شیطان کی طرف سے ہے، البتہ اس طرح کرو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے، اس نے پوچھا: آپ کیسے کرتے تھے؟ تو انہوں نے اپنا داہنا ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھا، اور اپنی اس انگلی سے جو انگوٹھے سے متصل ہے قبلہ کی طرف اشارہ کیا، اور اپنی نگاہ اسی انگلی پر رکھی، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے ۔
Amr bin 'Abdullah bin Az-Zubair رضی اللہ عنہم narrated that: His father said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) sat in the second or fourth rak'ah, he would place his hands on his knees and point with his finger.
زکریا بن یحیی السجزی، جو اہل سنت کے درزی کے نام سے مشہور تھے، جو دمشق میں مقیم تھے، ہم سے ایک ثقہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے حسن بن عیسیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن المبارک نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے مخرمہ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔ اس کے والد کا اختیار، جس نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری یا چوتھی رکعت میں بیٹھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے گھٹنوں پہ رکھتے پھر اپنی ( شہادت کی ) انگلی سے اشارہ کرتے۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) taught us to say when we sat following two rak'ahs: 'At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger).'
ہم سے یعقوب بن ابراہیم الدورقی نے اشجعی کی سند سے، سفیان کی سند سے، ابو اسحاق کی سند سے، اسود کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا کہ جب ہم دوسری رکعت میں بیٹھیں تو «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام بزرگیاں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، تمام دعائیں اور صلاتیں اور تمام پاک چیزیں بھی، اے نبی! آپ پر سلامتی ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، اور سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں کہیں۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
We used not to know what we should say in each rak'ah apart from glorifying, magnifying and praising our Lord. But Muhammad (ﷺ) taught us everything about what is good. He said: When you sit following every two rak'ahs, then say: At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger), then choose any supplication that you like and call upon Allah the Mighty and Sublime with it.'
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: میں نے ابواسحاق کو ابو الاحوص کی سند سے بیان کرتے ہوئے سنا, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نہیں جانتے تھے کہ ہر دو رکعت ( کے بعد قعدہ ) میں کیا کہیں، سوائے اس کے کہ ہم اپنے رب کی پاکی بیان کریں، اور اس کی بڑائی اور حمد و ثنا کریں، حالانکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خیر کے فواتح اور خواتم سکھا دئیے ہیں ( یعنی وہ ساری باتیں سکھا دی ہیں جن میں خیر و بھلائی ہیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ہر دو رکعت کے بعد بیٹھو تو کہو: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تم میں سے ہر ایک کو چاہیئے کہ اسے جو دعا بھی اچھی لگے اختیار کرے، اور اللہ عزوجل سے دعا کرے۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) taught us the tashahhud for prayer and the tashahhud for Al-Hajah. The tashahhud for prayer is: At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger).' (to the end of the tashahhud)
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے اعبثر نے العمش کی سند سے، ابو اسحاق کی سند سے، ابو الاحوص کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صلاۃ کا تشہد اور حاجت کا تشہد دونوں سکھایا، رہا صلاۃ کا تشہد تو وہ «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» ہے۔
Yahya-Ibn Adam- said:
I heard Sufyan reciting this tashahhud in the obligatory and voluntary prayers, and he said: 'Abu Ishaq narrated to us from Abu Al-Ahwas from Abdullah رضی اللہ عنہ , from the Prophet (ﷺ).' And Mansur and Hammad narrated to us from Abu Wa'il, from Abdullah رضی اللہ عنہ , from the Prophet (ﷺ).
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ
میں نے سفیان ( سفیان ثوری ) کو یہی تشہد فرض اور نفل دونوں میں پڑھتے سنا، اور وہ کہتے تھے کہ ہم سے اسحاق نے بیان کیا انہوں نے ابو احوص سے انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، نیز اسے ہم سے منصور اور حماد نے بیان کیا اور ان دونوں نے ابووائل سے روایت کیا اور انہوں نے عبداللہ ابن مسعود سے اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
It was narrated from Al-Aswad and 'Alqamah, that Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ said:
We were with the Messenger of Allah (ﷺ) and we did not know anything, then the Messenger of Allah (ﷺ) said to us: Every time you sit (in prayer), say: At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger).
ہم سے احمد بن عمرو بن سرح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے عمرو بن حارث نے بیان کیا، ان سے زید بن ابی انیسہ الجزاری نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، اسود اور علقمہ کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم کچھ نہیں جانتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: تم ہر جلسہ میں «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» کہو۔
It was narrated from 'Alqamah bin Qais that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
We used not to know what to say when we prayed, then the Messenger of Allah (ﷺ) taught us some eloquent and concise words. He said to us: 'Say: At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger). (One of the narrators) 'Ubaidullah said: Zaid bin Hammad said, narrating from Ibrahim, that 'Alqamah said: 'I saw Ibn Mas'ud رضی اللہ عنہ teaching us these words just as he taught us the Quran.
مجھ سے محمد بن جبلہ رفیقی نے بیان کیا، کہا: ہم سے علاء بن ہلال نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبید اللہ نے، جو ابن عمرو ہیں، نے زید بن ابی انیسہ سے، حماد سے، ابراہیم کی سند سے، علقمہ بن قیس بن عمیر کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نہیں جانتے تھے کہ جب ہم صلاۃ پڑھیں تو کیا کہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جامع کلمات سکھائے، آپ نے ہم سے فرمایا: کہو: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» علقمہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ہمیں یہ کلمات اسی طرح سکھاتے تھے جیسے وہ ہمیں قرآن سکھاتے تھے۔
It was narrated that Ibn Mas'ud رضی اللہ عنہ said:
When we prayed with the Messenger of Allah (ﷺ), we used to say: Peace (As-Salam) be upon Allah (SWT), peace be upon Jibril, peace be upon Mika'il.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do not say Peace (As-Salam) be upon Allah, for Allah is As-Salam. Rather say: At-tahiyyatu lillahi was-salawatu wat-tayyibat, as-salamu 'alaika ayyuhan-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibad illahis-salihin, ashahdu an la illaha ill-Allah wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (Allah compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you, O Prophet, and the mercy of Allah (SWT) and his blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah (SWT). I bear witness that none has the right to be worshipped except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger).
مجھ سے عبدالرحمٰن بن خالد رقی نے بیان کیا، کہا: حارث بن عطیہ نے جو سب سے زیادہ متقی لوگوں میں سے تھے، ہم سے ہشام کی سند سے، حماد کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، علقمہ کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو کہتے: «السلام على اللہ السلام على جبريل السلام على ميكائيل» تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «السلام على اللہ» نہ کہو کیونکہ اللہ تعالیٰ سراپا سلام ہے بلکہ یوں کہو: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله»۔